Baaghi TV

Blog

  • بانی پی ٹی آئی کی بیماری پر تشویش، بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار جیل انتظامیہ : شاہ محمود قریشی

    بانی پی ٹی آئی کی بیماری پر تشویش، بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار جیل انتظامیہ : شاہ محمود قریشی

    ‎سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کو سن کر انہیں شدید دکھ ہوا۔
    ‎انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اڈیالہ جیل میں کسی قیدی کی بینائی متاثر ہوئی یا ختم ہوئی تو اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ قیدی ہونے کے باوجود ہر فرد کے بنیادی حقوق ہوتے ہیں اور قانون کے مطابق انہیں طبی سہولیات سمیت تمام حقوق فراہم کیے جانے چاہئیں۔
    ‎سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی اور قانونی تقاضوں کے مطابق سلوک کیا جانا ضروری ہے۔

  • ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطمینان تک دھرنا جاری رہے گا: اسد قیصر

    ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطمینان تک دھرنا جاری رہے گا: اسد قیصر

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر دھرنے میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے خود راستے بند کر کے دھرنے کو کامیاب بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، وہ انہی کے ساتھ دھرنے میں بیٹھ جائیں گے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مکمل اطمینان ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

  • نوجوانوں میں ’ڈمب فونز‘ کی بحالی کا رجحان بڑھ گیا

    نوجوانوں میں ’ڈمب فونز‘ کی بحالی کا رجحان بڑھ گیا

    سمارٹ فونز نے آج ہماری روزمرہ زندگیوں میں کئی آلات کو یکجا کر دیا ہےالارم گھڑیاں، نقشے، کیمرے، ایم پی تھری پلیئرز، ریڈیو، ٹارچ اور دیگر کئی آلات اب ایک ہی ڈیوائس میں دستیاب ہیں۔ ان کی بدولت ہم کالز، میسیجنگ، نیوی گیشن، تفریح اور کام کی ای میلز تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
    تاہم جیسے ہی سمارٹ فونز روزمرہ زندگی میں مرکزی حیثیت اختیار کر رہے ہیں، نوجوان اور نو عمر افراد میں اس کے اثرات کے خلاف رجحان بھی ابھر رہا ہے۔ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ مسلسل نوٹیفکیشنز، الگورتھم کی تیار کردہ فیڈز اور متنوع فعالیت سے توجہ بھٹکتی ہے، اور اسی وجہ سے وہ محدود فعالیت والے آلات، یا ’ڈمب فونز‘، دوبارہ استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
    یہ ایک ہی مقصد والے آلات جیسے اسٹینڈ الون کیمرے، ایم پی تھری پلیئرز، ای ریڈرز، فزیکل الارم گھڑیاں ڈیجیٹل تھکاوٹ کو کم کرنے اور توجہ مرکوز رکھنے کا ایک طریقہ بن چکے ہیں۔ نوجوان اس رجحان کو اپنی زندگی میں زیادہ سکون اور فوکس پیدا کرنے کے لیے اپنا رہے ہیں۔

  • ماہ رمضان سے قبل کراچی میں پانی کی شدید کمی

    ماہ رمضان سے قبل کراچی میں پانی کی شدید کمی

    ‎کراچی میں ماہِ صیام کی آمد سے قبل پانی کا بحران دوبارہ نمودار ہو گیا ہے۔ گلشنِ اقبال شانتی نگر کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن کے لیک ہونے سے شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
    ‎واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ متاثرہ لائن کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم، دھابیجی سے شہر تک پانی پہنچنے میں تقریباً 18 گھنٹے لگتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مکمل فراہمی کل سے متوقع ہے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل پیدا ہونے والے اس بحران سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔

  • ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فوری اسپتال منتقل کیا جائے: بیرسٹر گوہر

    ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فوری اسپتال منتقل کیا جائے: بیرسٹر گوہر

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔
    ‎میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت 16 فروری کا انتظار نہ کرے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر الشفا اسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں اپنے ذاتی معالج تک مکمل رسائی فراہم کی جائے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے، اس لیے انہیں ملک کے اندر ہی مناسب طبی سہولیات دی جائیں۔
    ‎بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا دھرنا شروع ہو چکا ہے اور پارلیمنٹ لاجز کو سیل کرنے اور راستے بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سابق چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے سابق چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرادیا

    کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں ایک دھماکے دار مقابلے میں زمبابوے نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا۔

    زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے برین بینیٹ نے شاندار فارم دکھاتے ہوئے 64 رنز بنائے، جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے بالترتیب 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری کوشش کی، لیکن صرف میٹ رنشا ہی زمبابوے کے بولنگ حملوں کا مقابلہ کر سکے۔ رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز کا اضافہ کیا۔ باقی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور آسٹریلیا مقررہ اوورز میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی دعویداری ظاہر کی اور آسٹریلیا کے مداحوں کو ایک بڑا دھچکا دیا۔

  • عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور ہماری مشرقی روایات کا تقاضا ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی اجازت دی جائے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی کی حد تک لے جانا معاشرتی نقصان کا باعث بنتا ہے، اس لیے فطری اختلاف کو تصادم میں بدلنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بقا اسی میں ہے کہ سیاسی کشیدگی عوامی زندگیوں میں مشکلات اور سماجی نظم و ضبط کی خرابی کا سبب نہ بنے۔ ان کے بقول سیاست خود مقصد نہیں بلکہ انسانی فلاح کے حصول کا ذریعہ ہونی چاہیے۔سربراہ جے یو آئی نے سرحدی صوبوں میں بڑھتی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً خیبر پختون خوا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر دہشتگرد حملوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے، پنیالہ پولیس پر حالیہ مہلک حملہ چند ہفتوں میں دوسرا بڑا واقعہ ہے جس میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    مولانا فضل الرحمن نے آئی جی پی خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پنیالہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشتگردوں نے شہید افسر کی سرکاری ایس ایم جی کیسے چھینی جبکہ اس وقت سی ٹی ڈی کی بھاری نفری ان کے ساتھ موجود تھی۔ مزید یہ کہ پیچیدہ اور پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑی فراہم نہ کیے جانے کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں۔

  • سابق کپتان انضمام الحق راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک

    سابق کپتان انضمام الحق راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ راولپنڈی کی جانب سے انہیں پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انضمام الحق پہلے بھی پشاور زلمی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کے دوران راولپنڈی کی ٹیم کی خریداریوں پر نظر ڈالیں تو سب سے مہنگے کھلاڑی نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں ٹیم نے خریدا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیرل مچل بھی ٹیم کا حصہ بنے، جنہیں 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں شامل کیا گیا۔راولپنڈی فرنچائز نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کے لیے 3 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگائی گئی۔دیگر اہم کھلاڑیوں میں لاری ایونز کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا، عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں شامل کیا گیا۔

    انضمام الحق کی شمولیت اور ٹیم کی مضبوط خریداریوں کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ راولپنڈی فرنچائز پی ایس ایل 11 میں شاندار کارکردگی دکھائے گی اور مضبوط مقابلہ فراہم کرے گی

  • پی ٹی آئی احتجاج،ریڈزون مکمل بند،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    پی ٹی آئی احتجاج،ریڈزون مکمل بند،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    تحریک انصاف اور تحریک اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے احتجاج کا اعلان کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی ہیں،ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھارتی نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہو گئی ہے۔ پولیس کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ کی طرف جانے نہیں دے رہی۔

    پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو بھی ریڈیو پاکستان چوک پرروک دیا گیا،پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی،پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس ٹیم نے میرے گارڈ کو تھپڑ مارے۔

  • جے یو آئی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کو دل کا دورہ،ہسپتال داخل

    جے یو آئی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کو دل کا دورہ،ہسپتال داخل

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت یابی کے لیے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ہسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے ان کے لیے مکمل آرام اور مسلسل نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد اپنی صحتیابی کے بعد عوامی اور سیاسی سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ لے سکیں۔