Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ

    ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے، جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت گلستانِ جوہر میں 10، شاہراہ فیصل پر 12، ماڑی پور میں 12.5، بن قاسم میں 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، رات میں خنک رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دسمبر کا معمول اوسط درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں سردی زور پکڑتی جا رہی ہے جس کے سبب مختلف شہروں میں درجہ حرارت گر گیا ہے، صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں پارہ منفی 4 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سندھ بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ، 4 افراد جاں بحق

  • سندھ بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

    سندھ بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

    سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے سندھ سینئر سٹیزن کارڈ کا اجراء کیا ہے، جو بزرگ شہریوں کو طبی سہولیات، سفر میں آسانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا.

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی بہبود کے وزیر میر طارق علی خان تالپور نے منعقدہ سرکاری دستخطی تقریب میں کہا کہ سماجی بہبود محکمہ سندھ نے نادرا کے تعاون سے بزرگ شہریوں کی معاونت کے لیے اس تاریخی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ سینئر سٹیزن کارڈ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 37 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا جس کے ذریعے انہیں صحت کی دیکھ بھال، سفر کی سہولیات اور دیگر شہری خدمات تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔پہلے آزادی کارڈ کے نام سے جانا جانے والا یہ اقدام اب ایک نئے نام کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جو حکومت کی بزرگ شہریوں کی عزت اور فلاح و بہبود کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں سماجی بہبود کے وزیر میر طارق علی خان تالپور، سماجی بہبود کے سیکرٹری پرویز احمد سیہر، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود اطہرحسین میرانی، نادرا کراچی کے ڈائریکٹر جنرل احتشام شاہد، اور پروگرام منیجر جنید شوکت شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر طارق علی خان تالپور نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،سندھ سینئر سٹیزن کارڈ ہماری بزرگ آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اقدام انہیں وہ احترام اور دیکھ بھال فراہم کرتا ہے جس کے وہ حقدار ہیں اور انہیں ضروری خدمات تک آسان رسائی دیتا ہے۔ ہمارے بزرگ شہری ہماری تاریخ اور ثقافت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کے لیے عزت اور سکون کے ساتھ زندگی گزارنا ہمارا اخلاقی فرض ہے انہوں نے مزید کہا اس پروگرام کے ذریعے ہم ایک ایسی معاشرت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اپنے بزرگوں کی قدر اور ان کی دیکھ بھال کرے۔سندھ حکومت بزرگ شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ کارڈ ان کئی اقدامات میں سے ایک ہے جو ہم ایک مزید شامل اور مہربان معاشرے کی تعمیر کے لیے اٹھا رہے ہیں۔سندھ سینئر سٹیزن کارڈ محض ایک کارڈ نہیں بلکہ حکومت کا اپنے شہریوں سے یہ وعدہ ہے کہ ان کی سماج کے لیے کی گئی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ بزرگ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات، بلا رکاوٹ سفر، اور دیگر شہری خدمات حاصل ہوں، جو ان کی زندگی کو آسان بنائیں۔نادرا کراچی کے ڈائریکٹر جنرل احتشام شاہد نے اس مقصد کے لیے نادرا کی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم سماجی بہبود کے محکمے سندھ کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ ہمارے بزرگ شہریوں کے لیے مختلف خدمات تک رسائی کو نمایاں طور پر آسان بنائے گا، جو طویل عرصے سے معاشرے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔سندھ سینئر سٹیزن کارڈ بزرگ شہریوں کے لیے ایک شناختی ذریعہ کے طور پر کام کرے گا، جو انہیں صحت کی دیکھ بھال اور سفر کے فوائد سمیت ضروری خدمات تک رسائی فراہم کرے گا۔سماجی بہبود کا محکمہ سندھ معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے اور شراکت داریوں کو مضبوط کرنے کے لیے پٴْرعزم ہے تاکہ شمولیت اور دیکھ بھال کو فروغ دیا جا سکے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ، 4 افراد جاں بحق

    کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق قیوم آباد جام صادق پل پر ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہونے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، جاں بحق اور زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ناظم آباد دو نمبر میں ریس لگاتی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی، واقعے میں 18 سالہ حنین نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس نے واقعے میں ملوث ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

    چین ایک ملین ڈالر سرمایہ کاری سے کراچی میں میڈیکل سٹی بنا رہا

    سندھ میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کا اعلان

    سندھ:فارن فنڈنگ اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

  • چین ایک ملین ڈالر سرمایہ کاری سے کراچی میں میڈیکل سٹی بنا رہا

    چین ایک ملین ڈالر سرمایہ کاری سے کراچی میں میڈیکل سٹی بنا رہا

    چین سے پاکستان کا دورہ کرنے والے 16 رکنی تجارت وفد کے سربراہ Meng Xiaowei نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں ایک ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے میڈیسن سٹی بنا رہے ہیں جس کیلئے دھابیجی اکنامک زون میں انڈسٹری لگانے کیلئے حکومت سندھ سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ میڈیکل سٹی پاکستان کا پہلا میڈیسن اور فارما سیوٹیکل کا ایکو سسٹم ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کاٹی کے صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کراچی میں 1000 الیکٹرک بسیں، کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین، الیکٹرک ٹیکسیوں کے لئے سندھ حکومت سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔چینی وفد کے سربراہ Meng Xiaowei نے مزید کہا کہ چین میں اعلی سطح کے سرمایہ کاروں کا ایک بزنس الائنس تشکیل دیا گیا ہے جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعتکار اور سرمایہ کار موجود ہیں جو پاکستان میں فوری طور پر فارماسیوٹیکل، فرٹیلائزر، پولیمر، ٹرانسپورٹ، شمسی توانائی، سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ، وزیر توانائی، وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر وزرا اور اعلی حکام سے ملاقات ہو چکی ہے۔ تقریب میں کاٹی کے صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر اعجاز شیخ، نائب صدر طارق حسین، سابق صدر و چیئرمین مسعود نقی، سلیم الزمان، احتشام الدین، چین وفد کے کوآرڈینیٹر ادریس گیگی، علی اکبر سمیت چینی سرمایہ کاروں اور کاٹی کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر چین کی 10 سرفہرست کمپنیاں اس وفد میں شاملِ ہیں جبکہ 50 سے زائد کمپنیاں پاکستان آنے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بڑے سرمایہ کار پاکستان خاص طور پر کراچی اور کاٹی سے تجارت کے ذریعے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفد میں چین کی صف اول کی کمپنیاں شامل ہیں جن میں شینڈونگ نونگڈا فرٹیلائزرٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ ہینگائی ڈٹونگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ پینزو ہینچنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ انڈسٹریل ایکوپمنٹ انسٹالیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ ، شینڈونگ پینزو پلاسٹک انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ یوہو نیٹ ورک ٹیکنالوجی لمیٹڈ ، شینڈونگ کیونسے بورڈپولیمر مٹیریل کمپنی لمیٹڈ، زونگلوڈنگ شینڈونگ ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ جیوشنگ نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، شینڈونگ لانگوئنگ ٹیانسو سولر انرجی کمپنی لمیٹڈ، لیانگشن فیوکیانگ شنگ فرائٹ سروس کمپنی لمیٹڈ، شیڈونگ زونگ لنگ وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنی سرفہرست ہیں۔قبل ازیں کاٹی کے صدر جنید نقی نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے زور دیا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بھی چین سرفہرست ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی چین پاکستان کا سفارتی ساتھ دیتا ہے جو قابل تعریف ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں پاکستانی برآمدات کی 10 سرفہرست صنعتیں موجود ہیں جو دو طرفہ تجارت کے فروغ میں بہترین معاونت فراہم کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے کاٹی کے صنعتکاروں کی ملاقات سے برآمدات کے مزید مواقع پیدا ہوں گے جس کیلئے بی ٹو بی اور جی ٹو جی اشتراک ضروری ہے۔ جنید نقی نے مزید کہا کہ کاٹی چینی کمپنیوں کیساتھ تجارت کے فروغ مین دلچسپی رکھتی ہے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ چین کی پاکستان سے دوستی اور محبت عوامی سطح پر بھی موجود ہے اور جس طرح پاکستان میں چین کو دیرینہ دوست اور برادر ملک سمجھا جاتا ہے اسی طرح چینی عوام بھی پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک گیم چینجر پروجیکٹ ہے، تاہم سی پیک کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو تجارت بڑھا کر برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ اس موقع پر چینی وفد کے کو آرڈینیٹر ادریس گیگی نے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے چینی وفد کی بہترین مہمان نوازی، فل پروف سیکیورٹی انتظامات پر وزیر اعلی مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ خاص طور پر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، قاسم نوید قمر اور اعلی افسران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کھاد کی تیاری کیلئے سندھ میں بڑا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہے جس کیلئے تھر میں جگہ مختص کی جارہی ہے۔ اس پروجیکٹ سے کوئلہ سے کھاد تیار کی جائے گی جس سے گیس پر انحصار کم ہوگا۔ ادریس گیگی نے مزید کہا کہ چینی وفد کراچی میں جمعرات 12 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں بی ٹو بی میٹنگز کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں پاکستانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جارہی ہے کہ وہ کاروباری مواقع تلاش کرنے کیلئے شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں چین پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار بن جائے گا، چین میں زرعی مصنوعات اور گوشت کی بہت مانگ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں 9.1 ملین ہیکٹر زرعی زمین موجود ہے جس پر چین کے اشتراک سے کاشتکاری کی جائے تو پاکستان اربوں ڈالر کی برآمدات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ ادریس گیگی نے کہا کہ سی پیک سے چین مصنوعات پہنچانے کا وقت چند دنوں کا رہ گیا ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تقریب سے کاٹی کے سابق صدور و چیئرمین مسعود نقی، احتشام الدین، سلیم الزمان و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • سندھ میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کا اعلان

    سندھ میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کا اعلان

    سندھ حکومت نے سیف سٹی منصوبے کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں مزید شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار نے ہواوے شینزن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جس میں حکام نے انہیں باڈی وورن کیمروں، اسمارٹ ڈیوائسز، اسمارٹ واچز اور ٹیبلٹس کی اسمارٹ بورڈز سے انضمام کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معلومات کی فوری ترسیل اور ردعمل کے وقت میں کمی پر بریفنگ دی گئی۔ضیاالحسن لنجار کے دورے کے دوران سندھ پولیس کے لیے علیحدہ ایل ٹی ای نیٹ ورک کی اہمیت پر غور کیا گیا۔ بریفنگ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا بھی شامل تھا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے محفوظ شہروں کے منصوبے (سیف سٹی پراجیکٹ)کو سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص تک بڑھانے کا اعلان کیا۔دورے کے موقع پر ہواوے اور محکمہ داخلہ سندھ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیف سٹیز منصوبے کی پیشرفت پر ڈی جی سیف سٹیز اور ہواوے کے وائس پریزیڈنٹ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    سندھ:فارن فنڈنگ اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

    ملائیشیا کیلئے بک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

  • سندھ:فارن فنڈنگ اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

    سندھ:فارن فنڈنگ اسکیموں کے لیے سو ارب سے زائد کے فنڈز جاری

    صوبائی حکومت کو عالمی بینک کے تعاون اور فارن فنڈنگ سے چلنے والی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لیے ایک کھرب 13 ارب روپے جاری کر دیے گئے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر فارن فنڈنگ کے اشتراک سے 38 اسکیمیں جاری ہیں، رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 کھرب 60 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے غیر ملکی امداد کے اشتراک سے صوبائی حکومت نے پورے کرنے ہیں۔غیر ملکی فنڈنگ کا مجموعی تخمینہ 3 کھرب 34 کروڑ روپے ہے، اور اب تک ایک کھرب 13 ارب روپے موصول ہو چکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق فارن فنڈنگ سے مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن میں تعلیم، صحت، توانائی، انفراسٹرکچر کے منصوبے پورے ہوں گے۔محکمہ بلدیات کی 5 اسکیموں کے لیے 15 ارب 98 کروڑ کی رقم سندھ حکومت کو دیے گئے، محکمہ صحت کی 3 اسکیموں کے لیے 4 ارب 52 کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی، محکمہ تعلیم کی 6 اسکیموں کے لیے 7 ارب 26 کروڑ سے زائد رقم جب کہ پی ایند ڈی کی 5 اسکیموں کے لیے 13 ارب سے زائد رقم سندھ حکومت کو دی گئی۔دستاویز کے مطابق محکمہ ایس جی اے اینڈ سی ڈی کی دو اسکیموں کے لیے 43 ارب 38 کروڑ سے زائد رقم، محکمہ زراعت کے لیے 5 ارب 86 کروڑ سے زائد کی رقم، محکمہ ٹرانسپورٹ کی دو اسکیموں کے لیے 4 ارب 68 کروڑ کی رقم، محکمہ توانائی کی ایک اسکیم کے لیے 3 ارب 29 کروڑ سے زائد رقم، اور محکمہ خزانہ کی ایک اسکیم کے لیے 83 کروڑ جب کہ محکمہ آب پاشی کی 5 اسکیموں کے لیے 3 ارب 35 کروڑ کی رقم دی گئی ہے۔

    ملائیشیا کیلئے بک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

  • ملائیشیا کیلئے بک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

    ملائیشیا کیلئے بک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے ساتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کر کے ملائیشیا کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔

    اے این ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ میتھ ایمفیٹامائن (آئس)کیلشیم کاربونیٹ کے بیگز کے ساتھ رکھ کر اسمگل کی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کنٹینر کی تلاشی کے دوران کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگز کی تلاشی لی گئی جن میں 28 بیگز میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔حکام نے کہا کہ کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے بک کروایا گیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹینر بک کرانے والے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

    کراچی: ایم کیو ایم لندن کےگرفتار کارکنان رہا کرنے کا حکم

    کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

  • تنقید نہیں جمہوری حمایت کرو، پاکستان کا امریکہ سےمطالبہ

    تنقید نہیں جمہوری حمایت کرو، پاکستان کا امریکہ سےمطالبہ

    پاکستان نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’تنقیدی‘ قراردادوں کو اپنانے کے بجائے پاکستان میں جاری جمہوری اصلاحات کی حمایت پر توجہ دے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد 901 پر وزارت خارجہ کے ردعمل کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جمہوری اداروں اور انسانی حقوق کی پاسداری کرے۔جون 2024 میں منظور ہونے والی امریکی قرارداد کو وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کی ’سیاسی حرکیات‘ کو نہ سمجھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔حکام نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ جوابی قرارداد امریکی حکام کو پیش کی، جس میں بے بنیاد الزامات پر مبنی امریکی موقف کو مسترد کیا گیا تھا۔سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے پاکستان کی جمہوری ترقی اور انسانی حقوق کی پیش رفت پر امریکی کانگریس کو زیادہ متوازن اور باخبر بحث میں شامل کرنے کے لیے وزارت خارجہ کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔اجلاس میں شریک سینیٹرز نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کو نشانہ بنانے کی حالیہ قانون سازی کی مذمت بھی کی۔وزارت خارجہ کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، 180 زائرین کو نکالا جاچکا ہے، جب کہ 170 کو شام سے لبنان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لبنان کے ہم منصب سے رابطے کے بعد لبنان کی حکومت نے پاکستانیوں کو اپنی سرحد پر ہی ویزے جاری کرنا شروع کر دیے، پاکستانیوں کو بسوں کے ذریعے بیروت لے جایا گیا ہے۔

    مزید 34 فلسطینی شہید، جنرل اسمبلی میں فوری جنگ بندی پر ووٹنگ آج ہوگی

    کےالیکٹرک کے ایریا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، نیپرا رپورٹ

    روس جلد افغان حکومت کو تسلیم کر سکتا ہے

  • مزید 34 فلسطینی شہید، جنرل اسمبلی میں فوری جنگ بندی پر ووٹنگ آج ہوگی

    مزید 34 فلسطینی شہید، جنرل اسمبلی میں فوری جنگ بندی پر ووٹنگ آج ہوگی

    اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملوں
    میں کم از کم 34 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گھس کر حملہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے بیت حنون میں اسرائیل کی فضائی فورسز کی جانب سے ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 25 افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔فلسطینی سول ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، آن لائن پوسٹ کی جانے والی تصاویر (جن کی رائٹرز فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا) میں لاشوں کو شہر کی ایک اجتماعی قبر میں قطار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وسطی غزہ میں نصرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر ایک اور فضائی حملے میں کم از کم 7 افراد شہید ہوئے، طبی عملے اور فلسطینی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک اور شخص نے انکلیو کے جنوب میں رفح میں 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق ساحل کے قریب دیر البلاح میں اسرائیلی بحری افواج نے 6 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا، جو بحیرہ روم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 14 ماہ سے جاری اسرائیلی فوج کی مہم میں اب تک 44 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔امریکا کے حمایت یافتہ عرب ثالثوں مصر اور قطر کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں ناکام رہی ہیں، لیکن اسرائیلی اور فلسطینی حکام میں امید کے حالیہ اشارے بتاتے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے جلد کسی معاہدے پر پہنچا جاسکتا ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد حماس کی بڑھتی ہوئی تنہائی، قیدیوں کی واپسی کے معاہدے کے دروازے کھول سکتی ہے، لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ کوششیں کامیاب ہوں گی یا نہیں۔

    کےالیکٹرک کے ایریا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، نیپرا رپورٹ

    روس جلد افغان حکومت کو تسلیم کر سکتا ہے

    پاک بحریہ کی رائل عمان اور اسپین کے ساتھ مشترکہ مشقیں

  • کےالیکٹرک کے ایریا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، نیپرا رپورٹ

    کےالیکٹرک کے ایریا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، نیپرا رپورٹ

    بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے علاقوں میں ہلاکتوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے 2023-24 میں شہریوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے۔نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں 140 مہلک حادثات ہوئے، کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کےالیکٹرک کے انتظامی علاقوں میں 32 شہری اور 2 ملازمین کی ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 ہلاکتیں ہوئیں، پیسکو 20، لیسکو 18 اور گیپگو کے زیر انتظام علاقوں میں 9 حادثات ہوئے۔اس کے علاوہ حیسکو9، کیسکو 9 اور فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 7 حادثات ہوئےجبکہ سیپکو 5 اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 3 اموات ہوئیں۔

    ٹھٹھہ: فش فارم مالکان کو سرکاری فیس کی وصولی کے نوٹسز جاری

    پاک بحریہ کی رائل عمان اور اسپین کے ساتھ مشترکہ مشقیں