Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • 2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لیں گے۔

    ’رائٹرز‘ کے مطابق، ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ انہیں اس کی اجازت ہو سکتی ہے، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ "چالاکی” ہوگی اور عوام کو پسند نہیں آئے گا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے حامیوں کی جانب سے تجویز دی جا رہی تھی کہ وہ نائب صدر کے طور پر انتخاب لڑ کر تیسری مدت کے لیے راستہ بنا سکتے ہیں۔

    امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے تحت کوئی شخص تیسری بار صدر منتخب نہیں ہو سکتا، تاہم بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ نائب صدر بن کر یہ پابندی عبور کر سکتے ہیں — جسے قانونی ماہرین نے ناقابلِ عمل قرار دیا ہے۔ٹرمپ نے تیسری مدت کے امکان پر کہا کہ "میں ایسا کرنا پسند کروں گا، مگر دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے.

    این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

  • این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

    این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ادارے کے ہیڈآفس سمیت تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرونِ ملک جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔این سی سی آئی اے فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر میں حاضری نہیں دے رہے، جبکہ کچھ افسران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بیرونِ ملک جا چکے ہیں اور بعض روانگی کی تیاری کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈآفس کے 4 افسران گزشتہ 3 ہفتوں سے غیر حاضر ہیں، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او کے فرانس جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ایک اور افسر دو ہفتے کی چھٹی پر امریکا میں موجود ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایک افسر اس وقت یورپ میں ہیں۔ اس حوالے سے این سی سی آئی اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے تاحال کسی قسم کی تردید یا وضاحت نہیں کی

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

    پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20 سال بعد اقتصادی مذاکرات، معاہدہ طے

    ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی،ابتدائی رپورٹ مکمل

  • کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان  پر مشاورت

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

    کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پشاور میں ون آن ون ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جانا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تاکہ صوبے میں امن و سلامتی کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے

    ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی،ابتدائی رپورٹ مکمل

    پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20 سال بعد اقتصادی مذاکرات، معاہدہ طے

    اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق کا انکشاف

    پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

  • ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی،ابتدائی رپورٹ مکمل

    ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی،ابتدائی رپورٹ مکمل

    اسلام آباد پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی، جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے سے متعلق ان کے ڈرائیور، آپریٹر اور گن مین کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔تحقیقات میں شامل ڈاکٹر کے بیان کے مطابق، عدیل اکبر ”ڈیپ روٹیڈ اسٹریس“ کا شکار تھے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ 8 اکتوبر کو چیک اپ کے لیے آئے تھے، تاہم اس ملاقات میں عدیل اکبر نے کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔رپورٹ کے مطابق، عدیل اکبر پروموشن نہ ہونے کے باعث دل برداشتہ تھے اور وہ ماضی میں خودکشی کے خیالات کا اظہار بھی کر چکے تھے۔ ڈاکٹر نے ان کے اہلِ خانہ کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں بلیڈز اور اسلحے سے دور رکھا جائے۔

    پولیس حکام کے مطابق، واقعے کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ تفتیش کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی جاری ہے

    اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق کا انکشاف

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی میں نئے نمائندوں کی شمولیت، مثبت اور عوامی خدمت پر مبنی صحافت کے نئے عزم کا آغاز

  • پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20 سال بعد اقتصادی مذاکرات، معاہدہ طے

    پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20 سال بعد اقتصادی مذاکرات، معاہدہ طے

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 20 سال بعد پاک-بنگلہ دیش جوائنٹ اکنامک کمیشن کا نواں اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے حلال ٹریڈ میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

    اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلہ دیش کے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر صالح الدین احمد نے کی۔ اعلامیے کے مطابق ایم او یو سے حلال مصنوعات کے معیار اور سرٹیفیکیشن میں تعاون کو فروغ ملے گا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش بھی کی تاکہ ڈھاکا خطے کے دیگر ممالک جیسے چین اور وسطی ایشیا سے تجارت کر سکے۔ دونوں ممالک کی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، تعلیم اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا عزم کیا۔ اس کے علاوہ براہِ راست پروازوں کی بحالی اور نالج کوریڈور کے قیام پر بھی اتفاق ہوا، جس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے پاکستان میں 500 اسکالرشپس دینے کی تجویز پیش کی گئی

    اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق کا انکشاف

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی میں نئے نمائندوں کی شمولیت، مثبت اور عوامی خدمت پر مبنی صحافت کے نئے عزم کا آغاز

  • اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم  سے تعلق کا انکشاف

    اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق کا انکشاف

    کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز علی میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد مشتبہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔ پولیس اعلامیے میں بتایا گیا کہ 21 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے کالا بورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی امتیاز علی میر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی میر محمد صلاح شدید زخمی ہوئے تھے۔تحقیقات کے دوران پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سید اجلال زیدی، شباب، احسن عباس اور فراز احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم لشکرِثاراللہ سے تعلق رکھتے ہیں اور شہر میں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے غیر ملکی روابط اور تنظیم کے ایک سرکردہ رہنما کے بیرونِ ملک موجود ہونے کا بھی اعتراف کیا، جہاں سے انہیں مالی معاونت اور ٹارگٹ فراہم کیے جاتے تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کورنگی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی میں نئے نمائندوں کی شمولیت، مثبت اور عوامی خدمت پر مبنی صحافت کے نئے عزم کا آغاز

  • پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

    پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کیش لیس ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت تمام ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، اسٹیٹ بینک سے منظور شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان ہی خدمات فراہم کر سکیں گے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر موجود کاروباری اداروں کو اسٹیٹ بینک سے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل نظام اپنانا ہوگا، بصورت دیگر ایسے کاروبار یا کنسیشنرز کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان نے وضاحت کی کہ مسافروں کو نقد ادائیگی کا آپشن بدستور دستیاب رہے گا، تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    پہلے مرحلے میں یہ جدید نظام لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔یہ اقدام حکومتِ پاکستان کے اس وسیع ہدف کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کو کیش لیس معیشت کی جانب منتقل کرنے اور سرکاری خدمات میں شفافیت بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق، ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مسافروں کے وقت کی بچت، شفافیت میں بہتری اور سہولت میں اضافہ ممکن ہوگا۔ اس نظام کے تحت ایئرپورٹس پر موجود ریٹیل شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کریں گے، جس سے خریداری اور کھانے پینے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ نئے نظام میں تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ خودکار طور پر تیار ہوگا، جس سے ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت بڑھے گی اور غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے

    آزاد کشمیر،ن لیگ کا عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

    جے پی مورگن کا بڑا فیصلہ، بٹ کوائن قرضوں کے لیے ضمانت کے طور پر قابل قبول

  • دراندازی کے واقعات، عبوری افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات ہیں: آئی ایس پی آر

    دراندازی کے واقعات، عبوری افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات ہیں: آئی ایس پی آر

    مسلح افواج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے حالیہ واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیہ میں مذاکرات میں مصروف ہیں، جس سے افغان حکومت کے رویّے پر مزید تشویش پیدا ہوتی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی مؤثر بنائے، دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف خوارج کے استعمال سے روکے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں، جبکہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے ادارے "عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو جاری رکھیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ 24 اور 25 اکتوبر کو دو بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 خودکش بمباروں سمیت 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا

    دہشت گردوں کی سرپرستی ناقابلِ قبول، استنبول مذاکرات میں پاکستان کا دوٹوک پیغام

  • اسرائیل کی جیلوں میں 49 فلسطینی خواتین تاحال قید

    اسرائیل کی جیلوں میں 49 فلسطینی خواتین تاحال قید

    فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی پریزنر سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اب بھی 2 لڑکیوں سمیت 49 فلسطینی خواتین کو حراست میں رکھے ہوئے ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالہ اسرائیلی جارحیت کے دوران 33 ہزار فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید ہو چکی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہر سال 26 اکتوبر کو فلسطینی خواتین کا قومی دن منایا جاتا ہے، تاکہ ان کی قربانیوں، استقامت اور آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کیا جا سکے

    پیرس ایفل ٹاور کے سامنے بھارتی قبضے کے خلاف بڑا احتجاج

    ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت
    دہشت گردوں کے مالی وسائل ختم کرنا ضروری ہے ،اسلامی فوجی اتحاد

  • امریکن ایئرلائنز  اسرائیل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

    امریکن ایئرلائنز اسرائیل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

    امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ 2026 سے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بحال کرے گی۔

    ترجمان کے مطابق یہ پروازیں نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے تل ابیب کے لیے چلائی جائیں گی، جن کا باقاعدہ آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔کمپنی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والی دو سالہ جنگ کے باعث اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔حماس کے حملے کے بعد متعدد غیر ملکی ایئرلائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں بند کر دی تھیں، جبکہ گزشتہ دو برس کے دوران ایران اور یمن کی جانب سے میزائل فائرنگ کے باعث فضائی سروسز طویل عرصے تک معطل رہیں۔

    اس دوران بین الاقوامی پروازوں کا بوجھ زیادہ تر اسرائیلی قومی ایئرلائن ایل آل اور دیگر مقامی کمپنیوں نے اٹھایا، تاہم پروازوں کی قلت کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔اب جبکہ امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا چکا ہے، تو مختلف غیر ملکی ایئرلائنز تل ابیب کے لیے پروازیں بحال کر رہی ہیں۔ ان میں برٹش ایئرویز، ایس اے ایس، آئبیریا اور سوئس ایئر شامل ہیں، جو اسی ہفتے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہیں۔

    امریکن ایئرلائنز کے دوبارہ آپریشن کے بعد وہ امریکا سے اسرائیل کے لیے بلاوقفہ پروازیں چلانے والی پانچویں ایئرلائن بن جائے گی۔
    اس فہرست میں پہلے سے ایل آل، آرکیا، ڈیلٹا اور یونائیٹڈ ایئرلائنز شامل ہیں۔یونائیٹڈ ایئرلائنز اس وقت نیوآرک سے تل ابیب کے لیے روزانہ پروازیں چلا رہی ہے اور آئندہ واشنگٹن اور شکاگو سے بھی فضائی سروس کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے

    ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت

    دہشت گردوں کے مالی وسائل ختم کرنا ضروری ہے ،اسلامی فوجی اتحاد

    سندھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1083 ، کراچی سب سے زیادہ متاثر