پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران، بابر نے پہلی 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز (5142) بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے کیونکہ اس ریکارڈ کے پچھلے ریکارڈ رکھنے والے ہاشم آملہ نے اپنی پہلی 100 ون ڈے اننگز میں 4946 رنز بنائے تھے۔
بابر اب 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں سرفہرست ہیں، اس کے بعد ہاشم آملہ (4946)، ویو رچرڈز (4607)، شائی ہوپ (4436) اور جو روٹ (4428) ہیں۔
Author: صدف ابرار
-

بابر اعظم نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کر دیا
-

مکی آرتھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے زمہ داری سنبھالنے کے لئے سری لنکا پہنچ گئے
ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے سری لنکا میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ، ایشیاکپ میں پاک بھارت مقابلے تک پلیئرز کے ساتھ رہیں گے
انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈاربی شائر کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داری نبھانے والے مکی آرتھر سری لنکا پہنچ گئے، افغانستان کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ٹیم اور پلیئر پرفارمنس کا جائزہ لیا ،سیریز کے بعد پوری توجہ سے کوچنگ فرائض انجام دیں گے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آئیں گے پھر ٹیم کے ہمراہ سری لنکا قیام کریں گے میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دو ستمبر کو شیڈول میچ تک کوچنگ خدمات انجام دیں گے -

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری
ورلڈ بلائند گیمز میں قومی ٹیم نے انگلش ٹیم کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کر دی برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اب تک کے اپنے تمام راؤنڈ میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل اسکور میں 32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی بیٹرکے انفرادی سکور سے زیادہ سکور تھا۔
-

کے پی کے،ضلع تیراہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے انجینئیر اغوا
خیبرپختونخوا ضلع تیراہ میں مغوی انجینئر اور اس کے دوست کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مغوی عامر خٹک نامی شخص تیراہ میں حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے سپورٹس اسٹیڈیم میں انجنئیر کے طور پر کام کر رہا تھا، جن کو گزشتہ شام اپنے دوست کے ہمراہ اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ انجینئر تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں نجی پلازہ کے ایک کمرے میں مقیم تھا، شام کے بعد کچھ شر پسند افراد نے اس کے کمرے پر حملہ کر کے اسے اغوا کر لیا، مغوی انجینئر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افراد انجینئر عامر خٹک اور ان کے ایک اور دوست عظمت کو ساتھ لے گئے اور تیسرے دوست کو پیچھے چھوڑ گئے۔
-

خیبر پختونخوا نگران وزیر اعلی کا سول ملازمین کو غیر جانبداری سے کام کرنے کی ہدایت
خیبر پختونخوا نگران وزیر اعلی کی زیرصدارت سول افسران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، وزیر اعلی اعظم خان نے سرکاری افسران فرائض کی انجام دہی میں کوئی دباو قبول نہ کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے میرٹ اور شفافیت ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سول افسران کے لئے قائداعظم محمد علی جناح کی 1948 میں کی گئی تقریر مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا فرمان ہے کہ سرکاری ملازمین انتہائی لگن، دیانتداری اور غیر جانبداری سے کام کریں۔لہذا بابائے قوم کے فرمودات پر سول افسران سختی سے عمل پیرا ہوں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نگران حکومت کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں اہم کردار ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر انتخابی ماحول فراہم کرینگے۔ اعظم خان نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کئے کہ سابقہ ادوار میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں کی رپورٹ پیش کی جائے اور غیر مجاز افراد اور افسران سے سرکاری گاڑیاں فورا واپس لی جائیں۔ نگران وزیر اعلی نے بتایا کہ سرکاری افسران تمام فیصلے صرف اہلیت، انصاف اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو دیکھتے ہوئے کریں۔ اور سول افسران کو فرائض سرانجام دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرینگے۔ وزیر اعلی نے سختی سے اس بات پر زور دیا کہ غیر ضروری اخراجات کم کرکے کفایت شعاری پر سختی سے عمل کیاجائے۔کرپشن کیسز سے متعلق رپورٹ فوری دی جائے ۔
-

پی سی بی نے ایشین گیمز کے لیے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر قاسم اکرم چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ ایونٹ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔20 سالہ قاسم نے اب تک 20 فرسٹ کلاس میچز اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور 2022 میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 کی کپتانی بھی کی تھی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں آٹھ کھلاڑی شامل ہیں جو پہلے ہی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پاکستان کی مردوں کی ٹیم بین الاقوامی سطح پر۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں عامر جمال ، ارشد اقبال ، آصف علی ، حیدر علی، خوشدل شاہ شامل ہیں۔ ، اسکے علاوہ محمد حسنین ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر بھی پاکستا کی نمائندگی کرے گے،اس کے علاوہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل آٹھ کھلاڑی عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر، شاہنواز ڈہانی اور سفیان مقیم حال ہی میں شاہین ٹیم سے منسلک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مئی 2023 سے پاکستان شاہینز نے زمبابوے، سری لنکا اور آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ٹورنامنٹ کے اصول کے مطابق، شاہینز 3 اور 4 اکتوبر کو ہونے والے کوارٹر فائنل مرحلے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ سیمی فائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ کانسی کے تمغے کا مقابلہ بھی 7 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہوگا۔ -

نیپال کی ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تاریخی کامیابی پر فخر ہے،ہیڈ کوچ مونٹی ڈیسائی
نیپال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مونٹی ڈیسائی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان اور بھارت کے اسی گروپ میں جگہ کے پیش نظر ان کے کھلاڑیوں کے پاس سیکھنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، دیسائی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیے گئے قابل ستائش تربیتی انتظامات پر زور دیتے ہوئے نیپال کی ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تاریخی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
دیسائی نے کہا کہ نیپال نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کیا، یہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔ "پی سی بی نے ٹریننگ کے لیے زبردست انتظامات کیے ہیں، کراچی کا ماحول بہت اچھا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ایک ہی گروپ میں ہیں جو پاکستان اور ہندوستان ہیں، یہ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا،
نیپالی ہیڈ کوچ دیسائی نے ایک عملی نقطہ نظر کو برقرار رکھ کر فتح کے بارے میں کسی بھی پیشین گوئی کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ نیپال کے بہت سے کھلاڑیوں نے صرف ان اعلیٰ سطح کے کرکٹرز کو ٹیلی ویژن اسکرینوں پر دیکھا ہے، جو ان کے لیے اس موقع کی وسعت کی نشاندہی کرتا ہے۔ -

ون ڈے سیریز افغانستان نے پاکستان کو 301 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں جاری۔ افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو301رنز کا ہدف دیا ہے۔افغانستان کی ٹیم نے اننگز کا آغاز اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز کی کی دھواں دار بیٹنگ سے کیا جنھوں نے 151 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 151 رنز سکور کیے انہیں شاہین شاہ آفریدی نے گیند سے کیچ آوٹ کر لیا، اوپنر بیٹر ابراہیم زدران نے بھی گرباز کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 101 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں سے 80 رنز سکور کیے۔ انہیں اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت داری میں 231 رنز سکور کیا۔
جس کے بعد افغانستان کی بیٹنگ لائن کمزور ہو گئی ، محمد نبی نے 3 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 29 رنز سکور کیے، انہیں نسیم شاہ کی گیند پر انعام الحق نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔ شاہد اللہ نے 3 گیندوں پر 1 رنز سکور کیا اور شاہین شاہ آفریدی کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔
حشمت اللہ شاہدی نے 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 15 رنز سکور کیے جب کہ عبدالرحمٰن نے 4 گیندوں پر 4 رنز سکور کیے۔ اس طرح افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 300 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔پاکستان کے باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 58 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح عثمان میر 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ -

جنوبی افریقہ کر کٹ بورڈ کا خواتین کر کٹرز کے لئے خوشخبری
جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کا معاوضہ مردوں کے برابر کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ نے مینز اور ویمنز کرکٹرز کو یکساں معاوضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل میچز کی فیس ایک جیسی وصول کریں گی۔
جنوبی افریقہ دنیا کا تیسرا بورڈ ہے جس نے خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے یہ اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، گزشتہ سال ویمنز ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی، علاوہ ازیں رواں سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی لیکن فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ -

جاوید آفریدی کا بٹگرام چئیر لفٹ واقعے میں قیمتی جانیں بچانے پر صاحب خان کے لئے سرپرائز
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بٹگرام چئیر لفٹ واقعے کے ہیرو کے لیے نوکری اور انعام کا اعلان کر دیا،جاوید آفریدی نے کہا کہ صاحب خان اور معاونین نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی وہ سب کے لیے مثال ہے، جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ صاحب خان اور ان کے ساتھی کو اس بہادری پربطور انعام ملازمت اور سرپرائز ایوارڈ دینا چاہتا ہوں، ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ صاحب خان اور معاونین نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی ہے وہ سب کے لیے مثال ہے، بہادر نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچاکر جہاں انسانیت کی مدد کی وہیں پوری قوم کو خوشی کے لمحات فرایم کیے۔ واضح رہے کہ صاحب خان اور ساتھیوں نے بٹگرام میں چئیر لفٹ پر پھنسے اسکول طلبا اور ٹیچر کو ریسکیو کرکے جان بچائی تھی…