Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا رابطہ، سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا رابطہ، سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور خارجہ پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے موجودہ حالات پر مشاورت کی اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو نے بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو عوامی مفاد میں متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ماضی میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی بھی ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔

    حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ نواب شاہ پہنچے جہاں صدر آصف علی زرداری نے ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار نے صدر زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی بیان بازی روکنے کی درخواست کی جس پر صدر نے فوری طور پر اتفاق کیا۔

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وزیراعلیٰ کا کوئی آفیشل استعفیٰ موصول نہیں ہوا، گورنر خیبر پختونخواہ

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

  • وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

    اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی منظوری دی اور دونوں ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ یہ معاہدہ 18 ستمبر 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے پایا تھا، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

    مزید برآں، کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہاز (8 سیسنا اور 7 فلیچر) مختلف اداروں کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے عطیہ کرنے کی منظوری دی، جبکہ ادارے کے زیر استعمال 4 قابل پرواز بیور ہوائی جہاز ٹڈی دل کے خلاف آپریشنز کے لیے برقرار رہیں گے۔اجلاس میں وزارت آبی وسائل کی سفارش پر واپڈا کے ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کے قیام کے لیے "واپڈا سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2025” کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 اکتوبر 2025 اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی، تاہم آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمینٹ رولز 2014 میں مجوزہ ترامیم پر خصوصی کابینہ کمیٹی مزید غور کرے گی۔

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

  • اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا، قطر، مصر اور ترکیہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔ اقوام متحدہ اور شراکت دار ادارے غزہ میں پانی، طبی امداد اور پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ انسانی امدادی کارکنوں کو محفوظ اور مستقل رسائی دی جائے اور غزہ کے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانا ہوگی اور مستقل جنگ بندی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی ناقابلِ برداشت انسانی قیمت کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    گوگل کا پاکستانی طلبا کو مفت جیمینائی اے آئی پرو پلان دینے کا اعلان

  • وزیراعلیٰ کا کوئی آفیشل استعفیٰ موصول نہیں ہوا،  گورنر خیبر پختونخواہ

    وزیراعلیٰ کا کوئی آفیشل استعفیٰ موصول نہیں ہوا، گورنر خیبر پختونخواہ

    گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ان کے پاس وزیراعلیٰ کا کوئی آفیشل استعفیٰ نہیں پہنچا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جب بھی وزیراعلیٰ کا استعفیٰ موصول ہوگا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ ملنے کی خبریں بے بنیاد اور فیک نیوز ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان اپوزیشن لیڈر ہی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری پی ٹی آئی یومِ نجات منا رہی ہے۔

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

  • سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے قائم مقام چیئرمین سیدال خان ناصر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس کا آغاز سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا تو پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں چیئرمین کا رویہ درست نہیں تھا، اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین کی نشست چھوڑ دی جائے۔سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اس دن چیئرمین کو بھی گالیاں دی گئی تھیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی اور ڈیسک بجا کر احتجاج کیا اور ڈپٹی چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ دہراتے رہے۔

    دوران اجلاس پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ جاری رہا جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز بھی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ بعد ازاں سینیٹر عبدالقادر نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔پی ٹی آئی سینیٹرز نے مؤقف اپنایا کہ ایوان میں کورم پورا ہے، تاہم قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ ہماری کوشش بلوچستان پر بات کرنے کی تھی لیکن ہنگامے نے ایوان کا ماحول بگاڑ دیا۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعہ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

    گوگل کا پاکستانی طلبا کو مفت جیمینائی اے آئی پرو پلان دینے کا اعلان

    ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

    بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی نہیں ہوگی،برطانوی وزیراعظم

    افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

  • گوگل کا پاکستانی طلبا کو  مفت جیمینائی اے آئی پرو پلان دینے کا اعلان

    گوگل کا پاکستانی طلبا کو مفت جیمینائی اے آئی پرو پلان دینے کا اعلان

    گوگل نے پاکستانی طلبا کے لیے خصوصی تعلیمی اقدام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طالبعلم ایک سال تک جیمینائی اے آئی پرو پلان مفت حاصل کر سکیں گے۔

    اس کا مقصد طلبا کو جدید اے آئی ٹولز فراہم کر کے ان کی تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔واضح رہے کہ اس پلان کی قیمت پاکستان میں تقریباً 5,600 روپے ماہانہ ہے، تاہم یہ سبسکرپشن اہل طلبا کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔

    طلبا کو حاصل ہونے والے فیچرز

    جیمینائی 2.5 ماڈل تک رسائی: ریسرچ، اسائنمنٹس اور پراجیکٹس میں آسانی۔گوگل ایپس میں انٹیگریشن: جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں اے آئی فیچرز۔نوٹ بک ایل ایم: ذاتی تحقیقی اور تحریری ٹول، اضافی آڈیو اوورویوز اور نوٹس کے ساتھ۔ویڈیو تخلیق: ٹیکسٹ اور تصاویر سے جدید ویڈیوز بنانے کی سہولت۔2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج: گوگل ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز میں وافر اسٹوریج۔ی

    ونیورسٹی کے طلبا اس مفت سبسکرپشن کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں: یہ پیشکش گوگل کے اس عالمی مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد طلبا کو جدید ترین تعلیمی و تخلیقی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی نہیں ہوگی،برطانوی وزیراعظم

    افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

  • ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی  ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

    ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کا حصہ بنے گا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اردوان نے کہا کہ انشا اللہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔ترکیہ نے قطر، مصر اور امریکا کے نمائندوں کے ساتھ شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات میں شرکت کی۔صدر اردوان نے زور دیا کہ غزہ کو فوری جامع انسانی امداد فراہم کی جائے، قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ ہو اور اسرائیل کے حملے فی الفور بند کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ غزہ کی تعمیرِ نو میں بھی بھرپور تعاون کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی غزہ کے عوام سے زیادہ امن، سلامتی اور استحکام کا حقدار نہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر متفق ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو دستخط ہونے والے اس معاہدے کے تحت قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ کیا جائے گا اور انسانی امداد کے بڑے پیمانے پر غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    یہ اقدام اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

  • بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی نہیں ہوگی،برطانوی وزیراعظم

    بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی نہیں ہوگی،برطانوی وزیراعظم

    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی نہیں کرے گا۔

    سر کیئر اسٹارمر اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ 100 سے زائد تاجروں، ثقافتی رہنماؤں اور یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے بڑے مواقع موجود ہیں، تاہم بھارتی طلبہ اور کارکنوں کے لیے مزید ویزا راستے کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ بھارت نئے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ہے تاکہ بھارتی کاروبار برطانیہ-بھارت تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھا سکیں، جو جولائی میں کئی سالہ مذاکرات کے بعد طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت برطانوی کاروں اور مشروبات کی بھارت کو برآمدات سستی ہوں گی جبکہ بھارتی کپڑے اور زیورات برطانیہ کو برآمد کرنا بھی سستا ہو گا۔

    معاہدے میں بھارتی ملازمین کے لیے، جو مختصر مدت کے ویزے پر برطانیہ میں کام کر رہے ہیں، تین سالہ سماجی تحفظ کی ادائیگی سے استثنیٰ شامل ہے، مگر وزراء کا کہنا ہے کہ امیگریشن پالیسی میں کوئی وسیع تبدیلی نہیں کی گئی۔برطانوی لیبر حکومت ملک میں امیگریشن کی سطح کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور حالیہ پارٹی کانفرنس میں رہائش کے قوانین سے متعلق سخت پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ممبئی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ ویزا کا مسئلہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کا حصہ نہیں تھا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی H-1B ویزا پالیسی میں تبدیلی کے بعد برطانیہ کی پالیسی کے بارے میں سوال پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر سے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو متوجہ کرنا چاہتا ہے تاکہ معیشت کو بڑھایا جا سکے، لیکن بھارت کے لیے کسی نئے ویزا راستے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

    افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

  • افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو  بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

    افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

    خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ تین سال قبل افغانستان کے دورے کے دوران ان سے کہا گیا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے 6 سے 7 ہزار افراد کو ان کے مغربی علاقوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے بشرطِ یہ کہ پاکستان 10 ارب روپے ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد نے ان کی واپسی کی ضمانت مانگی تو افغان حکام گارنٹی دینے سے قاصر رہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ اس سلسلے میں تجویز آئی کہ دو دن کے اندر وفد کابل جا کر معاملہ اٹھائے اور افغان حکمرانوں سے کہا جائے کہ ایسی سرگرمیاں بند کی جائیں کیونکہ یہ صورتِ حال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہاں صدیوں سے بسنے والے افغان خاندانوں میں بہت سے لوگ قانونی و معاشی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم جن گروپوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں۔ ان کے بقول دہشتگردوں کی مذمت نہ کرنے والوں کے لیے رعایت قابلِ قبول نہیں اور پناہ دینے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا — اس سب میں کولیٹرل ڈیمیج کے امکانات کا اعتراف بھی کیا گیا۔

    وزیرِ دفاع نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم میں ان بہادروں کی قدر ہونی چاہیے جنہوں نے ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور فوج و ریاست کی عزت و وقار اولین ترجیح ہے۔

    زندہ انسان میں خنزیر کے جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

    جنگ بندی معاہدہ، غزہ اور اسرائیل میں جشن، مگر خدشات برقرار

  • اسرائیل حماس مذاکرات مثبت پیش رفت کر رہے ہیں، مصری صدر کا دعوی

    اسرائیل حماس مذاکرات مثبت پیش رفت کر رہے ہیں، مصری صدر کا دعوی

    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

    صدر السیسی نے قاہرہ میں پولیس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو گئے تو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصر میں اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں مصر آئیں، یہ ہمارے لیے خوش آئند ہوگا۔ادھر حماس نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس نے ممکنہ معاہدے کے تحت رہائی کے لیے فلسطینی قیدیوں کی فہرستیں اسرائیل کے ساتھ تبادلہ کر دی ہیں۔

    مصر میں یہ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں اور دونوں فریقوں نے اس کے ذریعے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی ہے۔

    کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

    علی امین پربشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی لگا: شیر افضل مروت

    نوبیل کیمسٹری ایوارڈ: سعودیہ نژاد سائنسدان سمیت تین سائنس دانوں کو مل گیا

    علی امین گنڈاپور مستعفی،استعفے پر دستخط کر کے گورنر کو ارسال کر دیا