Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • بلوچستان ،ضلع ڈیرہ بگٹی سے 5 فٹبال کھلاڑی اغوا

    بلوچستان ،ضلع ڈیرہ بگٹی سے 5 فٹبال کھلاڑی اغوا

    بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں ایک افسوسناک واقعے میں فٹبال کے پانچ کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھلاڑی وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سبی جا رہے تھے کہ مسلح عسکریت پسندوں نے انہیں زبردستی قید کر لیا۔ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے سنگسیلا کے علاقے میں سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال پر زور دیتے ہوئے اغوا کی تصدیق کی۔ان فٹ بال کھلاڑیوں کے اغوا کے ردعمل میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
    بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) صالح محمد ناصر نے انکشاف کیا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم اندھیرے اور صورتحال کی بڑھتی ہوئی حساسیت کے باعث آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
    محمد ناصر نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا، آپریشن پہلی روشنی میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، اور ہمیں امید ہے کہ اغوا ہونے والے فٹ بال کھلاڑی جلد بازیاب ہو جائیں گے۔صورتحال کی سنگینی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کو واقعے کا فوری نوٹس لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ڈومکی نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی فٹ بال کھلاڑیوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں دوگنا کریں۔
    تاہم وزیراعلیٰ نے لیویز پیرا ملٹری فورس اور پولیس پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دینے پر زور دیا ہے تاکہ اغوا ہونے والے فٹ بال کھلاڑیوں کی تلاش اور بازیابی کی کوششوں کو مربوط کیا جاسکے۔

  • کوہ پیما اقرا چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان  کا نام روشن کرنے کے لئے پر عزم

    کوہ پیما اقرا چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے پر عزم

    : اقراء جیلانی پاکستان کی کوہ پیما 23 ستمبر سے چین کے شہر ہانگزو میں شروع ہونے والے آئندہ ایشین گیمز میں اپنے ملک کے لیے تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کوہ پیمائی میں تمغہ حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ، پرجوش کوہ پیما گزشتہ تین ماہ سے اس کامیابی کے لیے تندہی سے تیاری کر رہی ہے،
    25 سال کی عمر میں، اقرا، جس نے مارکیٹنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اسلام آباد میں توانائی کے شعبے میں کام کرتی ہے، علاقائی کھیلوں کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب ہونے والے پانچ کوہ پیماؤں میں سے ایک ہے۔
    اس کے ساتھی ٹیم کے اراکین میں امانی جنت، فضل ودود، ظہیر احمد، اور ابوذر فیض شامل ہیں، جن کا مقصد اس بین الاقوامی اسٹیج پر کھیلوں کے کوہ پیمائی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اقرا نے کہا کہ ہم پاکستان سپورٹس بورڈ اور الپائن کلب آف پاکستان کی زیر نگرانی اپنے کیمپ میں گزشتہ تین ماہ سے سخت محنت کر رہے ہیں۔ تمام ایتھلیٹس تربیتی سیشن کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں،”
    انہوں نے امید ظاہر کی، "ہم کھیلوں میں تمغے جیت کر پاکستان کو کوہ پیمائی میں سرفہرست تین ممالک میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
    سپورٹس کوہ پیمائی کو پہلی بار 2018 میں ایشین گیمز میں شامل کیا گیا تھا اور اس سال اس کی دوسری نمائش ہونے والی ہے۔ اس سال ایشین گیمز میں کوہ پیمائی کے مقابلے اٹھائیس ستمبر سے دو اکتوبر کے درمیان ہوں گے۔مختلف ممالک کے ایتھلیٹس چھ گولڈ میڈل کے لیے مدمقابل ہوں گے۔
    اقرا اور امانی ایشین گیمز کوہ پیمائی کے ایونٹ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ہیں۔ ایشین گیمز کے آخری ایڈیشن میں، جہاں کوہ پیمائی نے اپنا آغاز کیا، پاکستان کی نمائندگی دو مرد ایتھلیٹس – مشاہد حسین اور ساجد اسلم نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز اور فخر کا لمحہ ہے۔

  • الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، پرویز خٹک

    الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، پرویز خٹک

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، اگر یہ معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا۔
    پرویز خٹک نے کہا کہ ہم تو چائتے ہیں کہ الیکشن مزید آگے جائیں ہماری نئی پارٹی ہے ہمیں تیاری کے لیے وقت مل جائے گا، وکیلوں کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوں گے حلقہ بندیاں ہوں گی اور آئین کے مطابق عدالت جو فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا۔
    سابق وزیر نے کہا کہ عمران خان نے سائفر لیک کر کے حلف سے غدادری کی ہے۔ وہ قوم سے جھوٹ بولتا رہا اور قوم سمجھ بیٹھی کہ یہ نجات دھندہ ہے ہم سب بے وقوف بنے رہے۔ ہم تو سیاسی جہدوجہد کرتے رہے اداروں کے ساتھ ٹکراو کے حق میں نہیں تھے۔
    انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں پی ٹی آئی کے لوگوں کو جب سمجھ آئے گی تب بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹ بولا۔

  • پاک افغان باڈر بندش کی وجہ سے ملکی خزانے کو بڑا نقصان

    پاک افغان باڈر بندش کی وجہ سے ملکی خزانے کو بڑا نقصان

    پاک افغان طورخم بارڈر پر گشیدگی آج چوتھے روز بھی برقرار ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج چوتھے روز بھی تجارتی سرگرمیوں سمیت ہرقسم آمدورفت معطل ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں بن گئی۔
    طورخم سرحد کی دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں لیجانے والی گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے۔ کشیدگی کے باعث طورخم بازار بھی بند ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان کو یومیہ اوسطا 2.4 میلین ڈالرز کی برآمدات ہوتی ہے۔ افغانی درآمدات سے یومیہ اوسطا 60 میلین روہے کی ریونیو حاصل ہوتی ہے۔
    حکام کا بتانا ہے کہ کشیدگی کے باعث گزشتہ 4 روز سے طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت کے لئے بند ہے۔ گزشتہ 4 روز میں ملکی خزانے کو درآمدی محصولات میں 240 میلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ چار روز کے دوران افغانستان کو 8.16 میلین ڈالرز کی برآمدات نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ بدھ کے روز پاک افغان طورخم بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں حکام کے مطابق 2 افراد مارے گئے تھے جن میں ایک افغان ڈرائیور اور ایک اہلکار شامل تھے۔
    حکام کے مطابق افغان فورسز بارڈر پر چیک پوسٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستانی فورسز نے انہیں منع کیا تھا جس کے بعد دونوں فورسز کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد حکام کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہر قسم تجارتی سرگرمیوں اور آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

  • سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

    سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

    کولمبو،سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی 258 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
    میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے باؤلرز نے چھٹے اوور میں پہلی کامیابی حاصل کرلی جب سری لنکا کا اسکور 34 رنز تھا، حسن محمود نے دیموتھ کارونارتنے کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
    پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس نے دوسری وکٹ پر اچھے شراکت کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کی تاہم شریف الاسلام نے 40 رنز بنا کر کھیلنے والے پاتھم نسانکا کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔
    کوسل مینڈس نے 73 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور 50 کے اسکور پر شریف الاسلام کی وکٹ بنے اور اس وقت سری لنکا کا اسکور 26 ویں اوور میں 117 رنز تھا۔
    سری لنکا کا اسکور 38 ویں اوور میں 164 رنز تھا اور 5 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کپتان داسن شناکا نے سماراوکرما کا ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 224 رنز تک پہنچانے کے لیے 24 رنز بنائے ، داسن شناکا 24 رنز بنانے کے بعد 47 ویں اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے ، دینتھ ویلالیف 3 اور مہیش تھیکشانا 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سمارا وکرما نے 72 گیندوں پر 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 257 رنز بنائے۔
    بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • بابر اعظم کی صلاحیتیں کسی سے چپھی نہیں ہے ہم اس لئے انکی تعریف کرتے ہے ، شبمن گل

    بابر اعظم کی صلاحیتیں کسی سے چپھی نہیں ہے ہم اس لئے انکی تعریف کرتے ہے ، شبمن گل

    ہندوستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز شبمن گل نے کھل کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے لیے اپنے گہرے احترام اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع سپر 4 کھیل سے قبل ایک پری میچ پریسر کے دوران، گل نے پاکستان کے کپتان کے لیے اپنی تعریف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی ٹیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے تو ہر کوئی یہ جاننے کے لیے اس کی طرف دیکھتا ہے کہ اس کے شاندار کارکردگی کے پیچھے کیا وجہ ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ان کی خاصیت کیا ہے۔ ہم ان تمام عوامل کو بھی دیکھتے ہیں، اور یقینی طور پر بابر اعظم ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ہیں لہذا انکی تعریف کرنی بنتی ہے،
    شبمن گل نے پاکستان کے فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی منفرد صلاحیتوں کے بارے میں اپنی خیالات کا اظہار کیا ، اور ان کی مخصوص صلاحیتوں اور مخالف بلے بازوں کو درپیش چیلنجز پر زور دیا۔ انہوں نے کہا وہ دونوں مختلف قسم کے گیند باز ہیں۔ ہر باؤلر کی اپنی مہارت ہوتی ہے۔ میرے خیال میں ان دونوں کی الگ الگ مہارت ہے۔ شاہین، جیسا کہ ہم نے دیکھا ہے، زیادہ تر گیند کو سوئنگ کرتے ہیں۔ نسیم تیز رفتار کا استعمال کرتے ہیں، اور اگر اسے ٹیم سے مدد مل رہی ہے۔ یہ دونوں مختلف قسم کے باؤلرز ہیں مختلف حالات میں مخالف کو مختلف چیلنجز دیتے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا،  ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

    خیبر پختونخوا، ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

    خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی کے اب تک 147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور میں 38، مردان میں 28 اور صوابی میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بٹگرام سے 12، چترال سے 7 اور چارسدہ سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
    خیبر پختونخوا محکمہ صحت کے مطابق باجوڑ میں چھ، مانسہرہ میں 5 اور کوہاٹ میں چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح نوشہرہ میں 4، اور سوات، دیر، ڈیرہ، اور ایبٹ آباد میں تین تین کیس سامنے آئے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے بعد ملک بھر میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 5749 تک پہنچ گئی ہے۔

  • چارسدہ ،شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    چارسدہ ،شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    چارسدہ : تھانہ نستہ کے علاقہ ترلاندی میں خاتون کے لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، زبانی تکرار پر اپنے بیوی کو ہتھوڑے کی وار سے بے دردی سے قتل کرنے والا درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر کے قبضہ سے آلہ قتل ہتھوڑا برامد کر لیا گیا،
    پولیس کے مطابق کیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں زخمی خاتون کی اطلاع ملی، زخمی خاتون کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ آج ہم اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران والد اور والدہ کا زبانی تکرار ہوکر والدہ کو مارنا شروع کیا جن کی ڈر سے وہ کمرے میں بھاگ گئی، والد ان کے پیچھے گیا اور کمرے میں والدہ پر ہتھوڑے سے وار کئے جن سے وہ شدید زخمی ہو گئی، خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوئی۔ پولیس نے ملزم جاوید اقبال ولد عبد الستار ساکن ترلاندی کے خلاف اقدام قتل مقدمہ کے بعد قتل کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری اور آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔جس کو گرفتار کر لیا گیا،

  • پشاور، محکمہ ایکسائز کی کاروائی،72 کلو گرام چرس برآمد

    پشاور، محکمہ ایکسائز کی کاروائی،72 کلو گرام چرس برآمد

    پشاور : تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی، ترجمان ایکسائز کے مطابق گاڑی سے سے 72 کلو گرام چرس برآمد کر لیا گیا ، ترجمان ایکسائز نے مزید بتایا ایک ملزم فضل حیات ولد غنچہ گل ساکن شلوبر باڑہ موقع پر گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے سربراہی میں ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور رسول رحمان خٹک ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کے نگرانی شیر محمد خان انچارج انسپکٹر موبائل سکواڈ نے فرہاد خٹک اور عنایت آفریدی سب انسپکٹر و دیگر نفری موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کیا گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 72000 گرام (72 کلو گرام) چرس برآمد کی، ملزم فضل حیات ولد غنچہ گل ساکن شلوبر باڑہ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیا،

  • خیبر پختونخوا کے امن کو ایک بار پھر تباہ کیا جا رہا ہے،ایمل ولی

    خیبر پختونخوا کے امن کو ایک بار پھر تباہ کیا جا رہا ہے،ایمل ولی

    عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر امن کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے اور پشتون دھڑوں نے میدان جنگ بنانے کی سازشیں شروع کر دی ہیں تاہم عوامی نیشنل پارٹی پشتون دھڑے کو امن تباہ کرنے کی کبھی اجازت نہیں دے گی۔
    ایمل ولی خان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مالاکنڈ کے سخاکوٹ میں ہونے والا کنونشن منسوخ کر دیا ہے۔
    ایمل ولی خان نے کہا کہ پشتونوں کے خلاف ظلم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمیں اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تو آئی ایم ایف سمیت بیرونی دنیا سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسی جماعت تھی جو بنتے ہی ختم ہوگئی لیکن عوامی نیشنل پارٹی تحریک کا نام ہے اور ہمیشہ رہے گی، صوبے کو کس نے تباہ کیا؟ اس کا سب کو علم ہے اب ایک بار پھر ان لوگوں سے اقتدار کا وعدہ ہے جو پشتون عوام پر ظلم کررہے ہیں۔ . ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم تین ماہ میں الیکشن چاہتے ہیں۔