Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم

    طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلپ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن سے متعلق درخواست پر مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلپ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت اور پی آئی اے کی جانب سے تاحال کمنٹس جمع نہیں ہوئے۔ کمنٹس پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ پی آئی اے 2 سال سے زائد مدت کے باوجود کیوں کمنٹس داخل نہ کرسکی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ عدالت نے ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جواب نا آنے پر سیکریٹری ایویشن کو ایک بار پھر نوٹس جاری کردیئے۔ سیکریٹری کو ذاتی طور پر بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔ قومی ایئر لائن کا طیارہ 22 مئی 2020 لاہور سے کراچی آتے ہوئے ائیر پورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثہ میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پڑوسی کے گھر سے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • ایک سال میں ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجر ملک بدر

    ایک سال میں ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجر ملک بدر

    ستمبر 2023 میں پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد اب تک کم از کم ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افغانستان واپس بھیجے گئے مہاجرین کی بھاری اکثریت (88 فیصد) بلاکاغذات مہاجرین پر مبنی تھی۔واپس جانے والے افغان مہاجرین میں صرف 10 فیصد رجسٹریشن کے ثبوت اور 2 فیصد افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد تھے۔یہ اعداد و شمار اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں (یو این ایچ سی آر) اور مہاجرت (آئی او ایم) کے امور پر شراکتی اداروں نے حال ہی میں جاری کئے ہیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی کے ساتھ ساتھ اس رپورٹ میں ان کی گرفتاریوں اور حراست کے حوالے سے بھی اہم اعداد و شمار شامل ہیں، جن کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی قانون نافذ کرنے کے اداروں نے کم از کم اڑتیس ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو گرفتار کیا۔آئی او ایم نے مہاجرین کی گرفتاریوں سے منسلک اعداد و شمار جنوری 2023 میں اکٹھا کرنا شروع کئے (اس سے پہلے ایسی گرفتاریوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا) اور ان کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔افغان مہاجرین کی ملک بدری اور گرفتاریوں کا عروج ستمبر 2023 کا حکم نامہ جاری ہونے کے فورا بعد نومبر 2023 میں دیکھا گیا جب تیئس ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا اور اڑھائی لاکھ سے زیادہ مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا۔تاہم حالیہ دو ماہ میں سات لاکھ سے زائد لوگوں کی واپسی کے بعد اس قانون کے نفاذ کو عملی طور پر روک دیا گیا ہے اور مہاجرین کو اپنی بطور مہاجر رجسٹریشن کے دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کے لئے جون 2025 تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں مہاجرین کی ملک بدری میں 54 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • میونسپل ٹیکس وصولی، سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کا جواب جمع

    میونسپل ٹیکس وصولی، سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کا جواب جمع

    سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک نے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق جواب جمع کرادیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل جماعت اسلامی سیف الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر میونسپل ٹیکس وصولی کیس کی سماعت ہوئی۔کے الیکٹرک کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل کردیا ہے، کے ایم سی سے طے شدہ معاہدے کا جائزہ بھی لیا ہے۔جواب میں سندھ ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق ٹیکس کی وصول شدہ رقم کے ایم سی کو ادا بھی کردی ہے۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اووربلنگ سے عوام پریشان ہیں، ایسے میں بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی شامل کردیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے میونسپل ٹیکس کی وصولی کیالیکٹرک کو آوٹ سورس کردی ہے، مرتضی وہاب نے معاہدہ کرنے میں اپوزیشن سے مشاورتی عمل کو بائی پاس کیا ہے۔

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • ضمنی بلدیاتی نتائج آنا شروع ، پیپلز  پارٹی کو برتری

    ضمنی بلدیاتی نتائج آنا شروع ، پیپلز پارٹی کو برتری

    کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق اس وقت پیپلز پٔارٹی دو جبکہ جماعت اسلامی ایک نشست ابتک جیتنے میں کامیاب ہو گئی.

    باغی ٹی وی کے مطابقکراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق یوسی 7 ملیر سے پیپلزپارٹی کے آصف تنولی وارڈکونسلر منتخب ہوگئے۔ آصف تنولی نے 1061 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جماعت اسلامی کے اکرام اللہ 260 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اعظم خان نے 135 ووٹ حاصل کئے۔منگھوپیرٹاون کونسلر کا پہلا غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق یونین کمیٹی 5 وارڈ4 میں جماعت اسلامی نے میدان مارلیا،جماعت اسلامی کے عرفان عمر 108 وو ٹ لے کر کامیاب ہوگئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فہیم خان نے 67 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے عرفان قریشی 32 ووٹ حاصل کیے.: صدر ٹاؤن یوسی 13 پولنگ اسٹیشن نمبر 15 کا مکمل نتیجے کے مطابق صدر ٹاؤن کی یوسی 13 پولنگ اسٹیشن نمبر 15 میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا.صدر ٹاؤن کی یوسی 13 پولنگ اسٹیشن نمبر 15 میں کل ووٹوں کی تعداد 1477 تھیجبکہ صدر ٹاؤن کی یوسی 13 پولنگ اسٹیشن نمبر 15 میں مجموعی طور پر 383 ووٹ کاسٹ ہوئے.

    پڑوسی کے گھر سے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • پڑوسی کے گھر سے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی

    پڑوسی کے گھر سے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی

    کراچی میں پڑوسی کے گھر سے 20 تولے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے علاقہ لیاری کے بغدادی محلے میں ایک خاتون نے پڑوسی کے گھر سے سونے کے زیورات چرائے جس کے بعد وہ انہیں بیچ کر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی، 20 تولے سونے کے زیورات کی چوری کا مقدمہ 27 اکتوبر کو پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی تو انٹیلی جنس معلومات پر پہلے ملزم عمران کو گرفتار کیا تو ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی شہناز نے چوری کی، ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کی، ملزمہ نے 17 تولے سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چلی گئی، ملزمہ شہناز سے 3 تولے سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا، مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔دوسری طرف سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کے گھر چوری کرنے والا ملزم 11 سال بعد گرفتار کر لیا گیا، 11 سال قبل 44 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم ان کے گھر سے 88 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا، ملزم بلال نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گرفتار چور بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کر چکا ہے، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم 15 برس میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے، ملزم ماڈل ٹاون، ڈیفینس کے بنگلوں اور کوٹھیوں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا جس کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہارسٹ کے درمیان وزیراعلی ہاس میں ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی، سماجی ترقی اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری وزیراعلی رحیم شیخ، امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام، سیاسی افسر جیراڈ ہانسن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ نے 2022 میں بھاری نقصان اٹھایا جب موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے 21 لاکھ گھر تباہ کردیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی اداروں اور 57 ارب روپے صوبائی حکومت نے ڈال کر اور وفاقی حکومت سے ملنے والی امداد کے ساتھ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کا آغاز کیا گیا۔اب تک موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے 8 لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیرنو مکمل کرلی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ امدادی ادارے ان گھروں کیلیے پانی، نکاسی اورصفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کریں۔ ہم تمام گھروں کو سولرسسٹم بھی فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کیلیے مالی امداد کی ضرورت ہے۔مہمان سفیر نے ساحلی شہر کراچی میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کلک پروگرام کی مدد سے کراچی میں رہائشی سہولیات کی بہتری اور مسابقی ماحول پیدا کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا رہی ہے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد سندھ کی کاروباری فضا کو بہتر بنانا ہے۔تعلیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ شعبہ تعلیم کی ترقی پر خرچ کرنا شروع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت نے صحت کے شعبے میں بھی قابل قدر بہتری کی ہے تاہم شعبہ تعلیم میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔محترمہ ہارسٹ نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ دیہی طرز زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ مراد علی شاہ نے اس مقصد کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کم خرچ اور زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعلی نے الزبتھ ہارسٹ کو خصوصی بچوں کی طرف سے تیار کردہ سندھی اجرک پیش کیا جس پر انہوں نے وزریراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

    کراچی ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی

  • سندھی ٹی وی آواز کے دفتر پر یلغار شرمناک اقدام ہے کراچی جرنلسٹس

    سندھی ٹی وی آواز کے دفتر پر یلغار شرمناک اقدام ہے کراچی جرنلسٹس

    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھی ٹی وی چینل آواز کے دفتر پر سادہ لباس میں ملبوس سرکاری الکاروں کی یلغار اور عملے کو حبس بے جا میں رکھنے کے شدید الفاظ مذمت کی اور اسے آزادی صحافت پر رات کی تاریکی میں حملہ قرار دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے کلفٹن میں واقع سندھی ٹی وی چینل آواز کے دفتر میں سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دفتر میں موجود سٹاف کو حبس بے جا میں رکھنے کے عمل کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا اور یہ کہنا کہ مذکورہ کاروائی کسی غلط فہمی کا نتیجہ تھی سراسر جھوٹ اور حقائق پہ پردہ ڈالنے کی بھونڈی حرکت ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس متعلقہ افسر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری انکوائری کرائی جائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھی ٹی وی چینل آواز پر یلغارایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا ورنہ ایک گھنٹے تک دفتر میں موجود سٹاف کو ایک کمرے میں لے جا کر ان سے پوچھ کچھ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا بالفرض اگر یہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا تو سرکاری اہلکار اتنی دیر دفتر میں کس غرض سے متعلقہ اسٹاف سے معلومات لیتے رہے۔جاری شدہ پریس ریلیز من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلسِ عاملہ وزیر اعلیٰ وزیر داخلہ آئی جی سندھ اور ڈی ائی جی کراچی سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جائے ٹی وی چینل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ دار اہلکاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے دوسری صورت میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

    ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے: جماعت اسلامی

    اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

  • کراچی میں ملیریا اور ڈینگی شدت اختیار کر گئے

    کراچی میں ملیریا اور ڈینگی شدت اختیار کر گئے

    کراچی میں وائرل انفیکشنز میں تیزی جبکہ ملیریا اور ڈینگی کے کیسز شدت اختیار کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق موسم کے بدلتے ہی کراچی میں ایک بار پھر وائرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔طبی ماہرین نے شہر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں شدت آنے کے بعد اسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر اسپرے مہم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔مختلف اسپتالوں میں بخار اور وائرل انفیکشنز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔شہر میں چکن گونیا اور اس کی علامات والے بخار کے کیسز بھی کئی دنوں سے سامنے آرہے ہیں۔دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں کسی قسم کا کوئی اسپرے نہیں کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث اٹھنے والی گرد و غبار کی وجہ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے بھی کھانسی اور نزلے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

  • وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ کی ملاقات میں ماہی گیروں کے مسائل کے حل، سمندری آلودگی پر قابو پانے اور کیٹی بندر کو نئی بندرگاہ بنانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، سیکریٹری وزیراعلی رحیم شیخ اور چیئرمین پورٹ قاسم ایئرایڈمرل ناصر شاہ نے شرکت کی۔ملاقات میں گفتگو کا آغاز مچھلی کے ٹرالرز سے کیا گیا جو مچھلی کے بیج کو تباہ کرکے ماہی گیری وسائل ختم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے باریک جال بلو اور گجو کے استعمال پر پابندی لگادی ہے تاہم ٹرالرز کو کون سی حکومت لائسنس جاری کرے گی یہ ابھی تک حل نہیں کیا گیا ہے۔ٹرالرز کا مسئلہ حل کرنے کیلیے وزیراعلی اور وفاقی وزیر کے درمیان وفاقی وزارت بحری امور، حکومت سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں نکاسی کا پانی ٹریٹ کیے بغیر سمندر میں چھوڑنے کے مسئلے پر بھی غور کیا گیا جس سے سمندری آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ویسٹ کراچی واٹر ری سائیکلنگ کا آغاز کیا ہے۔ منصوبے میں فیکٹریوں کے نکاس سے جڑی لائن، 35 ایم آئی جی ڈی ٹریٹمنٹ پلانٹ، دریا میں چھوڑنے کیلیے آر او پائپ لائن، ایک پمپنگ اسٹیشن، سائٹ کی انڈسٹریز کو ری سائیکل پانی کی فراہمی کیلیے 28سے 50ایم آئی جی ڈی کا پائپ نیٹ ورک شامل ہیں۔وزیراعلی نے بتایا کہ منصوبہ ٹینڈر کے اسٹیج پر ہے اور جلد ہی اس کا ٹھیکہ دے دیا جائیگا۔مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر نے صنعتوں کو ری سائیکل پانی کی فراہمی کیلیے مشترکہ پلانٹ لگانے پر بھی اتفاق کیا جس میں صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں اپنا حصہ ڈالیں گی۔دوران گفتگو یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس وقت کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قام بحری جہازوں کی آمد و رفت کو ہینڈل کر رہے ہیں تاہم بڑھتے ٹریفک کے پیش نظر کیٹی بندر جیسی نئی بندرگاہ کی ضرورت بڑھ رہی ہے تاکہ اس لوڈ کو بانٹا جا سکے۔کیٹی بندر نیشنل ہائی وے اور موٹروے کے ساتھ جڑا ہونے کے باعث اشیا کی اندرون ملک ترسیل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کیٹی بندر ابتدا میں پاک چین راہداری کا حصہ تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ وفاقی وزیر نے عندیہ دیا کہ وہ اپنی وزارت میں معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے اور پورٹ کی تعمیر کیلیے نجی پارٹنر تلاش کریں گے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملاقات میں کیے گئے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلیے ایک اور ملاقات جلد ہوگی۔

    اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب

    کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

  • کراچی ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    کراچی ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    کراچی میں سیکیورٹی خدشات پر ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ماڈل کالونی سے جناح ٹرمینل جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسٹار گیٹ سے جناح ٹرمینل آنے والی سڑک اور پہلوان گوٹھ سے ایئر پورٹ آنے والی سڑک پر ناکہ لگایا گیا ہے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹریفک کو ماڈل کالونی سے شارعِ فیصل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جناح ٹرمینل جانے والی سڑک بند ہونے سے ماڈل کالونی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔حکام کے مطابق ایئر لائن اسٹاف، مسافروں اور دیگر ملازمین کو ایئر پورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ محلقہ علاقوں سے ایئر پورٹ جانے والے راستوں پر ناکے ہیں یا انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن معطل

    کوتاہیوں کی وجہ سے آج روزگار اسکیمیں لانا پڑ رہی ہیں،گورنر سندھ

    فیصلہ عدالتوں کے بجائے سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، مرتضی وہاب