Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی ،سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

    کراچی ،سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

    نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ مکان سے گیس پریشر بڑھانے کی موٹر برآمد ہوئی ہے، شبہ ہے کہ موٹر کے باعث گیس گھر میں بھر گئی تھی، جس کے بعد ماچس جلانے سے دھماکا ہوا۔حکام نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، جب کہ جس مکان میں دھماکا ہوا وہاں مزدور رہائش پذیر تھے۔ پانچ افراد ملبے تلے دب کر اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں

    حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل

    صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

  • قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں

    قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں

    سیکریٹری دفاع نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں 4 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، جسے اگلے ماہ کے آغاز میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔

    سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایئر لائن کے امور اور نجکاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکریٹری دفاع کے مطابق تمام کمپنیوں نے حکومت سے شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کی ہے، تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ قومی ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں ہوگا اور طیاروں سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی اور کسی غیر ملکی ادارے یا فرد کو اکثریتی حصص رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سیکریٹری دفاع نے مزید بتایا کہ برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازیں بند ہونے کے باعث قومی ایئر لائن کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، جب کہ بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ان کے مطابق سال 2018 میں پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپ کے روٹس پر 1,420 پروازیں چلائی ہیں.

    حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل

    بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

    صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی

  • حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد  کی اپیل

    حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل

    فلسطینی تنظیم حماس نے قطر، ترکیہ اور مصر سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر عملدرآمد کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    ترکی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے ان ممالک کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔حماس کے جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیم مصر، قطر اور ترکیہ کی ان مخلصانہ کاوشوں کی گہری قدر کرتی ہے جنہوں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے خاتمے کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ثالث ممالک کی میزبانی میں ہونے والی ملاقاتوں اور اختلافات کم کرنے کی کوششوں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔حماس نے ثالثوں سے اپیل کی کہ وہ معاہدے کی باقی شقوں، بالخصوص انسانی امداد کی فراہمی، رفح بارڈر کراسنگ کے کھولنے اور غزہ میں مکانات، اسپتالوں اور اسکولوں کی بحالی کے عمل میں معاونت جاری رکھیں۔

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ بعض لاشیں تباہ شدہ سرنگوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جب کہ نکالنے کے لیے درکار آلات اسرائیلی پابندیوں کے باعث دستیاب نہیں.

    بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

    صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی

  • بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او  شہید

    بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

    بلوچستان کے شہر خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او خاران سٹی محمد قاسم شہید ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ روڈ پر اسپتال کے سامنے پیش آیا، جہاں ایس ایچ او محمد قاسم ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او موقع پر شہید ہوگئے، تاہم دیگر اہلکار محفوظ رہے، جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقتول افسر کی میت سول اسپتال خاران منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

    صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

    افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی

  • صدر  زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔

    صدر زرداری نے خادمِ الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی و برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔انہوں نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کی تعلیم و امن کے فروغ کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

    صدر زرداری نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے لیے جنگ بندی اور غزہ کی تعمیرِ نو ضروری ہے۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ پاکستان سعودی عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر زرداری کی سیاسی خدمات کو سراہا

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی

    ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

  • جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    ایشیا کپ میں بیٹرز کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    پروٹیز کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور اسپنر مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی شمولیت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ان کے بارے میں فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی، دوسرا 31 اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

  • افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی

    افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے بعد افغانستان نے ایک بار پھر جنگ بندی میں توسیع کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 48 گھنٹے کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد جمعے کو پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے دونوں جانب صورتحال پرامن رہی، جب کہ افغان طالبان نے جنگ بندی میں مزید توسیع کی خواہش ظاہر کردی ہے۔افغان طالبان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر رضامند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ پہلے جنگ چاہتے تھے اور نہ آئندہ چاہتے ہیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک سرکاری طور پر کسی توسیع کی تصدیق نہیں کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ “جنگ بندی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔”

    واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کے بعد پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کی تھی، جس کے بعد افغان حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جو جمعے کی شام 6 بجے ختم ہوگئی۔ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ “ہم ایک عارضی جنگ بندی میں ہیں، اسے پائیدار بنانے اور تعلقات کے طویل مدتی استحکام کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہی ہمارا بڑا مقصد ہے۔”

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہے.

    ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

  • ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی  کو خطرہ

    ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

    جنوبی ایشیا کے نازک پانی کے توازن میں مشترکہ دریاؤں پر کنٹرول ایک طاقتور حکمتِ عملی اور اثر و رسوخ کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر کابل دریا کے بیسن میں بھارت کی شرکت اور افغانستان میں پانی کے منصوبے پاکستان کی آبی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرے کی نشانی ہیں۔

    بھارت افغانستان میں بند باندھنے اور پانی کی منتقلی کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا رہا ہے، بعض منصوبے علانیہ اور بعض رہ راز کی بنیاد پر۔ مقصد یہ ہے کہ پانی کے بہاؤ کو قابو میں لاکر پاکستان پر طویل المدتی اثر ڈالنا جائے۔یہ رجحان بالکل ویسا ہی ہے جیسا بھارت نے انڈس واٹرز ٹریٹی (IWT) کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے مغربی دریاؤں پر یک طرفہ منصوبے شروع کیے۔ یوں پاکستان دونوں مشرق سے (اندس وادی کے مشرقی حصے) اور مغرب سے (افغانستان کے ذریعے) پانی کے بہاؤ پر دباؤ کا شکار ہے۔

    حالیہ پیش رفت: طالبان اور بھارت کے درمیان ڈیمز کی پیشکش

    افغانستان کے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان مطقی کے حالیہ دورۓ دہلی کے دوران، بھارت سے تقریباً ۱ ارب ڈالر کی مالی معاونت کی درخواست کی گئی تاکہ نئے بڑے ڈیم بنائے جائیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بھارت اور افغانستان کی مشترکہ حکمتِ عملی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔کچھ ایسے منصوبے جو افغانستان میں بھارت کی معاونت یا شرکت کے ساتھ چل رہے ہیں، یا منصوبہ بند ہیں

    نامِ منصوبہ مقام خصوصیات اور امکانات

    Shahtoot Dam کابل کے نزدیک، چار آسیاب ڈسٹرکٹ پینچ ہزار ہیکٹر اراضی کی آبپاشی، کابل کے پینے کے پانی کی فراہمی، بھارت کی مالی معاونت سے تقریباً US$236 ملین کا منصوبہ۔ Shah wa Arus Dam شکردارہ ڈسٹرکٹ بجلی پیدا کرنے اور چھوٹے پیمانے پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت۔ ان منصوبوں سے کابل کا شہر پانی اور زراعت کے لحاظ سے فائدہ اٹھائے گا، مگر ساتھ ہی یہ پاکستان کے لیے پانی کی دستیابی کو کم کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    خیبر پختونخوا (KP) کے لیے ممکنہ اثرات

    کابل دریا کا پانی KP کی فصلوں، بجلی کی پیداوار، اور پینے کے پانی کے لیے بہت اہم ہے۔زراعت: پشاور، نوشہرہ، چارسدہ جیسے اضلاع میں آبپاشی نیٹ ورکس متاثر ہوں گے؛ گندم، مکئی، گنا وغیرہ فصلوں کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ۔توانائی: بڑے ہائیڈرو پاور منصوبے مثلاً وارسک ڈیم پر پانی کی کمی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوگی۔پانی کی قلت سے شہری مراکز خاص طور پر پشاور میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے مسائل گہرے ہوتے جائیں گے۔ماحولیاتی اثرات: پانی کی کمی سے زمینی پانی کی سطح کم ہو جائے گی، آبی نظام متاثر ہوں گے، بنجر پن اور خشک سالی کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    پاکستان کا ممکنہ ردِ عمل: چترال ریور ڈائیورژن منصوبہ

    پاکستان چترال دریا کو افغانستان میں ضم ہونے سے پہلے سوات بیسِن کی طرف موڑنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔ اس منصوبے کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں: تقریباً 2,453 میگا واٹ کی ہائیڈرو پاور پیداوار، آبپاشی میں بہتری، سیلاب کنٹرول اور ذخیرہ آب بڑھانا۔ چترال دریا دراصل کابل دریا کی شروعاتی شاخ ہے؛ اگر اس کا بہاؤ افغانستان میں جانے سے پہلے موڑا جائے تو پاکستان کو پانی کے بہاؤ پر کچھ کنٹرول مل سکتا ہے۔

    پاکستان کی قانونی اور سفارتی صورتحال

    پاکستان نے عالمی عدالتِ ثالثی (Court of Arbitration) میں آندس واٹرز ٹریٹی کے تحت بھارت کے بعض منصوبوں کی تقسیم اور ڈیزائن پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ حکومت پاکستان ہائڈرو منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ بھارت کے ممکنہ یک طرفہ اقدامات کا اثر کم کیا جا سکے۔ یہ معاملہ محض پانی کی تقسیم کا نہیں بلکہ حکمتِ عملی، طاقت اور علاقائی اثر و رسوخ کا ہے۔ اگر بھارت اور افغانستان مل کر کابل دریا کے بہاؤ کو مناسب مشاورت اور بین الاقوامی قواعد کے بغیر کنٹرول کریں تو پاکستان کے شمال مغرب خصوصاً خیبر پختونخوا کے وسائل، معیشت اور عوام کی فلاح پر سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

    پاکستان کی حکمت عملی میں پانی کے موافق منصوبے جیسے چترال ریور ڈائیورژن ضروری ہیں، مگر انہیں عملی اور قانونی بنیادوں پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ علاقائی مکالمہ، معاہدے کی پابندی، ماحولیاتی اثرات کا جائزہ، اور مشترکہ پانی کے منصوبوں میں شفافیت ہی وہ راستہ ہے جو کشیدگی کو کم کر سکتا ہے اور سب کے مفاد میں ہوگا۔

    بہاولنگر میں پولیس کی بڑی کارروائی، اے کیٹگری کا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

  • سپریم کورٹ بار  انتخابات: انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید صدر منتخب

    سپریم کورٹ بار انتخابات: انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید صدر منتخب

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025-26 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 1947 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے، جبکہ پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپنڈنٹ گروپ، اس کے سربراہ احسن بھون، نو منتخب صدر ہارون الرشید، سیکریٹری زاہد اسلم اعوان اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وکلاء برادری کو اصلاحات کے عمل میں اہم شراکت دار سمجھتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ہارون الرشید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جیت جمہوریت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے.

    پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا افغانستان پر سخت مؤقف،خیبرپختونخوا میں افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کا فٰیصلہ

    بھارت کی ٹرمپ کے روسی تیل سے متعلق دعوے کی سخت تردید

    شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، گرین لائن منصوبے پر تحفظات کا اظہار

  • پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر 400 لاشوں والے "اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان” پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے تشدد، فتنہ و فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    مزید برآں، اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مساجد کے منبروں اور مدارس کے فورمز کو نفرت، انتشار یا تشدد کے فروغ کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ مدارس کے تقدس کو مجروح کرنے یا بچوں کے ذہنوں میں نفرت اور تشدد کے بیج بونے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ ریاست کا ہدف فساد پھیلانے والے عناصر ہیں، کسی مذہبی جماعت یا عقیدے کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ کارروائیاں صرف ان کے خلاف ہوں گی جن کی تاریخ امن برباد کرنے سے جڑی ہے.

    وزیراعظم کا افغانستان پر سخت مؤقف،خیبرپختونخوا میں افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کا فٰیصلہ

    بھارت کی ٹرمپ کے روسی تیل سے متعلق دعوے کی سخت تردید

    بھارت کی ٹرمپ کے روسی تیل سے متعلق دعوے کی سخت تردید

    فون کال کے بعد پیش رفت،ٹرمپ اور پیوٹن کا ہنگری میں ملاقات کا فیصلہ