Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ، انگلینڈ کے کپتان بھی  مایوس

    دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ، انگلینڈ کے کپتان بھی مایوس

    ورلڈ کپ کے وینیو دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، ورلڈ کپ کے وینیو دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ بہت خراب ہے۔جوز بٹلر نے کہا کہ آؤٹ فیلڈ ورلڈ کپ کے لی بلکل بھی موضوع نہیں ہے،
    انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا ، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر صورت میں احتیاط کرنا پڑے گی۔
    واضح رہے کہ افغانستان ٹیم کے انگلش کوچ جوناتھن ٹراٹ نے بھی افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد انگلینڈ کو خبردار کردیا تھا۔

  • بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی کا سیکرٹری خارجہ سے رابطہ

    بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی کا سیکرٹری خارجہ سے رابطہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف اور سیکرٹری خارجہ کے درمیان پاکستانی صحافیوں اور مداحوں کو ویزے جاری ہونے میں تاخیر کے معاملے پر بات ہوئی، چیئرمین پی سی بی نے ویزوں کے اجراء میں تاخیر پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے اس معاملے پر پاکستان ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے ڈی پورٹ؟وجہ بھی سامنے آگئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین نے بھارت میں پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی پر بھی بات کی اور بھارتی میڈیا میں سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف نے بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی پر حکومت سے اقدامات کی درخواست کی ہے۔

  • سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کوچ کی  ٹاپ آرڈر   کی حمایت

    سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کوچ کی ٹاپ آرڈر کی حمایت

    پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے حالیہ کھیلوں میں غیر متاثر کن رنز کے باوجود سری لنکا کے خلاف گرین شرٹس کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے مقابلے سے قبل ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی حمایت کی ہے۔حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریڈ برن نے روشنی ڈالی کہ ٹیم کی توجہ مسلسل بہتری پر ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ "ہم ایک گروپ اور کوچنگ سٹاف کے طور پر پراعتماد ہو رہے ہیں۔ ہم اپنی کارکردگی پر تنقید کرنے کے بہت شوقین ہیں، خاص طور پر جب ہم جیت جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نہ صرف جب ہم ہارتے ہیں، جو ظاہر ہے کہ عام بات ہے، بلکہ ہم واقعی اپنے فارمولے کی تلاش کر رہے ہیں اور جب پاکستان کرکٹ کے کھیل جیتتا ہے تو مسلسل کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاور پلے میں ٹیم کی بیٹنگ توقعات پر پوری نہیں اتری لیکن بریڈ برن نے اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
    ہمیں اپنے ٹاپ آرڈر پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ کسی نہ کسی مرحلے پر کلک کریں گے۔ اور ہم یہ کہنے کے لیے کھلے اور ایماندار ہیں کہ ہمیں ابھی تک پاور پلے سے وہ نہیں مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ہمارا پورا اعتماد اپنے ان تمام کھلاڑیوں پر ہے جو اس پوزیشن کو سنبھال سکتے ہیں۔ ہمارے پاس چار سے پانچ آپشنز ہیں جنہیں ہم آرڈر میں سب سے اوپر رکھ سکتے ہیں اور ہمیں بہت یقین ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ یہ پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ چلتا ہے لیکن وہ ٹیمپو جس پر ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔

  • شاہد آفریدی سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈرمقرر

    شاہد آفریدی سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈرمقرر

    شاہد آفریدی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں بوم بوم آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے سب ہی فین ہیں ۔ دنیا بھر کی طرح یواے ای میں شاہد آفریدی کے بہت چاہنے والے ہیں جن کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ وہ جلد دبئی آرہے ہیں کیونکہ انہیں سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال لیگ سیزن 2 کے لئے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے۔
    چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے کراچی میں شاہد آفریدی سپر فکس انٹرنیشل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے کراچی میں شاہد آفریدی سے ملاقات اور انہیں سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال کرکٹ لیگ بارے بریفنگ دی ۔
    بوم بوم آفریدی نے ٹیپ بال میں اس طرح کے ایونٹ کی بھر پور تعریف کی ۔ سپرفکس چئمپئن شپ یکم دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگی اس 3 روزہ ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گیں جس میں انڈیا اور پاکستان بھی شامل ہیں چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے شاہد خان آفریدی کو ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبسڈر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں یو اے ای کے علاوہ پاکستان میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہمارےپاس ایک منظم ٹیم ہے جو سپر فکس کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
    نوید احمد نے کہا کہ داؤد بوچھ پاکستان بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اسی طرح وہ سپرفکس انٹر نیشنل ٹیپ بال ایونٹ میں بھی متحرک ہیں اور پاکستان میں انہوں نے سپرفکس چئمپئن شپ کے لیے بہت زبردست کام کیا۔ نوید احمد نے مزید کہا کہ شاہد خان آفریدی جو کرکٹ کا ایک بڑا نام ہے، ان کا ہمارے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر دستخط کرنا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے اور انشاءاللہ یہ ایونٹ تاریخ ساز ایونٹ ہو گا۔

  • کھٹمنڈو: پاکستان نے دوسری بار ٹی ٹونٹی وہیل چیئر ایشیا چیمپئن شپ اپنے نام کر دیا

    کھٹمنڈو: پاکستان نے دوسری بار ٹی ٹونٹی وہیل چیئر ایشیا چیمپئن شپ اپنے نام کر دیا

    سری لنکا216رنز کے تعاقب میں 17.2اوورز میں 113رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمر گل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95رنز بنائے۔ گرین شرٹس نے یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کیخلاف 130رنز سے فتح اپنے نام کی۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمئپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اوپنرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میچ کا اسکور 140تک پہنچایا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 140کے اسکور پر محمد عدنان کے رن آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوا۔
    محمد عدنان اور عمرگل کے درمیان 140رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ محمد عدنان نے 66رنز بنائے۔ اس کے فورا بعدمحمد لطیف 4رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 150رنز پاکستان کو دوسرا نقصان ہوا۔ ساجد علی عباسی 8رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 196رنز پر گری۔ عمر گل 95رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 53گیندوں کی مدد سے 95رنز کی اننگز کھیلی۔ مثل خان 14رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے۔ فیض11 اور احمد یار 8رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ سوجیوا نے دو وکٹیں لیں۔

  • ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کی پرستار توجہ کا مرکز

    ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کی پرستار توجہ کا مرکز

    قومی کپتان بابر اعظم کے مداحوں کی تعداد صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ ان کی بیٹنگ کی صلاحیت اور کھیل کی تعریف سرحدوں کو عبور کرتی ہے۔ کپتان کی ایسی ہی ایک مداح، جس نے جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے، وہ بھی ہندوستان میں ہی مقیم ہے۔ 15 سالہ علیشا بھارتی شہر بھوپال سے بابر اعظم کی بڑی مداح ہیں۔ یہ لڑکی صرف اپنے پسندیدہ کرکٹرز میں سے بابر اعظم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے حیدرآباد پہنچی،
    راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی، جسے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
    علیشا نے آخر کار اپنے آبائی شہر واپس پرواز کرنے کا ارادہ کیا، لیکن اسے بہت کم معلوم تھا کہ وہ سبز رنگ کے اسکارف سے سر ڈھانپنے اور پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے بعد حیدرآباد کے گرینڈ اسٹینڈ میں ایک نمایاں اضافے کے لیے مشہور ہو جائے گی۔

  • احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

    احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور سابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی نےکہا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیڈر شپ دکھائے، اگر پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو واپس بلایا جائے۔
    جیو نیوز کو انٹر ویو میں احسان مانی نے کہا کہ ان حالات میں جہاں بھارت پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا ہوا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ورلڈکپ میں کھیلنےکا کوئی جواز نہیں ہے، پی سی بی اس بارے میں فیصلہ کرے اور بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑا جائے۔
    احسان مانی نےکہا کہ کرکٹ میں سیاست کو منسلک کرنا درست نہیں ہے بھارت یہ حالات پیدا کرکے آئی سی سی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دنیا میں کوئی ٹورنامنٹ تماشائیوں اور صحافیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا، موجودہ حالات میں اگر پاکستان اپنی ٹیم کو بھارت سے واپس بلاتا ہے تو پی سی بی کو مالی نقصان نہیں ہوگا۔
    ان کا کہنا تھا کہ میں جب پی سی بی چیئرمین تھا تو میں نے تین بار آئی سی سی میٹنگ میں یہی نکتہ اٹھایا تھا کہ پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟ مجھے تینوں بار اس وقت کے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانیوں کے ویزے پر کوئی مسلہ نہیں ہو گا لیکن اب جب کہ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے تو پاکستانیوں کو بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

  • فوڈ چین کو قومی ٹیم کے خلاف بل بورڈ لگانے کا نوٹس

    فوڈ چین کو قومی ٹیم کے خلاف بل بورڈ لگانے کا نوٹس

    صوبائی وزیر کھیل جنید علی شاہ نے کرکٹ ٹیم سے متعلق منفی بل بورڈ کا نوٹس لے لیا، معروف فوڈ چین میں کرکٹ ٹیم کو لیکر منفی پیغام افسوس ناک ہے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ اس وقت کرکٹ ٹیم کا مورال بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
    اس طرح سے کرکٹ ٹیم کی حوصلہ شکنی برداشت نہیں کرکٹ ٹیم سے متعلق نازیبا بل بورڈ فوری ہٹایا جائے۔ جنید علی شاہ کی ہدایت نے ہدایات جاری کر دئے ہے کہ
    اور اس حرکت پر عوام سے معافی مانگی جائے، https://twitter.com/faisalfarooqi/status/1710647317987000801?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1710647317987000801%7Ctwgr%5Ea7ab13393999cf129777eafaadb896bda55ea69d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30349545 عوام اپنے کرکٹ ہیروز کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔ عوام کا دل کرکٹ ٹیم کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس طرح کے بینر سے عوام کی دل آزاری ہوتی ہے۔واضح رہے کہ فوڈ چین کے جانب سے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق منقی پیغام والا بل بورڈ لگایا گیا، جس پر صوبائی وزیر کھیل نے نوٹس لے کر اسے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

  • ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں  سریلنکا  کو 102 رنز سے شکست

    ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سریلنکا کو 102 رنز سے شکست

    نئی دہلی: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی، 428 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 326 رنز بناسکی۔
    کوشل مینڈس، اسالانکا اور کپتان دسن شناکا کی نصف سنچریاں بھی سری لنکا کو شکست کے اندھیروں سے نہ بچا سکی
    کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی اننگز کھیلی، چرتھ اسالانکا 79 اور دسن شناکا 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسکے بعد نسانکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کوشل پریرا صرف 7 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، دھنن جیا ڈی سلوا کو 11 رنز پر کیشو مہاراج نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کوئٹزی اور مارکو جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں.

    جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا تھا۔
    جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں نیا کارنامہ اپنے نام کر دیا، سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 428 رنز بنا ڈالے، کوانٹن ڈی کوک، رسی وان ڈوسین اور ایڈن مرکرم نے سنچریاں اسکور کیں۔بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف 428 رنز بنا ڈالے، میگا ایونٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔جنوبی افریقی بیٹرز کے سامنے سری لنکن بولرز بوکھلا گئے،
    جنوبی افریقا ٹیم کا کپتان ٹیمبا باوما 8 رنز پر آؤٹ ہوئے تو کوانٹن ڈی کوک اور رسی وان ڈوسین نے دوسری وکٹ پر سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 204 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں نے سنچری اسکور کیں۔کوانٹن ڈی کوک 84 گیندوں پر 100 اور وان ڈوسین 110 گیندوں پر 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے مجموعیی طور پر 5 چھکے اور 25 چوکے لگائے۔ایڈن مرکرم نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، ہینرک کلاسن 20 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    اسی طرح ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کی اور 21 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ مارکو جیسن 7 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا 10 اوورز میں 95، کاسن رجیتھا 10 اوورز میں 90، دلشان مدوشناکا 10 اوورز میں 86 اور دنیتھ ویلالاگے 10 اوورز میں 81 رنز دے کر مہنگے ترین بولرز رہے، دھننجایا ڈی سلوا نے 4 اوورز میں 39 اور داسن شناکا نے 6 اوورز میں 36 رنز دیئے۔

  • آئی سی سی کا  پاکستانی صحافیوں کے ویزے کے معاملے پر تشویش

    آئی سی سی کا پاکستانی صحافیوں کے ویزے کے معاملے پر تشویش

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے صحافیوں کو ہندوستانی ویزوں سے انکار پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے خدشات کا جواب دیا ، جسکو آئی سی سی کے ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ہمارے میزبان کی ذمہ داری ہے اور وہ ہمارے مکمل تعاون کے ساتھ اس پر سخت محنت کر رہے ہیں۔پی سی بی نے، آئی سی سی سے اپنی باضابطہ بات چیت میں، کھیلوں کے مقابلوں کی رونق اور جوش بڑھانے میں صحافیوں اور شائقین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے، بورڈ نے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ہندوستانی ویزوں کے حصول میں درپیش چیلنجوں پر زور دیا، جس سے ان کی اہم میچوں میں شرکت اور کور کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
    پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے سرکاری خط میں آگاہ کیا۔ کہ ہمیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستانی صحافی اور شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کے حصول کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ یہ غیر یقینی صورتحال ہم پر اہم دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ ہم صحافیوں اور پرجوش شائقین کے اس اہم کردار کو پوری طرح سے تسلیم کرتے ہیں۔ کھیلوں کے مقابلوں کے جذبے اور ماحول کو بڑھانا ہے
    پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ ‘ہم گزشتہ تین سالوں سے شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے کے بارے میں یاد دلاتے رہے ہیں اور تمام متعلقہ حکام کے ساتھ تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔’