Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ضلع لسبیلہ سے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا،حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیرملکیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔بلوچستان کے دیگر مقامات سے 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا، کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکا قرار دیا گیا تھا۔خودکش دھماکے کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    عرب اسلامک سربراہ اجلاس،وزیراعظم کی شرکت،فلسطینیوں سے یکجہتی

  • پاکستان بھر میں وی پی این تک رسائی میں مشکلات

    پاکستان بھر میں وی پی این تک رسائی میں مشکلات

    پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے ساتھ وی پی این تک محدود رسائی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن لھلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی، جس کا مقصد پہلے سے پابندی کا شکار مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔آج پاکستان میں متعدد ایکس صارفین نے پلیٹ فارم پر لکھا کہ وی پی این کی رفتار کو کم کیا جارہا ہے اور اس کی رسائی کو محدود کیا جارہا ہے۔انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق صارفین نے وی پی این سروسز ’وی پی این انلمیٹڈ‘ اور ’ٹنل بیئر‘ پر سروس میں تعطل کی شکایت کی، سائٹ پر درج کی گئی تمام شکایات کا تعلق ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونے میں مشکلات کے حوالے سے تھاکچھ ایکس صارفین نے پاکستان میں اب بھی فعال وی پی این سروسز کی فہرستیں پوسٹ کرنا شروع کی ہیں۔

    وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    سموگ اور دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی

  • سموگ اور دھند،  موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی

    سموگ اور دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی

    سموگ اور دھند کی وجہ سے موٹروے متعدد جگہوں سے بند کردی گئی۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق حالیہ سموگ کی شدید لہر اور دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کی گئی ہے، دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند ہے، ملتان سے سکھر تک بھی دھند اور سموگ کی وجہ سے موٹروے بند کردی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے دنوں میں سفر کیلئے بہترین وقت صبح 10 سے شام 6 بجے تک کا وقت ہے، اس دوران بھی روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔

  • وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے ریاض میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی عرب و اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم سعودی عرب سے آذربائیجان کے دورے پر بھی جائیں گے جہاں وہ دارالحکومت باکو میں آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی کانفرنس کوپ 29 میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے عرب اسلامی سربراہ اجلاس طلب کیا کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس میں فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے، وہ غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔وزیراعظم غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور خطے میں جاری اسرائیلی مہم جوئی کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیں گے جو مشرق وسطی کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور 1967 کی سرحد پر فلسطین کی ایک آزاد ریاست کے قیام کا بھی مطالبہ کرے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی دیگر عرب لیگ اور او آئی سی رکن ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کا ایک ماہ میں سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل وہ گزشتہ میں ریاض میں منعقدہ سعودی فیوچر انویسمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا، اس موقع پر وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوئی تھی۔

  • پولیس کی بروقت کارروائی، شہری کو اغوا ہونے سے بچالیا

    پولیس کی بروقت کارروائی، شہری کو اغوا ہونے سے بچالیا

    کشمور پولیس کی کامیاب اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے شمور پولیس نے پنجاب کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کشمور پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بکھر پنجاب کے رہائشی کو اغواء ہونے سے بروقت بچا لیا۔ کشمور پولیس کو ٹیکنیکل ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک آدمی کو اغواء کرنے کے لیئے کچے کی طرف بلایا گیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر تھانہ کشمور کی حدود میں ناکہ بندی کر کے اغواء ہونے سے ایک آدمی کو بچالیا۔اغوا سے بچ جانے والے آدمی کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔1.*محمد مسعود اقبال خان ولد گل نواز خان*رہائشی بھکر پنجاب ،اغوا سے بچ جانے والے آدمی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیا۔کشمور پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فیک کالز اور جھانسے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔ اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے داموں گاڑی، مال مویشی یا دیگر لالچ میں پھنسانے کی کوئی کوشش کی جائے تو فوری طور پر مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔

    میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے اعلی سطحی اجلاس

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

  • میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے  اعلی سطحی اجلاس

    میئر کراچی کی صدارت کراچی چڑیا گھر اورسفاری پارک سے اعلی سطحی اجلاس

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی صدارت میں کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق محکمہ ریکریشن کے افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی آبڑو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق احمد یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن عمران راجپوت سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک سے متعلق افسران سے تفصیلی گفتگو کی اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیا گھر میں نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے، بچوں کے لیے آڈیو ویڈیو لائبریری قائم کی جائے، پیٹ شو منعقد کئے جائیں اور چڑیا گھر کے چاروں داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، تاکہ چڑیا گھر آنے والے شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں بدھ کا روز خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے اور کراچی میں یہ واحد تفریحی جگہ ہے جہاں ایک پورا دن صرف خواتین کے لیے ہے وہ آزادی کے ساتھ پورا دن کراچی چڑیا گھر میں آ کر تفریحی سہولیات سے مستفید ہوسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طالبات کو دعوت دی جائے کہ وہ خواتین کے لیے مختص دن میں کراچی چڑیاگھر آئیں اور جانوروں اور پرندوں کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی افزائش نسل بڑھانے کے انتظامات بھی کئے جائیں جبکہ میگا پروجیکٹس کے تحت جو ترقیاتی کام باقی ہیں انہیں جلد سے جلد مکمل کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر ہمارا تاریخی اثاثہ ہے اس کی حفاظت کرنا اور اسے بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کراچی چڑیا گھر میں زیپ لائن اور دیگر مزید تفریحی سہولتیں مہیا کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے اور ان ٹھیکیداروں کوپابند کیا جائے کہ جن کے پاس کینٹین اور شاپس کے ٹھیکے ہیں وہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری کھانے پینے کی اشیا فراہم کریں، میئر کراچی نے جانوروں کو دی جانے والی خوارک کے حوالے سے بھی افسران سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ کراچی چڑیاگھر میں 900 کے قریب جانورں اور پرندوں کو صحت مند اور تازہ خوراک مہیا کریں ، انہوں نے کہا کہ وہ اسی ہفتے لانڈھی،کورنگی زو کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کی سہولیات کا جائزہ لیں گے، میئر کراچی نے سفاری پارک سے متعلق بھی تفصیلات معلوم کیں اور سفاری پارک کو بہتر کرنے کی ہدایت جاری کیں، انہو ں نے کہا کہ سفاری پارک میں موجود جانوروں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے، سفاری پارک میں جو ٹھیکیدار سہولیات فراہم نہیں کررہے انہیں فوری طور پر بلیک لسٹ کردیا جائے، میئر کراچی کو بتایا گیا کہ ڈائنو سفاری کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے اب اسے کے ایم سی خود چلا رہی ہے، اسی طرح جمبو جمپنگ، کینٹین، ہارس رائڈنگ اور پارکنگ کے کنٹریکٹس بھی ختم ہوگئے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے اس لئے افسران سفاری پارک کو ایک معیاری اور سہولتوں سے آراستہ پارک بنانے کی تجاویز دیں، انہوں افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کے لیے تفریحی سہولیات بنیادی سہولیات کی طرح ہیں، کراچی کا شمار زیادہ آبادی والے شہروں میں ہوتا ہے اس لئے یہاں زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولتیں مہیا کرنا ضروری ہے۔

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    کراچی :اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کچھ دن قبل، شہری سے تھانہ شاہ لطیف کے علاقے منزل پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی, ملزمان نے موبائل فون اور 20 ہزار روپے کیش اور اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون کا لاک کھلوا کر بینک ایپلیکیشن سے 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کر کے فرار ہو گئے تھے۔شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر شاہ لطیف پولیس کو دی۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اور ملزمان سے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سلیم اور ذیشان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز اور موبائل فوز برآمد ہوئے۔شہری کی جانب سے گرفتار ملزمان کی شناخت بھی کی گئی۔گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ان کا گروہ اسلحے کے زور پر شہریوں سے وارداتیں کرتا ہے اور موبائل فون کا لاک کھلوا کرشہریوں سے ان کےموبائل فونز سے آنلائن ٹرانزیکشن بھی کرتے ہیں۔گرفتار ملزمان شاہ لطیف سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر رات گئے سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ اور ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سائیٹ زین رضا بلوچ کی سربراہی میں ایس ایچ او سائیٹ بی اور ایس ایچ او سائیٹ اے نے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس اہکاران کے ہمراہ سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔دوران آپریشن داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد کا بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔دوران آپریشن اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول اور 1210 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔گرفتار اسٹریٹ کریمنل کی شناخت گلزار اور گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت محمد اویس اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی میں گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب، اضغر، شہزاد اور اربیلو کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

  • کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے  اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

    بلوچستان میں کوئٹہ چمن سیکشن کے تمام اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چمن سے ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی چمن پیسنجر ٹرین کی آمد سے قبل چمن اسٹیشن کا سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پاک فوج، لیویز، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے اسٹیشن کی اسنیپ چیکنگ کی۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین کی اسٹیشن پر آمد اور کوئٹہ واپس روانگی کیلئے اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق چمن سے ٹرین مسافروں کو لے کر آج شام 7 بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی کی ازسرنو جائزہ لینے کے باعث کل سے چمن پیسنجر ٹرین سروس معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ چمن سیکشن پر ٹرین سروس 14 نومبر تک معطل رہے گی۔دوسری طرف ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے میں ایک ہی خاندان کی آٹھ خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ایک نوجوان زخمی ہوا لودھراں کا رہائشی نوجوان محمد الیاس اپنی خاندان کی آٹھ خواتین کے ہمراہ جعفر ایکسپریس سے لودھراں جانے کیلئے کوئٹہ ریلوےاسٹیشن پرموجود تھا کہ کچھ فاصلے پر خود کش حملہ ہوا خود کش حملے میں محمد الیاس زخمی ہو گیا .

    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

    اورنج لائن ،ریڈ لائن بی آر ٹی کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی، شرجیل انعام میمن

    تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ

  • بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

    بھارت نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق صدر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی۔دوسری طرف آج ہی بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ یاتری و نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے جبکہ اکھنڈ پاٹ کی رسم سے شروع ہونے والی تقریبات بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔گوردوارہ جات اور اس سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ،گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر بھی لگائے گئے ہیں ۔ ، گوردواروں سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخل بند کیا گیا ہے ۔

    چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

    اورنج لائن ،ریڈ لائن بی آر ٹی کی تکمیل شہر کو مزید مربوط کر دے گی، شرجیل انعام میمن

    تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ