Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی،فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

    کراچی،فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

    کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

    باگٰ ٹی وی کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر الیون جی مسلم کھتری اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق مضروب نے بتایا ہے کہ وہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے چھوٹا گبول گوٹھ میں فائرنگ سے 46 سالہ شرف الدین نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

  • مریم نواز  نےسندھی ثقافت کی تعریف کر دی

    مریم نواز نےسندھی ثقافت کی تعریف کر دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر کہا کہ نے سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر سندھی زبان میں خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سنڌو سڀيتا جي وارث سنڌ، پاڪستان ۽ دنيا جي ڪنڊ ڪڙڇ ۾ موجود سنڌي ڀائرن ۽ ڀينرن کي تاريخي ‘سنڌي ثقافتي ڏهاڙي’ جون لک لک واڌايون قبول هجن۔.انڈس تہذیب کے وارث سندھ، پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجود سندھی بھائیوں اور بہنوں کو تاریخی ‘سندھی ثقافتی دن’ کی بہت بہت مبارکباد ہو۔مریم نواز نے کہا کہ سندھی یوم ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام، جبکہ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی،دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کے لیے دلکشی کا سبب ہیں۔

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • سندھ پولیس کا ملزمان کا ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس کا ملزمان کا ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس اور سی پی ایل سی نے صوبائی سطح پر چوری، گمشدہ، چھینی گئی گاڑیوں اور واردات میں ملوث ملزمان کا مشترکہ مرکزی ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں چوری، گمشدہ، چھینی گئی گاڑیوں کی شکایات اور واقعات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کاروائیوں میں چوری کا سامان خریدنے والے 74 ملزمان گرفتار اور 67 مقدمات درج کیے گئے۔ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کے مطابق یکم جنوری سے اب تک 912 اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی ایل سی، پولیس 15،اسپیشل برانچ،اے وی ایل سی،ضلعی پولیس، ایس فور،اور دیگر ادارے گاڑی چوری، گمشدگی، چھینے جانے سمیت ملوث ملزمان کا ڈیٹا ایپلیکیشن میں درج کریں گے، جبکہ چوری کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی اے وی ایل سی نے تجویز دی کہ شاہراہوں پر”ہٹ اینڈرن”میں ملوث گاڑیوں کا ریکارڈ بھی ڈیٹا بینک میں شامل کرنیکی ضرورت ہے، جبکہ سی پی ایل سی چیف زبیرحبیب نے کہا کہ سی پی ایل سی ڈیٹا کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت اس سال جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جرائم میں کمی کا کریڈٹ سندھ پولیس کی مؤثر پولیسنگ کو جاتا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس اور سی پی ایل سی کا جرائم سے متعلق ڈیٹا کم و بیش ایک جیسا اور مستند ہے، داروں، یونٹس اور اضلاع کے مابین مضبوط روابط جرائم میں کمی کی کنجی ہے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ایس ایچ او چوری، گمشدہ، چھینی گئی گاڑیوں کی ایف آئی ار اور ڈیٹا کے اندراج کو ممکن بنائے گا، جبکہ ایس ایچ او جرائم اور اس میں ملوث ملزمان سے متعلق تمام ضروری معلومات مجوزہ ایپلیکیشن میں اندراج کرے گا۔آئی جی سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اسپیشل برانچ کی جانب سے چوری شدہ سامان کی خریدو فروخت کرنے والے اسکریپ ڈیلرز کے خلاف ایک بار پھر متحرک ہوکر سخت کاروائی کریں۔ چوری، گشمدہ، چھینی گئی گاڑیوں اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا سینٹرلائزڈ ہونے سے ملزمان کے گرد گھیرا یقینی طور پر تنگ ہوجائےگا، سندھ پولیس کا شعبہ آئی ٹی ایک ایپلیکیشن تیارکرے۔آئی جی سندھ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایپلیکیشن میں سی پی ایل سی، پولیس 15، اسپیشل برانچ، اے وی ایل سی، ضلعی پولیس، ایس فور، اور دیگر ادارے گاڑی چوری، گمشدگی، چھینے جانے میں ملوث ملزمان کے ڈیٹا کے اندراج کو ممکن بنائیں گے۔ڈیٹاکی مدد سے جرائم، اس کے طریقہ کار اور اس میں ملوث ملزمان کی “ہسٹری” بنانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی ائی جیز سمیت یونٹس اور اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

    کراچی‘ 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا پھر گرفتار

  • قومی برج ٹرائلز، شیخ عطا میموریل کے نتائج، باغی ٹی وی ٹیم سیمی فائنل میں

    قومی برج ٹرائلز، شیخ عطا میموریل کے نتائج، باغی ٹی وی ٹیم سیمی فائنل میں

    پاکستان کے قومی برج ٹرائلز، جو کہ شیخ عطا میموریل ٹرائلز کے نام سے معروف ہیں، ایک شاندار اختتام کو پہنچے۔

    ان ٹرائلز میں راؤنڈ رابن مرحلوں کے دوران چار بہترین ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں نے کھلاڑیوں کی مہارت اور لگن کو نمایاں کیا اور ملک کی بہترین برج ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔گیارہ سخت اور چیلنجنگ راؤنڈز کے بعد، ٹیم بلال اور ٹیم تحسین نے بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کیا۔

    اس کے علاوہ، ٹیمز ایلیمینٹری اور باغی ٹی وی نے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا، جو ان کی زبردست محنت اور مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ٹیم باغی ٹی وی، جس کی قیادت معروف صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کر رہے ہیں، جنہیں اس وقت پاکستان برج فیڈریشن کا صدر اور برِج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا نائب صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، نے ٹرائلز میں اپنی بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    ان ٹرائلز کے فاتحین کو 2025 میں دبئی میں ہونے والے بیفیم ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا، اور اس کے بعد وہ ڈنمارک میں ہونے والے برمودا باؤل میں بھی شرکت کریں گے، جو عالمی سطح پر ایک نمایاں ایونٹ ہے۔ٹرائلز میں مجموعی طور پر چار مختلف کیٹیگریز شامل تھیں، مگر یہاں پیش کردہ نتائج خاص طور پر اوپن ٹیمز پر مرکوز ہیں، جو اس سال کے ٹرائلز میں اعلیٰ سطح کے مقابلے اور عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

    پاکستان برج فیڈریشن تمام ٹیموں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔

  • سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سندھی ثقافت کے دن پر سندھی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی ثقافت پاکستان کی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹر جنرل میڈیا سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سندھی ثقافت کے دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کی قدیم اور بھرپور تہذیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سندھ کی قدیم اور بھرپور تہذیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سندھی ثقافت پاکستان کی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھی ثقافت محبت، رواداری اور امن و ہم آہنگی کی علامت ہے،سندھی ٹوپی اور اجرک پاکستان کی تہذیبی خوبصورتی کی نمائندگی کرتے ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ثقافتی دن اپنی عظیم روایات اور ورثے کو محفوظ رکھنے کا درس دیتا ہے،پاکستان کی ثقافتی تنوع ہماری طاقت ہے،تمام ثقافتوں کی پذیرائی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ سندھی عوام کو ان کے ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،سندھی ٹوپی اور اجرک پاکستان کی تہذیبی خوبصورتی کی نمائندگی کرتے ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ثقافتی دن اپنی عظیم روایات اور ورثے کو محفوظ رکھنے کا درس دیتا ہے،پاکستان کی ثقافتی تنوع ہماری طاقت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تمام ثقافتوں کی پذیرائی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ سندھی عوام کو ان کے ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں .

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

  • فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    وزارتِ داخلہ کی جناب سے بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو تعینات کیا گیا، پاک فوج کی تعییناتی کا مقصد اہم تنصیبات کو محفوظ اورغیرملکی سفارت کاروں کی حفاظت اور دورے پرآئے اہم وفود کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ واضح رہے کہ پاک فوج کا اس تشدد ہجوم سے براہ راست کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ Riot control پر تعینات تھی۔ منتشرکرنے کے عمل کے دوران قیادت کے ہمراہ مسلح گارڈز اور مظاہرین کے مسلح شر پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ ان خود ساختہ پر تشدد حالات میں پی ٹی آئی قیادت نے صورتحال سنبھالنے کے بجائے راہ فرار اختیار کیا۔پولیس اور رینجرزنے اس پرتشدد ہجوم کو منتشرکرنے کے لیے Live Ammunition کا استعمال نہیں کیا۔ مظاہرین کےعلاقے سے فرارکے فوری بعد وفاقی وزرائے داخلہ اور اطلاعات نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا اور پریس ٹاک کی۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک منظم پراپیگینڈہ شروع کر دیا ہے۔ پراپیگنڈہ میں مبینہ ہلاکتوں کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے بڑے اسپتالوں کی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی رپورٹ کی تردید بھی کی۔ من گھڑت سوشل میڈیا مہم کے دوران پرانے اور AI سے تیار کردہ جھوٹے کلپس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ بد قسمتی سے غیرملکی میڈیا کے بعض عناصربھی اس پروپیگنڈہ کا شکار ہو گئے ہیں .اعلامیے کے مطابق پولیس آفیشلز اورکمشنر اسلام آباد نے باربار مصدقہ ثبوت کے ساتھ اصل صورتحال کی وضاحت کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر پاکستانی شہریوں کی حفاظت کی۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار بدامنی اور تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہے۔وزارتِ داخلہ نے اعلامیے میں کہا کہ اندرون اور بیرون ملک ایسے عناصر کا متعلقہ قوانین کے تحت احتساب کیا جائے گا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کو اداروں کے خلاف بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کے لیے استعمال کیا۔ پرتشدد مظاہرین سے 18 خودکار ہتھیاروں سمیت 39 مہلک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ پکڑے گئے شر پسندوں میں تین درجن سے زائد غیر ملکی اجرتی شامل ہیں۔جیل وینزکو آگ لگانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 11 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران ابتدائی اندازوں کے مطابق سیکڑوں ملین کا نقصان ہوا ہے۔ ان پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو بالواسطہ نقصانات کا تخمینہ 192 ارب روپے یومیہ ہے۔پاکستان بشمول خیبر پختونخوا کے قابل فخرعوام اس قسم کی پرتشدد سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ عوام بے بنیاد الزامات اور بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کو بھی مسترد کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم ملک میں امن و استحکام کی خواہش کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    کرم کشیدگی پر جرگہ: امن وامان کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،گورنر خیبرپختونخوا

  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 8 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو مختلف کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران 8 خارجی مارے گئے ہیں جب کہ 9 زخمی ہوئے، 2 خارجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔آرمی ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن بنوں کے علاقے بکاخیل میں کیا، اس کارروائی میں 5 خارجی مارے گئے اور 9 زخمی ہوئے جب کہ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کے علاقے شگنی میں کی جہاں 3 خارجی مارے گئے جب کہ 2 گو گرفتار کر لیا گیا، ہلاک تمام خارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں، ان آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بنوں میں سپاہی افتخار حسین اور خیبر کے علاقے شگنی میں کیپٹن محمد ذوہیب الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ کیپٹن محمد ذوہیب شہید کا تعلق لاہور سے ہے انہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں فرائض سر انجام دیئے جب کہ 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے اور انہوں نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سر انجام دیں، سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    چین نے امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری پر شدید ردعمل دیا ہے.

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے تائیوان علاقے کو 385 ملین امریکی ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تائیوان علاقے کو امریکی اسلحے کی فروخت ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی دفعات، بالخصوص ’’17 اگست‘‘کے اعلامییکی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف ’’تائیوان کی ‘‘ علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دیتی ہے بلکہ امریکی رہنما کے اس بیان کے منافی بھی ہے کہ "امریکہ تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہیں کرتا”۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔ اسی دن چین کی ریاستی کونسل کے دفتر امور تائیوان نے اس حوالے سے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور کسی بھی قوت یا کسی بھی طاقت کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی عوام کے پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ہتھیار خریدنا سلامتی نہیں خرید سکتا، "پروٹیکشن منی” "تائیوان کی علیحدگی” کی حفاظت نہیں لا سکتی اور ’’علیحدگی کے لئے امریکہ پر انحصار کرنا‘‘یقینا ناکام ہوگا۔

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آرمی، نیوی اورفضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغازہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ایم اے پاکستان کی بری فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو پاکستان کی دفاعی قوت میں قابل اور پیشہ ور قیادت کا اضافہ کرتا ہے۔ پی ایم اے میں مسلح افواج کے کیڈٹس کی تربیت عسکری قیادت میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ایک جامع نقطہ نظرپیش کرے گی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 01 دسمبر 2024ء سے آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت ہوگی، یہ تربیت پانچ ماہ پرمحیط ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت حاصل کرینگے۔یہ تربیت ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی نظم و ضبط اور مستقبل کی جنگی ضروریات میں قیادت کو یقینی بنائے گی۔ کسی بھی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج کا باہمی ربط اور تعاون فتح کو یقینی بناتا ہے۔مشترکہ تربیت مسلح افواج میں پیشہ ورانہ یکسانیت، قیادت، جرات اوراتحاد عمل پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت، جرات، نظم و ضبط اور بااعتماد قیادت کے باعث مایہ ناز تنظیمیں ہیں۔

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف ،عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان ، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے، ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم نے ون ڈے سیریز جیتی اب بھی ہدف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنا ہے۔ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے، یہ بھی وائٹ بال سیریز ہے ہمیں کچھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے، اسکواڈ میں ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    روس نے امریکا کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی جنگ کے تباہ کن اثرات سے خبردار کردیا