Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    مردان،کرنٹ لگنے کا واقعہ

    ضلع مردان تخت بھائی کے علاقے تورڈھیر میں کرنٹ لگنے سے ہاشم نامی شخص جانبحق ہو گیا ہے، ریسکیو1122 کے مطابق
    اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔مردان ریسکیو1122 اہلکاروں نے جانبحق شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں ننگی تاروں سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

  • چترال ٹریفک  پولیس کا احسن اقدام

    چترال ٹریفک پولیس کا احسن اقدام

    عید الاضحیٰ اور شندورپولو فیسٹیول 2023 کے موقع پر چترال آنے والے مہمان سیاحوں کے لئے ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال کی جانب سے لواری ٹنل اپروچ روڈ ایریا میں روڈ ایکسیڈنٹ سے بچنے کے لئے ٹریفک وارڈن پولیس نے لواری ٹنل پر سیاحوں اور ڈرائیورز کو ٹنل اپروچ روڈ کے خطرناک اترائی اور دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کے سلسلے میں آگاہی دے رہے ہیں۔
    شندور پولو فیسٹیول 2023 کے دوران ڈاون ڈسٹرکٹ سے آنے والے مہمان سیاحوں کے رہنمائی اور سہولیات دینے کے سلسلے میں لوئر چترال پولیس کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
    چترال سے شندور جانے والے دشوار گزار راستوں پر ٹریفک وارڈن پولیس, ٹوارزم پولیس اور متعلقہ تھانہ جات سے جوانان ڈیوٹی انجام دیں گے جو مہمان سیاحوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ مدد بھی کریں گے۔

  • دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک

    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک

    خیبر لنڈی کوتل کے مقام پر دو فریقین کے درمیان ہونے والی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی ہوگئےہے،
    پولیس ذرائع کے مطابق یہ ہولناک واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا، معمولی تنازع دیکھتے ہی دیکھتے دو فریقین کے درمیان شدید لڑائی جھگڑے کا باعث بن گیا جس میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر پشاور منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں دونوں فریقین کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

  • سوئیڈن واقعے پر احتجاج، عراقی فٹبالرز کا انوکھا انداز

    سوئیڈن واقعے پر احتجاج، عراقی فٹبالرز کا انوکھا انداز

    دنیا بھر میں سوئیڈن میں کی جانے والی قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایسے میں عراقی فٹبال لیگ کی دو ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ نے احتجاج کا منفرد انداز اپنایا جس نے تیزی سے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔
    عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا۔عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹ بال لیگ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔
    یاد رہے کہ سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گذشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔

  • عید الضحیٰ کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    عید الضحیٰ کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    عید الضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ نواحی علاقوں میں مسلسل بجلی معطل رہی جس کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے کوہاٹ روڈ پر صارفین نے گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا تاہم کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی بعد ازاں حکام کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے عید کے دوران پشاور کے علاوہ صوبے کے دوسرے اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور بعض علاقوں میں وولٹیج بھی گرگیا
    جس کی وجہ سے عید کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا پیسکو کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عید کے تینوں روز چوبیس گھنٹے میں14گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی میں خلل رہا شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث قربانی کا گوشت بھی فریج اور ڈیپ فریزر میں خراب ہو گیا کارپوریشن کالونی دلز اک روڈ پر صبح پانچ بجے خراب ہونے والی بجلی چوبیس گھنٹے کے بعد ٹھیک کی گئی جبکہ کوہاٹ روڈ پر شہری گرڈ سٹیشن میں گھس گئے۔

  • دس پاکستانیوں سمیت دس دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا پربت سر کی

    دس پاکستانیوں سمیت دس دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا پربت سر کی

    دس پاکستانیوں سمیت 40 سے زائد غیرملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، جن میں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری کے علاوہ رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت کریم، سوزین اور شاہ دولت اپنی مہم میں کامیاب رہے۔
    الپائن کلپ آف پاکستان کے مطابق آج صبح 11 بجے تمام کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کیا۔
    مشہور خاتون کو پیماہ ثمینہ بیگ آج صبح 11 بجکر 8 منٹ پر نانگا پربت پہاڑ کی بلندی پر پہنچیں وہ اس سے قبل کے ٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ بھی سر کر چکی ہیں۔ثمینہ بیگ کو 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس کے علاوہ نائلہ کیانی نے بھی نانگا پربت کی چوٹی پر کامیابی سے پہنچ کر ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا۔
    نائلہ دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔
    کوہ پیما نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے حوالے سے وہ تھوڑی خوفزدہ تھیں، تاہم پھر بھی اپنے اس مشن کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم تھی۔
    نائلہ کیانی کی اس مہم میں بارڈ فاؤنڈیشن نے مکمل طور پر معاونت فراہم کی ہے۔
    مینیجنگ ڈائریکٹر بارڈ فاؤنڈیشن مہرین داؤد نے کہا کہ کوہ پیمائی میں خواتین کیلئے محدود مواقعوں کے باوجود نائلہ ایک بہترین مثال بن کر سامنے آئیں، ہم ایسے باصلاحیت افراد کی معاونت اور ہمت افزائی کرتے رہیں گے۔

  • پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    مراسلہ سپرنٹنڈنگ انجینئر(سروے اینڈ ہائیڈرولوجی)تربیلا ڈیم پروجیکٹ کی اطلاع پر جاری کیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلہ ڈیم کے سپل ویز آج دن کو کھول دئے گئے ہے،انڈس ڈاون اسٹریم تربیلا کے قریب رہنے والے افراد اور سیاح پانی کے ریلے کے قریب نہ جائے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پانچ سے چھ گھنٹوں تک پانی سے دور رہیں۔ سیکرٹری ریلیف نے تمام محکموں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، حکام کے مطابق انڈس ڈاون اسٹریم تربیلا میں پانی کا بہاؤ 5 سے 6 گھنٹے تک 250,000 کیوسک رہنے کا امکان ہے،اور ۔تمام عملے اورمشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، سیکٹری ریلیف کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمن اور ریسکیو 1122 کے افسران کو سٹینڈ بائی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ صوابی کے مطابق صوابی اورملحقہ علاقوں میں عوامی آگاہی کےلیے مختلف میڈیمز پر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے،پی ڈی ایم اے نے مقامی افراد اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کر دئے ہے،
    کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے آبادی کومطلع کریں۔پی ڈی ایم اےکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں،

  • عیدالاضحیٰ تعطیلات پر سیاحوں کے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے

    عیدالاضحیٰ تعطیلات پر سیاحوں کے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے

    محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا و ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ نے سیاحوں کے عیدالاضحٰی کے تین دنوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
    29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار 330 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 156 غیر ملکی سیاح بھی سیرو تفریح کیلئے آئے۔
    دیر اپر میں 37 ہزار 369، مالم جبہ میں 22 ہزار 384 سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔گلیات میں 2 لاکھ 10ہزار سے زائد، چترال اپر میں 102، چترال لوئر میں 5ہزار 816 سیاح آئے۔کاغان ناران کے سیاحتی مقامات میں 82 ہزار 659 سیاح آئے۔
    محکمہ سیاحت کائیٹ پراجیکٹ کی طرف سے قائم شدہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ہب 1422 بھی عیدالاضحیٰ تعطیلات پر چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ سیاحوں کو ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات اور ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

  • کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    کرکٹ کے عالمی کپ کی گہما گہمی جاری، 2 بار کی چیمپئن ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کی 2 بار فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے جاری سپر سکس مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے کالی آندھی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا لیا ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو بلےبازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز صرف 181 رنز ہی بنا سکے۔ جواب میں سکاٹ لینڈ نے ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔

  • جمرود،ٹی ایم اے نے عید الضحیٰ کے موقع پر تین روزہ صفائی مہم کرکے گندگی و آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا

    جمرود،ٹی ایم اے نے عید الضحیٰ کے موقع پر تین روزہ صفائی مہم کرکے گندگی و آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا

    ٹی ایم اے کے سپر وائزر حمید اللہ آفریدی نے بتایا کہ تحصیل میونسپل آفیسر سید نور اللہ کے خصوصی ہدایت پر اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے عید کے تینوں دن جمرود بازار سمیت مختلف علاقوں میں صفائی مہم کرکے گندگی و آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں لگائی منڈیوں کی بھی صفائی کی گئی جس سے علاقے میں پھیلی بدبو اور گندگی کا صفایا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او جمرود سید نور اللہ کے خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے ٹیڈی بازار و دوسرے علاقوں میں قائم عید گاہوں میں عوام میں پلاسٹک کے شاپر بیگ تقسیم کیں ، یہ پلاسٹک گندگی کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لیے عملی طور پر استعمال کیے گئے تاکہ اہلکاروں کو گندگی ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شاپر تقسیم کرنے اور قربانیوں کے بعد غلاظت کو ٹھکانے لگانے تک تحصیل میونسپل اتھارٹی کے اہلکاروں نے دن رات ایک کر کے کام کیا تاکہ بازار سمیت دوسرے علاقوں تک گندگی اور بدبو مکمل طور پر ختم ہو صفائی مہم کے لئے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی تھی۔