وزیر قانون ،پارلیمانی امور وانسانی حقوق، جسٹس (ر) ارشاد قیصر صاحبہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل قانون وانسانی حقوق کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق محمد ادریس خان نے دفتری امور ، صوبے میں انسانی حقوق کی صورت حال اور موجودہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق کی تمام زمہ دار آفسران موجودتھے ۔
ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق نے خیبرپختونخوا پروموشن پروٹیکشن اینڈ انفورسمنٹ ایکٹ 2014 میں موجود انکوائری انویسٹیگیشن اور تنازعات کے موجودہ طریقہ کار کووضع کیا ۔ میڈیا ریسرچ وینگ کے قیام ، ریسرچ ، ٹریننگ ، کورسز، سیمینار ، ورک شاپ اور بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور اور اسلامیہ کالج کے ساتھ ایم او یو کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر برائے قانون ،پارلیمانی امور وانسانی حقوق، جسٹس (ر) ارشاد قیصر صاحبہ نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ جامع رپورٹ تیار کریں اور یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کے حل کےلئے بھرپور کوشش کریں گے اور انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کو صوبے میں بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ڈائریکٹوریٹ جنرل قانون وانسانی حقوق ہی اس صوبے کے انسانی حقوق کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا اور مزید بہتری کے لئے بھی ہدایات جاری کی۔
Author: صدف ابرار

انسانی حقوق کو بہتر بنانے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لانے کا عزم

غریب شہری کا رکشہ چوری کرنے والے گرفتار
مردان سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور نے نوشہرہ کینٹ میں نماز پڑھنے کی غرض سے رکشہ مسجد کے باہر کھڑا کیا،جسے نا معلوم افراد چوری کر کے لے گئے،جس کا مقدمہ رکشہ ڈرائیور نصراللہ کی مدعیت میں قریبی تھانے میں درج کیاگیا جس پر پولیس حرکت میں آکر ڈی ایس پی احسان شاہ نے کاروائی کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا فوری حکم دیا،تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےملزمان تک رسائی حاصل کی جنکو گرفتار کر لیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا گروہ 3 افراد پر مشتمل ہے اور انہوں نے مختلف علاقوں میں اس طرح کی کاروائیاں کی ہے،چوری شدہ رکشہ کے حوالے سے بتایا کہ رکشے کو فروخت کیا گیا ہے تاہم نشاندہی کرنے پر فروختگی رقم بھی برآمد کی گئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،مردہ مرغیاں برآمد
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی کی جانب پشاور میں کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پشاور چرگانو چوک میں مردہ مرغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا کاروائی کے دوران 5 ہزار کلو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کی گئی،جسکو فود اتھارٹی کی جانب سے تلف کر دیا گیا،اور دکانوں کو سیل کروا دیا گیا،فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں اور دوسری جگہوں کو پہنچائی جاتی تھی،حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ان دکانداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،تاکہ مستقبل میں اس طرح سے عوام کے صحت کیساتھ نہ کھیلا جائے،فوڈز اتھارٹی کے کاروائی کے دوران مختلف دکانداران اپنے دکان بند کر کے فرار ہو گئے جس کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہے اور جلد انکو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا،یاد رہے کہ خیبر پختونخواں کے مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز کی جانب سے کاروائیاں جاری ہے،

سپیشل چلڈرن اولمپکس2023 کی افتتاحی تقریب
پشاور میں سپیشل چلڈرن اولمپکس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں کرکٹر محمد حارث نے شرکت کی سپیشل چلڈرن اولمپکس میں پشاور کے 9 سکولوں کے بچے حصہ لے رہی ہیں،جس میں مختف قسم کے انڈور اور آوٹ ڈور گیمز کے مقابلے شامل ہے،کرکٹر محمد حارث نے سپیشل اولمپکس کو بچوں کے لئے ایک خوش آئین قدم قرار دیا،اور کہا کہ سپیشل بچوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے لہذا انکے لئے اس طرح کی سرگرمیاں نہایت اہم ہے، گیمز میں بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ،سپیشل چلڈرن گیمز کا انعقاد پشاور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ضلعی سپورٹس آفس پشاور کی جانب سے کیا گیا ہے،جبکہ مقابلے تہماس خان فٹ بال سٹیڈیم کئے جا رہے ہے،

مسیحی برادری کی ریڈیو پاکستان پشاورپر حملے کی مزمت
پشاور کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سکول کے اساتذہ اور طالب علموں نے ریڈیو پاکستان کا دورہ کیا،جہاں پہ انکو 9 مئی کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے بتایا گیا،اور شر پسندوں کی جانب سے ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور عمارت کے جلنے والے حصے کا دورہ بھی کرایا،جس پر کرسچن کمیونٹی کے اساتذہ نے انتہائی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک اس طرح کے کسی بھی شر انگیز واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا،ریڈیو پاکستان اس ملک کا اہم اثاثہ ہے جس کو کوئی بھی نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے،اور ملک میں اشتعال اور توڑ پھوڑ کی سیاست کو کبھی فروغ نہ دیا جائے،اس موقع پر طالب علموں نے بھی ریڈیو پاکستان کے عمارت کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی ،یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کے گرفتاری کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کی صورت میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں مختلف تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں ریڈیو پاکستان پشاور کے عمارت کو بھی آگ لگا دی گئی تھی،

پی ٹی آئی میں آئے لوٹے اب چھوڑ کے جا رہے ،امیر حیدر خان ہوتی
صوابی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا خود ابسلوٹلی ناٹ ہو گیا،جو لوگ پی ٹی ائی میں زبردستی شامل کر دیئے گئے تھے آج وہی سارے پارٹی چھوڑ کے جا رہے ہے،عمران خان نے امریکی مخالف نعرے پر سیاست کی اور دوسری جانب امریکا میں لابنگ کے لئے پیسے خرچ کر کے کمپنیاں ہائیر کی اور اب امریکا کے لئے ابسلوٹلی ناٹ سے ابسلوٹلی رائیٹ ہو گیا امیر حیدر خان نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو عوام کو ورغلا کر عسکری تنصیبات پر حملہ کروایا اب تک نہ ان واقعات کی مذمت کی اور نہ ان کارکنان کی خبر لی ہے جو اس خود غرض اور انا پرست شخص کی وجہ سے جیلوں میں بے یار و مدد گار پڑے ہے،اے این پی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنے سیاست کے بھینٹ چڑھایا،عمران خان نے ہمیشہ انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جسکا خمیازہ وہ آج خود بھگت رہا ہے،پارٹی کے ارکان ریت کی طرح ہاتھ سے نکل رہے ہے،عمران خان کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے جو کل عمران خان کے دھن گاتے تھے آج اسی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہیں ہیں،امیر حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے تمام اداروں کی قدر کی ہے اور سب سے زیادہ شہداء بھی اسی پارٹی نے قربان کئے ہے،تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ حملے اے این پی پر کئے گئے ہیں ،لیکن اے این پی نے پھر بھی اپنے عوام کا ساتھ دیا،

توہین رسالت کا مقدمہ،عدالت نے ملزم کو سنائی سزائے موت
تفصیلات کے مطابق مردان انسداد دھشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد خان کوترپان نے توہین رسالت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئےجرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا،استغاثہ کے مطابق 13 فروری2017 کو مردان کے شہری علاقہ گلی باغ میں 36 سالہ عرفان ولد گل بہادر نے مسجد کے لاوّد سپیکر کے ذریعے نبوت کا دعوی کیا تھا،جس پر عوام نے مشتعل ہو کر اسکو پکڑ کر جان سے مارنے کی کوشیش کی تھی لیکن وہ موقعے سے فرار ہو گیا تھا،تاہم دو دن بعد پولیس نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مجرم کو گرفتار کر دیا اور اس کے خلاف توہین رسالت سمیت تین مخلتف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،بدھ کو انسداد دھشتگردی مردان کے خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج خالد خان کوترپان نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت ااور چار لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ مزید دو دفعات سیون جی اے اور نائن ٹی اے میں عدالت نے پانچ پانچ سال قید اور 80،80 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،

پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کی آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع
زرائع کے مطابق پی ٹی ائی کے سابق ارکان اسمبلی آج اصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے،جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے 4 ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے.ان ارکان کے نام ملک اکرم،سلیم لابر،داکٹر ریاض اور شازیہ کھاکھی ہے،اس کے علاوہ چشتیاں سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ممتاز احمد کی بھی زرداری سے ملاقات متوقع ہے،یاد رہے 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان تیزی سے پارٹی چھوڑ کر دوسرے سیاسی جماعتوں کا حصہ بنتے جا رہے ہے،







