Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پاکستانی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پاکستانی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جمعہ کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اپنا 100 واں ون ڈے کھیلا۔
    اس کامیابی نے انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کے گروپ میں جگہ دی جن میں بسمہ معروف، ثنا میر اور جویریہ خان شامل ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ بھی انجام دیا، جنہوں نے بالترتیب 125، 120 اور 116 میچز کھیلے۔ یہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہے اور اس کا مقابلہ 8، 11 اور 14 ستمبر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔

  • عوام کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئی جی  پی خیبر پختونخوا

    عوام کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئی جی پی خیبر پختونخوا

    آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ماڈل پولیس اسٹیشن بنوں جانی خیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی اکائی میں پولیس اسٹیشن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور شکایت کنندہ گان اور مصیبت میں مبتلا افراد اپنے درپیش مسئلے کے حل کے لیے سب سے پہلے یہاں رجوع کرتے ہیں اور ہدایت کی کہ سائلین کو انصا ف کی برقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں تھانوں کی حالت زار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہوگی نئے تھانے ترجیحی بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے حالات کار اور اوقات کار بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ آئی جی پی نے اُمید ظاہر کی کہ نیا قائم شدہ تھانہ جات علاقے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو ں گے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہادر پولیس ہے اور ہر حال میں عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

  • مردان، چینی کے نرخوں میں کمی ،اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

    مردان، چینی کے نرخوں میں کمی ،اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

    ڈپٹی کمشنر مردان کے زیر صدارت ضلع بھر میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے میٹینگ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت شوگر ملز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔
    ایڈمنسٹریشن افسران اور محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں چینی کی شوگر ملز اور اوپن مارکیٹ میں موجودہ صورتحال اور اسکی قیمت کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی، اس دوران ایڈمنسٹریشن افسران اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز اور کین انسپکٹر نے چینی کی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کو صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو مقرر کردہ نرخوں پر بلا کسی رکاوٹ اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے چھوٹے بڑے گوداموں اور ڈیلروں کے معائنے کئیے جائیں اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ڈی جی  سپورٹس بورڈ کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، جسٹس بابر ستار نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ، عدالت نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا مکمل ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو بطور چیئرمین کے بجائے نام سے فریق بنانے کی ہدایت کردی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شعیب کھوسو سابق وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کے دوست ہیں، وکیل درخواست گزار کے مطابق انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں شعیب کھوسو کا نام پہلے پانچ نمبرز میں نہیں تھا، شعیب کھوسو نے درخواست کیساتھ اپنی کمپنی کا ایکسپیرئنس لیٹر لگایا، درخواست گزار کے مطابق شعیب کھوسو نے دعویٰ کیا کہ وہ قومی دستے کیساتھ جاپان گئے جو کہ درست نہیں،
    شعیب کھوسو کی تعیناتی میرٹ کے برخلاف ہے کالعدم قرار دی جائے، عدالت نے نوٹس جاری و ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی

  • رضوان فخر کو جگہ دینے کے لیے کہیں بھی بیٹنگ کرنے کو تیار ہیں

    رضوان فخر کو جگہ دینے کے لیے کہیں بھی بیٹنگ کرنے کو تیار ہیں

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو پارٹنر شپ دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہونے کا اشارہ دیا، میڈیا ٹاک کے دوران رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ زمان کی سہولت کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کر سکتے ہیں۔ رضوان نے جواب میں زمان کی حالیہ کامیابی کو ‘مہینہ کے بہترین کھلاڑی’ کے طور پر سراہتے ہوئے کہا اور ٹیم کے فائدے کے لیے بیٹنگ پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
    رضوان نے کہا جہاں تک مجھے یاد ہے فخر زمان حال ہی میں ‘مہینہ کے بہترین کھلاڑی’ رہے ہیں۔ یہ بات گردش کر رہی ہے کہ فخر زمان فارم میں نہیں ہیں، لیکن اگر آپ ان کی ابتدائی اننگز دیکھیں تو گیند ان کے بلے سے ٹکرا رہی ہے، لیکن وہ مختلف طریقوں سے آؤٹ ہو رہا ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ اسی طرز پر آؤٹ ہو رہا ہے جس کے لیے ہم اس پر الزام لگا سکتے ہیں کہ یہ اس کی غلطی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ اس پر کام کر رہا ہے۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ ہمیں اپنے اوپنر کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر کوئی ضرورت ہے، پھر یہ انتظامیہ پر منحصر ہے۔ ذاتی طور پر، میں کسی بھی عہدے کے لیے تیار ہوں، فخر زمان، جو اپنے دھماکہ خیز بلے بازی کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، گزشتہ برسوں میں پاکستان کے لیے ایک اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ لیکن 2023 ایشیا کپ میں زمان نے محدود شراکت کرتے ہوئے دیکھا ہے، جہاں انہوں نے دو اننگز میں صرف 34 رنز بنائے۔ تاہم، کپتان بابر اعظم کی جانب سے تجربہ کار اوپنر کو ایک اور موقع دینے کا امکان ہے کیونکہ فخر زمان کا بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ میں ریزرو ڈے کے لیے واحد معرکہ بن گیا

    پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ میں ریزرو ڈے کے لیے واحد معرکہ بن گیا

    کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کے لیے ریزرو ڈے مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا ایشیا کپ کا واحد میچ ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 کے میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے شامل کیا گیا ہے، جو 10 ستمبر 2023 کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ پی سی بی نے کئی بار اعتراضات اٹھاتے ہوئے درخواست کی تھی کہ سری لنکا کے کولمبو میں موجودہ موسم کی روشنی میں روایتی حریفوں کے درمیان ہائی ووکٹیج میچ کے لیے ریزرو ڈے مقرر کیا جائے جہاں ایشیا کپ 2023 کے باقی میچز مقرر ہیں۔
    انہوں نے بارش کی پیشن گوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا، خاص طور پر جب 2 ستمبر کو دونوں فریقوں کے درمیان پچھلا میچ ضائع ہو گیا تھا۔ اسی طرح اتوار کو ہونے والے آئندہ میچ پر بھی بارش کا خطرہ ہے، بارش کے 90 فیصد تک امکانات ہیں۔
    پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم اور روہت شرما کی ٹیموں کے درمیان 10 ستمبر کو ہونے والے تصادم کے لیے اگلے دن ریزرو ڈے 11 ستمبر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہ ہوا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا۔ میچ وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا جہاں سے روکا گیا تھا۔
    اس میں مزید کہا گیا ہے: "ایسی صورت میں، ٹکٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے میچ کے ٹکٹ برقرار رکھیں، جو درست رہیں گے اور ریزرو ڈے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ،واضح رہے کہ اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو ہندوستان کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ اس کا سری لنکا سے 12 ستمبر کو مقابلہ ہونا ہے۔

  • خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی  جاری

    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری

    ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان گشیدگی تیسرے روز بھی جاری ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق تجارتی سرگرمیاں سمیت ہرقسم آمدورفت معطل ہے جس کی وجہ سے طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں بن گئی، طورخم سرحد کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہے، تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں لیجانے والے گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے، کشیدگی کے باعث طورخم بازار بھی بند، سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ چیک پوسٹ کے قیام کےتنازعہ پر پاک افغان فورسز کے درمیان تین روز مسلح جھڑپ ہوئی،
    دوسری جانب ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں بلدیاتی نمائندگان و دیگر سماجی حلقوں کے مشران کے سربراہی میں پاک افغان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امن ریلی نکالی گئی۔لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک سے امن ریلی شروع ہوکر پریس کلب پر ختم ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے امن کے حق میں نعرے لگائے،
    ریلی کے شرکاء سے لنڈی کوتل تحصیل کے ڈپٹی چیئرمین اور دیگر نے کہا کہ ہم افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک میں امن چاہتے ہیں دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز فائرنگ واقعہ کے باعث طورخم بارڈر کے بندش کے باعث دونوں اطراف سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دو طرفہ تجارت بھی متاثرہ ہو گیا ہے جبکہ طورخم بارڈر سے عوام نے سیکورٹی خدشات اور خوف کی وجہ سے نقل مکانی بھی شروع کردی ہے۔

  • لکی مروت،چار لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    لکی مروت،چار لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    لکی مروت میں نئے ہائی ٹرانسمشن لائن پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ تھانہ غزنی خیل کے حدود میں واقع گاؤں تتر خیل میں پیش آیا۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں افراد بجلی کے گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے۔ جس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی کھول دی گئی جس سے چاروں افراد کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی ،تاہم واقعہ کی رپورٹ درج نہیں ہوئی تاہم چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو نئی ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے۔
    جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا  کے نگران وزیر اعلی کا  قبائلی اضلاع میں امداد کی تقسیم

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی کا قبائلی اضلاع میں امداد کی تقسیم

    وزیر اعلیٰ نے خصوصی فنڈ سے ضم اضلاع کے مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کیئے، قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کے دوران بعض مستحق افراد نے وزیر اعلی سے مالی امداد کی درخواست کی تھی۔ ان افراد میں ذیادہ تر بیمار اور نادار افراد شامل تھے۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ ملاقاتوں میں سامنے آنے والے مسائل کے حل پر کام جاری ہے، قبائلی اضلاع کے عوام بہت ذیادہ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، اعظم خان نے کہا ضم اضلاع کے عوامی مسائل کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت ضم اضلاع کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی امداد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی، مستحق افراد نے انتہائی کم وقت میں مالی امداد کی فراہمی پر وزیر اعلی کے تہہ دل سے مشکور ہیں، نگران وزیر اعلی قبائلی اضلاع کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس پر قبائلی عوام ان کے شکر گزار ہیں،

  • سوات یونیورسٹی سے 16 طلباء کو نکال دیا گیا

    سوات یونیورسٹی سے 16 طلباء کو نکال دیا گیا

    سوات یونیورسٹی میں جنسی ہرآسانی کے خلاف آواز اٹھانے والے16 طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت،3 ٹورازم ،7 شریعہ اینڈ لاء اور ایک طالب العلم کا تعلق شعبہ سی بی ایم سے ہے۔
    سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل سامنے انے اور ویڈیو ز سو شل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد انکوئری کر سوات یو نیورسٹی کے تمام کلاسز کے دروازوں میں شیشے نصب کئے گئے تھے،لیکن یونیورٹی انتظامیہ کی جانب سے ان تمام طلبہ کو نکال دیا ،