Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

    کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

    امریکا نے کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی ائیرپورٹ کے قریب حملے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری طرف ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔سرکار کی مدعیت میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ایکسکلوزیو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 11 بجے کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنائی دی گئی، نفری کے ہمراہ جب دھماکے کے مقام پر پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی۔مقدمہ متن کے مطابق واقع میں دو غیر ملکی ہلاک اور دس شہری زخمی ہوئے جب کہ ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری

  • اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری

    صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ثروت اعجاز قادری نے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا ہے اسی حوالے سے ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجیتی کے لیے اے پی سی کا انعقاد کیا گیا تھا۔تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اسرائیلی جارحیت کی اب مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا۔تمام اسلامی مملکت کے سربراہان کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کھل کر سامنے آنا پڑے گا۔کھلی دہشت گردی کر کر ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔لاکھوں بچے خواتین بزرگ جوان فلسطینی زخمی حالت میں ہیں۔علاج معالجے کی وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔نہ ہی کوئی امداد پہنچانے کا ذریعہ ہے۔امدادی کیمپوں پر بھی اسرائیل زمینی اور فضائی حملے کر کے زخمیوں کو مزید زخمی کر رہا ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ شام لبنان اور ترکی جس طرح شہید فلسطینیوں کے بچوں کی پرورش کے لیے آگے بڑھے ہیں اسی طرح پاکستانی حکومت کو بھی اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے۔یہ وقت مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔تمام اسلام دشمن عناصر اب کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے ہر طرح کی امداد بھی پہنچا رہے ہیں۔افرین ہیں مظلوم اور نیت فلسطینیوں پر کہ وہ پھر بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔تمام مسلم ممالک کو اب اگے بڑھ کر اسرائیل کے ہاتھ کو روکنا ہوگا۔اسرائیل باتوں سے نہیں منہ توڑ جواب دینے سے ہی خاموش ہوگا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ کی سماعت کل ہوگی

  • جامعہ کراچی، ڈاکٹر زاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

    جامعہ کراچی، ڈاکٹر زاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

    جامعہ کراچی نے خصوصی اجلاس میں ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دیدی.

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں ملائیشیا سے آنے والے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی میںڈاکٹرآف فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی روشنی میں بلایا گیا تھا۔گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش کی تھی۔قبل ازیں رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی و رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی والدہ اور ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے گورننگ باڈی کے سابق رکن ڈاکٹر انورنسیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ اجلاس میں تین اراکان نے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ڈگری دینے پر اعتراض کیا اور مخالفت کی.

    کراچی میں گرمی کی لہر کا نیا الرٹ جاری

    سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

  • کراچی میں گرمی کی لہر  کا نیا الرٹ جاری

    کراچی میں گرمی کی لہر کا نیا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے شہر میں جاری گرمی کی لہر کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی موجود لہر پانچ روز تک برقراررہ سکتی ہے۔ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں مزید 1.5 ڈگری اضافے سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔سمندری ہوائیں متاثر ہونے اوربلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں چلنے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے جس سے ہیٹ انڈیکس 44 ڈگری رہا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ گرمی کی شدت نچلی فضا میں ہوا کا دبائو زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، بدھ اور جمعرات کو بھی پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے، نچلی فضا میں ہوا کا زیادہ دباو ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے مزیدکہا کہ بحیرہ عرب میں ابھی ہوا کا کوئی دباو نہیں بنا، اس بارے میں پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

    کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

    سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا جعلی ٹیسٹ رپورٹس اجرا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  • سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہاری کارڈ کے اجراء کیلئے مختلف پیکجز پر بریفنگ دی گئی . اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ، وزیر زراعت محمد بخش مھر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور سیکریٹری رحیم شیخ موجود تھے جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ہاؤسنگ خالد شیخ بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے اس موقعہ پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک تا 12 ایکڑز راضی کے دس لاکھ آبادگار ہیں، آبادگاروں کی گندم کی کاشت کے لئے ہاری کارڈ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں.ہم چاہتے ہیں کہ گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو، سندھ سے ہر سال چاول کی بڑی مقدار برآمد ہوتی ہے، ہمارے آبادگار اس سال ایسی فصلیں اگائیں جن کو برآمد کرسکیں، سندھ حکومت زرعی اور صنعتی شعبوں میں جدت لانا چاہتی ہے، زرعی شعبہ میں ترقی کرنے کی کافی گنجائش ہے اگر زراعت سائنسی بنیادوں پر کی جائے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ ربیع کی فصلوں کیلئے بروقت زرعی پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے.اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو بہترین فصل اگانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا .

    کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

  • کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

    کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

    کراچی میں ستمبر کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے ماہ ستمبر میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار پرمبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی مجموعی طورپر 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں ہوئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں کارلفٹر190 گاڑیاں چوری و اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لے اڑے۔شہرکے مختلف علاقوں سے 3 ہزار982 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھینی گئیں۔شہر میں دندناتے مسلح لیٹروں نے شہریوں کوایک ہزار 651 موبائل فونزسے محروم کردیا۔ ستمبر میں اغوابرائے تاوان کے 2، بھتہ خوری کی5 اور قتل وغارت گری کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز کراچی پولیس کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے کے دوران ضلعی پولیس نے ڈاکوئوں سے 25مقابلے کئے، فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو ہلاک جبکہ 32زخمی ڈاکوئوں سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 35مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 917سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 42کلو 973 گرام چرس، ایک کلو 92گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن ،146اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری شدہ 53موٹرسائیکلیں اور 2گاڑی بھی برآمد کیں ہیں۔

    ایم کیو ایم بلا تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی جد و جہد کررہی ہے ، مصطفیٰ کمال

  • ایم کیو ایم بلا تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی جد و جہد کررہی ہے ، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم بلا تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی جد و جہد کررہی ہے ، مصطفیٰ کمال

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت بمقام مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں نیکسٹ جنریشن کے عنوان سے نوجوانوں کے لئے مفت آن لائن کورسز کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرکاء سے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سیّد مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اُس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیک نیتی سے عمل پیرا بھی ہے، ایم کیو ایم بلا رنگ نسل اور ڈومیسائل کی تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی عملی جد و جہد کررہی ہے اب کسی حکومت کے آگے گڑگڑانے کا وقت نہیں ہے، تقریب میں ملک کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز کا اجراء کر دیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نذرانہ نعت پیش کرکے کیا گیا، بعد ازاں پنڈال میں موجود کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف شہروں سے آئے نوجوانوں کو آن لائن کورسز سے متعلق ویڈیو بریفنگ اور مُلک کے مایہ ناز آئی ٹی ماہرین نے شرکاء کو قیمتی رائے بھی دیں. سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مہنگے ترین کورسز کو مفت میں عوام الناس کے لئے مہیّا کر دیا ہے ایم کیو ایم کے اِس عملی اقدام نے کوٹہ سسٹم کو دفن کردیا ہے، ایم کیو ایم اپنے نوجوانوں کو ہُنر مند بنا کر آگے بڑھتی دُنیا سے قدم سے قدم ملا کر نہیں بلکہ اُس سے ایک قدم آگے لانا چاہتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اِس شہر میں ترقی ہمیشہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئی ہے، وطن عزیز کے نوجوان اپنی مثال آپ ہیں بس اُنھیں گمراہ کن نعروں اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر دُرست راستہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی حملے کی تحقیقات، سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد گرفتار

  • سندھ حکومت کا جعلی ٹیسٹ رپورٹس اجرا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا جعلی ٹیسٹ رپورٹس اجرا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    وزیر توانائی، ترقی و منصوبی بندی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاور ڈپارٹمنٹ کی وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ اور ورک کمسمنٹ رپورٹ (WCR) جعلی تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق اس سلسلے میں پاور ڈپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو کہ مشترکہ طور پر کریک ڈائون کی نگرانی اور ایکشن کی ذمیدار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اج انہوں نے محکمہ توانائی کے پاور ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان، ڈائریکٹر جنرل پاور نند لال شرما ایڈیشنل۔سیکریٹری محبوب علی سیال اور تمام ڈیویژن کے الیکٹرک انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے کئی مقامات پر پاور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صارفین کے لئے کے الیکٹرک کو جمع کرائے جانے والے ورک کمسمنٹ رپورٹ اور وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ جعلی طور پر تیار کی جارہی ہے جس میں محکمہ پاور کے متعلقہ افسران کی جعلی مہریں اور جعلی دستخط کی جارہی ہیں جبکہ کے الیکٹرک کو توجہ دلانے کے باوجود بھی محکمہ پاور سے تصدیق نہیں کروائی جارہی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صارفین کی جان و مال، فائر اور سیفٹی کے حوالے سے محکمہ توانائی کی جانب سے سرٹیفیکیٹ کا اجرا ضروری ہے مگر جعلی سرٹیفکیٹ کا اجرا صارفین کیلئے انتہائی سیفٹی و سیکیورٹی رسک ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2003 سے سالانہ انسپیکشن کا کام بند ہے جس کے باعث گھریلو، کمرشل اور فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کاسبب غیر معیاری الیکٹرکل انسٹالیشن ہے۔ وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے ہدایت کی کہ الیکٹریکل وائرمین اور الیکٹریکل سپروائزر کے امتحانات اور لائسنس کے اجرا کے طریقہ کا کو منصفانہ شفافانہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات بھی کئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ پاور کے تمام سسٹم آن لائن کیا جائے اور عوام کے بہتر مفاد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سالانہ انسپیکشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنٹ نظام کی تشکیل کیلئے تجاویز تیار کی جائے اور جلد اسکی رپورٹ انھیں بھجوائی جائے۔ وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے ہدایت کی کہ بجلی کے صارفین کے بلوں میں الیکٹریسٹی ڈیوٹی (ED) جو کہ حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک وصول کرتا ہے پاور ڈپارٹمنٹ اس کی وصولیابی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ سندھ حکومت کے ریوینیو میں اضافہ ہو سکے۔ وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ بجلی صارفین کی زائد بلنگ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وغیرہ کے حوالے سے الیکٹریکل انسپکٹر کی جانب سے ازالہ کے لئے میکنیزم کو مزید بہتر بنایا جائے۔

    کراچی حملے کی تحقیقات، سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد گرفتار

  • کراچی حملے کی تحقیقات، سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد گرفتار

    کراچی حملے کی تحقیقات، سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد گرفتار

    ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، جیو فینسنگ کے بعد سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیموں نے تیسرے روز بھی کرائم سین کا دورہ کیا۔ذرائع نے بتایا ہائی پروفائل کیس پر سی ٹی ڈی کام کر رہی ہے، کیس پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ بھی کام کررہا ہے۔ہائی پروفائل کیس پر حساس اداروں کی مدد بھی لی جارہی ہے، تفتیشی اداروں کی جانب سے تیزی سے کام کیا جارہا ہے، دہشت گرد سے متعلق پہلے روز ہی معلومات حاصل کر لی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران سہولتکاروں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں چھاپوں کے دوران افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کرائم سین کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی کرائم سین کلیر کرنے تک نفری تعینات رہے گی پولیس کے چند اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے کرنے والے خودکش بمبارکی شناخت کرلی گئی، شاہ فہد نامی حملہ آور نے بارود سے بھری ڈبل کیبن کے ذریعے چینی شہریوں کو نشانہ بنایا تاہم چینی انجینئرزکی نقل وحرکت کی معلومات دہشت گردوں تک کیسیپہنچیں اس سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت

  • مبینہ بھارتی جاسوس انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

    مبینہ بھارتی جاسوس انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

    مبینہ بھارتی جاسوس کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ بھارتی جاسوس کو گزشتہ روز اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے محکموں کے سروس کارڈ اور مختلف ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے اور دیگر دستاویز بھی برآمد ہوئی ہیں، جو براستہ نیپال، بھارت کا سفر بھی چکا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے ملزم سلیم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت