Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ ، انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیرِ التواء

    سندھ ، انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیرِ التواء

    سندھ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیرِ التواء ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس اقبال کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے جس کے مطابق رواں سال مختلف کیسز میں سنائی گئی سزاؤں کا تناسب 19.28 فیصد رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ میں دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کے لیے 30 کورٹس بنائی گئی ہیں، دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کے لیے 20 عدالتیں کراچی میں ہیں۔
    سندھ کی عدالتوں میں دہشت گردی کے 1 ہزار 314 کیسز زیرِ التواء ہیں۔2023ء کے اختتام پر صوبے بھر کی عدالتوں میں 1 ہزار 4 سو 48 کیسز زیرِ التواء تھے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 9 سو 75 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا اور 787 مقدمات میں ملزمان کو عدم شواہد کی وجہ سے بری کیا گیا۔اے ٹی سی نے رواں سال بم دھماکوں کے 6 مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں تمام ملزمان بری ہوئے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں نے رواں سال قتل کے 79 مقدمات کا فیصلہ کیا۔قتل کے ان 79 مقدمات میں سے صرف 23 کیسز میں پراسکیویشن الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔رپورٹ کے مطابق اغواء برائے تاوان کے 92 مقدمات کا فیصلہ ہوا، جن میں سے صرف 5 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں ہو سکیں۔

    کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

    بلیک میلنگ نہیں ،پانی مافیا کے خلاف رہوںگا ،میئر کراچی

  • کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سعید سے گلشن اقبال سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔اے وی ایل سی نے کارروائیوں کے دوران کاریں چوری اور چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان بھی گرفتار کیے۔ملزمان سے سرجانی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان میں فرقان، غلام اصغر، عجب گل، معراج حسین، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے جن سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چند گھنٹے قبل ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا تھا۔ملزمان رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر لی گئی ہے۔

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

    کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی ای)کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی کے ڈیلر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے اہلکاروں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے قریب پارکنگ گیٹ پر چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن سرکل نے بتایا کہ ملزم کو غیر ملکی کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے شواہد کے حامل موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ وہ برآمد شدہ غیرملکی کرنسی فروخت کرنے کے مقصد سے گجرات سے کراچی آیا تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کی تحویل سے 4 ہزار امریکی ڈالر اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے مسلسل پاکستان بھر میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے جس میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں.

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • بلیک میلنگ نہیں ،پانی مافیا کے خلاف رہوںگا ،میئر کراچی

    بلیک میلنگ نہیں ،پانی مافیا کے خلاف رہوںگا ،میئر کراچی

    میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہا تاجروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، پانی مافیا کے خلاف تھا ہوں اور رہوں گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام لیے بغیر کہا گیا مرتضی وہاب 3،3 ماہ دفتر نہیں آتے، مرتضی وہاب کا کوئی کیمپ آفس نہیں جو لندن یامنصورہ سے آپریٹ ہوتا ہو۔ تاجروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، پانی مافیا کے خلاف تھا ہوں اور رہوں گا، سیالکوٹ کے بزنس مینوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، سیالکوٹ کے تاجروں نے اپنے پیسوں سے ہوائی اڈہ اورائیرلائن بنالی اور ہمارے تاجروں سے سے ٹیکس لینے جاؤتوالزام لگادیتے ہیں سازشیں کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری جل گئی زبان نہیں کھلی، بھتے کی پرچیاں ملیں زبان نہیں کھلی، ہم پر الزام وہ لگا رہے ہیں جن کے دورمیں ملیرایکسپریس وے بنا ہی نہیں، ملک ہی نہیں چل رہا تھا، بڑی کوشش کے بعد ملک چلنا شروع ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج اچھی چل رہی ہے روپیہ مستحکم ہوگیا ہے، وفاق سے درخواست کروں گا، انٹرنیٹ میں رکاوٹ دور کرے، وسائل بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، پبلک مقامات پبلک کی امانت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت میں پبلک مقامات میں شادی ہال بنا دیے گئے تھے، کوشش ہے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

    کراچی کے عوام ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ہیں،منعم ظفر خان

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

  • سانحہ 12 مئی؛ عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا

    سانحہ 12 مئی؛ عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا

    سانحہ 12 مئی مقدمات میں عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 5 مقدمات میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے گواہوں کو بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔کیس میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما، رضوان چپاتی و دیگر کیخلاف پولیس کی عدم توجہی برقرار رہی جب کہ تفتیشی افسر انسپکٹر طیب کی مسلسل عدم حاضری سے مقدمہ التوا کا شکار ہورہا ہے۔ دوران سماعت عدالت تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر سخت برہم ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدم پیشی اور عدالتی حکم عدولی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔پولیس کے مطابق 12 مئی 2007 کو کراچی میں دہشتگردی، ہنگامہ آرائی اور قتل و غارتگری کی گئی تھی۔ مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما اور رضوان چپاتی گرفتار ہیں۔ سانحہ 12 مئی کا مقدمہ تھانہ ایئر پورٹ میں درج ہے۔

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

    گوجرہ:گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

  • کراچی کے عوام ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ہیں،منعم ظفر خان

    کراچی کے عوام ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ہیں،منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلح ڈکیتیو ں اور ڈاکوئوں کی لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ، محکمہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کا جن قابو میں نہیں آرہا ،پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام مسلسل ڈاکوئوں کا نشانہ بن رہے ہیں اورجرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں ،رواں سال 50ہزار سے زائد اسٹر یٹ کرائمز کی وارداتیں اور ان میں 100سے زائد شہریوں کی اموات سندھ حکومت و محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی و ناکامی کا ثبوت ہے ۔
    ملک کے سب سے بڑے شہر ، تجارتی حب اور اقتصادی شہ رگ میں بد امنی ، مسلح ڈاکوئوں کو پولیس کی کھلی چھوٹ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے ، شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں کا نشانہ اب خواتین بھی بن رہی ہیں اور دوران ِ ڈکیتی مزاحمت پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی تسلسل سے جاری ہے اور عوام کی جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ،شہری اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، موبائل ، قیمتی اشیاء و نقدی سے آئے روز محروم ہو رہے ہیں ۔حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گے ۔ پیپلزپارٹی 16سال سے مسلسل حکومت کررہی ہے اور کراچی میں امن و امان ، چوری و ڈکیتیوں اور مسلح عناصر کی لوٹ مار کی وارداتوں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ،انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی اگست 2024میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح اندرونِ سندھ میں بھی امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔
    منعم ظفر خان نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پولیس میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور کراچی کے مقامی لوگوں کو جان بوجھ کر بھرتی نہیں کیا گیا اور دوسری جانب پولیس میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور ان کو تحفظ دینے والوں کے خلاف عملاً کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ حکومت نے ان کی پشت پناہی کی۔ ضروری ہے کہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں صاف شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں اور کراچی کے مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے ، پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    کراچی،متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات جاری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے قومی دن کی تقریبات کراچی سمیت سندھ میں جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیا گیا ہے۔ یہ سجاوٹ رات کے وقت ایک خوبصورت منظر پیش کررہی ہے۔کلفٹن انڈر پاس کے قریب ایل ای ڈیز بھی لگائی گئی ہیں جن پر یو اے ای کے 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے وڈیوز اور نغمے چل رہے ہیں جو گزرنے والوں کو خوشگوار احساس دلارہے ہیں۔اندرون سندھ سکھر بیراج کو برقی قمقموں سے سجایاگیا ہے۔ شہری یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے تقاریب میں حصہ لے رہے ہیں اورخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انتظامات پرسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور یو اے ای اور پاکستان کی دوستی کو مثالی قرار دیا ہے۔

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    گوجرہ:گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

  • جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صحافت کے شعبے کی اہمیت اور اس کے ملک کی جمہوری ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے۔

    چیئرمین امپلیمینٹیشن ٹریبونل نیوز پیپرز ایمپلائز (آئی ٹی این ای) شاہد محمود کھوکھر کی سربراہی میں آئے ہوئے 9 رکنی وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ صحافتی اداروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔وفد میں مختلف اخبارات کی یونین کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ ملاقات کے دوران صحافتی برادری کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ "صحافت سے وابستہ ہر فرد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے گورنر سندھ سے اخبارات کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر عمل درآمد کرنے کے ضمن میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخباری مالکان سے کم سے کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جلد بات کریں گے تاکہ صحافیوں اور اخبار کے دیگر ملازمین کو ان کے حقوق مل سکیں۔آئی ٹی این ای کے چیئرمین شاہد محمود کھوکھر نے گورنر سندھ کو امپلیمینٹیشن ٹریبونل نیوز پیپرز ایمپلائز کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل کا قیام 1975ء میں عمل میں لایا گیا تھا اور اس کا مقصد اخبار کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین کا چارج سنبھالنے کے بعد، ٹریبونل نے 250 سے زائد زیر التواء امپلیمینٹیشن پٹیشنز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اخبار کے ملازمین کو واجب الادا 60 کروڑ روپے کی فراہمی ممکن بنائی۔شاہد محمود کھوکھر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر سرپرستی جاری انیشیٹیوز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبے انتہائی شاندار ہیں اور ان کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔ اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے صدر شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری سید صابر علی ، سینئر نائب صدر کامران زہری ، سیکرٹری جنرل ایپنک دارا ظفر، سینئر نائب صدر ایپنک رانا یوسف، سعید محی الدین پاشا، سلیم اللہ صدیقی اور جہانگیر حسین بھی موجود تھے۔

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    ارشد پپو قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، اس کے بھائی زبیر بلوچ سمیت 4 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائرکردیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ ودیگر کیخلاف ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے سرغنہ لیاری گینگ وار اور اس کے بھائی زبیربلوچ کو پیش کیا۔دوران سماعت عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ سمیت 4 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔مقدمےکےسابق تفتیشی افسر ڈی ایس پی کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سابق تفتیشی افسرڈی ایس پی بغدادی عابد انصاری کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔عدالت نے متعلقہ ایس ایس پی کو آئندہ سماعت پر سابق تفتیشی افسر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ، عابد زمان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عزیربلوچ ودیگرملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں، ملزمان کومقدمے سے بری کیا جائے۔عدالت نے عزیربلوچ، زبیر بلوچ، اکرم بلوچ اور ذاکربلوچ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلئے اور کیس کی سماعت7دسمبرتک ملتوی کردی۔پولیس بے بتایا کہ ارشد پپو سمیت 3 افراد کو لیاری گینگ وار کے ملزمان انتہائی بےرحمی سے قتل کیا تھا، مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں شاہ جہان بلوچ، ذاکر بلوچ، اکرم بلوچ اور یوسف بلوچ ضمانت پر رہا ہیں، لیاری گینگ وار کے کارندوں کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

    گوجرہ:گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

  • کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

    شہر قائد سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کی گئی دو کاریں برآمد کرلیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل اورنگی اور گلستان جوہرڈویژن نے کارروائیوں میں شہر سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ کارلفٹر گینگ سے سرجانی ٹاؤن اور گلستان جوہر سے چوری کی گئی دو کاریں برآمد کرلیں، ملزمان میں فرقان علی، غلام اصغر، عجب گل، معراج حسین، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کیساتھیوں کی گرفتاری اورمزیدگاڑیوں کی بر آمدگی کیلئیچھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے چند ہفتے قبل کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے اے وی ایل سی کے ہمراہ میرپور خاص میں چھاپہ مار کر کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد کرلی تھی۔ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا تھا کہ کارروائی کے دوران کارچوری میں ملوث 2 ملزمان کو کار کلفٹن کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی سندھ حکومت کے محکمہ ایم ایس ڈی پی کے چیف انجینئر کی تھی تاہم شک کی بنیاد پر پہلے کار کے پرائیویٹ ڈرائیور ریاض کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش ڈرائیور نے خود کار چوری کرانے کا انکشاف کیا۔

    اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا