Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ایف بی  آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا

    ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا

    ایف بی آر نے ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد اور مجموعی شرح نمو میں 37 فیصد اضافہ کے ساتھ مسلسل چوتھے مہینے محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلامیے کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 کی مدت کے دوران ایف بی آر نے 2682 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 2748 ارب روپے جمع کئے ہیں۔جبکہ 2022 میں اسی مدت کے دوران 2159 ارب روپے جمع کئے گئے تھے . یوں ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ جمع کئے گئے ہیں۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے اکتوبر 2023 کا ہدف حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔ اکتوبر 2022 کے دوران 516 ارب روپے جمع کئے گئے تھے جبکہ اکتوبر 2023 میں 707 ارب روپے جمع کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے چار ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے ہیں۔گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 113 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ اسکے علاوہ ٹیکس سال 2023 کے لئے 31 اکتوبر 2023 تک تقریباً 2.9 ملین گوشوارے جمع کرائے جا چکے ہیں۔جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران2.57 ملین گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جو کہ 330,000 فائلرز کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے افسران اور ملازمین کی غیر معمولی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ ایف بی آر رواں مالی سال کے آئندہ مہینوں کے لئے تفویض کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • شہباز شریف کو میں نے وزیر اعظم بنایا تھا،سابق صدر آصف علی زرداری

    شہباز شریف کو میں نے وزیر اعظم بنایا تھا،سابق صدر آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکو کو میں نےہی وزیر اعظم بنوایا تھا لیکن وہ کسی بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئیں آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں عمائدین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہناتھاکہ سابق وزیر اعظم کو لانے والا میں ہی تھا ا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا، سابقہ حکومت نے عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا.
    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کیلئے کام کیا ہے، نواب شاہ میں ایگریکلچر یونیورسٹی قائم کروں گا اور ضلع میں پولیس یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں امیدواروں کو پہلے تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ روہڑی کینال پر بجلی پیدا کرنے کیلئے ہائیڈرو سسٹم لگایا جائے گا، نہری نظام میں بہتری سے زرعی شعبے میں بہتری آئے گی، نواب شاہ کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے شہر کو بڑھایا جائے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد اتحادی حکومت قائم کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت کئی جماعتیں شامل تھیں۔

  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا نتیجہ جاری

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا نتیجہ جاری

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا .غیر حتمی نتیجے کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کے حمایت یافتہ شہزاد شوکت کی بڑی فتح حاصل کر لی. عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 464 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے، سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت نے کل 1706ووٹ حاصل کئے، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس 1242 ووٹ لے سکے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے کل 3756 ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کی. لاہور سے عاصمہ گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت نے 611 اور حامد خان گروپ کے عبدالقدوس نے 465 ووٹ حاصل کئے.
    اسی طرح بنوں سے شہزاد شوکت نے 34 اور عبدالقدوس نے ایک ووٹ حاصل کیا . جبکہ ملتان سے شوکت شہزاد نے 98 اور عبدالقدوس نے 81 ووٹ حاصل کئے
    غیر حتمی نتائج کے پیش نظر کوئٹہ سے شہزاد شوکت نے 73 اور عبدالقدوس نے 103 ووٹ حاصل کئے .اور ایبٹ آباد سے شہزاد شوکت نے 43 اور عبدالقدوس نے 22 ووٹ حاصل کئے . سکھر سے شہزاد شوکت نے 41 جبکہ عبدالقدوس نے 12 ووٹ حاصل کئے. بہالپور سے شہزاد شوکت 60 اور عبدالقدوس نے 20 ووٹ حاصل کئے،دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان سے شہزاد شوکت نے 22 عبدالقدوس نے 12 ووٹ حاصل کئے جبکہ حیدر آباد سے شہزاد شوکت 56 اور عبدالقدوس نے 23 ووٹ حاصل کئے. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کراچی سے شہزاد شوکت نے 168 جبکہ عبدالقدوس نے 193 ووٹ حاصل کئے.اور پشاور سے شہزاد شوکت نے 129 اور عبدالقدوس نے 100 ووٹ حاصل کئے.جبکہ اسلام آباد سے شہزاد شوکت نے 371 اور عبدالقدوس نے 210 ووٹ حاصل کئے.

  • آسٹریلیا نے 2034 ورلڈ کپ کی بولی منسوخ کر دی

    آسٹریلیا نے 2034 ورلڈ کپ کی بولی منسوخ کر دی

    آسٹریلیا نے منگل کو 2034 مردوں کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے بولی لگانے کے خلاف فیصلہ کیا، جس سے سعودی عرب کے لیے ایونٹ کی میزبانی کی راہ ہموار ہو گئی۔فٹ بال آسٹریلیا نے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن پر اپنی بولی کھینچ لی، جب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اپنا وزن سعودی عرب کے پیچھے ڈال دیا، جو ایونٹ میں اترنے کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے۔ فٹ بال آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا، "ہم نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کا موقع تلاش کیا ہے اور تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے – ہم 2034 کے مقابلے کے لیے ایسا نہ کرنے کے نتیجے پر پہنچے ہیں۔” فیفا نے مراکش، اسپین اور پرتگال کو 2030 کے لیے مشترکہ میزبان کے طور پر نامزد کرنے کے بعد گھومتے ہوئے ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق کے لیے ایشیا اور اوشیانا کے علاقوں سے بولی طلب کی ہے۔ 2034 کے لیے انڈونیشیا اور آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ بولی کی بات کی گئی تھی، لیکن سابق نے حال ہی میں کہا کہ اس نے سعودی بولی کی حمایت کی ہے۔ سعودی عرب کی 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش مملکت کو کھیلوں کے عالمی پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کی مہم کا تازہ ترین قدم ہے۔
    پڑوسی ملک قطر نے گزشتہ سال مشرق وسطیٰ میں پہلے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔آسٹریلیا کی نظریں اب 2026 میں ویمنز ایشین کپ اور 2029 کے فیفا کلب ورلڈ کپ پر ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ "اس کا حصول فیفا ویمنز ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2023 کے بعد اور برسبین 2032 کے اولمپک گیمز کے ساتھ — آسٹریلوی فٹ بال کے لیے واقعی ایک سنہری دہائی کی نمائندگی کرے گا۔”

    اس سال ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر کی تھی، ایک ایسا مقابلہ جسے عام طور پر کامیاب قرار دیا جاتا تھا۔

  • بابر اعظم نے جیت کا کر یڈٹ کھلاڑیوں کے نا م کر دیا

    بابر اعظم نے جیت کا کر یڈٹ کھلاڑیوں کے نا م کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لڑکوں نے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب فخر زمان کھیلتا ہے تو یہ کتنا زبردست پرفارم کرتا ہے، ان کا کہناتھا کہ جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا اور ہم اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ، پھر دیکھتے ہیں کہ ہماری ٹیم کہا کھڑی ہیں۔باولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن ہمارے مین باولرز نے وکٹیں لیں ،باولرز نے اچھی لائن لینتھ پر باولنگ کی۔

  • سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں ایک اور فیصلہ جاری

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں ایک اور فیصلہ جاری

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایوان فیلڈ اور العزیزیہ ریفرسز پر اپیلیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
    تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیلوں کو میرٹس پر سن کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت کے 19 اکتوبر کے عبوری ریلیف کے باعث نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کی جانب سے درخواستوں کی مخالفت نہ کرنے کی بنا پر اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔نیب کی جانب سے بیان دیا گیا کہ نواز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ نواز شریف نے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا اور 26 کو نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست منظور کی۔
    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پنجاب حکومت نے سی آر پی سی سیکشن 401 (2) کے تحت سزا معطل کی۔ العزیزیہ ریفرنس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سزا معطل ہو چکی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔

  • سابق چئیر مین پیمرا کی جانب سے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع

    سابق چئیر مین پیمرا کی جانب سے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع

    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔بیان حلفی میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیض آباد دھرنے کے دوران حاضر سروس افسران کا پیمرا حکام پر شدید دباؤ تھا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتا یا کہ فیض حمید پیمرا پر دباؤ ڈالتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران ایک نجی چینل کو وزارت داخلہ کی درخواست پر بند کیا تو فیض حمید نے 3بار کال کرکے کہاکہ چینل کھول دیں ورنہ تمام ٹی وی چینلز کی نشریات کی بند کردیں۔ شدید دباؤ کے باوجود میں نے کوئی غیر قانونی حکم نہیں مانا۔ سنگین حالات سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید اور انکے ماتحت ہم پر مسلسل دباؤ ڈالتے رہے کہ نجم سیٹھی کیخلاف کارروائی کریں۔ فیض حمید اور انکے ماتحت ہم پر دباؤ ڈالتے رہے کہ حسین حقانی پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔25 نومبر 2017 کو فیض آباد دھرنے کے دوران وزارت داخلہ کی درخواست پر ایک نجی ٹی وی چینل بند کیا۔
    ابصار عالم نے اپنے بیان حلفی میں مزید لکھا گیا ہے کہ جنرل فیض حمید اور انکے ماتحت اہلکاروں نے مجھے بطور چیئرمین پیمرا تین مرتبہ کال کی۔ فون کالز کر کے مجھ سے پوچھا جاتا رہا نجی ٹی وی چینل کیوں بند کیا ؟۔فیض حمید نے غیر قانونی احکامات کے ذریعے ٹی وی چینلز کی پالیسی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ۔ درخواست گزار نے لاہور اور کراچی میں خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کاروائی کی۔

  • اسرائیلی فوج کا جبالیا کے کیمپ پر حملہ،100 سے زیادہ فلسطینی   ہلاک

    اسرائیلی فوج کا جبالیا کے کیمپ پر حملہ،100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک

    اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کر دی. جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 6 بم گرائے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جبالیا کیمپ کے زخمی اسپتال لائے جا رہے ہیں۔ غزہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوگیا۔ جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے۔
    الجزیرہ نیوز کے مطابق ا یک طبی اہلکار اور محصور علاقے میں فلسطینی حکام کے مطابق، شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا کے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف الکہلوت نے الجزیرہ کو بتایا کہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال ابھی تک ہلاکتوں کی کل تعداد بتانے سے قاصر ہے کیونکہ وہ ابھی تک متاثرین لائے جا رہے ہے. غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں 50سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "شمالی (غزہ) کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں گھروں کے ایک بڑے علاقے کو نشانہ بنانے والے ایک گھناؤنے اسرائیلی قتل عام میں 100ے زیادہ شہید اور 150 کے قریب زخمی اور درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔”
    واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری رکوانے میں بدستور ناکام ہیں۔ غزہ کے محصور اور مظلم فلسطینیوں کو پر اسرائیل کی بمباری مسلسل 24 ویں رو ز بھی جاری رہی۔

  • نواز شریف کے ساتھ نا انصافی کی گئی تھی ،اب عدالتیں آزالہ کرے

    نواز شریف کے ساتھ نا انصافی کی گئی تھی ،اب عدالتیں آزالہ کرے

    احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اب عدالتیں جھوٹے کیسز کا ازالہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ فوری طورپر آئین کے تحت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، کئی جماعتیں ہماری بدترین مخالف تھیں لیکن قومی معاملات پر ایک ہی پیج پر رہ ک اتفاق کیا.
    مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر آئندہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ کے سوال پر تین سوال سامنے رکھ دیئے، بولے کہ وہ کون سے لقمان حکیم و افلاطون نے مشورہ دیا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن بینچوں کے بجائے استعفے دے کر باہر آئے اور کے پی و پنجاب اسمبلی حکومت سے دستبردار ہوگئے۔
    اور پھر 9 مئی کو کس نے انکو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ ایسے واقعات رونما کرے جو آج تک اس ملک کے دشمن بھی نہ کر سکے، اور اس پی ٹی آئی چئیر مین کو کس نے اس بات پہ مجبور کیا کہ وہ جا کے ائی ایم ایف کو بولے کہ پاکستان کی امداد بند کر دے.لہذا اس جماعت کے جو حالات ہے اسکے وہ خود زمہ دار ہے کیونکہ ملک دشمن سناسر پروپگنڈہ اور دفاعی اداروں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں ہونگے.ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال بولے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بددعا نہیں دی، بلکہ کہا تھا کہ جس نے ہمیں جھوٹ کا سہارا لے کر بند کیا وہ بھی اس سیل میں بند ہوگا، تو انہیں جھوٹ کی سزا مل گئی۔

  • وائرل تصویر میں موجود عاصم جمیل مولانا کا بیٹا نہیں

    وائرل تصویر میں موجود عاصم جمیل مولانا کا بیٹا نہیں

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ساتھ انکی ایک ویڈیو اور ایک تصویر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں موجود شخص کو مولانا طارق جمیل کا بیٹا بتایا گیا، لیکن حقیقت اسکے بر عکس ہے، مولانا طارق جمیل کا بیٹا بتائے جانے والے شخص ”عاصم جمیل“ نے خود کو ان کا بیٹا ماننے سے انکار کردیا۔ دراصل سوشل میڈیا پر عاصم جمیل کے نام سے دو تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں سے ایک تصویر جھوٹی ہے۔
    تصویر میں دکھنے والا یہ شخص کا نام عاصم جمیل ضرور ہے، لیکن طارق جمیل کا بیٹا نہیں۔ دراصل عاصم جمیل کی تصویر سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے چلائی گئی جو ایک انجینئر ہیں اور ”ٹریکنگ“ نامی کمپنی کے مالک ہیں۔
    عموماً اس طرح کے تصاویر لوگ مختلف ایپس سے لیتے ہے اور بغر تصدیق کے میڈیا میں سامنے بھی لے آتے ہے، تاہم، عاصم جمیل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’جس وقت میری تصویر کے ساتھ (مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل) کے جاں بحق ہونے کی خبر وائرل ہوئی تو میں جہاز میں تھا اور پریشانی کے عالم میں میرے رشتے دار اور دوست کالز اور میسجز کرتے رہے لیکن رابطہ نہ ہوسکا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’جب میرا جہاز لینڈ ہوا تو میں نے سب کے میسجز اور کالز دیکھیں جس کے بعد مجھے اس معاملے کا پتہ چلا‘۔ انجینئر عاصم جمیل نے اپنے انٹرویو میں وضاحت کی کہ وہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نہیں ہیں اور میڈیا کو ہر ایک خبر اور تصویر تصدیق کے بعد ہی شائع کرنی چاہئے۔اطلاعات کے مطابق پیمرا نے مرحوم عاصم جمیل کی غلط تصویر نشر کرنے پر متعدد ٹی وی چینلز کو نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔