Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ  کی خواتین کے لیے اسکوٹی پروگرام اور پنک ای وی ٹیکسی سروس کا فیصلہ

    سندھ کی خواتین کے لیے اسکوٹی پروگرام اور پنک ای وی ٹیکسی سروس کا فیصلہ

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

    کراچی میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین کو نجی کمپنی کے تعاون سے اسکوٹی چلانے کی تربیت دی جائے گی، جبکہ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ کے مزید تین اضلاع میں پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے "تاج حیدر پل” کو عوام کے لیے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ گلشنِ معمار سے ٹاور تک 15 الیکٹرک بسوں پر مشتمل نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور، شکارپور اور نوشہرو فیروز میں 20 نئی بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ڈبل ڈیکر اور ای وی بسوں کی نئی کھیپ بھی جلد کراچی پہنچے گی۔سندھ کے سینئر وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس کے ابتدائی مرحلے میں 30 "پنک ای وی ٹیکسیوں” کے لیے خواتین ڈرائیورز کو تربیت دی جائے گی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنک اسکوٹی پروگرام سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی اور خود مختاری کے مواقع حاصل ہوں گے

    پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

    پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

  • پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ  ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

    پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے حمایت یافتہ سٹی کونسل کے 32 ارکان سے باضابطہ طور پر لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد کی جانب سے میئر کراچی کو ایک خط ارسال کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ارکان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا عوامی یا سرکاری سطح پر ان کا تعلق پارٹی سے نہ جوڑا جائے۔

    ارسلان خالد نے خط میں مزید وضاحت کی کہ یہ مراسلہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ارسال کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان 32 ارکان کو سٹی کونسل میں آزاد اراکین کے طور پر شمار کیا جائے اور سرکاری خط و کتابت یا عوامی حلقوں میں انہیں پی ٹی آئی کا نمائندہ نہ سمجھا جائے

    پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پاکستانی میزائل تجربات: دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور جوہری توازن برقرار رکھنے کی کوشش

    محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ

  • پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے پارٹی کے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے اس حوالے سے راجہ فاروق حیدر اور سلمان اکرم راجہ سے قانونی مشاورت کی۔مظفر آباد کے قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 30 کی ذیلی شق 3 اور 4 کے تحت کوئی بھی ایم ایل اے اگر پارٹی تبدیل کرے تو وہ نااہلی کا سامنا کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر اسمبلی کے پاس پی ٹی آئی کے چار منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس پہلے سے زیرِ التوا ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے اس معاملے کو ہائی کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے

    الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخلاف نااہلی کی درخواست دائر

    علی امین گنڈا پور کی طرف سے ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کو لیگل نوٹس جاری

  • محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

    محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

    سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے کنٹریکٹ پر دستخط کے لیے اپنی چند شرائط پی سی بی کے سامنے پیش کی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے تمام سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی پہلے ہی اپنے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کو مالی سال 26-2025 کے لیے ’بی‘ کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ پی سی بی نے مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 27 اکتوبر 2024 کو محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، تاہم 15 مارچ 2025 کو نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل انہیں ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیا۔بعد ازاں 20 اکتوبر 2025 کو محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا دیا گیا، اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا

    دہلی،سی ایس ایس امیدوار قتل،ہارڈ ڈرائیو سے 15 خواتین کے ساتھ جنسی تعلق کی ویڈیو برآمد

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ

  • پاکستانی میزائل تجربات: دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور جوہری توازن برقرار رکھنے کی کوشش

    پاکستانی میزائل تجربات: دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور جوہری توازن برقرار رکھنے کی کوشش

    پاکستان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور مؤثر جوہری توازن برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقسام کے میزائلوں کے کامیاب تجربات کیے ہیں، جن میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے کروز اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔

    فتح-4 کروز میزائل
    30 ستمبر کو پاک فوج نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جس کی رینج 750 کلومیٹر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل نظام سے لیس میزائل دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح میزائل
    5 مئی کو پاکستان نے فتح سیریز کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔یہ تجربہ فوجی مشق "ایکس انڈس” کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری اور میزائل کے تکنیکی پہلوؤں کی تصدیق تھا۔
    ابدالی بیلسٹک میزائل
    اسی سال مئی میں پاکستان نے سطح سے سطح پر مار کرنے والے ابدالی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جس کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔یہ تجربہ بھی مشق "ایکس انڈس” کے دوران کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تجربے کا مقصد افواج کی تیاری اور میزائل کے جدید نیوی گیشنل نظام و بہتر حرکت کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔
    پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    گزشتہ سال نومبر میں پاک بحریہ نے 350 کلومیٹر رینج والے مقامی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل خشکی اور سمندر، دونوں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید نیوی گیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
    شاہین ٹو میزائل
    گزشتہ سال اگست میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ٹو میزائل کا تجربہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت اور مختلف تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھا۔
    راکٹ فورس کمانڈ کا قیام
    پاکستان آرمی نے اگست میں "راکٹ فورس کمانڈ” قائم کی تاکہ دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔یہ کمانڈ بیلسٹک، کروز اور ممکنہ طور پر ہائپر سونک میزائلوں کے آپریشن کی ذمہ دار ہوگی۔بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ فورس پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ

  • جنوبی افریقہ نے پاکستان کو  55رنز سے شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55رنز سے شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 195رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 139رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 37 اور صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز بنائے۔بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا 2 اور حسن نواز 3 رنز ہی بناسکے۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو کھیلنے کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، ریزا ہنڈریکس نے شاندار 40 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لنڈے 36 اور ٹونی ڈی زورزی 16 گیندوں پر برق رفتار 33 بنا کر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نے 2 شکار کیے۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی سے اسکواڈ مزید مضبوط ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ماضی میں شاندار پرفارمنسز دے کر پاکستان کو کئی فتوحات دلائی ہیں۔سلمان علی آغا نے بتایا کہ ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کچھ کھلاڑی کم بیک کر رہے ہیں۔جنوبی افریقی کپتان ڈیونون فریرا نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون:
    سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد

    الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخلاف نااہلی کی درخواست دائر

  • ایف آئی اے کی کارروائی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 مبینہ کرپٹ افسران کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو منگل کے روز لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کی جانب سے سینئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق پیش ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر کے لاپتا ہونے کے بعد ہیڈ آفس سمیت مختلف دفاتر کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ہیڈ آفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، جب کہ بعض افسران کے بیرون ملک جانے یا جانے کی تیاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں.

    تجارتی کشیدگی، چین کی امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کی امید

    نگران حکومت کی مدت بڑھانے کےلیے آئینی ترمیم کی تجویز پیش

    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

  • تجارتی کشیدگی، چین کی امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کی امید

    تجارتی کشیدگی، چین کی امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کی امید

    چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے آدھے راستے تک آگے بڑھے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کی راہ ہموار ہو سکے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طویل عرصے سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم ہیں جو چین امریکا تعلقات کا قیمتی اثاثہ ہیں۔یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب توقع ہے کہ صدر شی جن پنگ اور صدر ٹرمپ جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سی ای او سمٹ کے موقع پر ملاقات کریں گے، جس کی وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو ہونے کی تصدیق بھی کر رکھی ہے۔

    حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بیجنگ نے نایاب معدنیات پر کنٹرول بڑھا دیا ہے جبکہ واشنگٹن نے چینی بحری جہازوں پر اضافی فیسیں عائد کی ہیں۔

    گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے تجارتی مذاکرات کاروں نے ملائیشیا میں ملاقات کی تھی، جہاں سویا بینز اور ٹک ٹاک سمیت مختلف امور پر فریم ورک معاہدے کے نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وانگ ای کے مطابق، مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے اپنے مؤقف واضح کیے اور باہمی سمجھ میں اضافہ ہوا

    نگران حکومت کی مدت بڑھانے کےلیے آئینی ترمیم کی تجویز پیش

    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

  • نگران حکومت کی مدت بڑھانے کےلیے آئینی ترمیم کی تجویز پیش

    نگران حکومت کی مدت بڑھانے کےلیے آئینی ترمیم کی تجویز پیش

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 (ون) میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90 روز کے بجائے 120 روز میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات 60 روز کے بجائے 90 روز میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا دورانیہ بھی 28 دن سے بڑھا کر 45 دن کرنے کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، عدالتی کارروائیوں اور شیڈول میں تاخیر کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات درپیش آتی ہیں، اس لیے نگران حکومت کی مدت میں اضافہ انتخابی تیاریوں کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی لیگل ریفارمز کمیٹی نے یہ سفارشات وزارتِ پارلیمانی امور کو ارسال کر دی ہے.

    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

  • وزیرِاعظم  کی سعودی ولی عہد  سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پرائم منسٹر آفس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کے سینئر وزرا شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے، جہاں ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر اور سعودی و پاکستانی سفیروں نے کیا۔ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور لوگ شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر ہونے والی گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

    وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت