Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کے کیس میں مولانا اورنگزیب فاروقی کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل مولانا اورنگزیب فاروقی نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔پولیس کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا، ان کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے مقدمے کی سی کلاس رپورٹ جمع کرائی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام نکال دیا گیا ہے۔

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

  • تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5487 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 716 ڈالر کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز قرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔

    اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوج کا انخلا شروع کر دیا

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    جوبائیڈن کا امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

  • مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    مرکزی مسلم لیگ کے تحت مقابلہ حسن قرآت کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 14دسمبرکو ہوگا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حسن قرآت مقابلے کے لیے ملک بھر سے سینکڑوں امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ مختلف مراحل اور اسکرٹنی کے بعد 80 سے زائد قرا نے فائنل ایڈیشن میں جگہ بنائی۔ فائنل ایڈیشن کی تقریب مرکزی مسلم لیگ ہاس، شاہراہ فیصل میں منعقد ہوئی، جہاں ممتاز قرا نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔فائنل ایڈیشن میں 20 بہترین قرا کو منتخب کیا گیا ہے، جوآل پاکستان مقابلہ حسن قرآت میں اپنی آواز اور تلاوت میں مہارت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔آل پاکستان حسن قرت کا یہ مقابلہ کل بروز ہفتہ14دسمبر گلشن اقبال بلاک 7 کی جامع مسجد تقوی میں ہوگا۔مقابلہ حسن قرآت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ اور ممتاز قرا بھی شریک ہوں گے، جو اپنی تلاوت سے اس روحانی محفل کو مزید دلنشیں بنائیں گے۔علماومشائخ ونگ کراچی کے صدرثقلین اسحاق کا کہناتھاکہ آل پاکستان حسن قرآت مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں قرآن کی محبت کو اجاگر کرنا ہے۔سوشل میڈیا نے جونوان نسل کو قرآن سے دور کردیاہے۔ہمیں مسائل کے حل کیلیے بھی قرآن و حدیث پر عمل پیراہوناہوگا.

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک کرنے کا مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار

  • سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلے کردیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی، ڈی سی کیماڑی طاہرچیمہ، سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ سمیت جیکب آباد، ٹنڈوالہیار اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس طارق چانڈیو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔دوسری جانب راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی، ابرار احمد جعفر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی، سلیم اللہ اوڈھو کو ڈپٹی کمشنر ملیر اور نورمصطفی لغاری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار تعینات کردیا گیا ہے۔

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

    ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک کرنے کا مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار

    کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد پائپ پھر لیک

  • 36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    سول اسپتال کراچی میں 36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری کا اسکینڈل بے نقاب کرنے والے آئی ٹی انچارج پر جان لیوا حملہ ہوا ہے، جس سے زہاد احمد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملیر کینٹ میمن کوآپریٹو سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے سول اسپتال کے آئی ٹی انچارج زہاد احمد شدید زخمی ہو گئے ہیں، واقعے کی ایف آئی آر اقدام قتل کی دفعات کے تحت ملیر کینٹ تھانے میں درج کر لیا گیا۔مقدمہ زخمی کے بھائی سعد احمد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں مدعی مقدمہ نے کہا میرا بھائی دفتر سے اپنے دوسرے دوست ڈاکٹر سنجے کے ساتھ ڈیوٹی ختم کر کے گھر کی جانب آ رہے تھے، انھوں نے ماڈل کالونی میں اپنے ساتھی ڈاکٹر سنجے کو اتار دیا اور جناح ایونیو سے ہوتے ہوئے میمن کو آپریٹو سوسائٹی کے مین گیٹ پر پہنچے۔مدعی کے مطابق اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور جان سے مارنے کی نیت سے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 گولیاں زہاد احمد کو لگی ہیں، جب گولیاں لگیں تو زہاد احمد نے زخمی حالت میں بھی گاڑی چلاتے ہوئے صائمہ ریزیڈنسی کے قریب روکی، زخمی کو پہلے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا، زخمی زیاد احمد اسکیم 33 کے رہائشی ہیں۔ ادھر اسپتال انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ زہاد احمد نے 36 کروڑ کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور ان کو اسکینڈل میں ملوث افراد کی طرف سے متعدد بار دھمکیاں موصول ہو چکی تھیں۔

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

    عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا
    کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد پائپ پھر لیک

  • کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ،  کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

    کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف میں کارروائی کے دوران بحریہ ٹاون سے 5 کروڑ روپے مالیت کی 4 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لےلی گئیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی تعمیل /ہدایات کی روشنی میں انسداد اسمگلنگ آپریشن کامیابی سے انجام دیا گیا ہے. انفورسمنٹ کلکٹریٹ ASO کراچی کی طرف سے یہ کارروائی کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ جناب معین الدین وانی صاحب کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کی گئی .کامیاب کارروائی ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ جناب باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ محمد رضا نقوی صاحب کی قیادت میں Aso کے کار اسکواڈ نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں سر انجام دیاس کاروائی میں 4 پرانی اور استعمال شدہ نان کسٹم پیڈ ھنڈا اکارڈ ھنڈا سوک ٹویوٹا کراون ٹویوٹا ایگزیو جن کی کل مالیت 5 کروڑ روپے ھے تحویل میں لیکر ضبط کی گئیں.ضبط شدہ گاڑیوں کو مزید کاروائی کے لیے Aso کے گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا .اس حوالے سے کسٹم حکام کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

    ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک کرنے کا مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار

    عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

    عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

  • ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک کرنے کا مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار

    ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک کرنے کا مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار

    کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ناظم امتحان سمیت 15 ملزموں کے خلاف ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے امتحانات ایم ڈی کیٹ2024 کا پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے ناظم امتحان اور نائب ناظم سمیت 15 ملزموں کے خلاف درج کرکے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے ناظم امتحانات اور نائب ناظم سمیت 15ملزمان کے خلاف درج کرکے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے افسران کے خلاف مقدمہ فارنزک رپورٹ کا انتظار کیے بغیر درج کیا گیا ہے جس میں پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جناح میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف 2023 کی انکوائری ڈیڑھ برس سے فارنزک رپورٹ کی منتظر ہے۔

    عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

    کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد پائپ پھر لیک

  • عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف  مل گیا

    عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

    سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عارف علوی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت کے دور ان عدالت نے ایف آئی اے کو بھی عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا۔عارف علوی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر کے کسی اور صوبے میں منتقل کر دیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ عارف علوی سابق صدر ہیں انہیں ایسے کیوں گرفتار کریں گی ان پر اگر بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے گیے ہیں تو عدالت ان مقدمات کو ختم کر دے گی۔اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 12 دسمبر تک سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد پائپ پھر لیک

  • کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد  پائپ پھر لیک

    کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، آٹھ روز کی مرمت کے بعد پائپ پھر لیک

    شہر قائد میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران متاثر ہو نے والی 84 انچ کی لائن جس کی مرمت میں 8 دن لگے اس میں سے رساؤ شروع ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پانی کا بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 3دسمبر کو 84 انچ کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد سے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام کیا گیا جو 8 دن تک جا ری رہا پانی بند ہو نے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا۔اس دوران شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے ڈھائی ارب گیلن پانی 8 دن میں شہر کو فراہم نہیں کیا جا سکا تھا تاہم 8 دن کے بعد مرمتی کام کیا گیا اور شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی لیکن ایک مقام سے لائن میں رسا شروع ہو گیا جہاں گڑھے میں پانی بھر گیا جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ رسا میں اضافے کا بھی امکان ہے۔واٹر کارپوریشن اس صورتحال پر سرجوڑ کربیٹھ گئے جعمرات کو فیصلہ ہو گا کہ کر اچی میں دوبارہ پانی بند کر کے مرمتی کام کیاجا ئیں گا یا پانی کی فراہمی کے دوران ہی کام کیا جا ئیں گے لیکن کراچی میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کراچی کے شہریوں نے 8 دن میں اپنی ضروریات پوری کر نے کے لئے تین ارب روپے سے زائد کا پانی خرید کراپنی ضروریات پوری کی تھی تاہم ایک با ر پھر کراچی کے شہر یوں کو پانی کے مسائل کا سامنے کا خدشہ ہے۔

    کراچی سمیت ملک بھر کیلیےبجلی مہنگی

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلیےبجلی مہنگی

    کراچی سمیت ملک بھر کیلیےبجلی مہنگی

    کراچی سمیت ملک بھر کیلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا, نوٹیفیکیشن کیمطابق بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کیلیے ہو گا ،اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا،ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا،گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی 1روپیہ74پیسے فی یونٹ تھی۔

    سندھ بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ، 4 افراد جاں بحق