اپر چترال میں چکن پاکس کی وباء سے سکول کے 30 سے زائد طالبات متاثر ہوئے ہے، اپر چترال کے علاقے لاسپور میں چکن پاکس بیماری سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین کے ہیڈ مسٹریس سمیت 32 طالبات متاثر ہوئی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سکول سمیت ہرچین گاؤں میں اب تک درجنوں افراد چن پاکس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر 9 سے لیکر 31 سال تک کے افراد شامل ہیں۔
ڈی ایچ او اپر چترال کے مطابق چکن پاکس بیماری میں متاثره شخص يا خاتون کے چہرے پر دانے نمودار ہوتے ہیں اور وہ شدید بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ سکول اور علاقے کے لوگوں کی علاج کے لیے بی ایچ یو بروک سے میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئی ہے اور انہوں نے متاثرہ لوگوں کو سحت کی سہولیات دے رہے ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق چکن پاکس ایک وبائی مرض ہے تاہم اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ میڈیکل ٹیموں نے متاثرہ بچوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے تاکہ یہ اس بیماری پر قابو پا لیا جائے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ چکن پاکس سے متاثرہ بچوں کو گھروں میں ہی رکھا جائے،
Author: صدف ابرار
-

اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
-

مردان،عوام سراپا احتجاج، بل نذر آتش
مردان بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اوور بلنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہ ہو سکا ، یونین کونسل کس کورونہ سعید آباد چئیر مین عبداللہ جان کی سربراہی میں کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں آئی ایم ایف ایجنڈا نامنظور کے نعرے درج تھے مظاہرین نے بل جلا کر سڑک بلاک کر دی، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی بے تحاشا بل آنے پر متعدد مظاہرین نے احتجاجاً بلز نظر آتش کر دئیے مظاہرے میں شامل معززین نے کہا کہ تمام سرکاری افسران اور حکمرانوں کے مفت یونٹ فوری طور پر ختم کیئے جائیں،
علاقہ مکین اور غیور عوام نے بجلی اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مسترد کر دیا
احتجاجی ریلی میں بزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کس کورونہ مین صوابی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا کسی بھی ناحوش گوار موقع سے نمٹنے کے لیے مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی چئیرمین عبداللہ جان اور ممبران نے واضع کیا کہ اگر ھمارے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو ھم اسلام آباد جانے پر وزیر اعظم ھاؤس کے سامنے احتجاج پر مجبور ھوجائے گے، -

سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ اللہ کرے ملک میں امن اور خوشحالی آئ سی پیک میں 2025 میں مکمل ہونا ہے، پرویز خٹک نے بتایا کہ اصل سرمایہ کاری 2025 کے بعد سے آئے گی، مہنگائی بڑا مسئلہ ہے، قرضے ہمیں لے ڈوبے ہیں، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ قرضے اتارنے کے لئے قرضے لئے گئے، جب تک ڈاکومینٹیشن نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کر سکتا، پرویز خٹک نے کہا کہ میں عمران خان کو بدنام کیا نہ کروں گا، اسی نے ہی ملک کو اس نہج پہ لا کھڑا کیا ہے ،
میں پالیسوں اور اصول کی بات کی بات کرتا ہوں، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں عوام کو کچھ نہ دے سکے، عمران خان کو صرف اپنے اقتدار کی فکر ہو رہی تھی، اور آج ان کی ہٹ دھرمی ہے جسکی وجہ سے انکا انجام سب کے سامنے ہی ہے،ایلکش کے بارے میں ہم کوئی جھوٹا دعوی نہیں کرے گے امید ہے فروری میں کئے جائے، -

نوشہرہ ،ڈینگی کیسز بے قابو،ہسپتالوں میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ قائم
نوشہرہ میں ڈینگی وائرس کے پانچ کیسز سامنے آگئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان کے مطابق ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی۔ ٹی این این کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ سمیت چھ ہسپتالوں میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کبیر افریدی کے مطابق کینٹوئمنٹ بورڈز اور ٹی ایم اوز کو ڈینگی وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب خان کے مطابق ڈینگی وائرس کے اب تک سرکاری طور پر پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سی ایم ایچ نوشہرہ اور سی ایم ایچ رسالپور سے بھی معلومات شیئر کرنے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کبیر افریدی کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں کو ضلع بھر اور کینٹ کے علاقوں میں ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لیے اقدامات کر نے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی این این کے نمائندے کو مزید بتایا کہ کینٹونمنٹ بورڈز اور ٹی ایم اوز کو ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے متاثرہ علاقوں میں آئی آر ایس ڈینگی سپرے بھی شروع کرنے کی ہدایات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کو گھر اور بی ایچ یوز کی سطح پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
-

ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
کے پی کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فروز جمال شاہ کاکا خیل کا خصوصی طلباء کو پشاور سے نتھیاگلی بھیجنے کے دورے کے موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
خصوصی طلباء کو پشاور سے نتھیاگلی 4 دن کے سفر پر بھیجا جا رہا ہے۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے بتایا کہ خصوصی طلباء نتھیہ گلی، ایبٹ آباد اور دیگر خوبصورت مقامات کا دورہ کرینگے اور دل کی آنکھ سے پاکستان کی خوبصورتی دیکھے گے،انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں میں موجود ہنر کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کرینگے،
خصوصی بچوں سے پیار محبت، اللہ کی رضا کے لیے ہم پر فرض ہے، یہ سفر سیاحت کے لیے فائدہ مند ہوگا اور خصوصی طلبہ کے لیے یادگار سفر ہوگا۔بریسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا کہ جو قابلیت اور صلاحیت ان خصوصی بچوں کو اللہ نے دی ہے، وہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا ہمیں مہنگائی کا بھی احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ جب تک اللہ نے موقع دیا ہے ہم دل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے
پشاور،کالجز میں داخلے کے لئے اعلی تعلیم کی جانب سے متعارف کردہ پورٹل کی غیر فعالیت پر بھی نوٹس لے لی،
داخلوں کے لیے پورٹل کی 24 گھنٹے فعالیت کو فوری یقینی بنایا جائے ۔نگراں وزیر بیرسٹر فیروز جمال نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ۔ فیروز جمال کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ بجلی منافع کے اربوں روہے بقایاجات ہیں ، بجلی بقایاجات پر پہلی بھی کمیٹی بنی لیکن عمل نہیں ہوا، نگران وزیر اطلاعات کے پی کے نے کہا کہ وفاقی حکومت بقایاجات نہیں دینگی تو صوبہ کیسے چلے گا؟ -

ہنگو،غیر ملکیوں کے لئے جعلی دستاویزات بنانے والا گروہ بے نقاب
ہنگو: سٹی پولیس نے غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے گینگ کے تین ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے، ہنگو ایس ایچ او فیاض خان کے مطابق
کاروائی میں تین غیر ملکی بھی گرفتار ہو گئے گرفتار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ میں بات ہوئی تھی،ایس ایچ او نے کہا کہ گینگ کا سرغنہ پشاور میں ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،ایس ایچ او ہنگو نے کہا کہ گینگ غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دلانے اور انہیں غیر قانونی طریقے اور جعل سازی سے دیگر ممالک بجھواتے تھے,، گروہ کے تین ایجنٹ اور غیر ملکی ہنگو نادرہ آفس کے باہر موجود تھے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کی گئی، ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ،420 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے،ایس ایچ او ہنگو نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے، -

ایشیا کپ 2023 پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ موسم کی پیشن گوئی نے کینڈی میں مسلسل بارش کی پیش گوئی کی ہے، مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کے دوران بارش کے 80% امکان کے ساتھ، جب میچ شروع ہونا ہے۔ورلڈ ویدر آن لائن نے موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے، ممکنہ طور پر تاخیر کا سبب بن رہی ہے۔ ہوا اور درجہ حرارت 20-24 ° C کے آس پاس متوقع ہے۔ یہ ممکنہ طور پر بے تابی سے متوقع کھیل میں تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ پیشن گوئی مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے آدھی رات تک مسلسل بارش دکھا رہی ہے، جس سے میچ کے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
-

صوابی،ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی
خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت نے ریسکیو 1122 صوابی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ اگست میں(48490) کالز موصول ہوئیں جن میں سے(732) ایمرجنسی کالز تھیں ریسکیو 1122 صوابی نے ماہ اگست میں مجموعی طور پر 732 ایمرجنسیز میں ریسپانس کیا. جس کے نتیجے میں(688)افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکے (25) افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
(100) ٹریفک حادثات،(569) میڈیکل ایمرجنسیاں، آگ لگنے کے (15) واقعات،(25) لڑائی جھگڑے/گولی لگنےکے, (07) ڈوبنے کے واقعات اور اس کی علاؤہ (16) دیگر نوعیت کے واقعات تھیں،(226) مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت صوابی کے محتلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کیطرف سے تمام ونگ انچارجز کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے ہدایات دی کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر مفت کال کریں شکریہ۔ -

انتخابات وقت پر نا کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر محمد علی سیف
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں تاخیر صریح خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن کمیشن اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکشن کمشنر بار بار قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے گورنر اور نگراں حکومتوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے کیونکہ گورنر اور نگراں حکومتوں کو بھی عام انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے اور غیر قانونی اقدامات آرٹیکل 6 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ -

ایشیا کپ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کے کنٹریکٹ مذاکرات تاخیر کا شکار
قومی کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کافی عرصے سے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے بات چیت جاری ہے،۔ تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔بورڈ نے ادائیگیوں کو دوگنا کردیا، لیکن کھلاڑی تجارتی سودوں میں مزید آزادی چاہتے ہیں اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آمدنی سے بھی حصہ مانگ رہے ہیں۔پی سی بی ایشیا کپ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنا چاہتا تھا لیکن یہ معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپال کے خلاف میچ سے قبل بھی نئے معاہدوں پر دستخط نہیں ہو سکے۔
کھلاڑیوں اور بورڈ حکام نے اس معاملے کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ کھلاڑی بھارت کے خلاف میچز اور ایشیا کپ 2023 کے دیگر میچوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی تعطل نہیں ہے، اور کھلاڑیوں کو اب تک کی سب سے زیادہ ادائیگیوں کی پیشکش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑی بھی اس فیصلے سے خوش ہیں۔ جیسے ہی کچھ باقاعدہ معاملات طے پا جائیں گے، مقررہ وقت پر اعلان کر دیا جائے گا۔
آفیشل نے مزید کہا کہ فی الحال کرکٹ سب کی توجہ کا مرکز رہے تو بہتر ہوگا۔ مزید برآں، کھلاڑیوں کو ان کے سابقہ معاہدوں کے مطابق ادائیگی کی جائے گی جب تک کہ نئے معاہدوں کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ کوئی بھی باقی ذمہ داریاں بعد میں پوری کی جائیں گی۔