Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی میں شہری لاوارث، ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں شہری لاوارث، ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں مسلح لیٹروں نے ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر چار ہزارہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فاٸرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناٰخت 45 سال فیاض احمد ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی ،مقتول اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک جاپانی بلڈنگ کے قریب کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ایس ایچ او پیرآباد امتیاز میر کا کہنا ہے کہ مقتول فیاض احمد سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول گھر سے نکل کر فیکٹری جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی،مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی چلا دی، فائرنگ کے بعد ملزمان لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے.جائے وقوع سے پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے، قانونی کاررواٸی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک کا سامنا

    ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک  کا سامنا

    ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک کا سامنا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں ’بی فور‘ نامی خواتین تحریک زور پکڑنے لگی.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک کے تحت نوجوان لڑکیاں مردوں سے تعلقات استوار نہیں کریں گی، نہ شادی کریں گی اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد فوری طور پر امریکا بھر کی نوجوان لڑکیاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’بی فور‘ تحریک پر بات کرتی دکھائی دیں۔نوجوان خواتین دوسری خواتین کو ’بی فور‘ تحریک جوائن کرنے کے لیے قائل کرتی رہیں اور بہت ساری لڑکیوں نے ٹک ٹاک سمیت دوسرے پلیٹ فارمز پر اس حوالے سےمعلوماتی ویڈیوز شیئر کیں۔امریکی ادارے سی این این کے مطابق مذکورہ مہم میں اگرچہ نوجوان لڑکیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی مرد سے تعلقات استوار نہیں کریں گی، ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کریں گی، نہ شادی کریں گی اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی، تاہم شادی شدہ خواتین نے اس نعرے میں تبدیلی کرتے ہوئے دوسرے عزائم کا اعادہ کیا۔امریکی خواتین کو شکوہ ہے کہ امریکا کے مرد ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد دی، اس لی وہ اب مردوں کےساتھ نہ دوستی رکھی جائے گی، نہ جنسی تعلق قائم کیے جائیں گے، نہ ان سے شادی کی جائے گی اور نہ ہی بچے پیدا کیے جائیں گے۔دوسری طرف شادی شدہ خواتین نے دعوی کیا ہے کہ وہ مردوں کی سرپرستی میں چلنے والے کاروبار کا بائیکاٹ کریں گی، وہاں ملازمت نہیں کریں گی، مردوں کے لیے کوئی کام نہیں کریں گی۔فی الحال امریکا میں ابھی ’بی فور‘ تحریک اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور لاکھوں لڑکیاں اس مہم سے بے خبر ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے اس کی تشہیر نے مہم کو مشہور کردیا ہے۔

    ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

    کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

  • ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت کے دوران ماہ رنگ بلوچ کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رنگ بلوچ نے ٹائمز گالا کےلیے نیو یارک جانا تھا، جس پر چف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ای سی ایل میں یہ تو نہیں لکھا ہوگا، قانونی دلائل دیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ جب ماہ رنگ کو روکا گیا اس وقت ان کا نام کسی لسٹ میں نہیں تھا، مگر اب ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رنگ بلوچ کا پہلے نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا پھر اس لسٹ سے نکال کر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔واضح رہے بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی میں ملوث افراد سے تعلق ثابت ہونے پر ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ائیرپورٹ پر امریکہ جانے کی کوشش میں روک دیا گیا تھا.

    کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

    کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

  • کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

    کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

    امریکی مالی معاونت سے کلائمٹ اسمارٹ ایگریکلچر منصوبے کا آغاز ہوگیا،فیصل آباد میں افتتاحی تقریب ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا پانچ سال پر مُحیط سرمایہ کاری پاکستانی زراعت میں تعاون کو فروغ دے گی، پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے۔ اُمید ہے یہ اقدامات ماحول کے تحفظ اور فصلوں کی پیداوار میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوں گے، اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا کسان تنظیموں، مقامی کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں سے شراکت داری کرے گا، ہماری توجہ کاشتکاری کے بہتر طریقوں اور ٹیکنالوجی میں معاونت پر مرکوز ہوگی۔ ہم مِل جُل کر کامیابی کے بیج بو رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو۔جدید مشینری متعارف کروانے میں کسانوں کے ساتھ کام کریں گے۔ پانی کا مؤثر استعمال یقینی بنانے کیلئے ہم خود کار آبپاشی نظام بھی متعارف کرائیں گے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا موسم کی پیشگوئی کےلیے بھی جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی، امریکا اور پاکستان کے درمیان طویل اور مضبوط شراکت داری قائم ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں مصروف عمل ہیں۔

    کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

  • کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

    خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔بعد ازاں خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

  • بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

    بھارتی ہائی کمیشن نے زیادہ تر پاکستانی اسکریبل کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابقپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن نے بھارت کی جانب سے کھیلوں کی اسپرٹ برقرار رکھنے میں ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔ ویزے نہ ملنے کے سبب ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی ہے۔پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر طارق پیریز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل درخواستیں جمع کروانے کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن نے تاخیر سے پروسیس کیا، جبکہ کچھ پلیئرز کو آخری لمحات میں ویزے دیے گئے. نصف ٹیم کو بغیر وضاحت کے ویزے دینے سے انکار کیا گیا، اس میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2022 میں بھارت میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی تھی۔طارق پیریز کا کہنا تھا کہ موجودہ ورلڈ یوتھ چیمپئنز اور دفاعی ایشین یوتھ ٹائٹل ہولڈرز کی حیثیت سے پاکستان کی غیر موجودگی ایک اہم دھچکا ہے۔ ٹیم ویزے ملنے کی امید کے ساتھ لاہور آئی لیکن اب مایوس ہو کر واپس کراچی لوٹ جائیں گے۔پاکستانی ٹیم اب مزید سازگار نتائج کی امید کے ساتھ آنے والے بین الاقوامی مقابلوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان ستمبر میں سری لنکا میں ہونے والی 19ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 2024 جیت چکے ہیں، پاکستانی ٹیم نے ٹرافی بھی جیتی اور نمبر ون رینکنگ ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ 4 کھلاڑیوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

    اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    واٹس ایپ:تصویر فیکٹ چیک فیچر آزمائشی طور پر شروع

  • اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

    اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری روکنے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے وہاں خوراک، پانی، بجلی اور طبی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی شہر ریاض میں منعقدہ غیرمعمولی عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا، غزہ میں انسانی بحران تصور سے باہر ہے، زندگیاں ختم ہورہی ہیں، گھر تباہ ہورہے ہیں اور خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کب تک ہسپتالوں کو بچوں کی لاشیں اٹھائے خواتین سمیت دھماکوں سے اڑایا جاتا رہے گا اور انسانیت اپنی آنکھیں بند کیے رکھے گی؟وزیر اعظم نے کہاکہ فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف اور میڈیا نسل کشی قرار دے چکا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل ہراخلاقی ضابطے کو پامال کررہا ہے، قتل و غارت اور تباہی تاحال جاری ہے اور اس کے خاتمے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، انہوں نے کہاکہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس جارحیت کو کب تک نظر انداز کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ دنیا کی خاموشی اسرائیل کے لیے حوصلہ افزائی کا کام کررہی ہے، انسانیت کی فوری جنگ بندی اور بلا تعطل امداد کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کی درخواستوں کو مسلسل پامال کیا جارہا ہے۔ایک طرف گھروں کو مکینوں سمیت بموں سے اڑیا جارہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے اور ساتھ ہی اسے غیر مشروط تعاون اور حفاظت کی یقین دہانی بھی کروائی جارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی انسانی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، غزہ میں انسانیت آزمائش میں بار بار ناکام ہورہی ہے اور دنیا بہری بن کر خاموشی سے تماشہ دیکھ رہی ہے۔شہباز شریف نے فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ عجوبہ نہیں ہے تو اور کیا ہے کہ دہائیوں سے جاری مظالم اور جارحیت کے باوجود فلسطینی عوام کے مزاحمت کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی ، بے رحم محاصرے کے باوجود آزادی کے شعلے پوری آب و تاب کے ساتھ بھڑک رہے ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور 1967 سے قبل کی سرحدات پر مشتمل ایک ایسی آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے غیر متزلزل حمایت کااعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، انہوں نے کہا کہ مقدس سرزمین پر انصاف اور دیرپا امن کے قیام یہی ایک واحد حل ہے۔

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

  • پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    پی ٹی آئی کی سندھ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں

    تحریک انصاف کے رہنماوں حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر نے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس ہمارے خلاف مقدمات درج کرکے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کررہی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید کے بینچ نے دفعہ 144 کے مقدمات درج کرنے سے روکا تھا۔پریڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مئی سے کراچی میں جلسے کی اجازت مانگ رہے ہیں لیکن ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جس طرح پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے اسی طرح اگر دہشتگردوں کے پیچھے پڑ جائے تو امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

    ریلوے اسٹیشنز پر لگے سیکیورٹی کیمرے و دیگر آلات خراب نکلے

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

  • روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    روس پاکستان سے بہترین تعلقات چاہتا ہے ،گورنرسندھ

    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ بہترین تعلق چاہتا ہے اس ضمن میں موجودہ معاشی صورتحال میں روس پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت بھی دینا چاہتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں روس کے سفیر Albert Khorev سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس سے قبل جب روس کے سفیر Khorev Albert گورنر ہاؤس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور روس کے سفیر نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر روسی قونصلیٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔روس کے سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر بھی کئے ۔گورنرسندھ کے ہمراہ روس کے سفیر نے قائد اعظم گیلری کا دورہ کیا۔ روس کے سفیر کی کراچی کے مشہور برگر اور مٹکہ چائے سے تواضع بھی کی گئی ۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ آج روس کے سفیر سے میری تفصیلی بات ہوئی ہے،انشاللہ پاک روس دوستی تجارت کے تبادلہ میں تبدیل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کی بہت اچھے تعلقات ہیں۔کچھ عرصہ قبل روس کے ڈپٹی وزیر اعظم بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے سفیر کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روسی سفیر اور قونصل جنرل کو عزازی ٹوپی اور شال دی۔رو س کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنرہائو س میں پودا بھی لگایا ۔

    واٹس ایپ:تصویر فیکٹ چیک فیچر آزمائشی طور پر شروع

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج

  • ریلوے اسٹیشنز پر لگے سیکیورٹی کیمرے و دیگر آلات خراب نکلے

    ریلوے اسٹیشنز پر لگے سیکیورٹی کیمرے و دیگر آلات خراب نکلے

    پاکستان ریلوے نے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو ہمیشہ ہی نظر انداز کرکے کروڑوں مسافروں کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیا، کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے زیادہ تر سیکیورٹی کیمرے، سکینرز اور دیگر آلات خراب نکلے جبکہ جو ٹھیک بھی کام نہ کرنے کے برابر ہیں۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے خراب سیکیورٹی کیمرے اور مسافروں کے سامان سمیت دیگر سامان کی جانچ پڑتال کرنے والے سیکیورٹی اسکینرز کو ٹھیک نہ کروایا جا سکا۔سیکیورٹی کیمرے اور لگیج سکینر خراب ہونے سے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی رسک بن کر رہ گئی ہے، ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا سامان چیک کرنے کیلئے کوئی نظام ہی موجود نہیں، کیمرے خراب ہونے سے مسافروں کا گمشدہ سامان تلاش کرنا بھی ناممکن ہوگیا ہے، لگیج اسکینر خراب ہونے کے باعث منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کو ٹریس کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر صرف چند پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، مسافروں کے رش کے باعث تمام مسافروں کا سامان چیک کرنا بھی ناممکن ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر کل 46کیمرے نصب ہیں جن میں سے 36خراب ہیں۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو سال میں کیمرے تبدیل ہی نہیں کیے گئے، سیکیورٹی آلات نہ ہونے کے باعث ریلوے پولیس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔سیکیورٹی کیمروں کی تبدیلی کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا مگر وزارت ریلوے کی جانب سے اسے کینسل کرکے دوبارہ ٹینڈر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی آلات کی تنصیب تمام متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے مگر ریلوے انتظامیہ کی روایتی غفلت اور لاپرواہی کے باعث آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ بھی رونما ہوتا رہتا ہے، تین چار روز قبل ہونے والے کوئٹہ اسٹیشن پر بم دھماکے میں بھی کچھ اسی طرح کے ناقص انتظامات سامنے آئے مگر ابھی تک خاطر خواہ انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے۔لاہور، فیصل آباد، ملتان، کراچی، پشاور، راولپنڈی اور روہڑی سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن پر جو اسکینر لگے ہیں اس میں سے 90فیصد خراب ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور رہی سہی کسر ریلوے پولیس نے پوری کر دی کہ ان کے پاس بھی نفری کی تعداد ریلوے اسٹیشن کے حساب سے انتہائی کم ہے اور جو آلات ان کو فراہم کیے گئے ہیں وہ بھی ناقص ہیں۔اس بارے میں ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نفری کم ہونے کے باوجود ہم سے ڈبل شفٹوں میں کام لیا جا رہا ہے جو سیکیورٹی آلات فراہم کیے گئے ہیں اس میں سے اکثر خراب ہیں یا وہ آٹ ڈیٹڈ ہو چکے ہیں۔ نئے آلات خریدنے کیلئے کئی بار سمری ریلوے کو بھجوائی گئی لیکن اس پر کوئی عمل درآمد ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر بھی تین چار روز قبل ہی سیکیورٹی کیمرے فعال کیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسی طرح فیصل آباد، ملتان، سکھر، راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر جو کیمرے لگے ہیں ان میں سے زیادہ تر خراب ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کی کئی بار توجہ مرکوز کرائی گئی لیکن انتظامیہ نے اس پر توجہ نہیں دی۔انتہائی ناقص انتظامات کے باوجود آج بھی لوگ ریلوے سے ہی سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
    گزشتہ پانچ برسوں میں 20 کروڑ 45 لاکھ کے قریب مسافروں نے ٹرین کے ذریعے ہی سفر کیا اور ان کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ ریلوے کے بڑھتے ہوئے مسافروں کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نہ تو ان کو سہولیات فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں جب ریلوے انتظامیہ سے بات چیت کی گئی تو ان کا کہنا یہ تھا کہ کیمرے لگا دیے گئے ہیں جو کیمرے خراب تھے ان کو تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے پولیس کا کہنا یہ ہے کہ جتنے بھی سیکیورٹی آلات اور نفری موجود ہے اس حساب سے وہ کام لے رہے ہیں، نفری بڑھانے اور جدید آلات خریدنے کے لیے سمری ریلوے حکام کو بھجوا دی گئی ہے، فنڈ ملنے کے بعد فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

    واٹس ایپ:تصویر فیکٹ چیک فیچر آزمائشی طور پر شروع

    پاکستان کسٹمز میں گریڈ 10سے 18تک کی 69آسامیاں مستقل ختم

    کراچی : پولیس افسر کے ساتھ ویڈیو بنوانے والی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

    ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں‘ آغا سراج