پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 میں سیمی فائنلسٹ کے لیے اپنی پیشین گوئیاں درست کر دی ہیں۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے، عماد وسیم نے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے سب سے آگے ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔تاہم، پاکستانی آل راؤنڈر نے اب اپنے نقطہ نظر کو ایڈجسٹ کیا ہے، اور کہا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، یا پاکستان سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا، پاکستان اور انگلینڈ کی ایک ایک ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
مین ان گرین کا مقابلہ 20 اکتوبر کو بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے ہوگا، اور پھر وہ 23 اکتوبر کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں افغانستان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
Author: صدف ابرار
-

عماد وسیم کی کونسی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی
-

سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فٹنس لیول کے حوالے سے اہم خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک مقامی میڈیا چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، اکرم نے موجودہ سیٹ اپ میں فٹنس ٹیسٹوں کی کمی کو اجاگر کرتے ہوئے، باقاعدگی سے فٹنس کے جائزوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ان کھلاڑیوں کی فٹنس کی فکر ہے، اب کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہے۔ جب مصباح کوچ اور سلیکٹر تھے تو وہ یو یو ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ کرواتے تھے۔ ایک پروفیشنل کرکٹر کو کم از کم فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا چاہیے۔ مہینے میں ایک بار، اگر آپ ایسا نہیں کریں گے، تو آپ کو اس (بھارت کے خلاف شکست) کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان کے سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اندر عدم استحکام کو بھی اجاگر کیا، گزشتہ تین سالوں میں چیئرمین شپ میں مسلسل تبدیلیوں کو نوٹ کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس غیر یقینی صورتحال نے ٹیم کے ارکان اور انتظامیہ دونوں میں ان کی آئندہ سیریز میں شمولیت کے حوالے سے خوف پیدا کر دیا ہے۔
پی سی بی نے پچھلے 3 سالوں میں تین چیئرمین دیکھے ہیں۔ اس سے ٹیم کے ممبران اور انتظامیہ میں خوف پیدا ہوا کہ آیا وہ اگلی سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ 154 2 وکٹ پر اور پھر 191 پر آل آؤٹ واقعی، واقعی مایوس کن تھا،
مین ان گرین کا مقابلہ 20 اکتوبر کو بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔ -

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے اہم کھلاڑی صحت یاب
پاکستان کرکٹ ٹیم کو 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے آنے والے ورلڈ کپ میچ سے قبل اچھی خبر ملی، ذرائع کے مطابق اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر اپنی اپنی بیماریوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور اہم میچ کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔ فخر زمان گھٹنے کی انجری سے نبردآزما تھے، جبکہ اسامہ میر بخار سے لڑ رہے تھے۔احمد آباد سے بنگلورو پہنچنے کے بعد پاکستان کا پہلا تربیتی سیشن منگل کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان نے تین میچوں میں دو فتوحات حاصل کی ہیں لیکن اس کی واحد شکست اس کے روایتی حریف بھارت سے ہوئی۔ -

آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 ون ڈے میں پہلی کامیابی حاصل کی
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ایک چھکے کی مدد سے 6 گیندوں پر 11 رنز بنائے لیکن 3 اوورز میں جب سکور 24 رنز تھا تو وہ مدوشانکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔سری لنکا کے مدوشنکا نے اپنے اسی اوور میں ٹیم کو ایک اور کامیابی دلائی اور تجربہ کار بلے باز سٹیو سمتھ کو صفر پر پویلین بھیج دیا، انہوں نے 5 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔مچل مارش اور مارنس لیبوشین نے 24 رنز پر دو اہم وکٹیں گرنے کے بعد تیسری وکٹ کے لیے اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کو کسی حد تک دباؤ سے باہر نکالا۔
سری لنکا کے باؤلرز نے آسٹریلیا کو پریشان کیے رکھا اور لیبوشین کو شروع میں ہی امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا لیکن بلے باز نے ریویو لیا جو ان کے حق میں گیا اور یوں آسٹریلیا ایک بڑے نقصان سے بچ گیا۔مچل مارش رواں ورلڈ کپ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بن گئے تاہم وہ طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 52 رنز بنانے کے بعد 81 کے سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکن اوپنرز نے شاندار اننگز کا آغاز کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،32 ویں اوور میں میچ کو بارش کے باعث روکنا پڑا، 28 منٹ کے وقفے کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا، بارش کے بعد سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا نے دو میچوں میں مسلسل شکست کے بعد ورلڈ کپ 2023 میں بالآخر سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں وکٹ اچھی رہے گی ، اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا بہتر ہوگا، کرونارتنے اور کمارا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، داسن شناکا زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل رہے ، ہماری کوشش ہو گی کہ 280 سے 300 سکور بنائیں۔
آسٹریلیا کے کپتان کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ہم نے پچھلے کچھ دنوں میں بہت ٹرین ہوئے ہیں اور باقیوں نے بھی خود کو بہتر کیاہے ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ -

پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی،نوٹیفکشن جاری
شدید مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق پٹرول 40 روپے فی لیٹرسستا ہو گیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 283 روپے 80 پیسے ہوگئی،جب کہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 15 روپے کمی کے بعد 303 روپے 81 پیسے کی گئی ہے۔ نگران وفاقی حکومت آج نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نگران وزیراعظم کی جانب سے حتمی منظوری کی منتظر ہے۔
عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں مگر حتمی فیصلہ نگران حکومت کی جانب سے 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ -

پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہی کا وزیر اعلی پنجاب پر بڑا الزام
پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سرکاری اسکولوں کی قیمتی عمارتیں اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹنے لگے ہیں۔ مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پر الزام لگایا کہ وہ سرکاری اسکولوں کو اپنی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔ آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت دیتا ہے نہ اختیار، اس ناجائز تعلیمی نجکاری کا نتیجہ فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج غریب بجلی اور گیس کے بل دینے سے قاصر ہیں۔ کل سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد اپنے بچوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کا بوجھ کیسے اٹھا پائیں گے۔
دوسری جانب مونس الہٰی کو جواب دیتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ مونس الہٰی اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے۔ نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ -

امریکی صدر جوبائیڈن، فلسطین کے جنگ زدہ علاقوں میں اپنی امداد پہنچانا چاہتے ہے
امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقے میں انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دیں انہوں نے شہریوں کے تحفظ کی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر محمود عباس نے جو بائیڈن کو فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے شہریوں کے لیے امداد پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ صدر جو بائیڈن کا یہ رابطہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل کی مدد کے لیے امریکہ دوسرا طیارہ بردار جہاز بھجوانے جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے مزید تیز کر دیے ہیں۔ فلسطینی رہنما نے صدر بائیڈن کو بتایا کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔صدر بائیڈن نے محمود عباس سے بات چیت میں ایک مرتبہ پھر اپنا موقف دہرایا کہ حماس فلسطینی عوام کے وقار اور خود ارادیت کے حق کی ترجمانی نہیں کرتا۔ نیتن یاہو سے بات چیت میں صدر بائیڈن نے اسرائیل کے لیے غیرمتزلزل امریکی حمایت کا اعادہ کیا،صدر بائیڈن نے شہریوں کو خوراک، پانی اور طبی امداد کی رسائی کے لیے علاقائی کوششوں کے حوالے سے نیتن یاہو کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ صدر جو بائیدن حماس کے حملے کے بعد سے نیتن یاہو کے ساتھ متعدد بار بات کر چکے ہیں لیکن صدر محمود عباس کے ساتھ یہ پہلا رابطہ ہے۔ دوسری جانب بائیدن انتظامیہ اسرائیل کی مدد کے لیے یو ایس ایس آئیزن ہاور طیارہ بردار جہاز سٹرائیک گروپ مشرق وسطیٰ میں بھجوا رہی ہے، جبکہ اس سے پہلے امریکہ نے یو ایس ایس گیرلڈ فورڈ طیارہ بردار جہاز بھجوایا تھا تاکہ اسرائیل کے قریب امریکہ کی موجودگی کو بڑھایا جائے،سفارتی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے عرب امارات جانے سے پہلے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی تاکہ لڑائی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کا کوئی حل نکالا جائے،جنگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انٹونی بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ بیجنگ مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مدد کرے۔ امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی سنیچر کو اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے بات چیت کی جس میں انہوں نے شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ٹیلی فونک رابطے میں لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی افواج کے لیے فضائی دفاعی صلاحیتوں اور جنگی ساز و سامان کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد جنگ کو بڑھنے سے روکنا ہے۔
-

اگر امریکا اسرائیل کی مدد کر سکتا ہے تو پاکستان فلسطین کے لئے کیوں آگے نہیں ہوتا
کراچی میں جماعت اسلامی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت، کے خلاف شارع فیصل پر فلسطین مارچ کیا۔ شارع فیصل پر ہونے والے فلسطین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ خواتین اور بچوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی۔
مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم حکمران بیدار نہیں ہیں، امریکا اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو حکومت پاکستان آگے کیوں نہیں بڑھ رہی؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چین نہیں بیت المقدس کارخ کریں، اسرائیل اور امریکا کی شکست یقینی ہے ان کا وہی حشر ہوگا جو افغانستان میں امریکا کا حشر ہوا تھا جہاں مائیں اپنے بچوں کو شہادت کا درس دیتی ہیں، پوری دنیا بھی ان کے خلاف ہوجائے تو انہیں شکست نہیں دے سکتی،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو فلسطین کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے،۔
-

گورنر کے پی کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتہ داروں کو سوات لے گئے
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں اور پارٹی کارکن کے ساتھ دورہ سوات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر سرکاری ہیلی کاپٹر میں اپنے 2 پوتوں اوردوست تاجر کو سوات لے گئے اور سوات سے واپسی پر گورنر کے ساتھ پارٹی کا رکن اور اس کے دو بچے بھی پشاور آئے۔ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل دورہ باجوڑ کے دوران بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے۔اس حوالے سے گورنر حاجی غلام علی نے مقامی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بچوں کی چھٹی تھی ان کوبھی ساتھ ہیلی کاپٹرمیں لے گئے۔
خیال رہے کہ گورنر نے ماضی میں صوبے کے 2 ہیلی کاپٹرز کے غیرقانونی استعمال کے بل پردستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔ -

ضلع مالا کنڈ سے 6 رکنی قافلہ لاہور روانہ
خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال اور مینارپاکستان جلسہ میں شرکت کیلئے لیگ(ن)کے لئے پیدل قافلہ لاہور روانہ ہوگیا ۔ میاں محمد نوازشریف کی پرجوش استقبال اور مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کیلئے مالاکنڈ سے 6رکنی قافلہ لاہور روانہ ہوگیا مالاکنڈ سے نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل قافلہ پیدل مارچ کرکے لاہورپہنچ جائنگے، مسلم لیگ ن کارکنان چار روز کا پیدل سفر مکمل کرکے لاہور مینار پاکستان پہنچے گے، پارٹی کے ضلعی صدرسجاداحمد خان نے پھول نچاورکرکے قافلے کو رخصت کیا۔ کارکنوں کاکہناتھاکہ پیدل مارچ کا مقصد اپنے قائد سے بے تہاشہ محبت کامظہراورپوری قوم کو دعوت ہے کہ وہ بھی محسن پاکستان کے استقبالی تقریب میں شریک ہو۔ لاہور روانگی سے قبل دعائیہ تقریب ہوئی اور رخصتی پر مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسجاداحمد خان نے ان پرپھول نچاورکئے۔شہبازشریف مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسجاداحمدخان نے چھ رکنی قافلے کو رخصت کیا,سجاداحمد خان نے کہا کہ پیدل مارچ کا مقصد اپنے قائد سے بے تہاشہ محبت کامظہرہے،کارکن چار روز پیدل سفرکرکے لاہورپہنچ جائنگے۔