Baaghi TV

Blog

  • عمران خان کا طبی معائنہ:ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

    عمران خان کا طبی معائنہ:ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی آنکھ کی بینائی 70 فیصد ریکور ہوچکی ہے عمران خان کی دائیں آنکھ میں علاج کے بعد واضح بہتری آئی ہے معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عمران خان کی فیملی کو بھی بریفنگ دی ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے عمران خان کے علاج اور ریکوری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل سابق وزیر اعظم کو آنکھ میں درد کی وجہ سے پمز اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلژن (سی آر وی او) سے متاثر ہے عمران خان کی آنکھ متاثر ہونے کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد سپریم کورٹ نے مداخلت کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کو ’فرینڈ آف کورٹ‘ مقرر کیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کر کے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    میڈیکل ٹیم کا عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

    عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے،نورین خانم

    بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

  • عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

    عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

    وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی عینک کے ساتھ 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 قرار دی گئی ہے۔

    شیخوپورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کل بہت شور ہورہا ہے کہ پتا نہیں عمران خان کو کیا ہوا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر دوبارہ طبی معائنہ ہوا جس کے مطابق ایک آنکھ کی بینائی عینک کے ساتھ 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 قرار دی گئی ہے، موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی ہے، ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک جانا ہر شہری کا حق ہے-

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو آئین اور قانون کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے، ایسا نہ ہوا تو وفاق کو ایکشن لینا پڑے گا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کو یقینی بنانا چاہیے کہ صو بائی حکومت آئین کی پاسداری کرے،معالجین کی ٹیم نے جاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن قیادت اور عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو بھی تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے۔

    وزیرِ قانون نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور معیشت بہتری کی سمت بڑھ رہی ہے پائیدار معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، کیونکہ ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے جن میں گلگت بلتستان اور کشمیر بھی شامل ہیں، وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہےمؤثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون انتہائی ضروری ہے-

  • نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر ، علیمہ خان کا بیان بھی جاری

    نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر پر علیمہ خان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ معروف اخبار کی جانب سے نورین نیازی کے نام سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ کی خبر کو بغیر تصدیق صفحہ اول پر شائع کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہےاس عمل سے نہ صرف سنگین سوالات جنم لیتے ہیں بلکہ حکومت کی نیت اور زیر گردش معلومات پر اعتماد بھی مزید مجروح ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاندان کا مؤقف ابتدا سے واضح اور یکساں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر کے مکمل طبی معائنہ اور علاج فراہم کیا جائے،بانی کے ذاتی معالجین پہلے ہی حکومت کو قابل قبول ماہر ڈاکٹروں کے متعدد نام فراہم کر چکے ہیں-

    میڈیکل ٹیم کا عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

    علیمہ خان نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ٹیسٹ اور علاج صرف اسی صورت قابل قبول ہوں گے جب وہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اور خاندان کے نمائندے ڈاکٹر نوشیرواں برکی کی جسمانی موجودگی اور نگرانی میں کیے جائیں،پہلے ڈاکٹر عظمیٰ خان کو خاندان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا، تاہم آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی بھی بہن کو موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے،نورین خانم

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ذاتی معالج اور خاندان کے نمائندے کی موجودگی کی مزاحمت انتہائی تشویشناک اور ناقابل قبول ہے علیمہ خان نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ڈاکٹر اور خاندان کے نمائندے کی جسمانی موجودگی کے بغیر حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے، علاج یا صحت سے متعلق کسی بھی دعوے کو قطعی طور پر مسترد کیا جائے گا۔

  • کوہلو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ریسکیو آپریشن جاری

    کوہلو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ریسکیو آپریشن جاری

    کوہلو کے علاقے کوہ جاندران میں لگی آگ پے24 گھنٹوں بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

    جنگلات حکام کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کوہلو کے اہلکار اور مقامی رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں آگ نے وسیع رقبے کے جنگلی درخت اور جھاڑیاں جلا دی ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے ڈویژنل فارسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ نے بتایا کہ آگ بجھانے تک ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن جاری رکھا جائے گا، دشوار گزار پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل آگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں مصروف ہےبعض مقامات پر آگ کی شدت برقرار ہے اور مکمل کنٹرول میں وقت لگے گا،عملہ محدود وسائل کے باوجود مسلسل آپریشن میں مصروف ہے اور ریسکیو ٹیمیں مرحلہ وار آگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

  • پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی اقدامات کی  مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی اقدامات کی مذمت

    پاکستان کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تازہ غیر قانونی کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے، جس میں قابض اسرائیلی حکومت نے علاقے کو بظاہر ریاستی جائیداد میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کو وسعت دینے کی کوشش کی۔

    وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی متعلقہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور عالمی برادری کو انہیں مسترد کرنا چاہیے، قابض اسرائیلی حکومت کی بین الاقوامی قانون سے مسلسل لاپرواہی اور اشتعال انگیز اقدامات علاقے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے امکانات کو کمزور کرتے ہیں۔

    پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی بے حسی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنایا جائے، پاکستان فلسطینی عوام کے خود ارادیت کے حق اور ایک آزاد، مضبوط اور مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جو 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ہو اور القدس الشریف اس کی دارالحکومت ہو۔

    اسرائیلی کابینہ میں مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی تجویز منظور

    واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت نے ایک متنازع تجویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت وسیع علاقوں کو ’ریاستی ملکیت‘ کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی، جس میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور کرکٹ و دیگر کھیلوں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں ہمیں بہت محبت ملی اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    محسن نقوی نے سری لنکن وزیر کھیل و امور نوجوانان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العز یز، ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی موجود تھے-

  • میڈیکل ٹیم کا عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

    میڈیکل ٹیم کا عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل ٹیم نے اتوار کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ٹیم نے سابق وزیرِ اعظم کی دائیں آنکھ کے علاج کو تسلی بخش قرار دیا اور بتایا کہ علاج کے نتیجے میں حالت میں بہتری آئی ہے جبکہ مکمل صحتیابی کا بھی امکان موجود ہے.

    ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں تقریباً ایک گھنٹے تک پی ٹی آئی بانی کا طبی معائنہ کیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اپنی تفصیلی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد حکومت کو پیش کریں گے،اس سے قبل 5 رکنی پینل نے آنکھوں کا معائنہ کیا، جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا ٹیم میں ڈاکٹر رفعت، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف سمیت دیگر ماہرین شامل تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی قیادت کے نمائندوں کا تقریباً ڈھائی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد معائنہ شروع کیا، تاہم طبی جانچ کے دوران کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما موجود نہیں تھا اس سے قبل جیل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کی تھی کہ ڈاکٹر طبی آلات اور ادویات کے ہمراہ جیل پہنچے تھے اور جلد ایک مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی، پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق ابتدائی طبی رپورٹ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

  • امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے،روئٹرز

    امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے،روئٹرز

    برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کے خلاف ہفتوں پر محیط ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ماضی کے مقابلے میں بدترین کشیدگی کا باعث ہوسکتی ہے۔

    روئٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عہدیداروں نے اس منصوبے کی حساسیت کے پیش نظر شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط بتایا کہ امریکی فوج تیاریوں میں مصروف ہے اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کا حکم دیا جاتا ہے تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گاعہدیداروں نے اس اقدام کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارت کاری کے عمل کو خطرات قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت جاری منصوبہ بندی زیادہ پیچیدہ ہے اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مہم میں امریکی فوج صرف ایرانی جوہری تنصیبات ہی نہیں بلکہ ایرانی ریاست اور سلامتی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مخصوص تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔

    مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کو ایران کے جوابی حملے کا خدشہ ہے اور اس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ ساتھ دونوں جانب سے جوابی حملوں اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی سے کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں، وہ کسی بھی مسئلہ پر مختلف پہلوؤں پر خیالات سنتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ اس بنیاد پر کرتےہیں کہ ہمارے ملک اور قومی سلامتی کے لیے کیا بہترین ہے۔

    دوسری جانب پینٹاگون نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے تاہم امریکا نے گزشتہ برس دو ایئرکرافٹ کیریئرز بھیج دیے تھے جب جون میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین کا خیال ہے امریکی فوج کو ایران کے خلاف اس طرح کے آپریشن سے کہیں زیادہ خطرات کا سامنا ہوگا کیونکہ ایران کے پاس میزائل کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اور ایران کے جوابی حملوں میں خطے کا تنازع وسیع ہونے کا خدشہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو مسلسل حملوں کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں اور جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے بمباری کی دھمکی بھی دی تھی اور جمعرات کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سفارتی حل کے برعکس اقدام انتہائی دلخراش ہوگا۔

    ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملوں کی صورت میں وہ امریکا کے کسی بھی فوجی مرکز پر حملہ کرسکتے ہیں امریکا کے فوجی بیسز پورے مشرق وسطیٰ میں بشمول اردن، کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات اور ترکیے میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکا عمان کی ثالثی میں منگل کو جنیوا میں مذاکرات کریں گے جہاں امریکی نمائندہ اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے۔

  • ظھران میں سعودی فلم فیسٹیول 23 سے 29 اپریل تک  منعقد  ہوگا

    ظھران میں سعودی فلم فیسٹیول 23 سے 29 اپریل تک منعقد ہوگا

    سعودی سنیما ایسوسی ایشن اور کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر کے اشتراک سے منعقد ہونے والا سعودی فلم فیسٹیول 23 سے 29 اپریل تک ظھران میں منعقد ہوگا۔

    فیسٹیول میں عرب اور بین الاقوامی فیچر اور مختصر فلمیں پیش کی جائیں گی پروگرام میں روڈ موویز، سفری کہانیاں اور وہ فلمیں شامل ہیں جن میں جسمانی یا جذباتی سفر کہانی کا بنیادی عنصر ہوتا ہے، اس تقریب کو سعوی فلم کمیشن کی معاونت حاصل ہے۔

    منتظمین کے مطابق یہ تھیم سعودی فلم سازوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ سفر کے تصور کو اپنی انفرادی بصیرت سے پیش کریں، جبکہ سینما کو خود ایک مسلسل تبدیلی اور ارتقا کے عمل کے طور پر اجاگر کیا جائے گا، جہاں شناخت، مقام اور وقت انسانی تجربے کو تشکیل دیتے ہیں۔

    گزشتہ برس جاپانی سینما پر خصوصی توجہ کے بعد، اس سال فیسٹیول میں ’اسپاٹ لائٹ آن کوریئن سنیما‘ بھی پیش کیا جائے گافیسٹیول کے بانی اور ڈائریکٹر احمد الملا نے کہا کہ یہ سالانہ اجتماع فلم سازوں کے لیے تخلیقی اظہار، خیالات کے تبادلے اور باہمی سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے فلم ساز اس تقریب کا محور ہیں اور دروازے تمام تخلیق کاروں کے لیے کھلے ہیں۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

    بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

    بلوچستان کی تحصیل سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے طور پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ باد ریلی میں ضلع زیارت ،ہرنائی اور تحصیل سنجاوی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی، ریلی میں حب الوطنی سے سرشار شرکا ء نے فتنہ الہندوستان کیخلاف شدید نفرت کا اظہار کیا اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔

    پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ریلی میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے شرکاء کی جا نب سے پاکستان و پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے شرکاء نے دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ کی قیادت میں قبائلی عمائدین ،سول سوسائٹی اور ہزاروں شہریوں نے بھی ریلی میں شرکت کی،بلوچستان کے غیور عوام نے سڑکوں پر نکل کر فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مکمل مسترد کر دیا ہے۔