Baaghi TV

Blog

  • نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    نوشہرو فیروز کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور ٹریلر کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق سولنگی برادری سے بتایا جا رہا ہے حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ٹریلر سڑک کے کنارے جا رکا، مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔

    ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے نوشہرو فیروز کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا اسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد لاڑکانہ سے کراچی جا رہے تھے حادثے کے بعد کچھ دیر کے لیے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، جسے پولیس کی مدد سے بحال کر دیا گیا۔

    پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں،حکام کے مطابق ابتدائی طور پر تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

  • کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے چکراگوٹھ کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے تین انتہائی مطلوب سہولتکاروں کوگرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو بارو دی مواد، دس میٹر پرائما کارڈ، تین ڈیٹونیٹر اور ایک کلو بال بیرنگ برآمد کی گئی، اس کے علاوہ انتہاپسندی پر مبنی لٹریچر کے تقریباً 250 بکس اور ایک لیپ ٹا پ بھی تحویل میں لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طلبا کو ایک کالعدم تنظیم میں شمولیت کے لیے ذہن سازی کرتے تھے اور تعلیمی اداروں میں انتہاپسندی پر مبنی مواد کی فراہمی میں بھی ملوث رہے ہیں ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی مواد خفیہ ٹھکانوں پر چھپا رکھا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے برآمد کر لیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس کا مقصد شہر میں کسی بڑے نقصان کو روکنا تھا گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے۔

  • قصور میں شدید دھند،ٹریفک حادثہ میں بہن جانبحق ،بھائی شدید زخمی

    قصور میں شدید دھند،ٹریفک حادثہ میں بہن جانبحق ،بھائی شدید زخمی

    قصور
    شدید دھند ،رائیونڈ قصور روڈ پر نجی فیکٹری کی بس نے بہن بھائی کو کچل دیا،بہن موقع پر زندگی کی بازی ہار گئی،بھائی شدید زخمی

    تفصیلات کے آج صبح قصور شہر و گردونواح میں شدید ترین دن کا راج رہا
    قصور رائیونڈ روڈ پر اسی دھند کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں رائیونڈ قصور روڈ پر واقع قصبہ راؤخانوالہ کی رہائشی حناء بی بی زندگی کی بازی ہار گئی
    آج صبح تقریباً 7:30 بجے حنا بی بی اپنے بھائی فہد کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راؤخانوالہ سے قصور کی جانب جا رہی تھی کہ پل جبومیل کراس کرکے حویلی کشمیریانوالی نزد گیس فیکٹری کے قریب انہوں نے ایک کنٹینر کو اوور ٹیک کیا تو قصور سے رائیونڈ کی جانب آتی نجی فیکٹری کی بس سے ٹکڑا گئے ،جس کے باعث حنا بی بی کے سر کے اوپر سے بس کا ٹائر گزر گیا اور وہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا بھائی فہد شدید زخمی ہو گیا
    زخمی فہد کو ریسکیو 1122 قصور اور پولیس چوکی اورڑاہ تھانہ راجہ جنگ نے ہسپتال پہنچایا
    واضع رہے کہ اس روڈ پر فیکٹری کی گاڑیوں سے ابتک درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پوری سڑک پر ماسوائے تھانہ راجہ جنگ،کہیں بھی کوئی بھی ٹریفک اہلکار موجود نہیں ہوتا جو گاڑیوں ،ٹرکوں،کنٹینرز و بائیکس وغیرہ کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروا سکے

  • 
19 سالہ نوجوان ذوہیب شاہ کے قتل کا معمہ حل، مقتول کے 3 دوست گرفتار

    
تھانہ صدر کی حدود سے ملنے والی 19 سالہ نوجوان ذوہیب شاہ کی لاش کے کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مقتول کے دوست ہیں، جنہوں نے ذوہیب شاہ کو چائے پینے کے بہانے اپنے ساتھ لے جا کر بے دردی سے قتل کیا۔ ملزمان نے مقتول کی لاش کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا اور زمین میں چھپا دیا۔ 10 فروری کو علاقے کے مکینوں نے لاش کے ٹکڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
    ‎ترجمان پولیس نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ کل 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا، جن میں 7 نامزد ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے آلہ قتل برآمد ہوا ہے، جس میں دو کلہاڑیاں اور ایک ڈنڈا شامل ہیں۔ پولیس ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • بھارت میں آئی ٹی ملازمین میں خوف کی بجائے اطمینان

    بھارت میں آئی ٹی ملازمین میں خوف کی بجائے اطمینان

    
مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود بھارت میں حالیہ سروے نے یہ ظاہر کیا ہے کہ آئی ٹی شعبے میں ملازمین کو نوکریوں کے خطرے کی زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اے آئی نے ملازمین کی جگہ لینے کے بجائے کام کے طریقوں اور مہارتوں کی نوعیت بدل دی ہے۔
    یہ تحقیق انڈین کونسل آف ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز (ICRIER) نے اوپن اے آئی کے تعاون سے تیار کی ہے، جس کا عنوان ہے: ’’اے آئی اور نوکریاں: یہ وقت مختلف نہیں ہے‘‘۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برطرفیوں کو براہِ راست اے آئی سے جوڑنا درست نہیں۔
    ‎سروے نومبر 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان ہوا، جس میں بھارت کے 10 شہروں کی 650 آئی ٹی کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا۔ محققین نے بھرتیوں، کاروباری طلب، پیداواری صلاحیت اور مہارتوں کے تقاضوں کا تجزیہ کیا۔
    ‎رپورٹ کے مطابق، اے آئی نے کام کو زیادہ منظم اور تیز بنایا ہے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور انسانی ملازمین کی بڑی تعداد بے روزگار نہیں ہوئی۔ البتہ انٹری لیول کی بھرتیوں میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ درمیانی اور سینئر سطح کی بھرتیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
    ‎تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ زیادہ آٹومیشن والے عہدے نسبتاً زیادہ خطرے میں ہیں، لیکن سافٹ ویئر ڈویلپرز، ڈیٹا انجینئرز اور ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ محققین کے مطابق مجموعی رجحانات کووڈ سے پہلے کے دور کے مترادف ہیں اور اے آئی نے شعبے کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا۔

  • 
بُکر انعام یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    
بُکر انعام یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے اپنی شرکت واپس لے لی ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے اس وقت کیا جب جیوری کے صدر وِم وینڈرز نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائی پر سوال کے جواب میں کہا کہ فلم سازوں کو ’سیاست سے دور رہنا چاہیے۔‘
    اروندھتی رائے، جو اپنی 1989 کی فلم ’ان وچ اینی گیوز اٹ دوز ونز‘ کے بحال شدہ ورژن کی سکریننگ میں شرکت کرنے والی تھیں، نے کہا کہ فیسٹیول کے افتتاحی موقع پر پریس کانفرنس میں کیے گئے تبصروں کی وجہ سے وہ ’صدمے اور بیزاری‘ محسوس کر رہی ہیں۔
    ‎جب صحافی نے جیوری سے جرمن حکومت کی غزہ میں مبینہ نسل کشی کی حمایت اور دیگر انسانی حقوق کے مسائل کے حوالے سے سوال کیا تو جیوری کے سربراہ وینڈرز نے جواب دیا کہ فلم سازوں کو ’سیاست سے دور رہنا ہوگا۔‘
    ‎اروندھتی رائے نے ایک بیان میں اس رائے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’انتہائی افسوس کے ساتھ‘ فیسٹیول سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا: ’یہ سن کر حیرانی ہوئی کہ فن کو سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔ یہ انسانیت کے خلاف جرائم پر بات کرنے کو روکنے کا ایک طریقہ ہے، حالانکہ یہ جرائم ہمارے سامنے حقیقی وقت میں ہو رہے ہیں۔ فنکاروں، مصنفین اور فلم سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کریں۔‘

  • 
عارف حبیب گروپ کنسورشیم کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ

    
عارف حبیب گروپ کنسورشیم کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ

    
عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں حکومت کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کا مکمل اختیار کنسورشیم کے پاس چلا جائے گا۔
    عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شاہد علی حبیب نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ کنسورشیم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اپریل میں یہ معاملہ حتمی طور پر طے کیا جائے گا اور اس کے بعد بارہ مہینے کے اندر ادائیگی مکمل کر دی جائے گی۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے سو فیصد حصص کی خریداری کے بعد ایئر لائن مکمل طور پر نجی شعبے کے کنٹرول میں ہوگی اور سرکاری نامزد ارکان سے آزاد ہو جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایئر لائن اپنی عملی اور انتظامی سرگرمیاں خود انجام دے گی اور نجی شعبے کے معیار کے مطابق خدمات فراہم کرے گی۔
    ‎واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کے عوض پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کا مقصد خسارے میں جانے والی فضائی کمپنی کو منافع بخش بنانا، طیاروں کے بیڑے میں توسیع اور مسافروں کے لیے خدمات کو بہتر بنانا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، قومی ٹیم 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
    ‎ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
    ‎صائم ایوب 6، بابر اعظم 5 اور کپتان سلمان آغا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 14 اور محمد نواز 4 رنز ہی بنا سکے جبکہ صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
    ‎نچلے نمبروں پر بھی مزاحمت دیکھنے میں نہ آئی، فہیم اشرف 10 رنز بنا سکے جبکہ ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، جس کے باعث پاکستان مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

  • 
ایران جوہری معاہدے کے لیے امریکہ کے ساتھ سمجھوتے پر بات کرنے کو تیار، نائب وزیر خارجہ

    
ایران جوہری معاہدے کے لیے امریکہ کے ساتھ سمجھوتے پر بات کرنے کو تیار، نائب وزیر خارجہ

    ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے سمجھوتوں پر غور کرنے کو تیار ہے، بشرطیکہ واشنگٹن پابندیاں اٹھانے پر بات کرنے کے لیے رضامند ہو۔
    بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں تخت روانچی نے کہا کہ ایران پابندیوں کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر بعض اقدامات کرنے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اس نے اس مسئلے کو میزائل پروگرام اور دیگر حساس امور سے جوڑنے کو بارہا مسترد کیا ہے۔
    ‎انہوں نے تصدیق کی کہ جوہری مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں ہوگا۔
    ‎تہران اور واشنگٹن کے درمیان عمان میں بات چیت کا عمل رواں ماہ ہی دوبارہ بحال ہوا ہے۔ تخت روانچی نے کہا: ’ابتدائی بات چیت کم و بیش مثبت سمت میں رہی، لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ کرنا بہت جلدی ہوگا۔‘
    ‎ایک ذرائع نے جمعے کو روئٹرز کو بتایا تھا کہ امریکی وفد، جس میں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں، منگل کی صبح ایرانی وفد سے ملاقات کرے گا، اور عمانی نمائندے اس عمل میں ثالثی کر رہے ہیں۔

  • انڈیا میں مسلمان دکان دار کی حفاظت پر ہندو شہری کو موت کی دھمکیاں

    انڈیا میں مسلمان دکان دار کی حفاظت پر ہندو شہری کو موت کی دھمکیاں

    
شمالی بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک 42 سالہ جم مالک دیپک کمار نے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے والے 70 سالہ مسلمان دکان دار کے دفاع میں آگے آ کر نفرت انگیز رویے کے خلاف کھڑے ہو کر ملک میں مذہبی اتحاد کی ایک علامت قائم کر دی۔
    26 جنوری کو دیپک کمار نے دیکھا کہ کچھ مردوں کا ایک گروہ دکان دار پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اپنی مذہبی شناخت کی وجہ سے اپنی دکان کا نام بدل دے۔ دیپک کمار نے ہجوم سے کہا کہ بھارت میں ہر شہری کو مذہب سے قطع نظر مساوی سلوک حاصل ہونا چاہیے اور یہ حق ملک کے آئین میں محفوظ ہے۔
    ‎اس موقع پر جب ہجوم نے ان سے ان کا نام پوچھا، تو انہوں نے جواب دیا: ’میرا نام محمد دیپک ہے۔‘ یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا کیونکہ ان کے نام میں ہندو اور مسلم دونوں عناصر شامل ہیں؛ ’دیپک‘ سنسکرت سے ماخوذ ہے اور ’روشنی‘ کے معنی رکھتا ہے، جبکہ ’محمد‘ مسلم نام ہے۔
    ‎دیپک کمار کی مداخلت کے بعد مقامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور مبینہ طور پر تقریباً ڈیڑھ سو افراد نے ان کے خلاف نعرے لگانے کے لیے جمع ہونا شروع کر دیا۔
    ‎دیپک کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے بزرگ دکان دار کو دھمکانے والے نوجوانوں کو روکا اور کہا: ’میرا مقصد یہ تھا کہ میں ایک انڈین ہوں اور قانون کے تحت سب برابر ہیں۔‘
    ‎انہوں نے مزید بتایا کہ دکان دار کے نام ’بابا کلاتھس‘ کے لفظ ’بابا‘ پر تنازع پیدا ہوا، جو عام طور پر روحانی یا معزز افراد کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ہندو یا مسلمان دونوں ہی اس لفظ کو استعمال کرتے ہیں۔ نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ یہ لفظ صرف ہندو دیوتا ہنومان کے لیے مختص ہونا چاہیے۔
    ‎دیپک کمار نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہیں دھمکیاں موصول ہوئیں اور ان کے جم ’ہلک جم‘ کے کلائنٹس کی تعداد تقریباً 150 سے گھٹ کر 15 رہ گئی، جس سے ان کی آمدنی متاثر ہوئی۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا: ’آدھا شہر میری حمایت کرتا ہے، لیکن جب آپ اچھا کام کرتے ہیں تو ہر کوئی داد نہیں دیتا۔ ایمانداری کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔‘