عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں الیکشن نہ کرانا آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام ہی بروقت الیکشن اور شفاف الیکشن کرنا ہے انتخابات میں تاخیر کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مختلف طریقوں سے الیکشن التوا کا شکار ہورہا ہے اور بعض ایسے عوامل اس کے پیچھے ہے جو اس ائینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے،قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب چہ مگوئیاں ہورہی ہے کہ الیکشن کب ہوگا سیاسی پارٹیوں کے رہنما کہہ رہے کہ الیکشن 2023 میں نہیں ہورہے درخواست گزار کے مطابق 17 اگست 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ابھی حلقہ بندیاں شروع ہے اور یہ حلقہ بندیاں دسمبر 2023 تک جاری رہے گی اس لئے تین ماہ کی مدت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ موقف غیر آئینی ہے, آئین کے تحت اسمبلی تحلیل کے تین ماہ بعد انتخابات کا انعقاد آئین پاکستان کا تقاضہ ہے تاہم ابھی تک اس میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے اور حال ہی میں جو پریس ریلیز جاری ہوا ہے وہ ماورائے آئین ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ 90 دن میں انتخابات نہیں ہوسکتے یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
Author: صدف ابرار
-

مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ شخص نے چوتھی بار شادی کا سہرا سر پہ سجا دیا،
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ شخص نے چوتھی بار 55 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔مقامی میڈیا کے مطابق 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی مانسہرہ کے گراتھلی جیوری کے رہائشی ہیں جنہوں نے 55 سالہ دلدار بی بی سے چوتھی مرتبہ نکاح کیا ہے۔عبدالحنان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے جب کہ عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں، عبد الحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اور ولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔سوشل میڈیا پر عبد الحنان اور دلدار بی بی کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں کافی خوش دیکھا جا سکتا ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل مانسہرہ میں ہی 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی تھی۔
-

شانگلہ زہریلی مشروم کھانے سے 2 بھائی جاں بحق جبکہ 5 کی حالت غیر ہو گئی
مون سون بارشوں کے بعد عموماً مختلف علاقوں میں مشروم نکل آتے ہے،جس کو مقامی لوگ بہت شوق سے کھاتے ہے،لیکن کے پی کے ضلع شانگلہ میں مشروم کھانے سے ایک افسوسناک واقع سامنے آیا ہے جہاں مشروم کھانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 5 بہن بھائیوں کی حالت غیر ہو گئی ہے،
ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کے علاقے دلو ڈہرئی میں زہریلی مشروم کھانے سے دو نوجوان بھائی جاں بحق جبکہ پانچ بہن بھائیوں کی طبیعیت شدید بگڑ گئی ہے،
دلو علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے قریبی پہاڑی سے مشروم لاکر گھر میں پکائے تھے جس کے باعث ان بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے مطابق زہریلی مشروم کھانے سے متاثرہ 4 بھائیوں سے سمیت 3 بہنوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں 16 سالہ مصباح الحق اور 11 سالہ امتیاز دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی موت زہریلی مشروم کھانے سے واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر متاثرہ بچوں کو الپوری ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس قبل گزشتہ ہفتہ بھی شانگلہ کے علاقے پورن چوگا میں بھی دو بہینں زہریلی مشروم کھانے سے جاں بحق ہوئی تھیں۔ -

پی سی بی چئیر مین ذکاء اشرف سے امریکی قونصلر جنرل کی الوداعی ملاقات
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی۔امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات امریکی قونصل جنرل کی الوداعی ملاقاتوں کا حصہ تھی، ان کی دو سالہ مدت سفارت ختم ہو رہی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جہاں قونصل جنرل ولیم مکانیولے نے ذکا اشرف کو معذور کرکٹ ٹیم سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ میں کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ -

پشاور،مسلسل بجلی معطل ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان
پشاور میں تیز اندھی کے باعث معطل بجلی کئی علاقوں میں بحال نہ ہوسکی، شہریوں کے مطابق پشاورکے علاقہ دانش آباد, تاج اباد اور ورسک روڈ میں گزشتہ 6 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے،اسکے علاوہ اچینی پایاں، پبی اسٹیشن، تہکال بالا مولازو میں بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہے،،شہریوں کے مطابق واپڈا کمپینلٹ پر شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی مسئلہ حل نہیں کروا رہا،دوسری جانب ترجمان پیسکو نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید آندھی سے 5 گرڈ سٹیشن کی بجلی متاثر ہوئی ہیں، اب تک پشاور کئی علاقوں میں بجلی بحال کی گئی، مزید پر کام جاری ہے،
-

خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ کا تشکیل اب تک نہ ہو سکا
پشاورخیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ کی تشکیل کا عمل سست روی کا شکار ہے، خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ ہفتہ گزر جانے کے باوجودبھی نہ بن سکی ، نگراں وزیر اعلی نے اب تک گورنر خیبرپختونخوا سے کوئی مشاورت نہیں کی، ذرائع گورنر ہاوس کے مطابق نگراں کابینہ کے معاملہ پر گورنر خیبرپختونخوا اب تک لا علمی کا شکار ہے،ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں کسی بھی سیاسی شخصیت کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں اراکین کابینہ ٹیکنو کریٹس سے بنائی جائے گی، واضح رہے نگراں وزیر اعلی اعظم خان نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نگراں کابینہ ختم کردی تھی نگراں کابینہ پر کرپشن اور سیاسی وابستگی کے الزامات تھے
-

کرونا وائرس کے دوران فرائض انجام دے کر شہید ہونے والے میڈیکل سٹاف کے لئے بڑا اعلان
خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے کورونا وباء کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نگران صوبائی حکومت نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا سے صوبے میں کرونا وباء سے متاثرہ مریضوں کو علاج فراہم کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکلز کی تفصیلات طلب کر لی ہے، کرونا وباء سے شہید ہونے والے تمام افراد کو تمغہ امتیاز (بعد از مرگ) 23 مارچ 2024 کو دیئے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کرونا وباء کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں و دیگر مراکز صحت میں دوران ڈیوٹی مجموعی طور پر 109 جانیں گئی ہیں،پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کورونا وباء کے دوران 70 ڈاکٹرز جن میں 8 خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح 17 پیرا میڈیکس ملازمین، جن میں ایک خاتون ملازمہ بھی شامل تھیں، کرونا وباء کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے،صوبے کے مختلف اضلاع میں 7 نرسز بھی دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو گئیں تھیں. جبکہ درجہ چہارم کے 15 ملازمین کورونا وباء کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے وقت جان کی بازی ہار گئے تھے۔ -

پشاور،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا جلسہ کب اور کہا ؟
پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا پہلا جلسہ 19 اگست کو نوشہرہ میں منعقد کیا جائے گا،پارٹی سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ بنگش کے مطابق جلسے کے لئے تمام تر انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، نوشہرہ کے عوام پرویز خٹک کی کارکردگی کی بنیاد پر بھرپور شرکت کرینگے، سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ جلسے کے لئے تیاریاں جاری ہے، لوگ بھر پور شرکت کرینگے، ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ جلسہ نوشہرہ سٹی میں شام 6 بجے ہوگا ، جلسے میں پی ٹی آئی پارلمنٹرین کے تمام رہنماء شرکت کرینگے، ضیاء اللہ بنگش نے بتایا کہ نوشہرہ کا جلسہ عوامی رابطہ مہم کا پہلا جلسہ ہوگا، خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جسکا شیڈول بعد میں بتایا جائے گا،
-

پاکستان کے ہیڈ کوچ نے بہتری کے لیے کونسے اہم شعبے کی نشاندہی کی؟
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے اسکواڈ میں مزید بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیم کی ٹھوس لائن اپ کو تسلیم کرتے ہوئے، بریڈ برن نے درمیانی اوورز میں نمایاں بہتری کی ضرورت پر زور دیا، جہاں ٹیم کو حالیہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے جارحانہ کھیل کے انداز کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر کھیل کے وسط اوور کے مرحلے کے دوران کھیلتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی دکھانے پر،انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹیم نے جس طرح سے کھیلا اور یہاں ان کی موجودہ کارکردگی کا مشاہدہ کرتے ہوئے، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جارحانہ انداز میں کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو مؤثر طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ ٹیم اس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور وہ اگلے ہفتے ہمبنٹوٹا میں میدان میں اسی انداز سے اتریں گے،
ہمارے پاس کھیل اور خاص طور پر درمیانی اوورز تک پہنچنے کے لیے واضح حکمت عملی ہے۔ تاہم ہم تسلیم کرتے ہیں کہ درمیانی اوورز کے دوران پاکستان کی کارکردگی مطلوبہ طور پر کامیاب نہیں رہی۔ ہم ایسی مہارتیں تیار کرنے کے لیے وقف ہیں جو ہمیں کھیل کے اس نازک مرحلے سے نہ صرف بلے بلکہ گیند اور اپنی فیلڈ پلیسمنٹ کے ساتھ بھی جارحانہ انداز میں نمٹنے کے قابل بناتی ہیں۔ ہمارا مقصد وکٹوں کو محفوظ بنانا، رنز جمع کرنا اور 50ویں اوور تک مضبوط موجودگی برقرار رکھنا ہے ، -

پشاور،تھانہ خزانہ کے حدود میں پولیس اہلکاروں کو رشوت وصول کرنے پر معطل کر دیا گیا
پشاور خزانہ پولیس موبائل کا چپس فیکٹری، سوئمنگ پول سمیت دیگر کاروباری مراکز سے بھتہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، تھانہ خزانہ کی حدود میں پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں جاکر سر عام رشوت لینے لگے، وائرل ویڈیو میں شہری نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار کبھی کارخانے ،چھوٹی دکانوں تو کبھی سوئمنگ پول والوں سے رشوت لیتے ہیں جبکہ کبھی کہتے ہیں کہ گاڑی کی بیٹری خراب ہے اُس کو ٹھیک کروانے کے لیے پیسے دو، رشوت لینے کی ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو چپس فیکٹری مالک سے پیسوں کا مطالبہ کرتے دکھایا گیاہے۔ جبکہ چپس کے پیکٹ وصول کر کے اسے مزے سے کھاتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی رورل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کر کے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی۔
