Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین  کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

    کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

    کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں جہاں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندوں کو چمن منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں افغانستان بھیج دیا جائے گا۔حکام کے مطابق اب تک چمن کے راستے 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔دوسری جانب پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث 422 کنٹینرز سرحد پار نہ کر سکے.

    وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

  • وزیراعظم سے  محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

    وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعظم کو ان کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں رہنماؤں کی ٹی ایل پی کے مریدکے احتجاجی کیمپ کے خاتمے سے قبل ملاقات ہوئی تھی۔ ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی جانب مارچ اور امریکی سفارتخانے کے باہر "غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی” کے مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ ملاقات میں بھی محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور وزارتِ داخلہ کی جانب سے داخلی سلامتی کے اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں

    آئی سی سی کی جانبداری،بھارتی اثرورسوخ پر سوالات،شائقینِ کرکٹ کی تشویش

  • جنگ بندی خلاف ورزی،اسرائیل  کا غزہ پر فضائی حملہ، 9 افراد شہید

    جنگ بندی خلاف ورزی،اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 9 افراد شہید

    اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے علاقے الزیتون میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں موجود تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹس کے مطابق واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    حماس کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ واضح طور پر ثابت کرتا ہے کہ صیہونی فوج جان بوجھ کر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی مصر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انسانیت سوز واقعے کا فوری نوٹس لے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس فضائی حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر امن اور انسانی اصولوں کی سنگین پامالی کی ہے

    حرمین شریفین،ایک ہفتے میں ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    پاکستان نے آئی سی سی کا متعصب اور بے بنیاد بیان مسترد کر دیا

    امریکا میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج

  • حرمین شریفین،ایک ہفتے  میں ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    حرمین شریفین،ایک ہفتے میں ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی میں عبادت اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایک کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 258 زائرین نے حرمین شریفین کا رخ کیا۔

    حرمین شریفین کے امور کی نگہداشت کے ادارے کے مطابق ربیع الثانی 1447ھ کے ہفتے (18 تا 24) کے دوران مسجدالحرام میں 46 لاکھ 81 ہزار 2 افراد نے نماز ادا کی، جن میں 23 ہزار 994 نمازیوں نے حجرِ اسماعیل (حطیم) کے اندر نماز ادا کی۔ اسی دوران عمرہ زائرین کی تعداد 27 لاکھ 96 ہزار 561 رہی۔ادارے کے مطابق مسجد نبوی میں 51 لاکھ 68 ہزار 764 نمازیوں نے عبادت کی، جن میں سے 3 لاکھ 40 ہزار 958 زائرین نے روضۂ شریفہ میں نماز ادا کی۔

    مزید بتایا گیا کہ 5 لاکھ 23 ہزار 979 زائرین نے نبی کریم ﷺ اور آپؐ کے دو جلیل القدر رفقا رضی اللہ عنہما کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید سینسر پر مبنی نظام کے ذریعے دونوں مقدس مساجد کے داخلی راستوں پر زائرین اور معتمرین کی تعداد کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ہجوم کے بہاؤ، انتظامی کارکردگی اور اداروں کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے

    پاکستان نے آئی سی سی کا متعصب اور بے بنیاد بیان مسترد کر دیا

    امریکا میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج

    ایران کا جوہری معاہدہ ختم، پابندیوں پر مزید عمل درآمد سے انکار

  • پاکستان نے آئی سی سی کا متعصب اور بے بنیاد بیان مسترد کر دیا

    پاکستان نے آئی سی سی کا متعصب اور بے بنیاد بیان مسترد کر دیا

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے کہ پاکستان کے حملے میں تین افغان کرکٹر جان سے گئے۔

    عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی نے اس الزام کے کوئی آزادانہ شواہد فراہم نہیں کیے۔ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے، اس لیے آئی سی سی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر شواہد کے بلند بانگ دعوے کرنا آئی سی سی کے طرزِ عمل کا حصہ بن چکا ہے۔ بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ نے وہی بات سوشل میڈیا پر دہرائی، جس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی بغیر ثبوت کے ملتا جلتا بیان جاری کر دیا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ آئی سی سی کی موجودہ قیادت کے تحت ایک واضح پیٹرن کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں پاکستانی کرکٹ کو تنازعات میں الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہاتھ نہ ملانے کا حالیہ تنازعہ، جس کے باعث ایشیا کپ کا میچ تاخیر کا شکار ہوا، اسی رویے کی ایک مثال ہے۔ ایسے واقعات نے آئی سی سی کی غیر جانبدار حیثیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارے کو متعصبانہ بیانیہ آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا ضروری ہے، پاکستان ہمیشہ کھیل کی روح کو برقرار رکھنے پر زور دیتا رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ آئی سی سی اپنی آزادی برقرار رکھے اور غیر مصدقہ دعووں سے گریز کرے تاکہ کھیل کی ساکھ متاثر نہ ہو

    امریکا میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج

    والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    پاکستان نے شاندار سفارت کاری سے ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا،امریکی میڈیا

  • امریکا میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج

    امریکا میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر احتجاج

    امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ’نو کنگز‘ کے عنوان سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ چھوٹے شہروں میں بھی درجنوں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

    سی این این کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 500 سے زائد احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں جن میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ملک کو آمریت اور فوجی جبر کی طرف لے جا رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق تارکینِ وطن کے خلاف چھاپوں اور مختلف ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے بعد عوامی غم و غصہ بڑھ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں میں مزید شدت آنے اور احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ یہ احتجاج ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب وفاقی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔ ریپبلکن قانون سازوں اور وائٹ ہاؤس کا ڈیموکریٹس سے بجٹ بل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث حکومتی امور معطل ہیں.

    ایران کا جوہری معاہدہ ختم، پابندیوں پر مزید عمل درآمد سے انکار

    پاکستان نے شاندار سفارت کاری سے ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا،امریکی میڈیا

    والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    ون ڈے کپتانی کا نیا معرکہ، مضبوط امیدوار نے ضمانت مانگ لی

  • ایران کا جوہری معاہدہ ختم، پابندیوں پر مزید عمل درآمد سے انکار

    ایران کا جوہری معاہدہ ختم، پابندیوں پر مزید عمل درآمد سے انکار

    ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب اپنے جوہری پروگرام پر عائد کسی بھی پابندی کا پابند نہیں رہا کیونکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پایا 10 سالہ تاریخی جوہری معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 2015 میں ویانا میں طے پانے والے اس معاہدے پر ایران، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور امریکا نے دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کے بدلے تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں۔تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کے یکطرفہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد یہ معاہدہ کمزور ہو گیا، جس کے بعد ایران نے بھی اپنے وعدوں سے بتدریج انحراف کیا۔

    گزشتہ ماہ معاہدے کے تین یورپی دستخط کنندگان کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی بحالی نے اس معاہدے کو عملاً غیر مؤثر بنا دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے دن جاری بیان میں کہا کہ آج سے معاہدے کی تمام شقیں، بشمول ایرانی جوہری پروگرام پر پابندیاں، ختم تصور کی جائیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اب بھی سفارتکاری سے وابستہ ہے اور پرامن مقاصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگاتے رہے ہیں، تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف توانائی کی پیداوار اور شہری مقاصد کے لیے ہے۔معاہدے کے خاتمے کی تاریخ 18 اکتوبر 2025 مقرر تھی، جب اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت باضابطہ طور پر نافذ ہوئے 10 سال مکمل ہوئے

    پاکستان نے شاندار سفارت کاری سے ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا،امریکی میڈیا

    ون ڈے کپتانی کا نیا معرکہ، مضبوط امیدوار نے ضمانت مانگ لی

    والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

  • پاکستان نے شاندار سفارت کاری سے ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا،امریکی میڈیا

    پاکستان نے شاندار سفارت کاری سے ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا،امریکی میڈیا

    امریکی ٹی وی سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے شاندار سفارت کاری کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے پرجوش انداز میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل‘‘ کہہ کر پکارا۔اپنی تقریر کے اختتام پر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو اسٹیج پر بلایا، جہاں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں گے۔سی این این نے لکھا کہ ایک سال قبل تک یہ منظر ناقابلِ تصور تھا، کیونکہ واشنگٹن طویل عرصے سے پاکستان سے فاصلہ رکھتا آیا تھا، جبکہ چین سے پاکستان کے قریبی تعلقات امریکہ کے لیے تشویش کا باعث رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق صدر جو بائیڈن نے اپنی پوری مدت میں پاکستان کے کسی وزیراعظم کو فون تک نہیں کیا تھا اور 2021ء میں پاکستان کو ’’دنیا کے خطرناک ترین ممالک‘‘ میں شمار کیا تھا، مگر ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت نے امریکی سفارت کاری کا منظر نامہ بدل دیا۔سی این این کے مطابق پاکستان نے اس نئے کھیل میں شاندار مہارت دکھائی ہے، پاکستانی قیادت وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ مہمان بنی ہے، جبکہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان پر کسی قسم کی تنقید نہیں کی گئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج امریکی ساختہ ریتھون میزائلوں کی نئی کھیپ کی منتظر ہے اور پاکستانی سفارت کاروں نے بھارت سے کم ٹیرف پر معاہدوں کے لیے کامیاب گفت و شنید کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے یہ سب کچھ نایاب معدنیات کی فراہمی کے وعدوں کے ذریعے حاصل کیا۔ماہرین کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں گرمجوشی لانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار کلیدی ہے، جو 2022ء میں آرمی چیف بننے سے قبل آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ انہیں محتاط، کم گو اور حکمت عملی سے فیصلے کرنے والا افسر سمجھا جاتا ہے۔

    سی این این کے مطابق مئی میں پاک بھارت جھڑپ کے دوران ٹرمپ نے مداخلت کر کے دونوں فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں اس کا کریڈٹ خود لیا، جس پر پاکستان نے ان کی کھلے عام تائید کی اور انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جھڑپ کے بعد پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے بھارتی فضائیہ کے 7 طیارے مار گرائے، جس کی تائید ٹرمپ نے بھی کی، اگرچہ بھارت نے اس کی سختی سے تردید کی۔

    کچھ عرصے بعد آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور وہ واشنگٹن پہنچے، جہاں انہیں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا — یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی پاکستانی فوجی سربراہ سول حکام کے بغیر امریکی صدر سے ملا۔امریکی تجزیہ کار شجاع نواز کے مطابق، ’’ٹرمپ فاتحین کو پسند کرتے ہیں، انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر میں ایک فیصلہ کن اور مضبوط شخصیت دیکھی — اسی لیے ان کے درمیان فوری ہم آہنگی پیدا ہو گئی۔

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

  • والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بچوں کے زیرِ استعمال رہنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس تک والدین کو رسائی فراہم کرے گی۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا اگلے سال کے آغاز سے والدین کے لیے نئے کنٹرول فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے، جن کے ذریعے وہ بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر محدود نگرانی رکھ سکیں گے۔میٹا کے مطابق نئے فیچرز میں والدین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کے مخصوص اے آئی کرداروں کے ساتھ انفرادی چیٹس کو بند کر سکیں۔ تاہم اے آئی اسسٹنٹ بند نہیں کیا جا سکے گا، کیونکہ یہ بچوں کو تعلیمی معلومات اور مفید رہنمائی فراہم کرتا رہے گا، جس میں عمر کے مطابق حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔

    کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ والدین ضرورت پڑنے پر مخصوص اے آئی چیٹ بوٹس کو بلاک کر سکیں گے، اور انہیں یہ معلومات حاصل ہوں گی کہ ان کے بچے چیٹ بوٹس کے ساتھ کس نوعیت کی گفتگو کر رہے ہیں، البتہ وہ مکمل چیٹ کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔

    یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں پر منفی اثرات اور اے آئی چیٹ بوٹس کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ بعض مقدمات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان چیٹ بوٹس کی وجہ سے بچوں میں خودکشی کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

  • ون ڈے کپتانی کا نیا معرکہ، مضبوط امیدوار نے ضمانت مانگ لی

    ون ڈے کپتانی کا نیا معرکہ، مضبوط امیدوار نے ضمانت مانگ لی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتانی کے لیے جاری مشاورت میں نیا موڑ آ گیا، مضبوط امیدوار نے بورڈ سے ورلڈ کپ 2027ء تک قیادت کی مکمل ضمانت مانگ لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ 2027ء کو مدِنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کی قیادت میں ممکنہ تبدیلی پر غور جاری ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور تھنک ٹینک کے درمیان ابتدائی مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط امیدوار سے گزشتہ چند روز سے رابطے جاری ہیں، جس نے قیادت کے معاملات میں مکمل فری ہینڈ اور طویل المدتی یقین دہانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قیادت کے لیے فرنٹ رنر ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نئے کپتان کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل ہوں گے.

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار