Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • نواز شریف کو پروٹوکول دنیے پر بے شمار سوالات نے جنم لیا . علی محمد خان

    نواز شریف کو پروٹوکول دنیے پر بے شمار سوالات نے جنم لیا . علی محمد خان

    نواز شریف کو وطن واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں لیکن اگر نواز شریف کی واپسی قانون اور آئین کے مطابق ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا .سزا یافتہ شخص کو اس طرح گرم جوشی سے ویلکم کہنے پر سوالات بنتے ہے.علی محمد خان نے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا جذباتی ہونا ایک نیچرل عمل ہے لیکن انکا بیانیہ اب محور اب بھی صرف اپنے خاندان کے گرد گھومتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف انتقام کا سیاست نہیں کرنا چاہتے تو صدر مملکت کو چاہئے کہ وہ عمران خان اور نواز شریف کو بٹھا کے بات چیت کرے،پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ کب تک ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جائنگے،علی محمد خان نے صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ نواز شریف کو قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش ہو کے تمام کیسز کا سامنا کرنا چاہئے . اور پی ٹی آئی چئیر مین کے خلاف ناجائز اور غلط کیسز کا خاتمہ کر کے انکو بھی الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہئے،

  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف  جاتی عمرا پہنچ گئے

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جاتی عمرا پہنچ گئے

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال کے طویل عرصے کے بعد رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ جاتی عمرا پہنچ گئے۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں لیگی کارکن بھی جاتی عمرا پہنچ گئے ہیں، کارکنوں کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی، سابق وزیر اعظم کی آمد پر صدقےکا بکرا بھی جاتی عمرا پہنچا دیا گیا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف رائیونڈ میں گھر پہنچنے پر پہلے آبائی قبرستان گئے .نوازشریف کی والدہ، والد، بھائی عباس شریف کی قبروں پر حاضری، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر گئے ،نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ،نوازشریف خاندان کے دیگر مرحومین کی قبروں پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی.نواز شریف نے خاندان کے مرحومین کے لئے قرآن خوانی کی ،مریم نواز شریف اور دیگر اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے

    واضح رہے کہ نواز شریف چار سال بعد آج صبح وطن واپس پہنچے تھے، سابق وزیراعظم کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا۔ ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔ اسکے بعد نواز شریف لاہور چلے گئے. لاہور ائیرپورٹ سے نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ہیلی کاپٹر کیلئے شاہی قلعےکے پاس دیوان خاص پر ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا، نواز شریف نے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد نماز ادا کی۔
    بعدازاں مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ہمیں ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا۔

  • ملک پر جاگیر دارنہ نظام رائج ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    ملک پر جاگیر دارنہ نظام رائج ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر کارکنوں کا شکرگزار ہوں،پاکستان میں غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے ،شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے پانچ بھائیوں کو تربت میں قتل کر دیا گیا ہے،انھیں انصاف نہیں مل رہا ان کی ماں بے یار و مدد گار رو رہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں،غریب آدمی کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں حکمرانوں سرمایہ کاروں کو نہیں سن رہی،مزدور کارخانوں میں محنت کرتا ھے فائدہ کارخانے کا مالک کو ہوتا ے،75 سال گزر گئے یہی جاگیر دار اور سرمایہ دار ملک پر مسلط ہے،سیاسی جماعتوں میں موروثی سیاست چل رہی ہے،ان جاگیرداروں نے انگریزوں کے بوٹ پالش کئے، انگریزوں کی خدمت کر کے جاگیرداری حاصل کی ،چند خاندانوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہو جائے،جماعت اسلامی مافیاز کے خلاف لڑ رہی ہے،عوام کو اس نظام کو بدلنے کو تیار ہونا چاہئے ، کب تک ان جاگیرداروں کی غلامی کرتے رہے گے ،حکمران وہ ہونا چاہئے جو چور نہ ہو ۔ڈاکو نہ ہو ۔غنڈہ نہ ہو،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے کسی لیڈر پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے،غریب کے بچے کو بھی بہتر تعلیم ملے ،آج پاکستان کا قومی نشان کشکول بن گیا ہے،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے ملک برباد کیا۔

  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یو سی 8 سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئربننے پر امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔ چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں بھی امیدوار کو چھ ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب براہ راست میئر منتخب ہوئے تھے۔

  • مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین کا نواز شریف کو خوش آمدید

    مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین کا نواز شریف کو خوش آمدید

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی مبارکباد دے کر خوش آمدید کہا ہے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمےکے لئے شدید محنت کرنی ہوگی، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

  • نواز شریف کی واپسی موسم کی تبدیلی کا اشارہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    نواز شریف کی واپسی موسم کی تبدیلی کا اشارہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی آمد کو سیاسی موسم کے تبدیلی کا اشارہ ہے، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد سے انتخابات کے ہونے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں استحکام پاکستان پارٹی اپنا پہلا انتخابی مقابلہ بھرپور طریقے سے لڑے گی۔
    مسلم لیگ ن کے قائد او رسابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک کر دے گا والوں نے سات مرتبہ صوبے میں اور تین مرتبہ وفاق میں کچھ نہ کیا ہے،اگر 16 ماہ کی حکومت میں کچھ کیا ہوتا تو عوام کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔
    فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ سولہ ماہ کی حکومت نے عوام کو جو زخم دئیے کاش نواز شریف اس کیلئے کوئی مرہم ساتھ لے آتے،ساڑھے تین سالہ اور سولہ ماہ کی حکومت والوں نے بیڑہ غرق کر دیا ہے،آج عام آدمی ان لوگوں کی کرتوتوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے رو رہا ہے۔
    ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہاکہ ساڑھے تین سال حکومت کو نا اہل کہنے والوں نے سولہ ماہ بھی نا اہلی کے سوا کچھ نہ دیا ہے،ان میں نہ ویژن نے نہ کام کرنے کی کمٹمنٹ اور نا ہی ایمانداری،کوئی پنکی پیرنی کا مرید ہے تو کوئی لکشمی دیوی کا پجاری۔
    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کو پیشہ ور دیہاڑی بازوں نے مل کر اور جی بھر کر لوٹا ہے،آئی پی پی عوام کو ان کے چنگل سے نکالنے کےلئے بھرپور اقدامات کرے گی ،ملکی معیشت کو مستحکم بنا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر چلیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ ساڑھے تین سال کی حکومت نے ملک کا ستیا ناس کیا،جبکہ سولہ ماہ کی حکومت نے ملک کا سوا ستیاناس کیا۔

  • پاکستانی صحافیوں اور شائقین کر کٹ کو ویزے جاری کرنا بھارت کے ہاتھ میں ہے

    پاکستانی صحافیوں اور شائقین کر کٹ کو ویزے جاری کرنا بھارت کے ہاتھ میں ہے

    بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی مداحوں اور صحافیوں کو ویزے تا حال جاری نہ کیے جانے کے معاملے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دے دیا۔ پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی سی سی نے یقین دلایا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ آئی سی سی نے جواب دیا کہ ویزوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے ، صحافیوں اور فینز کے لیے ویزوں کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔
    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صحافیوں اور فینز کے ویزے بروقت جاری نہ کرنے پر آئی سی سی سی میں احتجاج کیا تھا۔

  • لاہور مینار پاکستان جلسے میں شریک خواتین اور  بچے بھوک پیاس سے نڈھال

    لاہور مینار پاکستان جلسے میں شریک خواتین اور بچے بھوک پیاس سے نڈھال

    مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے میں موجود خواتین کا بھوک سے برا حال،جلسے میں بلائے جانے والی خواتین کا گلہ، کہ ن لیگ والوں نے جلسے میں یہی کہہ کر بلایا تھا کہ وہاں کھانے پینے کا مکمل انتظام ہو گا لیکن پارٹی کی جانب سے کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچے شدید بھوک اور پیاس کی وجہ سے رو پڑی .جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین نے الزام لگایا کہ ان کو دھوکے سے جلسے میں جمع کیا گیا ہے اور انکے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا خواتین ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے کہ وہ بہت غریب ہے اور اپنے لئے کھانے پانی کا انتظام نہیں کر سکتی،
    واضح رہے کہ عموما ن لیگ کے جلسوں میں بریانی کا انتظام کیا جاتا ہے لیکن آج نواز شر یف کے وطن واپسی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت تو کر رہی ہے لیکن ان کے لئے پانی تک کا نتظام موجود نہیں.

  • آل راونڈر عماد وسیم نے بابر اعظم پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے

    آل راونڈر عماد وسیم نے بابر اعظم پر شدید تنقید کا اظہار کیا ہے

    آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں جمعہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بابر کی قیادت والی ٹیم آسٹریلیا کی طرف سے دیے گئے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب کی کوشش میں 62 رنز سے پیچھے رہ گئی، پاکستانی کپتان کی انفرادی کارکردگی 14 گیندوں میں صرف 18 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد جانچ پڑتال کے تحت تھی۔ ایک مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے، وسیم نے نشاندہی کی کہ اعظم نے 2019 سے کسی بڑی ٹیم کے خلاف پاکستان کے لیے فتح حاصل نہیں کی۔ عماد وسیم نے کہا کہ عالمی سطح پر دباؤ ہوتا ہے لیکن یہ وہ جگہ بھی ہے جہاں آپ اپنی قابلیت کا ثبوت دیتے ہیں۔ میرے خیال میں بابر نے آخری بار کسی بڑے میچ میں 2019 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پرفارم کیا تھا، جب اس نے سنچری بنائی تھی۔ لیکن اس کے بعد وہ ابھی تک پاکستان کے لیے کوئی بڑا میچ نہیں جیت پائے ہیں۔ یہ تنقید نہیں بلکہ حقیقت ہے،وسیم نے مزید روشنی ڈالی کہ، ون ڈے میں نمبر ون بلے باز کے طور پر اعظم کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے، ٹیم کو فتوحات تک پہنچانا ان پر موروثی ذمہ داری ہے۔ ون ڈے میں نمبر ون بلے باز ہونے کے ناطے، میچ جیتنا بابر کی ذمہ داری ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو سوالات اٹھیں گے۔ اسے ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کرنی ہوگی۔ اس کے پاس باؤلرز پر غلبہ حاصل کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ ورلڈ کپ ایسا کرنے کی جگہ ہے۔

  • سری لنکا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

    سری لنکا نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ لنکن ٹائیگرز نے سماراوکرما کے ناقابل شکست 91 رن کی بدولت 263 رن کا ہدف گیارہ گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ یہ میچ لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی میں کھیلا گیا جہاں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 262 رن پر آؤٹ ہوگئی جب کہ اننگ کی دو گیندیں باقی تھیں۔ نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔263رن کاہدف سری لنکا نے 48.2 اوور میں حاصل کرلیا، سماراوکرما نے 91 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ پتھم نسانکا 54 اور چریتھ اسالنکا نے 44 رن بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور کوشل مینڈس نے 11رن بنائے۔
    نیدرلینڈز کے آریان دت نے 3 ،کولن ایکرمین اور میکیرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے