18 اگست کو تھانہ متھرا کے علاقہ خان خیل سرخہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سب انسپکٹر گل جلال خان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے،شہید ہونے والے سب انسپکٹر گل جلال خان کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی،شہید کی نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیا ت گنڈا پور، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس ، ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان ، ڈی سی پشاور ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار احمد سمیت دیگر پولیس افسران نے جنازہ میں شرکت کیاس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈا پور، سی سی پی او سید اشفاق انور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس اور دیگر افسران نے شہید کے تابوت پر پھولوں کے چادر چڑھائے اور شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیا ت گنڈا پور اور سی سی پی او سید اشفاق انور نے شہید کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے شہید کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہید کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ملوث ملک دشمن عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
Author: صدف ابرار
-

چارسدہ اور پشاور میں بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان
ضلع پشاور اور چارسدہ میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نےبدترین شکل اختیار کرلی،گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھنے لگی ، جسکی وجہ سے شہری شدید پریشان ہے،شہریوں کے مطابق ضلع چارسدہ اور شبقدر میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے عوام گرمی سے پریشان تو دوسری جانب مسجدوں گھروں اور عوامی مقامات میں پانی کی شدید قلت ہے ،
شہریوں کے مطابق بجلی کے بلز دینے والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے لگا ، دیہاتی علاقوں میں صارفین بجلی کے لئے ترسنے لگے ، شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے، دوسری جانب گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تندور اور چائے کے ہوٹلوں میں فان گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے،اور شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوامایل پی جی مہنگی ہونے کے باوجود استعمال کرنے پر مجبور ہے، -

اس سال کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا،محکمہ سیاحت نے اعداد و شمار بتا دیئے
خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اس سال 14 لاکھ سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔ جو پچھلے سال کے نسبت زیادہ ہے، کے پی کے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق سال 2022 کے پانچ ماہ یعنی مارچ سے اگست تک 57 لاکھ 32 ہزار 146 سیاح خیبر پختونخوا گھومنے آئے جبکہ اس سال یہ تعداد 71 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان سیاحوں میں 2 ہزار کے قریب غیر ملکی سیاح بھی شامل ہے۔خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جون سے اگست تک سب زیادہ 25 لاکھ سیاحوں نے ناران کاغان کا رخ کیا۔ گلیات میں 20 لاکھ، مالم جبہ سوات میں 14 لاکھ 53 ہزار جبکہ اپر دیر میں 7 لاکھ 34 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ اسی طرح 3 لاکھ 41 ہزار سیاحوں نے لوئر چترال جبکہ 31 ہزار 111 نے اپر چترال کا وزٹ کیا ہے۔محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پانچ مہینوں میں سب زیادہ غیر ملکی 763 سیاح لوئر چترال آئے جبکہ 471 غیر ملکی ٹورسٹ نے اپر چترال کے دلفریب مقامات کے نظارے کئے، دیر اپر میں 198، مالم جبہ میں 288، گلیات میں 95 اور 273 غیر ملکی سیاح ناران کاغان گئے ہیں۔
-

صوابی،بڑے پیمانے پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
صوابی تھانہ تورڈھیر پولیس کی اہم کاروائی بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا کر دو بین الضلاعی سمگلرز گرفتار کر لئے گئے ،سمگلنگ میں استعمال ہونے والے دو عدد ت رکشے بھی برآمد کر لئے گئے، ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تور ڈھیر الطاف حسین خان اور اے ایس آئی امان اللہ خان نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران دو مختلف رکشوں میں بوریوں سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ضلع نوشہرہ کے رہائشی ہیں جنکا تعلق بین الضلاعی اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے جو رکشوں کے زریعے اسلحہ ملاکنڈ،نوشہرہ،صوابی سمیت دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، تاہم خفیہ اطلاع ملنے پر جہانگیرہ صوابی روڈ سبزی منڈی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیاگیا، ملزم امیر زادہ ولد لعل زادہ سکنہ کاکا صاحب نوشہرہ کے رکشہ سے تین عدد کلاشنکوف،11عدد پستول30بور،4عدد9 ایم ایم پستول،ایک ریپیٹر ،ایک عدد ٹیلی سکوپ جبکہ مختلف بور 42عدد میگزین اور 1750عدد کارتوس برآمد کیے گئے، جبکہ ملزم حارث ولد ھمیش گل سکنہ نوشہرہ کلاں کے رکشہ سے ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد کالاکوف،ایک عدد رائفل جبکہ مختلف بور کے 8عدد میگزین اور 310عدد کارتوس برآمد کیے گئے،
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر فرار شدہ ملزمان کے نام اگل دئیے۔فرار شدہ ملزمان عاشق ولد شیرین ،مشتاق ،شیراز ولد شماس اور عارف ساکنان نوشہرہ کی گرفتاری کے لیے سرتوڑ کوشش جاری ہیں۔اسی طرح اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد رکشے بھی پولیس تحویل میں لے لی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، -

پشاور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کے بعد گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلہ دے دیا
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایک ہی ایف آئی آر میں عبوری ضمانت پانے والے کو دوسری ایف آئی آر میں گرفتار کرنے کے لیے عدالت کی اجازت لازمی قرار دے دی،پشاور ہائیکورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے سے صوبے کے تمام ضلعی عدالتوں کو مطلع کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ۔ جس کے مطابق ایک ہی مقدمے میں نامزد ملزم کو عبور ی ضمانت مل جانے کے بعد دوسری ایف آئی آر میں گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ گرفتاری کے لئے پولیس یا دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو عدالت سے اجازت لینی ہوگی ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کوعبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ جاری کیا تھا
-

نوشہرہ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا پاور شو
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے نوشہرہ سے جلسہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا نہ کیا تو کوئی ہمارا نام بدل دے۔نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے پرویز خٹک اکیلا ہے وہ آج کا جلسہ دیکھ لیں، عمران خان غرور کرتا ہے اور غرور اللہ کو پسند نہیں۔پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ٹی آئی کی جتنی خدمت میں نے کی کوئی نہیں کر سکتا۔ 2013 میں پی ٹی آئی کی کامیابی ان الیکٹیبلز کی وجہ سے ہوئی جو میرے ساتھ آئے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہیں، وہ کارکردگی ہماری ہی تھی۔ نوجوان اس غلط فہمی میں نا رہیں کہ عمران خان آکر نیا پاکستان بنائے گا۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک کے جلسے میں عوام کا جوش و خروش کے ساتھ گو نیازی گو کے نعرے لگائیں،آج جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان ناظمین ضلعی و تحصیل کے سابقہ چئیرمین اور مختلف حلقوں کے صوبائی امیدواران نے پرویز خٹک کے ہاتھ بیعت کرکے تحریک انصاف کو خیبر باد کہہ دیا ،پرویز خٹک نے آئیندہ جلسوں کا پلان ترتیب دیا ہے جسمیں صوبے کے مخلتف اضلاع میں بڑے جلسے و شمولیتیں کی جائینگی۔ -

خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟
خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج ایک ہی دن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مناسبت سے 22 اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں سہ پہر 3 بجے تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان ہونگے، وزیر اعلیٰ آٹھوں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرینگے تمام تعلیمی بورڈز 22 اگست کو نہم اور دہم دونوں کے نتائج بیک وقت جاری کرینگے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ کو میٹرک کے نتائج بیک وقت جاری کرنے کے حوالے سے ہدایات مانگی گئی تھیں جس کے بعد سی ایم سیکرٹریٹ نے 22 اگست کو سہ پہر 3 بجے تمام تعلیمی بورڈوں کے نتائج وزیراعلیٰ ہاؤس میں جاری کرنے کی ہدایات کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دن آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان ہوگا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔
-

ورلڈ کپ فٹبال میں میزبان آسٹریلیا کو شکست
ویمن فٹبال ورلڈکپ تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی شریک میزبان آسٹریلیا کو شکست ہو گئی ، سویڈن نے دو صفر سے میدان مار لیا، فیصلہ کن مقابلہ کل انگلینڈ اور اسپین کے درمیان ہو گا تقریباً 75,000 شائقین سڈنی میں 32 ٹیموں کے ساتھ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے اسٹیڈیم آسٹریلیا کو پیک کریں گے، جو چار سال پہلے 24 کے مقابلے میں تھا، اور بہت سے فیورٹ کو جلد گیم سے آوت ہوتے دیکھا ،
جرمنی برازیل، اٹلی اور اولمپک چیمپئن کینیڈا کے ساتھ مل کر گروپ مرحلے میں باہر ہو گیا، پھر ہولڈرز امریکہ نے آخری 16 میں ان کا پیچھا کیا – اس طرح جنوبی افریقہ، جمیکا اور مراکش سبھی پہلی بار آخری 16 میں پہنچے، اور کولمبیا نے انگلینڈ سے 2-1 کی شکست سے پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔نچلے درجے کی سائیڈز کے کارنامے اس بات کا ثبوت ہیں کہ خواتین کے بین الاقوامی فٹ بال میں فرق نمایاں طور پر ختم ہو گیا ہے، لیکن آخر میں، یہ دو سرکردہ فریق ہیں جو فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ -

بنگلا دیشی ٹرینر نے بلے بازوں کو آگ پر چلا کر عجیب منطق پیش کر دیا
بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر نے بلے بازوں کو آگ پر چلا کر سب آگ بگولا کر دیا لیجنڈری انتخاب عالم اور محسن حسن خان نے ٹریننگ کو سمجھ سے بالا قرار دے دیا ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں بنگلادیشی ٹرینر نعیم شیخ کی حیران بلکہ پریشان کر دینی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ قومی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق بنگالی کپتان اشرفل اور نفیس احمد نے اس کی تصدیق بھی کی ساتھ ہی ان کی یہ منطق کہ اس سے پلیئر ذہنی طور پر مضبوط ہوں گے سے معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ورلڈکپ انیس سو بانوے اور دوہزار نو کی چیمپئن ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے آگ پر چلنے کو کرکٹ ٹریننگ قرار دینے سمجھ سے بالا کہا
-

افغانستان کر کٹ بورڈ نے سری لنکا میں ہونے والے میچ پر شائقین کے لئے اہم اعلان
افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں شیڈول پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں شائقین کے مفت داخلے کا اعلان کر دیا بائیس اگست سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے میزبان افغان بورڈ کا بڑا اعلان سامنے آ گیا شائقین کرکٹ کو پاک افغان میچز مفت دیکھنے کی اجازت دے دی افغان انتظامیہ نے آفیشل ٹوئٹر پر دونوں اسٹیڈیمز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں تینوں میچز کے لیے فری انٹری کا اعلان کیا دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز بائیس، چوبیس اور پھر چھبیس اگست کو کھیلے جائیں گے ،
