Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پی ٹی آئی کا ایک اور  سابق وزیر استحکام پاکستان  پارٹی میں شامل

    پی ٹی آئی کا ایک اور سابق وزیر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ دیا. سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے آج جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ غلام سرور پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر ہوابازی اور وفاقی وزیر پیٹرولیم تھے۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سینکڑوں کارکنان پی ٹی آئی کو چھوڑ کر یا تو سیاست کو خیر باد کہہ رہے ہے یا پھر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں.

  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

    اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی منظوری دے دی.آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( ا وگرا ) نے ماہ نومبر 2023کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 117 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 452 روپے کم کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ایل پی جی 261 کے بجائے 251روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3080روپے کے بجائے 2962روپے اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔
    اوگرا کے مطابق ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • سابق وزیر اعظم اور حمزہ شہباز کا احتساب عدالت نے طلب کر لیا

    سابق وزیر اعظم اور حمزہ شہباز کا احتساب عدالت نے طلب کر لیا

    احتساب عدالت نے ایک بار پھر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
    نیب لاہور نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا، اور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

  • اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کر لیا گیا

    اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کر لیا گیا

    نو مئی کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات ،اسد عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کو پانچ مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔جاری نوٹس کے مطابق لاہور پولیس نے اسد عمر طلبی کا سمن اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بھیج دیا۔ اسد عمر پانچ مقدمات میں نامزد ملزم ہیں 1 نومبر کو جے آئی ٹی کے روبروپیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    دوران سماعت تفتیشی افسرنے بتایا کہ دو ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں مگر تاحال ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے عدالت آکر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ تفتیشی افسر نہیں ملا۔ ملزمان کے وکیل برہان معظم نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسرنے پہلے ہی ملزمان کو قصوروار ڈکلئیر کردیا ہے۔
    عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسد عمر سمیت دیگر ملزمان پر 9مئی کے پرتشدد واقعات پر مقدمات درج ہیں۔

  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔
    پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخر زمان نے شاندار 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔بنگلادیش کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز شاندار رہا دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے درمیان شاندار 128 رنز کی شراکت داری بنی۔تاہم پھر عبداللہ 69 گیندوں پر 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
    ے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیدیا۔محمد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کے جوہر دکھائے. کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 204 رنز بناکر آل ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 رنز بناکرآوٹ ہوئیں،
    چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم 5، کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔
    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمد وسیم جونئیر نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • حج پالیسی میں پرائیوٹ سیکٹر کی تجاویز نظر انداز کی جارہی ھیں جو ناانصافی ہے، ہوپ پاکستان

    حج پالیسی میں پرائیوٹ سیکٹر کی تجاویز نظر انداز کی جارہی ھیں جو ناانصافی ہے، ہوپ پاکستان

    وزیراعظم حج پالیسی میں پرائیویٹ سکیم کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں ، ہوپ پاکستان کے رہنماؤں کا اجلاس .باغی ٹی وی کے مطابق حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی رہنما ،چیرمین جمال خان، سینیر نایب چیرمین ثناءاللہ، سینیر مرکزی و صوبائی رہنما مسعود خان شینواری ، زونل چیرمین کامران زیب نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ حج پالیسی میں پرائیوٹ سیکٹر کی تجاویز نظر انداز کی جارہی ھیں جو ناانصافی ہے۔
    ہوپ پاکستان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کہ کابینہ میں بھیجی جانے والی حج پالیسی میں پرائیویٹ اسکیم کے لئے مشکلات میں اضافہ ھوگا ۔اور وزارت مذہبی امور میں سیکریٹری نہ ھونے کی وجہ سے جامع حج پالیسی تا خیر کا شکار ہے جسکی وجہ سے آئندہ حکومت کے لئے مسئلہ اور مشکلات کا سامنا ھوگا۔ ہوپ رہنماؤں نے کہا کہ عجلت میں پیش کی جانے والی حج پالیسی کے آئندہ حکومت کے مسائل میں اضافہ کرے گی اور کابینہ میں پیش کی جانے والی سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے حجاج کیلئے الگ الگ معیار بنانا باعث تشویش ہے ۔
    رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اسپا نسر شپ اسکیم کا مزید تجربہ کرنا باعث تشویش ھے حج آرگنائزرز 50% کوٹہ کے حامل افراد سے بغیر مشاورت پالیسی مرتب کرنا باعث تشویش ہے اور پرائیویٹ سکیم کے 90000 حجاج کرام کے حج آرگنائز کرنے والے حج آرگنائزرز کو دیوار سے لگایا جا رہا ھے ۔
    رہنماؤں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے 904 حج آرگنائزرز کے روزگار کو ختم کرنے کی سازش کہ جا رہی ھے ,رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم حج پالیسی میں پرائیویٹ سکیم کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں اور پرایویٹ حج سیکٹر کو پالیسی بنانے میں نظر انداز نہ کریں۔

  • پی سی بی نے شاداب خان کی انجری کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیئے ہیں

    پی سی بی نے شاداب خان کی انجری کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیئے ہیں

    پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ میں شاداب خان کو چوٹ لگی تھی۔ لہذا میڈیکل پینل کے پاس بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے باہر کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
    گزشتہ سال ستمبر کے بعد شاداب کی یہ تیسری چوٹ تھی۔ رواں سال مئی میں وائٹلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ان کا اپنے سسیکس کے ساتھی سے تصادم ہوا تھا اور اس سے قبل گزشتہ سال دبئی میں ایشیا کپ کے فائنل کے دوران فیلڈنگ کے دوران ان کا سر آصف علی کی کہنی سے ٹکرا گیا تھا۔
    ان کی صحت اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر احتیاط برتی جارہی ہے۔ آنے والے دنوں میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • مائیکل وان بھی  بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

    مائیکل وان بھی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران تنقید کا سامنا کرنے کے درمیان ان کا احترام نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔کرک بز سے بات کرتے ہوئے،مائیکل وان نے اس بات پر زور دیا کہ 50 اوور کی ٹیم کی کپتانی کرنا مشکل ہے کیونکہ اس کے لیے زیادہ انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بعض اوقات T20 کرکٹ میں کھیل قدرتی طور پر خود کو ترتیب دیتا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کپتان کچھ نہیں کرتا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ٹی 20 کرکٹ میں اتنا انتظام ہے جتنا ون ڈے کرکٹ میں ہوتا ہے۔ 50 اوور اور ٹیسٹ میچوں میں کپتان کے طور پر بہت کچھ کرنا ہے، کھلاڑیوں اور منظرناموں کا انتظام کرنا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ 50 اوور کی ٹیم کی کپتانی کرنا مشکل ہے،
    وان نے پرجوش انداز میں اعظم کا دفاع کیا، انہیں ایک "حیرت انگیز اور عالمی معیار کا کھلاڑی قرار دیا اور شاہین آفریدی کے ممکنہ طور پر پاکستان کی کپتانی سنبھالنے کے حوالے سے افشا ہونے والی خبروں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے صرف یہ پسند نہیں ہے کہ بابر اعظم کیلئے عزت کی کمی دکھائی جا رہی ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک بے عزتی ہے۔ شاہین آفریدی کے کپتان بننے کے حوالے سے خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ بابر اعظم ایک شاندار اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور عالمی کھیل کے لیے لاجواب رہے ہیں۔آخر میں، وان نے شائقین اور ناقدین پر زور دیا کہ وہ ورلڈ کپ کے اختتام تک کپتان کی صلاحیتوں کے بارے میں فیصلے سے باز رہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کو سپورٹ کرنے اور گپ شپ اور قیاس آرائیوں پر مبنی جلد بازی میں فیصلے کرنے سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
    انہوں نے کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ کے دوران اس قسم کی کہانیاں دیکھتے ہیں تو اسے آخر تک چھوڑ دیں۔ اگر ورلڈ کپ کے اختتام پر، آپ کو نہیں لگتا کہ وہ بطور کپتان پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے صحیح شخص ہیں، کوئی حرج نہیں، آپ کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران جب پاکستان کرکٹ کے اندر بورڈ اور لوگوں سے گپ شپ ہوتی ہے۔ مجھے یہ واقعی بے عزت لگتا ہے. ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے تناظر میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بظاہر خود کو ٹیم سے دور کر لیا ہے، جو کہ ایک حالیہ میڈیا ریلیز میں ستم ظریفی سے ظاہر ہوا جس کا مقصد حمایت کا اظہار کرنا تھا۔

  • شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بن گئے

    شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بن گئے

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے دوران ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین فاسٹ باؤلر بن کر ایک اور کارنامہ انجام دیا۔ تنزید حسن شاہین کا 100واں شکار بنے جب وہ بنگلہ دیش کی اننگز کے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بائیں ہاتھ کے باؤلر نے 51 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 52 میچوں میں اتنی زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ نیپال کے سندیپ لامیچھانے نے 42 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افغانستان کے راشد خان نے 44 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
    ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شاہین تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باؤلر بھی ہیں جنہوں نے 53 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ شاہین کا شمار دنیا کے بہترین باؤلرز میں ہوتا ہے۔ وہ کھیل کے تمام فارمیٹس میں پاکستان ٹیم کے لیے نمایاں ہیں اور ان کے ہاتھ میں نئی گیند کے ساتھ انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔شاہین نے 2018 میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔

  • سابق کر کٹر عبد الرزاق نے کن تین ناموں کو کپتانی کے لئے موزوں قرار دیا

    سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کے بطور کپتان تین ممکنہ جانشینوں کی نشاندہی کی ہے۔ایک مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے رزاق نے مشورہ دیا کہ سرفراز احمد، محمد رضوان اور شان مسعود کپتانی کے لیے موزوں امیدوار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کپتان تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس سرفراز کا آپشن ہے۔ رضوان اور شان مسعود بھی آپشنز ہیں۔ کپتان کو صرف ایک اچھا کرکٹر ہی نہیں ہونا چاہیے، اسے ایک اچھا انسان بھی ہونا چاہیے۔ ان تینوں میں یہ خوبیاں ہیں اور وہ کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کریں گے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے جمعہ کو سرفراز احمد سے پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ملاقات کی۔
    چیئرمین پی سی بی نے کراچی وائٹس کو قائداعظم ٹرافی 2023-24 جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کے کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ خوبیوں کو سراہا۔
    سرفراز آئندہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کپتانی کے لیے بھی زیر غور ہیں، جو ممکنہ طور پر بابر اعظم سے عہدہ سنبھالیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ میں ممکنہ تبدیلیاں بھی زیر غور ہیں۔بابر اعظم کی کپتانی کا مستقبل جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی پر منحصر ہے۔
    حال ہی میں قائداعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کو فتح دلانے کے بعد، سرفراز اس وقت غیر معمولی فارم میں ہیں، دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ختم ہوئے اور انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ کپ کے بعد شیڈول ہے، پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
    واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے جولائی میں سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی تھی، جو کہ 2023-25 کے دوران نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کی پہلی سیریز تھی۔