خیبرپختونخواکے21اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔۔ پینسٹھ ویلیج اورنیبرہڈ کونسلرکی خالی نشستوں پرپولنگ ستائیس اگست کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پولنگ کیلئے بیلٹ پیپرزکومتعلقہ انتخابی عملے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جن اکیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر،مردان،کوہاٹ،بنوں،لکی مروت اورایبٹ آبادکےاضلاع شامل ہیں۔
اسی طرح ڈی آئی خان، ٹانک،ہری پور،مانسہرہ، بٹگرام،طورغر،سوات، شانگلہ اورملاکنڈ میں بھی رائے شماری ہوگی۔اپردیر،لوئردیراورباجوڑکےاضلاع میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخاب ہوں گے۔خیبرپختونخواکےضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئےمجموعی طورپر دوسوچھپن پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں سے ایک سو دو مردانہ،نواسی زنانہ اور پینسٹھ مشترکہ ہوں گے۔
اکیس اضلاع میں تین لاکھ پچاسی ہزارآٹھ سو پینتیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ویلج اورنیبرہڈکونسلزمیں نشستیں ارکان کےانتقال،استعفوں اوردیگروجوہات کی بناپرخالی ہوئی تھیں۔
Author: صدف ابرار
-

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے اکیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں
-

خیبر پختونخوا کے سرکاری محکمے پیسکو کے ناہندہ نکلے
خیبرپختونخوا میں بیشتر سرکاری محکمے بجلی بل دینے سے انکاری ، محکمہ تعلیم،صحت،پولیس،واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیز اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اربوں روپے کا ناہندہ نکلی، گولن گول پیڈو سمیت کئی سرکاری محکموں کے ذمے پیسکو کا 6 ارب 93 کروڑ روپے بقایا ہے،دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ بقایاجات گولن گول کے ذمے ساڑھے 3 ارب رپوے ہے، محکمہ پولیس کے ذمے 31 کروڑ روپے کے واجبات ہے،دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع ٹی ایم ایز کے ذمے پیسکو کے 67 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات سالوں بعد بھی ادا نہ ہوسکے ،اسی طرح صوبے کے 21 پرائمری سکولوں پر پیسکو کے 28 کروڑٖروپے بقایا جات ہے،دستاویز کے مطابق بی ایچ یوز اوور ڈی ایچ کیو اسپتالوں کے ذمے 4 کروڑ روپے سے زائد بقایا جات ہے۔ صوبے کے 14 اضلاع کے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیاں بھی 60 کروڑ روپے کی ناہندہ ہے۔ اسی طرح ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہری پور اور ڈی ایچ کیو چارسدہ کے ذمے بھی 7،7 ملین روپے بقایا جات ہے،
بقایاجات کی عدم ادائیگی جس سے نہ صرف پیسکو کو مشکلات ہے، بلکہ عوام کو بھی بروقت سہولیات کی فراہمی میں مشکلات ہے، ترجمان پیسکو عثمان سلیم کے مطابق صارفین کو ٹرانسفرمرز ،نئی تاریں اور دیگر آلات مہیا کرنے میں آسانی پیدا ہوگی اگر سرکاری محکمے بقایاجات ادا کرے،اور پیسکو کے پاس ٹیمیں موجود ہے جو ریکوری کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پیسکو عثمان سلیم نے بتایا کہ جو محکمہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرتا انہیں بار بار خط لکھا جاتا ہے اور ان کے سربراہان سے بھی رابطے کئے جاتے ہے۔ -

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں واپڈا کی جانب سے بھاری بلز موصول ہونےکے خلاف احتجاج
ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع مردان،صوابی اور پشاور میں بھی بجلی کے بھاری بھیجے جانے کے خلاف شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا مظاہرین نے بجلی کے بل جلا کر احتجاج میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا مظاہرین کی بڑی تعداد نے نے پشاور کوہاٹی چوک کو بلاک کر دیا احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل بیجھنا سراسر زیادتی ہے،حکومت نے بجلی اور ہر چیز مہنگی کر کے قیامت ڈھا دی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے،شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے، اگر ایسا نا ہوا تو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج ہو گا اور اس احتجاج کی تمام زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، اسی طرح مردان کے گلی باغ کے مکینوں کا اووربلنگ کے خلاف مردان پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ،شہریوں نے بتایا کہ واپڈا نے ہر بجلی بل میں 3 اور 4 سو یونٹ اضافی ریڈنگ بھیجی ہے،انہوں نے بجلی کے بلوں کو ہاتھوں میں اٹھا کر نعرہ بازی کی،
-

پشاور، مہنگائی سے تنگ شہری نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے ناک میں دم کر رکھی ہے،مہنگائی سے تنگ اکر ایک شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر خود پر تیل چھڑک کر بازار میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی جس کو مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے بچانے کی کوشش کی ۔ آگ سے شہری جھلس کر زخمی ہو گیا۔ جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے گلبہار عشرت سنیما چوک میں پیش آیا۔ جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو کو دی۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ شہری پی سی او چلاتا تھا اور شہری مہنگائی سے شدید تنگ تھا۔ اور کاروبار نہ ہونے سے پریشان تھا۔ جس کے باعث مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ دیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی اور شہری کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ -

محمد ابراہیم خان پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، اور انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان، پشاور ہائی کورٹ کے ججز، اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا اعلان بلند آواز میں پڑھ کر سنایا۔
-

صوابی،فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی قتل ایک زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں درخت کاٹنے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اہل علاقہ کے مطابق صوابی کے علاقے مانیری میں ایک خاندان کے 5 افراد اپنی زمین میں درختوں کی کٹائی میں مصروف تھے اس دوران ان پر دوسرے گروپ نے فائرنگ کر کے چار بھائیوں کو قتل جبلہ ایک شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے میں پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔لاشوں اور زخمی کو کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ، صفین، عماد اور عامر شامل ہیں۔اس سے قبل بھی صوابی میں مختلف اوقات میں قتل کے ایسے ہی واقعات ہوچکے ہیں۔ -

پشاور،حیات آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید
پشاور حیات آباد تھانہ تاتارا کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں ملٹری پولیس کا جوان جاں بحق ہو گیا ، ذرائع کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملٹری پولیس کا حاضر سروس سپاہی خورشید خان ولد محمد حسن جاں بحق ہو گیا، 36 سالہ خورشید خان بر قمبر خیل ضلع خیبر کے رہائشی تھے۔ حیات آباد پولیس اطلاع ملتے ہی حرکت میں آ گئی اور ڈی ایس پی محمد ارشد خان فوری موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے خورشید خان کے ورثأ کیساتھ رابطہ کر لیا گیا ہے اور ان کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق اصل حقائق معلوم کرنے کی خاطر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے
-

ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی
پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی،پاکستان نے حدف 49.5 اوور میں حاصل کر دیا،قومی ٹیم نے 302 رنز بنا کر جیت اپنے نام کر دی, تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلےگئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نسیم شاہ کی اہم اننگز کی بدولت 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 227 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔جواب میں قومی ٹیم نے 301 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔افغانستان کے 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر الزمان اور انعام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کو جلد ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب فخر الزمان فضل حق فاروقی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے انہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 34 بالوں پر 30 رنز بنائے۔ اس طرح 8.6 اوورز میں 52 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔انعام الحق کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹری دی تو انہوں نے انعام الحق کے ساتھ ملک کر قومی ٹیم کے اسکور کو 170 رنز پر پہنچا دیا بابر اعظم 6 چھکوں کی مدد سے 66 بالوں پر 53 سکور کرنے میں کامیاب ہوئے انہیں فضل الحق فاروقی کی گیند پر حشمت اللہ نے کیچ آوٹ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی، اس طرح 30.4 اوورز میں 170 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی، پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گر گئی جب مڈل آرڈر بیٹسمین رضوان 7 گیندوں پر 2 رنز سکور کر کے حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو تے ہوئے شکار بنے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 37.5 اوورز میں 208 کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان علی آغا کو محمد نبی کی گیند پر رحمان اللہ گربازنے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا۔
انہوں نے 15 گیندوں پر 14 رنز سکور کیے، پاکستان کے 5 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسامہ میر تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں بھی محمد نبی کی گیند پر شاہد اللہ نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیجا، پاکستان کے 6 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر انعام الحق تھے جنھوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 105 بالوں پر 91 رنز بنائے، ان کا کیچ مجیب الرحمٰن کی گیند پر ریاض حسین نے پکڑا۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 258 رنز پر گری جب افتخار احمد 24 گیندوں پر 17 رنز بنا کر عبدالرحمان کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے 8 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جن کا کیچ فضل الحق فاروقی کی گیند پر راشد خان پکڑا، شاہین شاہ آفریدی نے 5 گیندوں پر 4 رنز سکور کیے۔پاکستان کی 9 ویں وکٹ 290 کے مجموعی سکور پر گری جب شاداب خان 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، انہیں فضل الحق نے رن آؤٹ کیا۔ -

مانسہرہ،اولاد کا نہ ہونا خاتون کی جان لے گیا
مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود مدنی محلہ میں اولاد نا ہونے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر لڑکی قتل کر ڈالی،لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو تحفظ دینے اور قتل کو خودکشی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر لواحقین نے احتجاج کر کے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،
لواحقین کے مطابق مقتولہ نگہت بی بی کی شادی خرم سے چار سال قبل ہوئی تھی چار سالوں میں اولاد نا ہونے پر سسرالیوں سے طعنے ملتے تھے،اور شوہر اور اس کی ماں دونوں خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے، لواحقین کے مطابق شوہر خرم اور اس کی ماں نے نگہت کو قتل کیا لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تفتیشی افسر ملزمان سے ملا ہوا ہے جو کیس کو خود کشی قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر پر عدم اعتماد ہے لہذا انکو تبدیل کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ، دوسری جانب پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ لواحقین کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم شوہر خرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کی ماں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے، -

جاوید آفریدی کا ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے کے اعلان کردہ انعام کا چیک ان کے حوالے کردیا گیا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، زلمی فاونڈیشن مستقبل میں بھی قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جتوایا تھا، اس تاریخی کامیابی پر زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔