Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    دنیا کے پہلے 24 گھنٹے میوزک نشریاتی نیٹ ورک ایم ٹی وی کے شائقین کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ پیراماؤنٹ گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر 2025 تک ایم ٹی وی کے پانچ مقبول میوزک چینلز کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایم ٹی وی کو قائم ہوئے تقریباً 44 سال گزر چکے ہیں — وہی نیٹ ورک جس نے دنیا بھر میں میوزک، فیشن اور پاپ کلچر کے انداز بدل دیے تھے۔پیراماؤنٹ کے ترجمان نے اس فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ایم ٹی وی نے طویل عرصے تک اپنے ناظرین کو راک، پاپ اور ڈانس میوزک ویڈیوز، لائیو پرفارمنسز اور کنسرٹ کوریج کے ذریعے محظوظ کیا۔

    بند کیے جانے والے چینلز میں MTV Music – مرکزی میوزک ویڈیو چینل،MTV 80s – 80 کی دہائی کے مشہور نغموں کا مرکز،MTV 90s – 90 کی دہائی کے آلٹرنیٹو راک اور پاپ کلاسکس کے لیے پسندیدہ چینل،Club MTV – 24 گھنٹے ڈانس اور الیکٹرانک میوزک اور MTV Live – لائیو پرفارمنسز اور کنسرٹس کی خصوصی نشریات شامل ہیں ،تاہم، MTV HD چینل بدستور جاری رہے گا اور اس پر Naked Dating UK اور Geordie Shore جیسے ریئلٹی شوز نشر ہوتے رہیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق، ان چینلز کی نشریات سب سے پہلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں بند ہوں گی، جس کے بعد یورپ، آسٹریلیا، پولینڈ، فرانس اور برازیل سمیت دیگر ممالک میں بھی یہی اقدام کیا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق، پیراماؤنٹ یہ قدم اپنے عالمی آپریشنز میں 500 ملین ڈالر (تقریباً 376 ملین پاؤنڈ) کی لاگت میں کمی کے لیے اٹھا رہا ہے

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

    ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ، 6 گھنٹے بعد پروازیں بحال

  • برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ  انتقال کر گئیں

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    لندن کی مشہور سماجی شخصیت اور "لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ کے نام سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے خاندان کے مطابق وہ مختصر علالت کے بعد نیند میں پُرامن طور پر چل بسیں۔

    لیڈی انیبل، مرحوم ارب پتی فنانسر سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیوہ تھیں اور چھ بچوں اور 14 پوتے پوتیوں کی نانی تھیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے کہا کہ "وہ ناقابلِ فراموش اور خاندان کی روح تھیں۔”گزشتہ ماہ وہ اپنے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ کی شادی میں شرکت کے لیے بھی موجود تھیں، جسے “سال کی سوسائٹی ویڈنگ” قرار دیا گیا۔ زیک نے ہم فلیمنگ، جیمز بانڈ کے خالق سر ایان فلیمنگ کی بھتیجی، سے شادی کی تھی۔ان کے دیگر بچوں میں معروف صحافی و فلم پروڈیوسر جمیما گولڈ اسمتھ اور ماحولیاتی کارکن بین گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔

    خاندان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں انتہائی دکھ کے ساتھ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہماری والدہ لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ آج صبح پُرامن طور پر نیند میں وفات پا گئیں۔ بین گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ہم ان کے جانے سے ٹوٹ گئے ہیں۔ ان کی زندگی غیر معمولی اور بھرپور تھی، مگر وہ ہمارے لیے ایک ناقابلِ تلافی خلا چھوڑ گئی ہیں۔ میں نے 45 سال تک روزانہ ان سے بات کی۔ وہ ہمیشہ میرا سہارا تھیں۔”

    انیبلز نائٹ کلب 1963 میں ان کے پہلے شوہر مارک برلی نے قائم کیا تھا، جو اُس دور کا دنیا کا سب سے معروف مقام بن گیا۔ یہاں کینیڈی خاندان، برطانوی شاہی خاندان، پرنس چارلس، فرینک سیناترا، رچرڈ نکسن اور محمد علی جیسے مہمان آتے رہے۔لیڈی انیبل 1934 میں لندن میں ایک آئرش اشرافیہ خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد روبن وین ٹیمپسٹ اسٹیورٹ بعد میں مارکویس آف لندنڈری بنے۔ محض 15 برس کی عمر میں انہوں نے "لیڈی انیبل” کا خطاب حاصل کیا۔

    انہوں نے 1978 میں سر جیمز گولڈ اسمتھ سے شادی کی، جن سے ان کے تین بچے — جمیما، زیک اور بین — ہوئے۔ سر جیمز 1997 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔انیبل کی زندگی میں کئی المیے بھی آئے — ان کے پہلے شوہر مارک برلی سے بیٹے روپرٹ کی 1986 میں موت ہو گئی، جبکہ ان کی پوتی آئرس گولڈ اسمتھ 2019 میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔

    لیڈی انیبل ایک مصنفہ بھی تھیں۔ ان کی خود نوشت کتابیں “Annabel: An Unconventional Life” (2004) اور “No Invitation Required: The Pelham Cottage Years” (2009) نے برطانوی سماجی دنیا کی حسین جھلکیاں پیش کیں۔

    ان کا نام ہمیشہ اس نائٹ کلب سے جڑا رہے گا جو ان کے نام پر رکھا گیا — “انیبلز”، جو آج بھی لندن کے اعلیٰ طبقے کی شناخت سمجھا جاتا ہے

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

    ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ، 6 گھنٹے بعد پروازیں بحال

    پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

  • وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا رپورٹر کے سادہ سوال پر دیا گیا غیر متوقع جواب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    غیر ملکی ویب سائٹ ’ہف پوسٹ‘ کے مطابق ایک رپورٹر نے پریس سیکریٹری سے سوال کیا کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے لیے ہنگری کے شہر بداپیسٹ کا انتخاب کس نے کیا؟” جس پر کیرولین لیویٹ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا: "Your mom did” یعنی "تمہاری ماں نے۔جب رپورٹر نے پوچھا کہ آیا یہ جواب مزاح کے طور پر دیا گیا ہے، تو کیرولین لیویٹ نے کہا کہ "آپ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں۔ میرے لیے یہ مزاح ہی ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، حتیٰ کہ آپ کے ساتھی بھی نہیں۔ مجھ سے فضول سوال مت کریں۔”

    یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے پریس سیکریٹری کے رویے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا تھا.

    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

    ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ، 6 گھنٹے بعد پروازیں بحال

    پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

  • اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

    اسرائیل نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفح کراسنگ کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔ صہیونی حکومت کے اس فیصلے سے غزہ میں امداد کی فراہمی ایک بار پھر غیر یقینی ہو گئی ہے۔

    قطری نشریاتی ادارے اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصر میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ پیر کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔رفح کراسنگ غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں واقع اہم سرحدی گزرگاہ ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رفح کراسنگ نہیں کھولی جائے گی۔بیان کے مطابق گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ حماس اپنے وعدے پر کس حد تک عمل کرتی ہے، جس میں ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک پر عمل شامل ہے۔

    اس سے قبل قاہرہ میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ پیر سے مصر میں مقیم فلسطینیوں کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ انسانی امداد کو بھی گزرنے دیا جائے گا یا نہیں۔اسرائیل کے تازہ بیان کے بعد یہ منصوبہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق دو سالہ تباہی کے بعد جنگ بندی کے تحت روزانہ اوسطاً 560 ٹن خوراک غزہ میں داخل ہو رہی ہے، جو اب بھی ضرورت سے کہیں کم ہے۔

    واضح رہے کہ مئی 2024 میں اسرائیلی افواج نے رفح کراسنگ پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد یہ گزرگاہ امدادی سامان کے لیے بند کر دی گئی تھی، تاہم 2025 کے آغاز میں عارضی جنگ بندی کے دوران کچھ وقت کے لیے دوبارہ کھولی گئی تھی۔دو سال کی بمباری اور ناکہ بندی کے باعث غزہ میں خوراک، ادویات، رہائش اور دیگر بنیادی امداد کی شدید قلت برقرار ہے.

    پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ، 6 گھنٹے بعد پروازیں بحال

    ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ، 6 گھنٹے بعد پروازیں بحال

    بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل میں لگنے والی آگ کے باعث پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی تھی، تاہم 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور پروازیں بحال کر دی گئیں۔

    وزارتِ شہری ہوا بازی و سیاحت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر کارگو ولیج کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث تمام پروازوں کو احتیاطی طور پر معطل کر کے طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 36 فائر فائٹنگ یونٹس، ایئرپورٹ کے عملے، بنگلادیش آرمی، ایئر فورس اور دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں سے رات 9 بجے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔

    وزارت کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور رات 9 بج کر 20 منٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی۔حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا.

    پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

    پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

    افغان حکومت کی جانب سے پکتیکا میں کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا الزام جھوٹا ثابت ہو گیا، مقامی رہائشیوں نے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں نہ کوئی کرکٹ گراؤنڈ ہے اور نہ وہاں کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔

    پکتیکا کے رہائشیوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سن رہے ہیں کہ بارڈر کے علاقے میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ مکمل طور پر پہاڑی علاقہ ہے، جہاں نہ کوئی اسٹیڈیم ہے اور نہ کھیلنے کی جگہ۔ایک مقامی شخص نے کہا کہ افغان حکومت کا یہ کہنا کہ یہاں افغانی شہری کرکٹ کھیل رہے تھے اور پاکستان نے ان پر بمباری کی، سراسر بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ ہے۔

    رہائشیوں کے مطابق کرکٹ تو شہروں کے میدانوں اور اسٹیڈیمز میں کھیلی جاتی ہے، پہاڑوں پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے بھی پوچھا جائے تو وہ یہی کہے گا کہ بارڈر کے علاقے میں کسی نے کرکٹ نہیں کھیلی۔مقامی افراد نے افغان حکومت کے اس الزام کو محض ایک پروپیگنڈا اور ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ انہوں نے حالیہ دورۂ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے فراہم کی گئی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے، خصوصاً حلال گوشت کی برآمدات اور باہمی تعاون کے دیگر شعبے، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں اپنی شرکت سے آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے فلسطینی عوام کی تکالیف میں کمی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران پاک۔افغان سرحدی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، تاہم اسے افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افغان حکام ایسے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کی سہولت کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، تاہم تمام دہشت گرد گروہوں بشمول فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بی ایل اے کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن بحال کیا جا سکے۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی

    وعدے پورے نہیں ہوئے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے: پیپلز پارٹی

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سازی اور اہم آئینی ترامیم میں پیپلز پارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، لیکن حکومت بناتے وقت کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں ہوئے۔

    کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے، اس کے بعد دوبارہ سی ای سی کا اجلاس بلا کر حکومت کے اقدامات کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ روز قبل صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات پیش کیے۔ اگلے روز بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے یقین دہانیاں کروائیں اور وعدوں پر عمل کے لیے وقت مانگا۔

    شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا اور کبھی مراعات یا کابینہ میں شمولیت کی خواہش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران شدید تباہی ہوئی، کاشتکاروں کی فصلیں برباد ہوئیں اور مکانات گرے۔ وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو کی تجویز پر سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے۔شیری رحمٰن نے زور دیا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بہترین ذریعہ ہے، اسی نظام کے ذریعے 2022 کے سیلاب میں بھی امداد دی گئی تھی جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پاک-بھارت جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا گیا

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

    سہ فریقی ٹی 20 سیریز (پی سی بی) نے افغانستان کے انکار کے بعد سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا ہے۔

    پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، جس کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سہ فریقی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہو گی۔ افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو شیڈول ہے

    ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم اسلام آباد سے اغوا، مقدمہ درج

    پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل

  • آزاد کشمیر کابینہ کے مزید 3 وزرا مستعفی، وزیراعظم سے بھی استعفے کا مطالبہ

    آزاد کشمیر کابینہ کے مزید 3 وزرا مستعفی، وزیراعظم سے بھی استعفے کا مطالبہ

    آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے مزید تین وزرا نے استعفے دے دیے، جن میں وزیرِ خزانہ عبدالمجید خان، وزیرِ خوراک چوہدری اکبر ابراہیم اور وزیرِ کھیل عاصم شریف بٹ شامل ہیں۔

    عبدالمجید خان اور چوہدری اکبر ابراہیم نے مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران استعفوں کا اعلان کیا، جبکہ عاصم شریف بٹ نے استعفیٰ براہِ راست وزیراعظم کو بھجوایا۔دونوں وزرا نے کشمیری مہاجرین کے آئینی حقوق کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ غیر آئینی اور مہاجرین کے حقوق کے خلاف ہے۔ انہوں نے معاہدے کو "غیر منتخب گروہ کے دباؤ میں کیا گیا اقدام” قرار دیا۔

    عبدالمجید خان نے اپنے استعفے میں لکھا کہ حکومت مہاجر کشمیریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ میں ناکام رہی، لہٰذا ان کے پاس کابینہ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔چوہدری اکبر ابراہیم نے وزیراعظم پر مہاجر اراکین اسمبلی کے خلاف سازش کا الزام لگایا، جبکہ عاصم شریف بٹ نے کہا کہ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید بھی مستعفی ہو چکے ہیں، تاہم ان کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا گیا

    سابق امریکی مشیر خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزام میں حکام کے حوالے

    غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول برقرار ، ہتھیار ڈالنے کی یقین دہانی نہیں: حماس رہنما

    ٹرمپ کو معاہدۂ ابراہیمی میں توسیع کی امید، سعودی عرب کی شمولیت کا امکان ظاہر

    بانی نے سہیل آفریدی کو مکمل اختیار دے دیا، ایڈوائزری کونسل کی تجویز مسترد