مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں ہے، بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن ن لیگ کے پاس ایم این ایز اور ایم پی ایز بہت زیادہ ہیں، ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آ رہی ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئیپ کرے گی۔
کہ اللہ کا شکر ہے چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں رہا، اگر ہوتا تو اس نے اسرائیل کو تسلیم کر لینا تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہودی لابی کا آدمی ہے، اس نے آج اسرائیل کو تسلیم کیا ہوتا تو اسرائیل فلسطین پر جو تشدد کر رہا ہے اس کا بوجھ پاکستانیوں پر آنا تھا۔راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا، سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔
Author: صدف ابرار
-

مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سویپ کرے گی،راجہ ریاض
-

روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کر دی
بنگلورو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے دو عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے۔ روہت شرما نے بنگلورو میں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کے دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے۔
روہت شرما نے نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں صرف 54 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ کولن ایکرمین کی گیند پر میچ کے پہلے چھکے کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی۔
اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے سابق لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں سب سے زیادہ 58 چھکے لگا رکھے تھے۔ روہت شرما کے رواں سال چھکوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے جبکہ ابھی سال ختم ہونے میں ڈیڑھ ماہ سے زائد وقت باقی ہے۔
کرس گیل ایک کیلنڈرز ایئر (2019) میں 56 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور 2020 میں شاہد آفریدی 48 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
روہت شرما نے کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن نے 2019 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 22 چھکے لگائے تھے جسے روہت شرما نے رواں ورلڈ کپ میں 24 چھکے لگاکر کر توڑ دیا۔ -

خیبر پختونخوا کے نئے نگران وزیر اعلی نے حلف اٹھا لیا
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا نے ارشد حسین سے حلف لیا . راشد حسین نئے نگران وزیر اعلی بن گئے.
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ آرٹیکل 224 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ مقرر ہوگئے۔
حکم نامے کے مطابق محمود خان اور اکرم درانی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ کی تقرری کےلیے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو بلایا گیا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اعظم خان کے انتقال کے باعث نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر ضروری ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری کے معاملے پر اکرم درانی نے کہا تھا کہ صوبے میں سیاسی بحران ہے، آج ہی نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا مسئلہ حل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کےلیے متوقع نام سیاست دان اور بیوروکریٹ کے ہوسکتے ہیں۔ کوئی اعظم خان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکا، ان کا چناؤ اس لیے کیا تھا کہ وہ نیک انسان تھے۔ -

جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہے،مولانا فضل الرحمن
مری میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج فلسطین پرصیہونی قوتیں حملے کررہی ہیں، بچوں اورخواتین پر بمباری کی جاری ہے، فلسطینی مسلمان بھائی ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ فلسطین کی مدد کرے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے، ہم اپنی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے حماس قیادت سے ملے، حماس قیادت کو بتایا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے، فسلطینیوں کی ہرفورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو فلسطینی بچے اور خواتین نظر نہیں آرہے، امریکا کو فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آرہی، عالمی برادری فلسطین میں مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین جیسا دوست کو چیئرمین پی ٹی آئی نے پراجیکٹ منجمد کر کے ناراض کردیا۔ اب اگر ایسا صادق و امین حکمران ہوتا ہے تو سعودیہ بھی خائف بیٹھا ہے۔ گزشتہ الیکشن میں عوامی رائے کے مخالف حکومت مسلط ہوئی جسے ہم ختم کرنے تک لڑتے رہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو اپنی رائے مثبت کرنا ہوگی۔ فیصلے کی گھڑی پر عوام کو اپنی رائے ملکی فلاح کی رکھنی ہوگی، آج کا اجتماع بتا رہا ہے ہماری محبت آپ کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکا۔ ماضی میں ہمیں بہت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، اب ماضی کی لکیروں کی پیروی کے بجائے نئے زاویے کے ساتھ مستقبل کی تعمیر کرنی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین والے ہمارے بھائی ہیں، پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہو۔ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوئے، امریکا، برطانیہ، فرانس میں بھی فلسطینی عوام پر ظلم کیخلاف مظاہرے ہوئے، جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روس امریکا کو باہر نکالا گیا۔ امریکا، مغربی دنیا بحری بیڑے لا کر حمایت کر سکتے ہیں تو مسلمان برادری کو کیا سانپ سونگھ گیا ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ میں نے کسی کی پروا نہیں کی۔ وطن عزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے حماس قیادت سے ملاقات کی۔ حماس قیادت سے ملاقات میں واضح کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ حماس نے بھی وضاحت سے کہا کہ دنیا میں ہماری امید پاکستان ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جو مؤقف دیا اس کی قدر کرتے ہیں۔ -

صدر مملکت کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ پورے ملک کے صدر ہے،مرتضی سولنگی
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شکایات اور تحفظات جمہوریت کا حصہ ہیں، آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مذاکرات اور تحفظات جمہوری نظام کا حسن ہیں، الیکشن کمیشن کی موجودہ قیادت انتہائی ذمے دار اور قابل لوگوں پر مشتمل ہے۔ صدر مملکت کسی ایک جماعت کی ترجمانی نہ کریں،کسی ایک جماعت کے ترجمان بننے سے ان کی عزت میں کمی آتی ہے،صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں۔۔مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کی پیداوار سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے، آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، نگراں حکومت عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔ 8 فروری جمعرات کو الیکشن ہوں گے، مذاکرات، تحفظات، شکایات اور آوازیں جموریت کا حسن ہے،جمہوری نظام کا حسن ہے، نگران حکومت آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق چلے گی، صدر کے خط کا جواب خط سے دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا کہ صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، اُن کے ترجمان بننے سے اعلیٰ عہدے کی عزت میں کمی آتی ہے اور ہم چاہتے ہیں وہ کبھی نہ آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق چلے گی، 8 فروری جمعرات کو الیکشن ہوں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا کہ نگراں حکومت عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔ عام انتخابات کے ذریعے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل ہوگا۔ مستقبل کی حکومتوں کےلیے ضروری ہے اس پالیسی کو جاری رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں چین نے بہت مدد کی ہے، زیادہ سے زیادہ توجہ توانائی کے متبادل ذرائع پر دیں۔ -

فلسطین کے لئے آواز اٹھانے کا یہی وقت ہے،امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینکے عوام کو بچانے کا یہی وقت ہے، 25 لاکھ کی آبادی اسرائیل اور امریکا کے سامنے کھڑے ہے،سیالکوٹ میں "لبیک یا فلسطین یوتھ کنونشن” سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ آج سے 76 سال قبل اسرائیل کا وجود نہیں تھا غزہ کا وجود تھا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جتنی بمباری امریکا نے افغانستان میں کئی سالوں میں کی، اُتنی اسرائیل نے چند دنوں میں کی ہے۔ سداُن کا کہنا تھا کہ یہ اہل فلسطین ہی ہیں، جنہوں نے پتھر اور غلیل اٹھا کر اسرائیل کا مقابلہ کیا۔دوسری جانب سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس سے عملاً ثابت ہوگیا یہ سقوط غزہ کا انتظار ہورہا ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ او آئی سی اجلاس اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کے اعلان کے بغیر ختم ہوگیا۔ تجارتی، سفارتی، معاشی بائیکاٹ تک کا فیصلہ نہ کر سکے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں ایران، ترکیہ اور الجزائر کی تجاویز آئیں۔ پوری صورتحال میں واحد مسلم ایٹمی ملک پاکستان غائب ہے، اجلاس میں پاکستان کی کسی تجویز کا ذکر نہیں، پاکستان خاموش ہے۔ مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم نے کسی فلسطین ریلی سے خطاب کیا نہ کوئی پریس کانفرنس کی۔ -

ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے دوران ن لیگ کا رہنما موبائیل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے
مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد پر لیگی رہنما اسد عثمانی کا موبائل فون غائب ہو گیا، تاہم اس بات کا پتہ نہ چک سکا کہ ن لیگ کے رہنما کا موبائیل کب اور کیسے گم ہوا،
مسلم لیگ (ن) کا وفد اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے مزاکرات کےلیے بہادرآباد پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ایم کیو ایم قیادت نے 3 اہم آئینی ترامیم بھی ن لیگی وفد کے سامنے رکھی ہیں۔ بہادر آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، نسرین جلیل، امین الحق اور دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، کھیئل داس کوہستانی اور علی اکبر گجر شامل ہیں۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، انتخابی اتحاد، سندھ میں نئی حکمت عملی سمیت دیگر امور زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق متحدہ قیادت نے ن لیگ کے سامنے انتخابات اور انتخابات کے بعد کےلیے مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ -

بھارت نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی
ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی بیٹرز نے نیدرلینڈز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا اور جیت کے لیے 411 رنز کا ہدف دیا، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز
ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارتی بیٹرز نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 411 رنز کا ہدف دے دیا .دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے اور یہ ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل آخری میچ ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت نےمقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے، شریاس آئیر128 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ کے ایل راہول نے 102 رنزکی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما نے 61 رنز اسکور کیے جبکہ ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے 51 ،51 رنز بنائے۔ٹاس
بنگلورو: بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔باغی ٹی وی : بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےآئی سی سی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کر تسلسل کو برقرار رکھیں گے، نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنت میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔
دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے کے آٹھ آٹھ میچز کھیل لیے ہیں، بھارت اب تک کوئی میچ بھی نہیں ہارا ہے جب کہ نیدرلینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں،پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور نیدرلینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔
-

ایف بی آر نے بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ سیگرٹ پکڑ لئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مختلف کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کو اپنے قبضے میں لے لئے. ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیموں نے مختلف شہروں میں 429 چھاپے مارے ہیں۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کی بھاری مقدار ضبط کر لی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایک کروڑ 60 لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس پکڑے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔
-

بابر اعظم اور ٹیم کی باقی قیادت کے لئے اپنی پوزیشن بر قرار رکھنا مشکل
2023 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے اپنی قائدانہ پوزیشن برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے جس میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے اندر اس معاملے پر بات چیت انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل ہی شروع ہو گئی تھی۔ وائٹ بال کرکٹ میں بابر اعظم کے بطور کپتان برقرار رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اس کے باوجود بعض حلقوں نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو تجویز دی ہے کہ بابر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بطور کپتان برقرار رہنا چاہیے۔ آنے والے دنوں میں اس معاملے پر فیصلہ متوقع ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں کہ بابر اعظم کپتانی سے مستعفی ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی بورڈ غیر ملکیوں پر انحصار کرنے کی بجائے مقامی کوچز کی تقرری کی طرف بھی غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے سابق کرکٹرز سے رابطے قائم کیے گئے ہیں۔ ایک متضاد نوٹ پر، ہندوستان میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بارے میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم نے دوسروں کی رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حمایت کی۔ مصباح الحق کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی نے شاداب خان کو آرام دینے کی سفارش کی تھی تاہم بابر اعظم نے انہیں نائب کپتان برقرار رکھنے پر اصرار کیا۔ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والی میٹنگ میں انضمام نے محمد حفیظ اور مصباح الحق کی تنقید سے بچنے کے لیے شرکت سے گریز کیا۔
مزید تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ انضمام نے بھارت پہنچنے پر پلیئنگ الیون کے انتخاب میں بھی مداخلت کی، اپنے بھتیجے امام الحق کو شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں فخر زمان کو بینچ کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم نے مبینہ طور پر متعدد بار بورڈ حکام کی رائے کو بھی نظر انداز کیا۔ ہندوستان جانے سے پہلے، کھلاڑی بنیادی طور پر مرکزی معاہدوں میں معاوضہ بڑھانے اور آئی سی سی کی آمدنی میں حصہ لینے پر مرکوز تھے۔ بورڈ کے ایک گمنام عہدیدار نے کھلاڑیوں کے ممکنہ طور پر بورڈ کو بلیک میل کرنے کے جذبات کا اظہار کیا۔
اضافی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پلیئنگ الیون کے تین سے چار کھلاڑی کپتان بابر اعظم سے ناراض تھے۔ ان کا خیال تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے مذاکرات کے دوران، بابر نے اپنے اور چند منتخب افراد کے معاوضے میں اضافہ کرنے کی حمایت کی، جس سے ٹیم کے مجموعی ماحول پر منفی اثر پڑا۔