ویسے تو خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں کے نتائج انتہائی نا قص ہے لیکن صوبے کے مختلف جیلوں میں عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک پاس کر لیا، جب کہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحانات پاس کر لئے۔خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے مجرمان نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا ہے۔
سینٹرل جیل پشاور کے جیل سپرٹنڈنٹ کے مطابق خیبر پختوا کے جیلوں میں قید مجموعی طور پر 400 ملزمان نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے میٹرک کے امتحانات میں پاس ہونے والوں کی تعداد 72 ہے، اور کئی قیدی میٹرک امتحان میں فیل ہوگئے ہیں۔
جیل سپرٹنڈنٹ نے کہا کہ کامیاب قیدیوں کی سزا میں ایک سال رعایت دی جائے گی، جب کہ نہم و دہم میں پاس طلباء کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا، اور ان قیدیوں کو ڈی ایم سی کی فراہمی آئندہ ہفتے کردی جائے گی۔
Author: صدف ابرار
-

خیبر پختونخوا کے مختلف جیلوں میں قیدیوں کی میٹرک میں کامیابی
-

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے پشاور میں امریکن قونصل کی ملاقات
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے پشاور میں نو تعینات امریکن قونصل جنرل شانٹی مورے کی ملاقات سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور امریکی ترقیاتی اداروں کے درمیان اشتراک کار اور تعاون سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی ،
نگران وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف شعبوں میں امریکی حکومت اور اداروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، امید ہے کہ امریکی حکومت صوبے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گی، نگران وزیر اعلی نےامریکی جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دوست ممالک اور ڈونر ایجنسیوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، کئی دہائیوں پر محیط بدامنی کی وجہ سے یہ علاقے ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں، اعظم خان نے کہا ان جنگ زدہ علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر ترجیح ہے، امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،نگران وزیر اعلی نے خواتین کے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، نگران صوبائی حکومت ان شعبوں میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کرے گی اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جس پر امریکی جنرل قونصل نے نیک خواہشات کا اظہار کرت ہوئے کہا کہ امریکی حکومت صوبائی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا سلسلہ جاری رکھے گی، شانٹی مورے نے کہا کہ امریکی حکومت صوبے کے آثار قدیمہ، تاریخی عمارتوں اور تقافتی ورثے کو محفوظ بنانے پر کام کرنے کی خواہاں ہے، -

خیبر پختونخوا میٹرک نتائج / غیر تسلی بخش کارکردگی پر محکمہ تعلیم نے نوٹس لے لیا
میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا محکمہ تعلیم کا میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ تعلیم نے غیر تسلی بخش نتائج پر سرکاری سکولوں کے پرنسپلز سے جواب طلب کرلیا، جس کے لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،مراسلے کے مطابق پشاور جی جی ایچ ایس خیبر کالونی، وزیر باغ، ڈبگری گیٹ سمیت دیگر سکولوں سے جواب طلب کیا گیا ہے، ان سکولوں کے نتائج 50 فیصد سے کم ہے جو غیر تسلی بخش ہے، مراسلہ میں بتایا گیا ہے غیر تسلی بخش نتائج پرنسپل، نویں اور دسویں جماعت کے اساتذہ کی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے، سکولز پرنسپلز کو تفصیلات 15 روز کے اندر جمع کرنے کی ہدایت جاری ہے، مراسلے میں جن 15 سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں گرلز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خویدا خیل بھی شامل ہے جسکا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہزار خوانی کا نتیجہ 5 فیصد رہا۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اچینی پایاں کا مجموعی طور پر نتیجہ 8 جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وزیر باغ کا نتیجہ 26 فیصد رہا۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول خیبر کالونی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوکھر، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول یونیورسٹی ٹاون و دیگر تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کو جماعت نہم و دہم کے نتائج کی تفصیلات اور متعلقہ ذمہ داران و اساتذہ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے بعد کاروائی کیجائے گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے نتائج کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ پشاور اور سوات کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک امتحانات کے نتائج میں کئی سرکاری اسکولوں کی مجموعی کارکردگی 50 فیصد سے کم رہی تھی۔ نتائج کے مطابق پشاور، سوات، بونیر اور ضلع شانگلہ کے درجنوں اسکولوں کے تمام طلبہ نویں جماعت میں فیل قرار دئیے گئے تھے۔مجموعی طور پر 49 اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ 42 سکولوں میں صرف ایک ایک طالبعلم پاس ہوا تھا۔ ضلع بونیر میں 126 سرکاری اسکولوں میں 18 اسکولوں کا نتیجہ صفر رہا۔ بونیر میں 15 اسکولوں میں صرف ایک ایک طالبعلم نویں جماعت میں پاس ہوا۔ ضلع سوات کے بھی درجنوں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کا نتیجہ بھی مایوس کن رہا تھا۔
سوات میں بھی 22 اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا تھا۔ 25 اسکولوں میں ایک ایک طالب علم پاس ہوا۔ ضلع شانگلہ کے دو اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد جبکہ ایک اسکول میں صرف ایک طالبعلم پاس ہوا تھا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کئی اسکولوں کا نتجہ دس فیصد سے کم رہا۔
صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج آنے کے بعد محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے ناقص کارکردگی دکھانے والے سرکاری سکولوں کی تفصیلات طلب کرکے ایک ہفتہ میں جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ -

چترال، پہاڑی کے کٹائی کے دوران ایک شخص زخمی جبکہ 8 گھر تباہ
چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر کھدائی کے دوران دھماکے میں ایک شخص زخمی جبکہ آٹھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے، ضلع چترال بونی کے سامنے پہاڑی پر دھماکے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بونی چترال سڑک کی کشادگی کیلیے پہاڑی کی کٹنگ کی جارہی ہے جس میں بارودی مواد کی مدد سے دھماکہ کر کے پہاڑ کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم دھماکے سے ایک شخص زخمی جبکہ قریبی گھروں کو نقصان پہنچا ہے،
مقامی افراد کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بونی میں زلزلہ کی سی صورت حال پیدا ہوئی اور لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے۔ تقریباً تین کلو میٹر تک دور جاکر پتھر لگنے سے آٹھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ممتاز حسین نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔
مقامی لوگوں کی جانب سے متعلقہ تھانہ بونی کو رپورٹ کرکے این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،۔ یاد رہے علاقے کے مکینوں نے بیس روز قبل ڈپٹی کمشنر اپر کو خطرات کی نشاندہی کی تھی لیکن ان کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی تھی،
-

مردان ،فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ایک زخمی
مردان کچہ سڑک صوبیدار محلہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا ، ریسکیو1122 کے مطابق گولی لگنے سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جانبحق ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے فریق سے بھی ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا خاندانی ذرائع کے مطابق فائرنگ گھریلو تنازعے کے بنیاد پہ کی گئی ہے،ورثاء کے مطابق ملزم جو کہ مقتولین کا داماد تھا ان کے گھر پر قبضہ کر نا چاہتا تھا اور آئس نشے کا بھی عادی تھا،ملزم اور اسکے بیٹے نے فائرنگ کر کے 2 خواتین اور ایک 4 سالہ بچے سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا، جبکہ ایک راہگیر بھی فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہو گیا،
مردان اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔جانبحق افراد میں وقار، زوجہ وقار، مسماۃ ر (والدہ وقار)، اذان ولد وقار (04 سال) اور شیراز شامل ہیں۔ -

پشاور، مختلف جگہوں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں بر آمد
پشاور شاہ عالم پل کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ داودزئی پولیس کے مطابق شاہ عالم پل کے قریب گاوں ڈاگئی ملا خان میں دو لاشوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ داودزئی صدام ریاض، تفتیشی افسران اور دیگر نفری پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں مقتولین کی شناخت سجاد سکنہ ڈاگئی ملا خان اور داود جٹی بالا سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں مقتولین آئس کے عادی تھی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مقتول داود نے چند دن قبل اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر سے لاکھوں روپے چوری بھی کی تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوری کہ رقم کی تقسیم پر تیسرے ساتھی نے ان کو قتل کیا ہے تاہم اس پہلو پر بھی جامع تحقیقات جاری ہے۔
پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے دیگر مختلف پہلوؤں پر بھی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب تھانہ چمکنی کی حدود میں بھی پولیس کو ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی چمکنی زاہد عالم خان مقامی پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت نہ ہوسکی کیونکہ اس کے پاس کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں ہیں اور نہ ہی تشدد یا کوئی دیگر نشانات موجود ہیں۔جبکہ جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے اہم شواہد اکھٹے کرکے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ -

مالاکنڈ ،دریائے سوات میں تین دوست ڈوب کر جاں بحق
ملاکنڈ دریائے سوات میں تین دوست ڈوب گئے تاہم ریسکیو 1122 کی جانب سے تلاش جاری ہے ،ریسکیو ٹیم کے مطابق اب تک دو نوجوانوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔محمدعاصم خان ترجمان ریسکیو کے مطابق تینوں لڑکے کل قلنگئی کے مقام پرنہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے،
جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے۔ -

ایشیا کپ 2023،شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور تاریخ رقم کر دی
پالی کیلے: پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ایک اور اہم کارنامہ ، شاہین شاہ آفریدی ایک ہی میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ورات کوہلی کو پہلے دس اوورز میں بولڈ کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا ،واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو 11 اور ورات کوہلی کو 4 رنز پر پولین بھیج دیا ہے،
-

ایشیا کپ 2023 ،پاکستانی بالرز کے تابڑ توڑ حملے جاری،66 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی
پاکستان کے خلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 66 رنز پر گر گئی، بارش کے بعد میچ شروع کرنے کے بعد اوپنر شبھمن گل 10 بنا کر حارث روف کے بال کا شکار ہوئے ،تاہم حارچ روف نے 15 اوورز میں دوسری وکٹ حاصل کی، اب تک کے میچ میں شاہین اور حارچ نے دو دو وکٹ اپنے نام کئے
پاک بھارت ٹاکرہ میں ایک دفعہ پھر بارش شروع ہو گئی،بھارتی کھلاڑی اب تک 11.2 اورز پر 51 رنز بنا چکے ہے،تاہم اس دوران 3 وکٹ بھی گر چکے ہیں
ابتدائی 10 اوورز میں بھارت کی 3 ووکٹیں گر گئیں حارث رؤف نے اپنے دوسرے اوور میں پہلی وکٹ حاصل کی
پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کی تیسری وکٹ 48 رنز پر گر گئی بھارتی کھلاڑی شریاس کو حارچ روف نے 14 رنز پویلین واپس کر دئے گئے ،
قومی ٹیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کر کے شاہین شاہ آفریدی پہلی وکٹ روہت شرما اور دوسری وکٹ ویرات کوہلی کو 4 رنز پر اپنی خطر ناک بال کا نشانہ بنا ڈالا ،
بھارتی کپتان روہت شرما 22 گیندوں پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 7 گیندوں پر 4 رنز بنا سکے، دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔بارش کے باعث میچ روک دی گئی
پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ،وکٹ پر کورال ڈال دئے گئے،
بھارت نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے باؤلنگ کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا، جنہوں نے اپنے پہلے اوور میں 6 رنز دیے، دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی تیسری گیند پر روہت شرما کا کیچ محمد رضوان سے ڈراپ ہو گیا۔دوسرے اوور کے اختتام پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنا لیے، شاہین شاہ کے اگلے اوور کی دوسری گیند پر روہت شرما نے شاندار چوکا رسید کیا، تین اوورز میں بھارت نے 15 رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔
ٹاس کا مقابلہ
پاک بھارت ٹیمیں ٹاکرے کے لئے تیار،انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑی مقابلے لئے تیار ہے بھارتی ٹیم نے محمد سراج ،جیسپریت بمرا اور پا نڈیا کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ہم سری لنکا کے مختلف پچز پر کافی عرصے سے کھیل رہے ہے لہذا یہاں کے کریز پہ کیسے کھیلنا ہے ہمارے کھلاڑیوں کو اچھی طرح معلوم ہے ،کپتان بابر اعظم نے مزید بتایا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو یقینا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے،تاہم ٹیم کے لڑکے پر جوش ہے اور پوری کوشش کرے گے کہ بہترین کھیل کھیلے، ہم اپنے پرانے سکواڈ کے ساتھ کھیل رہے ہے،،اور ہم اس مقابلے کو بھی دوسرے مقابلوں کی طرح لے رہے ہے، جس سے پوری طرح لطف اندوز ہونگے،
سکواڈ
پاکستان اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل، ہاردیک پانڈیا، رویندار جدیدا، جسپرت بمرا، محمد شامی، کُلدیپ یادو، شریاس آئیر اور محمد سراج ٹیم کا حصہ ہیں۔ -

فائیو سائڈ ایشیا کپ ہاکی میں قومی ٹیم عمان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا دی۔ عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا۔ آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی ٖفائنل میں پاکستان نے عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے بھی تاریخ میں پہلی بار کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5 شاندار گول سکور کئے جبکہ ارشد لیاقت نے دو گول سکور کئے۔پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر (ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔