Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • نشے کے عادی لڑکے نے تھانے سے پستول چرا لیا

    نشے کے عادی لڑکے نے تھانے سے پستول چرا لیا

    نیو کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کی جانب سے سنگین غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں نشے کے عادی لڑکے نے کیس پراپرٹی پستول اڑا لیا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیو کراچی پولیس اسٹیشن کے شعبہ تفتیش سے نشے کے عادی دو لڑکے کیس پراپرٹی پستول چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، تاہم سیکٹر فائیو ڈی میں علاقہ مکینوں نے دونوں کو اتفاقا پکڑا اور ان کے قبضے سے پستول برآمد ہو گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انھیں پکڑے گئے نشے کے عادی افراد پر شک گزرا تھا، اس لیے جب انھوں نے انھیں پکڑ کر تلاشی لی تو ایک لڑکے کی کچرے کی بوری سے کیس پراپرٹی کا پستول برآمد ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق بوری سے نکلنے والا پستول گولیوں سے بھرا ہوا تھا، دراصل ملزمان کو تھانے میں صفائی کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن اس دوران تفتیشی افسر کسی کام سے باہر گیا تو لڑکے کمرے میں گئے، اور ایک لڑکے نے ٹیبل پر کیس پراپرٹی کا غیر قانونی اسلحہ اٹھایا اور بوری میں ڈال لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کو پکڑا تو پتا چلا کہ پستول چوری کر کے بھاگے ہیں، جس پر انھوں نے تھانے کو مطلع کر دیا، ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

  • عشرت العباد کی سیاسی جماعت کا پہلا دفتر کھل گیا

    عشرت العباد کی سیاسی جماعت کا پہلا دفتر کھل گیا

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی سیا سی جماعت میری پہچان پاکستان نے با ضابط طورپرکراچی میں نمائش چورنگی پر اپنا پہلا دفتر کھول لیا جہاں اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا اورمستقبل کے بارے میں تنظیمی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میری پہچان پاکستان پلیٹ فارم نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ یہ عارضی طور پررابطے کے لیے دفتر بنایا گیا ہے تاہم عشرت العباد خان کی واپسی پر مرکزی دفتر بنایا جا ئے گا۔سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان کئی ماہ سے میری پہچان پاکستان کے پلیٹ فارم سے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پروگرام منعقد کررہے ہیں اور وڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کر رہے ہیں۔عشرت العباد کی سیاسی جماعت کا اب عارضی دفتر قائم کردیا گیا ہے اوراس میں پہلی بیٹھک بھی ہوئی جس میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سابق رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور سابق چئیرمین مہاجر صوبہ تحریک ارشد صدیقی نے گورنر سندھ عشرت العباد خان کے ساتھ باضابط طور پر سیا سی وابستگی کا اعلان کیا۔میری پہچان پاکستان میں شمولیت کے بعد دونوں رہنما وں نے پارٹی کے عارضی دفتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔سیف یار خان نے اس موقع پر کہا کہ حیدر آباد میں بھی سابق گورنر سندھ کے بینرزلگانا شروع کر دیے گئے ہیں اور سیاسی رہنماں اورکارکنان سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق گورنرسندھ عشرت العباد خان اگلے دوماہ کے دران پاکستان واپس آجائیں گے اور جس دن ان کی واپسی ہو گی اس وقت مختلف سیا سی جماعتوں کے اہم رہنماں کی جانب سے شمولیت کا اعلان کیاجا ئے گا۔سیف یار خان نے بتایا کہ عشرت العبادخان کی واپسی کے بعد پارٹی کا پہلا کنونشن نشترپارک میں منعقد کیا جا ئے گا۔

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

    سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

  • غیر ملکی شیف کو لوٹنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

    غیر ملکی شیف کو لوٹنے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج

    پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمان،اہلکارشاہ فہداورامان اقبال کو نامزد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس ناکہ بندی کے دوران غیرملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ پی آئی بی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبد الرحمان، اہلکار شاہ فہد اور امان اقبال کو نامزد کیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او پی آئی بی کی مدعیت میں بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔شیف خیبر مسعود نے بتایا کہ رات میں ڈیوٹی سے گھر جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور 3 اہلکاروں نے ناکے پر روکا اور رقم لے لی۔گذشتہ روز کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے افغان شیف مقصودخیبر سے رقم لوٹ لی تھی۔جس کے بعد ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث تین اہلکاروں کومعطل کردیا تھا۔

    ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے: جماعت اسلامی

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

  • پاکستان ریلوے مسافروں کیلئے زحمت ، شکایات کے انبار

    پاکستان ریلوے مسافروں کیلئے زحمت ، شکایات کے انبار

    پاکستان ریلوے مسافروں کے لیے زحمت بنتا جا رہا ہے، سہولیات ناپید ہونے سے سفر کرنے والوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگ گئے۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق جدید آلات اور نظام کے باوجود پاکستان ریلوے وقت پر ٹرینوں کی آمدورفت تاحال یقینی نہیں بنا سکا ہے۔ پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی تمام ایکسپریس ٹرینوں میں موجود مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اسی طرح موبائل چارجنگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافروں کا عزیزواقارب سے رابطہ منقطع رہتاہے۔ کھانے پینے کی اشیا اور، زاد سفر بھی جواب دے گئے جب کہ اسٹیشنوں پر 3 سے 4 دن پرانی روٹیوں کو پانی لگاکر تازہ کیا جارہا ہے ساتھ ہی مسافر اشیا کی منہ مانگی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں جب کہ بڑی تعداد یہ قیمت ادا کرنے سے قاصر ہے۔ریلوے کی حالت درست کرنے کے لیے بڑی سرجری کی ضرورت ناگزیر ہوگئی ہے۔آج بھی کراچی سے فیصل آباد صبح 6 بجے پہنچنے والی رحمان بابا 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے دریں اثنا اندرون پنجاب اسموگ کی وجہ سے بھی ٹرینیں سست روی کا شکار ہیں۔ تمام روٹس کی ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر کے ساتھ پہنچنے لگی ہیں۔ پشاور سے کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کے مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرینوں میں موبائل چارجنگ سہولت بھی مسلسل خرابی کا شکار ہے۔ہر ٹرین تاخیر ہونے کی وجہ سے نظام مفلوج دکھائی دیا ہے۔ اضح رہے کہ پاکستان ریلوے کے مختلف اسٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے زیادہ تر کیمرے، اسکینرز اور دیگر آلات خراب نکلے جب کہ جو ٹھیک ہیں وہ بھی کام نہ کرنے کے برابر ہیں۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر صرف چند پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور کے رش کے باعث تمام مسافروں کا سامان چیک کرنا بھی ناممکن ہے۔دریں اثنا ریلویز پولیس کی ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں میں نفری کی تشویشناک حد تک کمی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس آلات نہ ہونے کے برابر کا انکشاف ہوا ہے۔ ملازمین ڈبل بلکہ ٹرپل شفٹوں میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں۔ چھٹی نہ ملنے سے کئی ملازمین بیمار بھی ہو چکے مگر اس کے باوجود ڈیوٹی دی جا رہی ہے۔ نفری مکمل کرنے کی سمری ریلوے ہیڈکوارٹر جا کر گم ہو چکی اور بار بار یاددہانی کے باوجود عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

    ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے: جماعت اسلامی

    اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

  • ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے: جماعت اسلامی

    ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے: جماعت اسلامی

    امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشنز میں رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل صوبے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، کراچی میں 10 جگہوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہیں۔منعم ظفر نے کہا کہ دھونس اور دھاندلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پیپلز پارٹی کا وتیرہ ہے کہ بیلٹ باکس پر قبضہ اور سازش کی جائے، ووٹر لسٹوں میں جعلی ووٹرز کو شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی یو سی7 میں 2 ہزار 80 ایسے ووٹرز ہیں جن کو شامل کیا گیا، بلدیاتی قانون 2017ئ کے مطابق ووٹر کا کوئی ایک پتہ ہونا چاہیے۔منعم ظفر نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے آبادی سے دور پولنگ بوتھ بنائے گئے، ہم نیالیکشن کمیشن کو دھاندلی سے متعلق ثبوت اور خطوط لکھے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

  • اسسٹنٹ کمشنر  ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل کردیا گیا۔کمشنر آفس کی رہائش گاہ سے افسران کو خالی کروانے کے حکم نامے پر ہاضم بھنگوار کو معطل کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اٹھارہ گریڈ کے دو افسران کو عدالتی اور قانونی پیروی کے تحت نوٹس جاری کیے گئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی ہاضم بھنگوار کو ایس این جی ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر سے 28 اکتوبر کے حکم نامے کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔انہیں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ ہاضم بھنگوار کو شہرت اس وقت ملی جب وہ نارتھ کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئے تھے۔ انہوں نے کچھ عرصے میں اپنے اقدامات سے علاقے کو مثالی بنادیا تھا جبکہ ہر دوسرا شخص انکی تعریف کرتا تھا۔

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

  • کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے روزگار سہولت پروگرام کے ساتویں مرحلے کی تقریب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں۔ جو کام ریاست یا حکومت کا ہے وہ ہم فردا فردا کر رہے ہیں۔ہر فائل میں اربوں روپے کی کرپشن کی داستانیں چھپی ہوتی ہیں اور شہر کا نوجوان قسطوں پر موٹر سائیکل کے لیے ترس رہا ہوتا ہے۔

    جو ملک ہمارے آبا اجداد نے حاصل کیا ہمیں وہاں عزت و وقار کے ساتھ تعلیم اور روزگار چاہیے۔مرکزی مسلم لیگ کے جذبہ خدمت کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس میں تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی محمد یوسف کشمیری، روزگار سہولت پروگرام کے ڈائریکٹر نعمان علی ودیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر دوسو سے زائد مرد وخواتین کو ان کی درخواستوں کے مطابق آسان اقساط پر روزگار کے لیے اشیا دی گئیں۔ جن میں لوڈر رکشہ، سی این جی رکشہ، موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ، موبائل فون، فوڈ اسٹال اور سلائی مشین وغیرہ شامل تھے۔ تقریب میں معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے کے ساتھ روزگار سہولت پروگرام کا اہتمام کیا ہے اس پر تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔
    ملک میں نظریہ ضرورت کے تحت راستہ نکالا جاتا ہے، میں نے اور میری ٹیم نے نظریہ خدمت پیش کیا ہے۔ہم نے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور نوجوانوں کو حوصلہ دینا ہے۔اس ملک میں ہم سب ایک ہیں اور اس ملک کی عزت و وقار میں اضافہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ روزگار دلانے کی انفرادی کوششیں مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔ یکساں اور معیاری تعلیم رائج کرنا ضروری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب کو مل کر سبھی کی رائے کا احترام کرنا ہے اور وسائل کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔جو کچھ حکومتوں کے پاس ہے وہ عوام کا قرض ہے۔ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ملک مشکل حالات میں ہے، لیکن مشکلات پیدا کس نے کی انہوں نے کہا کہ نا امیدی کفر ہے، بڑی سوچ پیدا کریں اور کچھ حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں۔جن کو آج ہم ڈیجیٹل کورس کروا رہے ہیں وہ کل نوکریاں دینے والے بنیں گے۔مرکزی مسلم لیگ کے جذبہ خدمت کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ گورنر ہاس ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ اس کے دروازے سندھ کے ہر فرد کے لیے کھلے ہیں۔ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی اور جرائم بڑھ رہے ہیں۔ گورنر کے پاس حکومتی اختیارات یا وسائل نہیں ہوتے، لیکن وہ عوام کے لیے متحرک رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت اور احساس کے جذبے کے تحت ہم نے روزگار سہولت پروگرام شروع کیا۔لوگوں کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ان کو روزگار کی سہولت دینے میں آسانی فراہم کر رہے ہیں۔روزگار سہولت پروگرام خاندانوں کا معاشی سرکل چلانے کا نام ہے۔اس پروگرام کے لیے بلا رنگ ونسل و مذہب ہر ضرورت مند کو سہولت دی ہے۔فیصل ندیم نے کہا کہ آج ہر بندہ مسئلہ بیان کر رہا ہے لیکن مسائل کے حل کی طرف کوئی نہیں جاتا۔اگر مسائل کے حل کی طرف بڑھیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ہمیشہ آگے بڑھ کر لوگوں کی مدد کی۔ہم نے روایتی طور پر مہنگائی کے خلاف صرف نعرے بازی نہیں کی بلکہ عوام کو سہولت بھی دی۔کراچی اہل خیر کا شہر ہے، ہم نے کراچی سے پورے ملک میں فلاحی کام کے لیے کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ صرف راشن دینے سے ضرورت پوری نہیں ہوتی، لوگوں کے لیے روزگار کے سلسلے میں آسانی پیدا کریں۔پاکستان میں 45 لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں رکھنے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کریں۔خود انحصاری کی وجہ سے نوجوانوں اور ملک کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی محمد یوسف کشمیری نے کہا کہ جو لوگوں کی مدد کرتا ہے اللہ ان کو کبھی بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا۔بہترین روزی اپنی ہاتھ کی کمائی ہوتی ہے۔مرکزی مسلم لیگ کا روزگار سہولت پروگرام مایوسی کے دور میں روشنی کی کرن ہے۔روزگار سہولت پروگرام کے ڈائریکٹر نعمان علی نے کہا کہ روزگار سہولت پروگرام کے ذریعے ضرورت مندوں کو سہولت مل رہی ہے۔ڈیجیٹل اسکلز کے لیے ٹریننگ دے رہے ہیں اور آسان اقساط پر لیپ ٹاپ بھی دے رہے ہیں۔اس پروگرام کے ذریعے خود انحصاری بڑے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی،کرنسی ایکسچینج سے 23 کروڑ روپے برآمد

  • فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

    میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عدالتوں کے بجائے سیاست کے میدان میں فیصلہ ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ پورے سال میں بلدیہ عظمی کی ٹیکس وصولی صرف 20 کروڑ تھی، 4 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کمپنی کو دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے پندرہ کروڑ روپے میں شہر کیسے چلاسکتے تھی زمینوں کی نیلامی پر پابندی سے قبضے ہوئے، کے ایم سی کی 56 کچی آبادیاں ہیں جنہیں گرا نہیں سکتے۔میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی 9500 دکانوں کے کرایے 100 روپے ماہانہ تھے، کرائے بڑھا کر دکانوں سے کلیکشن کئی گنا بڑھائی گئی ہے، صرف ستمبر 2024 میں 22 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی میں کامیاب ہوئے۔انہوںنے کہا کہ عدالتوں کے بجائے سیاست کے میدان میں فیصلہ ہوناچاہیے، پریس کانفرنس کم اور کام پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کریں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ حب سے پانی کی دگنی سپلائی کیلیے 13 ارب سے کام شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ قیوم آباد، شاہ فیصل ٹریک دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوجائے گا، کورنگی کازوے پل 31 جنوری 2025 کو ٹریفک کیلیے کھولیں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کیلیے کھولا جائے۔

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

  • کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    ایکسپو سینٹرمیں 12ویں آئیڈیاز نمائش کے انعقاد کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں جاری ہیں، 19سے 22 نومبر کو عالمی سطح کی یہ چار روزہ نمائش دنیا کے کئی ممالک کی توجہ حاصل کرے گی۔دفاعی نمائش میں افتتاحی تقریب سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، نمائش میں ملکی اور غیرملکی معززین کے لیے دفاعی صنتعوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمنارز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔نمائش کے آخری روز شہریوں کے لیے ساحل سمندر پر خوبصورت انداز میں ائر شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جہاں پاکستان کے دلیر اور جانباز پائلٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔خیال رہے پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ڈی ای پی او ہر دو سال بعد آئیڈیاز کے نام سے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرتا ہے۔اس نمائش میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی بڑی اور اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کرتی ہیں۔

    پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

  • ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مستحکم ہو، گورنر سندھ

    ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مستحکم ہو، گورنر سندھ

    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہے ہیں، ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مالی طور پر مستحکم ہو۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے کراچی چیپٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 12 سے زائد یونیورسٹیز کے کیمپس کا قیام جلد ہوگا۔تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی امین الحق، فاروق ستار، کشور زہرا، نسرین جلیل اور خوش بخت شجاعت سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین مختا ر احمد نے کہا کہ گورنر ہائوس Gمیں آئی ٹی مارکی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گورنر ہائوس میں ہر عمر کے افراد آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ بہت اچھا اقدام ہے، گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    تین سال میں 4ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

    اپوزیشن لیڈر سندھ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر تشویش

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد