نواز شریف کو عوام کے طاقت سے آنا چاہئے نہ کہ بیک ڈور طاقت کے ذریعے،مقامی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو کہا کہ ایک مجرم ہونے کے ناطے کسی کو اتنی پروٹوکول نہیں لینی چاہئے ،خورشید شاہ نے نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیک ڈور رابطے نہ کرے،پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ میں پہلے بھی نواز شریف کو یہ کہہ چکا ہوں کہ وہ پہلے بھی غیر جمہوری قوتوں کی مدد لے کے غلطی کر چکے ہے ،اس سے پہلے نواز شریف بیک ڈور رابطے کر کے کن حالت سے گزرے ہمارے ساتھ کیا ہوا عمران خان کے ساتھ کیا ہوا؟ نواز شریف پورے ملک سے خطاب کرے لیکن ایک طریقے سے ،خوارشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ایک مجرم ہے اور انکو قانون کے مطابق عوام کے سامنے جانا چاہئے،
Author: صدف ابرار
-

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے سپاہی عبدالحکیم کی نماز جنازہ ادا کرکے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہوئے سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ جعفر آباد میں ان کے آبائی قصبے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔ -
ڈی آئی خان،بڑے پیمانے پر سیگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ڈی آئی خان سے سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس کے مطابق سگریٹ کی بڑی مقدار شمالی وزیرستان سے سمگل کیا جا رہا تھا ۔ محکمہ کسٹم اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 15 کروڑ ک مالیت کے سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ کسٹم کلیکٹریٹ ڈی آئی خان کوہاٹ ریجن کے تحت ٹل چیک پوسٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ سگریٹس شمالی وزیرستان سے سمگل کیے جارہے تھے۔
شمالی وزیرستان سے سمگلرز کی انٹیلی جنس مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔ ڈمپر اور سگریٹس ضبط کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ -

ایران کے وزیر خارجہ کا فلسطین کے سیاسی و نگ کے سر براہ سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد ایران کے اعلیٰ حکام کے ساتھ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کو پہلے کی طرح مسلم دنیا کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونیوں کے جنگی جرائم کی آخری حد ہے کیونکہ فلسطینی قوم کی طرف سے انہیں جو دھچکا پہنچا ہے وہ بے مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اور ایران فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنے اصولوں اور اقدار سے کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم ۔ امیرعبداللہیان نے کہا کہ الاقصیٰ آپریشن اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی قوم کا فطری ردعمل ہے، ایران اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ملاقات میں اسماعیل ہنیہ نےاسلامی تعاون تنظیم کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ مسلم دنیا فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم، اندھا دھند اور وحشیانہ قتل عام، گھروں، مساجد، اسپتالوں اور عوامی مقامات کی تباہی کے باوجود فلسطینی مزاحمت مضبوط ہے۔ -

شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے پاکستان دیوالیہ ہو نے سے بچایا ہے ،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
پنجاب کے شہر قصور میں مسلم لیگ (ن)کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہاکہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،بجلی مہنگی،نوجوان بےروزگار،دووقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہوچکا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے قرض لیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کوخودکشی پرمجبورکردیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کیں۔
حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ شہبازشریف آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ن لیگ نے جھوٹے دعوے نہیں کئےجو کہا وہی کر دکھایا ، ان کا کہناتھا کہ پچھلے ادوار میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا ،کیا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر لوگوں کو ملے ؟
حمزہ شہبازنے کہاکہ موٹرویز اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدے نہیں کئے،ان کاکہناتھا کہ آج ڈالر کی قیمت 278 روپے ہے نواز شریف کے دور میں 105 روپے تھی ، نواز شریف کے دور میں بجلی کی قیمت 7 روپے تھی ،شہباز شریف نا سنبھالتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کرکے پاکستان کو مشکلات سے دور چار کیا ،آئی ایم ایف معاہدہ بحال نہ ہوتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، ان کا کہناتھا کہ9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ،9 مئی کو جناح ہاو¿س اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایاگیا ، 9 مئی کو ایک شخص ملک دشمنی میں بہت آگے نکل گیا تھا ۔ -

مراد سعید پولیس کو چکما دے کر فرار
پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا ہے۔لیکن مراد سعید پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہوگے۔رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس کا سابق وفاقی وزیرمراد سعید کی گرفتاری کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ ناکام رہا۔پولیس کے آنے سے قبل ہی مراد سعید پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پشاور پولیس نے مراد سعید کو فرار کرانے میں ملوث سالے سمیت دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا ہے تھانہ ریگی میں مراد سعید کو فرار کرانے میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کو اسد الیاس ولد محمد الیاس کی رہائش گاہ پر مراد سعید کی موجودگی کی اطلاع تھی، خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے میں مراد سعید کے سالے اسد الیاس کے گھرپر چھاپہ مارا گیا، گھرپرموجود اسد الیاس،خواتین اور دیگر افراد نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں مراد سعید فرارہوگئے۔
پولیس نے اسد الیاس،ملازمین محمد ارسلان اورعزیزالرحمن کوگرفتارکرلیا اورمقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں تینوں ملزمان سمیت دو خواتین مسماة(ع)الیاس اور مسماة(ع)الیاس بھی نامزدہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارتینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے تینوں ملزمان کو عدم ثبوتوں اور بغیر کسی وارنٹ گرفتار ی پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ -

ورلڈ کپ 2023:افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ کپ 2023:افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی، ورلڈ کپ 2023 کا پہلا آپ سیٹ افغانستان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ہرا دیا افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ڈھگمگا گئی ، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی . انگلش بیٹرز افغان باؤلروں کا ڈٹ کر سامنا نہیں کرپائے۔ انگلینڈ کے بیٹر جونی بیرسٹو2 ، ڈیوڈ میلان 32 ، جوروٹ11، جوز بٹلر9، لائم لونگ سٹون10، سیم کرن10 رنز ،ہیری بروک66، کرس ووکس9، عادل رشید20، مارک ووڈ18 رنز بناسکے۔ریز ٹوپلے نے15 سکور کیا اور آئوٹ نہیں ہوئے۔افغان ٹیم نے انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا، 142رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں
افغانستان کی طرف سے محمدنبی نے دو، مجیب الرحمان نے 3، فضل الحق فاروقی نے ایک، نوین الحق نے ایک،راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 284 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دے دیا۔ افغان اوپنرز نے اننگز کے آغاز سے ہی انگلش بولرز پر اٹیک کیا اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، دوسرے اوپنر ابراہیم زادران کو انگلش سپنر عادل رشید نے پویلین لوٹایا، ون ڈاؤن آنے والے رحمت شاہ بھی عادل رشید کی گیند پر کپتان جوز بٹلر کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے، عظمت عمرزئی 152 کے مجموعی سکور پر لیام لونگسٹن کے گیند پر بڑا سٹوک کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شاہیدی 174 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے، سینئر کھلاڑی اور آل راؤنڈر محمد نبی صرف 9 رنز کا اضافہ کر سکے اور 190 رنز کے مجموعی سکور پر مارک ووڈ کے تیز باؤنسر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان اور مجیب الرحمٰن نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 23 اور 28 رنز بنائے، افغانستان کی ساری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست، قصوروار کون؟ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ شعیب اختر نے بتا دیا انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑویوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ فاسٹ بولر مارک وود نے 2 جبکہ لیام لونگسٹن، جو روٹ اور ٹوپلی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ یہ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، میگا ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ -

مکی آرتھر کے ریمارکس پہ بھارتی میڈیا کا آنوکھا جواب
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے مکی آرتھر کے "دل دل پاکستان” کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقام پر پاکستانی شائقین کی عدم موجودگی کی وجہ سے گانا نہیں چلایا گیا۔ جب آرتھر کے ریمارکس پر ہندوستانی میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا تو بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا: "آپ یہ تمام پاکستانی گانےاس وقت چلاتے ہیں جب اسٹیڈیم میں شائقین ہوتے ہیں وہاں ایک بھی پاکستانی مداح نہیں تھا،
بی سی سی آئی عہدیدار کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس کے دوران "دل دل پاکستان” کو نہ سننے کا حوالہ دیا اور مقابلے کو "بی سی سی آئی ایونٹ” قرار دیتے ہوئے یک طرفہ ماحول کی شکایت کی۔
مکی آرتھر نے کہا، کہ یہ ایمانداری سے آئی سی سی ایونٹ کی طرح نہیں لگتا تھا۔ یہ ایک دو طرفہ سیریز کی طرح لگتا تھا؛ یہ بی سی سی آئی کے ایونٹ کی طرح لگتا تھا،” آرتھر نے کہا۔تاہم، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے تبصرے ہندوستانی میڈیا کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوئے جس کے بعد سے ان کے "BCCI ایونٹ” کے تبصروں پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔
مکی آرتھر کے "دل دل پاکستان” کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے، بی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ گانا بجانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا جب کہ سوال اٹھاتے ہوئے، ” ہمیں اسے کب بجانا چاہیے تھا؟ کیا ہمیں اسے بجانا چاہیے تھا جب بابر اور رضوان بولڈ ہوئے یا ہمیں کھیلنا چاہیے تھا جب روہت شرما نے شاہین آفریدی کو چھکا لگایا؟بھارتی میڈیا کے مطابق آرتھر اس معاملے پر مزید بات کرنا چاہتے تھے لیکن جرمانے کے ڈر سے ایسا نہیں کیا۔
آرتھر کے تبصروں کی بازگشت بعد میں پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے بھی سنی جنہوں نے گرین شرٹس کے حامیوں کی عدم موجودگی کو "افسوسناک” واقعہ قرار دیا۔
بریڈن نے کہا کہ ہمیں واقعی افسوس ہے کہ ہمارے حامی یہاں نہیں ہیں۔ وہ یہاں آنا پسند کریں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کے شائقین بھی ہمارے حامیوں کو یہاں رکھنا پسند کریں گے۔ لہذا، یہ یقینی طور پر غیر معمولی تھا،
نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس گیم میں بھارت نے 130,000 تماشائیوں کے سامنے پاکستان کو شکست دی اور اسٹیڈیم میں موجود 99.9 فیصد ہجوم مین ان بلیو کے لیے داد دے رہا تھا۔ہندوستان نے کھیل کے تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ اس نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریفوں کے خلاف 8-0 سے کامیابی حاصل کی۔ مایوس کن یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔ وہ 155-2 سے ڈھیر ہو کر 191 پر آل آؤٹ ہو گئے، اس سے پہلے کہ بھارت نے 117 گیندیں باقی رہ کر اپنا ہدف پورا کر لیا۔کپتان روہت شرما کے 86 رنز اور متاثر کن باؤلنگ کی مدد سے بھارت نے پاکستان کو ہتھوڑا دیا، جو 191 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
انہوں نے 50 اوور کے شو پیس ٹورنامنٹ میں اپنے پڑوسیوں کے خلاف ناقابل شکست رہنے کے سلسلے کو آٹھ تک بڑھانے کے لیے 117 گیندوں کے ساتھ ٹوٹل کو اوور ہال کیا۔ -

نگران وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی محسن نقوی سے ملاقات
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبے سے متعلق اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجاب میں امن وامان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں کامیابیوں پر بھی اطمینان کااظہار کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مابین ملاقات میں پنجاب کی مالی صورتحال بھی زیربحث آئی۔ملاقات میں غیرقانی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔ -

غزہ کا محاصرہ اٹھایا جا ئے، سعودی ولی عہد کا امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات
سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں ملاقات کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد سے ان کے فارم ہاؤس میں ایک گھنٹے کی ملاقات کی جس میں اسرائیل فلسطین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں محمد بن سلمان نے غزہ میں عسکری کارروائیاں فور ی طور پر روکنے کا مطالبہ کیا، کشیدگی ختم کرنے اور غزہ کا محاصرہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کے مطابق بلنکن نے حماس کے حملے روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے پر بات کی۔ ان کا کہنا تھاکہ دونوں رہنماؤں نے شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں امن کو مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی توثیق بھی کی۔
