سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کے لیے تعاون کریں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کمیٹیاں چاند نظر آنے کے معاملے پر اجلاس کریں گی۔
اگر آج چاند نظر آ گیا تو سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ، 18 فروری سے شروع ہوگا، جبکہ چاند نہ نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ جمعرات، 19 فروری سے ہوگا۔
Blog
-

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند دیکھنے کے اجلاس آج ہوں گے
-

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو،پاکستان میں دیکھائی دے گا؟
رواں سال کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو ہوگا-
ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا جبکہ مکمل چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگاجس کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پرہوگامکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 33 منٹ پر ہوگا پاکستان میں بلڈ مون کو نہیں دیکھا جاسکے،بلکہ یہ نظارہ وسطی اور شمالی امریکا، شمال مشرقی ایشیا آسٹریلیا اور وسطی بحر الکاہل میں دیکھنے میں آئے گا مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمز کے ذریعے یہ نظارہ دیکھنا ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ گرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے ، جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔
-

پشاور ہائیکورٹ کا سڑکیں بند کرنے پر شدید ردعمل، آج ہی کھلوانے کا حکم
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہروں کے باعث سڑکیں بند ہونے پر پشاور ہائیکورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور آج ہی سڑکیں کھلوانے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے وہاں تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ہیں، اور جہاں ضرورت نہیں وہاں کچھ نہیں کرتے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ صوبے کے لوگ اپنے ہی حکمرانوں کو احتجاج اور روڈ بندش پر تنقید کر رہے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا، جس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پولیس اور صوبائی حکومت نے احتجاج کی وجہ سے بند سڑکوں کے حوالے سے مؤثر کارروائی نہیں کی۔ آئی جی اور چیف سیکریٹری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ احتجاج کی وجہ سے اہم سڑکیں بند ہیں، لیکن احتجاجی مظاہرین کے خلاف مناسب کارروائی کے بارے میں عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے۔ -

زکوٰۃ کی کٹوتی کا نصاب جاری، بینک اکاؤنٹس سے کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی کا نصاب جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بینک اکاؤنٹس میں مخصوص حد سے زائد رقم رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے لیے زکوٰۃ نصاب 503,529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جن صارفین کے سیونگز اکاؤنٹس میں اس رقم یا اس سے زیادہ بیلنس موجود ہوگا، ان کے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی، بشرطیکہ انہوں نے زکوٰۃ خود ادا کرنے کا ڈیکلریشن جمع نہ کرایا ہو۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بینک یکم رمضان کو معمول کی پبلک ڈیلنگ کے بجائے زکوٰۃ کٹوتی کا عمل انجام دیں گے۔ متوقع طور پر رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 کو ہوگا، جس دن متعلقہ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔
حکومت کی ہدایات کے تحت زکوٰۃ صرف سیونگز اکاؤنٹس، منافع و نقصان میں شراکت (Profit and Loss Sharing) اکاؤنٹس اور اسی نوعیت کی جمع شدہ رقوم پر لاگو ہوگی، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس اس کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمع کی گئی زکوٰۃ فوری طور پر سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے اور مکمل تفصیلات کے ساتھ سرکاری رپورٹس جمع کرائی جائیں تاکہ شفافیت اور ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جا سکے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے اوقات کے مطابق پیر سے جمعرات بینک صبح 8 بجے سے دوپہر 1:45 تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز بینک صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 تک کام کریں گے تاکہ نمازِ جمعہ کے لیے وقفہ دیا جا سکے۔ -

امریکا کا ایران کے خلاف عسکری تیاریوں میں نمایاں اضافہ،یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت
امریکا نے ایران کے خلاف یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔
برطانوی نشریاتی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ صلاحیت کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کو مؤثر طور پر غیر مؤثر بنانے کے لیے کافی سمجھی جا رہی ہے، جس سے خطے میں طاقت کا توازن ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی جنگی ساز و سامان کی موجودگی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے امریکی بحری بیڑا، جس میں طیارہ بردار جہاز اور جدید جنگی سازوسامان شامل ہے، ایرانی ساحل کے مزید قریب پہنچ چکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پہلے یہ فاصلہ تقریباً 700 کلومیٹر تھا جو اب کم ہو کر 240 کلومیٹر رہ گیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے اور وہ خود بھی بالواسطہ طور پر اس عمل میں شامل رہیں گے۔
باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک
تجزیہ کاروں کے مطابق ایک جانب عسکری دباؤ بڑھایا جا رہا ہے تو دوسری جانب سفارتی راستہ بھی کھلا رکھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ خطے میں ہر نئی پیش رفت کو نہایت باریکی سے دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ کسی بھی غلط اندازے کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس:اسحاق ڈار غزہ کا مقدمہ پیش کریں گے
-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس:اسحاق ڈار غزہ کا مقدمہ پیش کریں گے
نائب وزیراعظم و،وزیر خارجہ اور سینیٹر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اعلیٰ سطحی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے-
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری 2026 کو فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اعلیٰ سطحی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گے،یہ اجلاس برطانیہ کی وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت ہوگا، جو اس وقت سلامتی کونسل کی صدر بھی ہیں۔
بریفنگ کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے فلسطین سے متعلق اصولی اور مستقل مؤقف کا اعادہ کریں گے،جانب سے مغربی کنارے پر اپنے کنٹرول کے حالیہ غیرقانونی فیصلوں کی سخت مخالفت کا اظہار کریں گے، اور غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور دیں گے اسحاق ڈار سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد، انسانی امداد میں اضافے اور غزہ کی بحالی و تعمیرِ نو کے فوری آغاز کی ضرورت کو اجاگر کریں گے۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
وہ اس امر کو بھی نمایاں کریں گےکہ پاکستان بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں، بشمول 8 عرب و اسلامی ممالک کے گروپ اور امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر منصفانہ اور پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی تکمیل اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے،دورے کے موقع پر وہ اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےاس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، اور مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔
باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک
-

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
کراچی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے-
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک گھر میں ڈرموں میں آئی ڈیز تیار کی گئی تھیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹو نیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمد کرلیے، بارودی مواد کو ڈی فیوز کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا جائےگا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ضلع ملیر سمیت مختلف اضلاع کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کی سرچنگ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گھر میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی بارودی مواد کے شبہ کی موجودگی میں گھر کی سرچنگ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تھا، گھر کے اطراف کے علاقے کو خالی کروایا گیا مقابلے کے دوران گھر میں موجود ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے، بعد ازاں انہیں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سے مقابلے میں زخمی 4 دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔
-

باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک
ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج (FAK) کے حملے میں 11 جوان شہید جبکہ 12 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مشترکہ چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ جوابی کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔ دھماکے کے باعث وطن کے 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ایک کمسن بچی شہید اور خواتین و بچوں سمیت سات شہری زخمی ہوئے۔
فوجی حکام کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور جوانوں و شہریوں کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ -

سلیم خان کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل
معروف بھارتی اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان اس وقت اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ تاہم ان کی علالت کی نوعیت اور صحت سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں، سلیم خان کے اسپتال میں داخلے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے صاحبزادے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت اہلِ خانہ اسپتال پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے والد کی عیادت کی اور کچھ دیر بعد بغیر کسی گفتگو کے اسپتال سے روانہ ہو گئے، اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار ان کے ہمراہ موجود تھے، الویرا خان اگنی ہوتری اور ان کے شوہر اتل اگنی ہوتری نے بھی اسپتال جا کر سلیم خان کی خیریت دریافت کی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
-

بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے بچے کی پیدائش پر پیٹرنٹی رخصت نہ دینے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے بینک افسر سید باسط علی کو 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت نہ دینے کو صنفی امتیاز قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ محتسب نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ روپے شکایت گزار افسر کو ادا کیے جائیں اور انہیں مکمل تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت بھی فراہم کی جائے۔
فیصلے میں اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی کہ وہ میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت ایکٹ 2023 کے تحت باقاعدہ پالیسی تشکیل دے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
فوسپاہ کے مطابق پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ محتسب نے قرار دیا کہ صرف میٹرنٹی رخصت دینا اور پیٹرنٹی رخصت سے انکار کرنا صنفی امتیاز ہے کیونکہ بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے متعلقہ پالیسی موجود نہ ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے سید باسط علی کی رخصت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی محتسب کے سامنے پیش کیا گیا۔