خیبرپختونخوا میں مختلف شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے آنے والی سبزیوں کی ترسیل متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں قیمتیں بڑھی ہیں۔
پیاز کی فی کلو قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 80 روپے ہو گئی، ٹماٹر 80 سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کھیرے کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 70 روپے اور شملہ مرچ 160 روپے سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کی بندش اور ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے منڈی میں رسد کم ہو گئی، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑا ہے۔
Blog
-

خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بندش سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
-

کراچی میں ڈکیتی، 15 تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر ملزمان فرار
شہر قائد کے علاقے گڈاپ تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جس میں مسلح ملزمان نے شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واردات ممتاز مولائی کے گھر میں ہوئی، جہاں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان داخل ہوئے، جن میں سے ایک کے پاس پستول اور دوسرے کے پاس چھری تھی۔ ملزمان نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 15 تولہ سونا، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین سے شواہد جمع کیے گئے۔ متاثرہ شہری کے بیان کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ -

بھارت سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ مایوس، تبدیلیاں متوقع
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے میچ کے لیے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون سے باہر بٹھانے کی تجویز زیر غور ہے، کیونکہ اہم مقابلوں میں توقعات کے مطابق کارکردگی سامنے نہیں آسکی۔
پلیئنگ الیون سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا، جو ٹیم کے لیے ڈو اینڈ ڈائی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔ -

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پرحملہ، ملزم گرفتار
انجینئر محمد علی مرزا پر گزشتہ رات جہلم میں واقع ان کی اکیڈمی کے اندر حملہ کیا گیا، تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت انجینئر محمد علی مرزا درس مکمل کرنے کے بعد شرکاء کے ساتھ فوٹو سیشن میں مصروف تھے کہ ایک نوجوان نعرہ لگاتے ہوئے خالی ہاتھ ان پر جھپٹ پڑا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں ہاتھوں سے ان کا گلا دبانے کی کوشش کی، تاہم وہاں موجود افراد نے فوری طور پر اسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم ایبٹ آباد کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی جہلم میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ حملے کے محرکات اور ممکنہ پس منظر کا تعین کیا جا سکے۔ -

ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی مقامات کی زیارت کے منصوبے کا آغاز
سعودی عرب میں ’علیٰ خُطاہ‘ منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
العریبہ کے مطابق نبی کریم ﷺ کے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک 470 کلومیٹر طویل تاریخی سفرِ ہجرت کے راستے کو محفوظ اور دستاویزی شکل دی گئی ہےاس منصوبے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک ایسا روحانی اور تاریخی تجربہ ہے جس کا مقصد اس مقدس ہجرت کی یاد تازہ کرنا ہے تاکہ ہر زائر اس عظیم واقعے کے روحانی اور تاریخی پہلوؤں سے جڑ سکے اور اس کے اثرات کو محسوس کر سکے۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر افتتاحی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں ’علیٰ خُطاہ‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ہجرتِ نبوی ﷺ کے راستے کو منظم تعلیمی فریم ورک کے تحت دستاویزی شکل دیتا ہے تاکہ سیرتِ نبوی ﷺ کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے،یہ منصوبہ جدید اسٹوری ٹیلنگ اور پریزنٹیشن ٹیکنالوجیز کے استعمال سے تیار کیا گیا ہے جو مسلسل چھ ماہ تک جاری رہے گا۔
یہ منفرد تجربہ زائرین کو غارِ ثور سے مسجدِ قبا تک ہجرت کے راستے پر لے جاتا ہے جو تقریباً 470 کلومیٹر پر محیط ہے اور 41 سے زائد تاریخی مقامات سے گزرتا ہےاس سفر کے دوران قیام گاہیں، مہمان نوازی کی سہولیات، ریستوران اور دکانیں قائم کی گئی ہیں، جنہیں اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاریخی سفر کی فضا کو معلوماتی اور عملی تجربے کے ذریعے محسوس کیا جا سکے۔
اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب کو عالمی ثقافتی سیاحت کے نقشے پر مزید مستحکم مقام دلانا ہے تاکہ تاریخی ورثے اور سیاحت کو یکجا کرتے ہوئے ایک منفرد سفر پیش کیا جا سکے‘علیٰ خطاہ‘ منصوبہ وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں بھی معاون ثابت ہوگا جس کے تحت مملکت کے گہرے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے سیاحتی مواقع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
-

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع
لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد مقدمے کی تفتیش مکمل کریں اور آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کریں تاکہ کیس کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سماعت کے دوران دونوں ملزمان نے عدالت میں مکمل حاضری دی۔ -

امریکا نے بحرہند میں ایک اورتیل بردار جہاز روک لیا
امریکی افواج نے بحر ہند میں ایک تیل بردار جہاز کو روک لیا، جو کیریبین میں عائد امریکی ناکہ بندی سے بچ کر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پینٹاگون کے مطابق پانامہ کے پرچم تلے چلنے والا جہاز ویرونیکا III نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا سے وابستہ پابندی شدہ بحری جہازوں کے خلاف لگائی گئی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کی امریکی فورسز نے اس جہاز کا کیریبین سے بحر ہند تک تعاقب کیا اور بالآخر اسے روک لیا اس موقع کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں امریکی اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز پر اترتے دکھائی دیتے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کئی برسوں سے تیل پر امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے اور خام تیل عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے نام نہاد “شیڈو فلیٹ” استعمال کی جاتی رہی ہے ویرونیکا III نے 3 جنوری کو وینزویلا چھوڑا تھا اور اس پر تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل اور فیول آئل موجود تھا ٹینکر ٹریکنگ اداروں کا کہنا ہے کہ یہ جہاز ماضی میں روسی، ایرانی اور وینزویلا کے تیل کی ترسیل میں بھی استعمال ہو چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے اسی طرز پر اکیلا II نامی ایک اور جہاز کو بھی روکا گیا تھا امریکی حکام کے مطابق اب تک کم از کم نو بحری جہاز تحویل میں لیے جا چکے ہیں، تاہم عالمی سطح پر پابندی شدہ ایسے جہازوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے حال ہی میں کہا کہ وینزویلا سے ضبط کیے گئے تیل کی فروخت سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم حاصل ہو چکی ہے، جبکہ آئندہ مہینوں میں مزید اربوں ڈالر متوقع ہیں۔
دوسری جانب پاناما میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ویرونیکا III کو دسمبر 2024 میں پاناما کے رجسٹر سے خارج کر دیا گیا تھا پینٹاگون نے واضح نہیں کیا کہ آیا اس جہاز کو باضابطہ طور پر امریکی تحویل میں لیا گیا ہے یا نہیں، تاہم کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
ماہرین کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانا اور وینزویلا کی تیل برآمدات کو محدود کرنا ہے ان اقدامات کو عالمی بحری تجارت اور خطے کی سیاست پر اثر انداز ہونے والی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
-

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر دہلی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
یو اے ای کی جانب سے شعیب خان 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ علیشان شرفو نے 40 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی طرف سے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ اسکور بیسویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
افغانستان کے ابراہیم زدران نے 53 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 40 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ -

ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ جیل میں قید نواز شریف کے سیل کا اے سی نکلوادوں گا لیکن آج اقتدار ہمارے ہاتھ ہے تو بھی ہمارے ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں۔
گجرات یونیورسٹی میں اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ جیل میں قید نواز شریف کے سیل کا اے سی نکلوادوں گا لیکن آج اقتدار نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، ان کے بھائی وزیراعظم اور ان کی بیٹی پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے لیکن ہم تینوں کے ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،سہولتوں سے محروم کرنا تو درکنار ان کے والد نے تو یہاں تک کہا تھا کہ عمران خان کے سیل میں صرف ایک اے سی ہے ان کو 2 اے سی دیے جانے چاہییں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں سیاست میں بھی نہیں تھی اس وقت عمران خان نے مجھے جیل میں ڈلوایا،نیب نے جب مجھے کرپشن کے جھوٹے الزام میں جیل میں ڈالا تو ان کے پاس خواتین کو رکھنے کی الگ جگہ نہیں تھی کیوں کہ میں پہلی خاتون تھی جس کو نیب نے قید کیا لہٰذا ان کو ایک کمرا خالی کرواکے مجھے رکھنا پڑا-
-

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترین مواقع موجود،حکومت ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی ،وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے –
ویانا میں پاک آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں فورم میں شرکت سے پاکستان اور آسٹریا کے اقتصادی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگاپاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی پاکستان میں توانائی، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جبکہ قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہاکہ آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور ان کے ساتھ بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی، پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کیلئے کوشاں ہے نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
عمران خان کی بینائی سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جاری
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی سفارتکاری پر توجہ مرکوز ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور چانسلر کرسچن سٹاکر کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی اپنے محل وقوع اور معاشی مواقع کی وجہ سے پاکستان اہم مارکیٹ ہے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فورم کا انعقاد اہم ہے۔
محسن نقوی کی سری لنکن پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دورے میں میزبان ملک کے ساتھ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ، ثقافت اور عالمی سفارت کاری کے شہر ویانا میں پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ اپنی ملاقات کا منتظر ہوں ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ بھی بات چیت کا خواں ہوں اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کی قیادت کے ساتھ پرامن جوہری توانائی، انسداد منشیات اور جرائم پر قابو پانے، پائیدار صنعتی ترقی اور مشترکہ پیش رفت میں اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بھی دلچسپی رکھتا ہوں۔