Baaghi TV

Blog

  • 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے،پی ٹی اے

    5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے،پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے اور بعد از نیلامی کوئی اضافی ایڈجسٹمنٹ یا ٹریڈنگ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

    اس فیصلے کے ذریعے وہ تجاویز مسترد کر دی گئی ہیں جن میں آپریٹرز کو نیلامی کے بعد اپنے اسپیکٹرم ہولڈنگز میں لچک دینے کی سہولت فراہم کرنے کا کہا گیا تھا مشاورت کے دوران کچھ اسٹیک ہولڈرز نے خبردار کیا تھا کہ بڈنگ کے دوران طلب میں تبدیلی کی وجہ سے کچھ بڈرز غیر معاشی یا ٹکڑے ٹکڑے اسپیکٹر م ہولڈنگز میں پھنس سکتے ہیں، اسٹیک ہولڈرز نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے نیلامی کے بعد یا اسائنمنٹ سے پہلے کسی قسم کی ٹریڈنگ و نڈو یا مشابہہ میکانزم متعارف کرانے کی تجویز دی تھی تاکہ آپریٹرز اپنے اسپیکٹرم پورٹ فولیوز کو بہتر بنا سکیں۔

    پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ٹریڈنگ ونڈو نیلامی کے فریم ورک کا حصہ نہیں ہے اور شامل نہیں کی جائے گی،اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ اور اسائنمنٹ کے موجودہ مراحل ہی مؤثر نتائج فراہم کرنے کے لیے کافی ہیں اور کسی اضافی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں، اسپیکٹرم کی کیپنگ قواعد پوری نیلامی کے دوران نافذ رہیں گے، چاہے کچھ اسپیکٹرم لیٹس فروخت نہ ہوں، موجودہ کیپ، جو کہ انٹرنیشنل موبائل ٹیلی کمیونیکیشنز (IMT) اسپیکٹرم کے لیے 348.5 میگا ہرٹز ہے، بڈنگ کے دوران برقرار رہے گی اور بعد از نیلامی کی پالیسی الگ سے طے کی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی ترلائی مسجد آمد، خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ترلائی مسجد آمد، خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ترلائی مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خودکش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی –

    وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہ میں خودکش حملہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے،صوبائی حکومت اس افسوسناک سانحے پر لواحقین کے غم میں شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے اور ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ ترلایہ مسجد و امام بارگاہ میںحملہ گزشتہ جمعے کو ہوا، جس میں کم از کم 32 افراد شہید اور 169 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جب مسجد میں نمازیوں کے اجتماع کے وقت خود کش دھماکا ہوا، یہ اسلام آباد میں گزشتہ دہائی کے دوران سب سے شدید حملوں میں سے ایک تھا۔

  • اٹلی کی ٹی 20 ورلڈکپ میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست

    اٹلی کی ٹی 20 ورلڈکپ میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست

    اٹلی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی
    ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔
    ‎اٹلی کی جانب سے انتھونی موسکا نے 62 اور جسٹن موسکا نے 60 رنز بنائے، جس سے ٹیم کو فتح دلائی گئی۔

  • پاکستان انڈیا میچ ، تمام ٹکٹس فروخت, ائیر لائنز کے ٹکٹ مہنگے

    پاکستان انڈیا میچ ، تمام ٹکٹس فروخت, ائیر لائنز کے ٹکٹ مہنگے

    ‎پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں مدِمقابل ہوں گی، اور ہمیشہ کی طرح اس میچ میں شائقین کی بے پناہ دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
    ‎گراؤنڈ کی تمام 28 ہزار نشستیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں اور ایئرلائنز نے بھی ٹکٹس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ شائقین اس میچ کے لیے دوستوں اور دیگر ذرائع سے بھی ٹکٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ‎یہ میچ ابتدا سے بین الاقوامی خبروں میں رہا، خاص طور پر بنگلہ دیش کے معاملے پر پاکستان کے انڈیا سے میچ کھیلنے سے انکار کے بعد۔ بعد میں سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو میچ کھیلنے کے لیے قائل کیا۔
    ‎بی بی سی نیوز سنہالا سے بات کرتے ہوئے ایک شائق، درشنا چمندا نے کہا کہ وہ اور ان کے دوست اتوار کے اس میچ کا ٹکٹ خریدنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، اور انڈیا پاکستان کے میچ کا سٹیڈیم میں دیکھنا ان کے لیے ہمیشہ یادگار لمحہ ہوتا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر سیاست کرنا مناسب نہیں،رانا ثنااللہ

    بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر سیاست کرنا مناسب نہیں،رانا ثنااللہ

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ نے تمام الزامات کی نفی کر دی ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صحت اور علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جب کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ نے تمام الزامات کی نفی کر دی ہےرپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کی تفصیل موجود ہے، جن میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا، طبی معائنہ اور مشاورت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں قیدِ تنہائی سے متعلق دعوؤں کی بھی تردید کی گئی ہے،چیف جسٹس نے قرار دیا کہ سلمان صفدر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس میں مطابقت ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ انہیں علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی، بلکہ انہوں نے صرف فراہم کردہ علاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھاجب بھی انہوں نے شکایت کی، انہیں علاج فراہم کیا گیا اور آنکھ کے مسئلے پر انہیں پمز اسپتال بھی منتقل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر سیاست کرنا مناسب نہیں، اور خبردار کیا کہ قیدیوں کی صحت کے معاملے پر حکومت یا جیل حکام کی جانب سے سیاست کرنا جرم ہے۔

  • دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا،کالج روڈ فلائی اوور سے خاتون گر کر جاں بحق

    دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا،کالج روڈ فلائی اوور سے خاتون گر کر جاں بحق

    لاہور کے علاقے کالج روڈ فلائی اوور پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 58 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بیٹے کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی تھیں اور فلائی اوور سے گزر رہی تھیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق دورانِ سفر خاتون کا دوپٹہ اچانک موٹر سائیکل کے پچھلے پہیے میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور فلائی اوور سے نیچے جا گریں۔ بلندی سے گرنے کے باعث خاتون شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ریسکیو 1122 کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرتے وقت خواتین کو خاص طور پر دوپٹے یا لمبے لباس کو سنبھال کر رکھنا چاہیے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔یہ واقعہ ایک بار پھر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ معمولی سی لاپرواہی یا حفاظتی غفلت بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

  • چیک باؤنس مقدمات: جیل جانے سے قبل اداکار راجپال یادیو کا آخری بیان وائرل

    چیک باؤنس مقدمات: جیل جانے سے قبل اداکار راجپال یادیو کا آخری بیان وائرل

    ‎چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ بھارتی اداکار راجپال یادیو کا جیل منتقل ہونے سے قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
    ‎ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے سے پہلے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس رقم موجود نہیں اور انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں اور انہیں یہ مرحلہ اکیلے ہی برداشت کرنا ہوگا۔
    ‎یاد رہے کہ نئی دہلی ہائی کورٹ نے چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں راجپال یادیو کو دی گئی رعایت واپس لیتے ہوئے انہیں 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔
    ‎بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالتی حکم کے مطابق تہاڑ جیل میں خود کو گرفتار کرایا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے وکیل نے عدالت سے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

  • عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں، عطا تارڑ

    عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ،حقائق سامنے آنے کے بعد منفی پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل میں مبینہ بدسلوکی اور خراب حالات سے متعلق بیانیہ بے بنیاد ثابت ہوا ہے اور روزمرہ معمولات اور خوراک سے متعلق رپورٹ نے تمام ابہام دور کر دیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علیمہ خان اور عمران خان کے اہلِ خانہ کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا میں جیل میں ناروا سلوک اور ناقص حالات سے متعلق جو بیانیہ پیش کیا جا رہا تھا، وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے روزمرہ معمولات اور خوراک کے منصوبے سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں، سا بق وزیراعظم کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں اور انہیں دیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ مراعات حاصل ہیں،حقائق سامنے آنے کے بعد منفی پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا حکم، رضیہ بی بی کو بنگلادیش جانے کی اجازت 15 دن میں فیصلہ ہوگا

    لاہور ہائیکورٹ کا حکم، رضیہ بی بی کو بنگلادیش جانے کی اجازت 15 دن میں فیصلہ ہوگا

    ‎لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ خاتون رضیہ بی بی کی بنگلادیش جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور معاملہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کو بھیج دیا۔
    ‎عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق خاتون کی درخواست پر 15 دنوں میں فیصلہ کیا جائے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے کیس کی سماعت کی۔
    ‎درخواست گزار کی جانب سے علی چنگیزی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ رضیہ بی بی چالیس سال قبل بنگلادیش سے اغوا ہو کر کراچی لائی گئی تھیں اور اب سوشل میڈیا کے ذریعے والدین سے رابطہ ہوا ہے۔ جب وہ اپنے خاندان سے ملنے بنگلادیش جا رہی تھیں، تو ایف آئی اے نے انہیں آف لوڈ کر دیا۔
    ‎وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے غیر قانونی آف لوڈ کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیا جائے، خاتون کو والدین سے ملنے کے لیے بنگلادیش جانے کی اجازت دی جائے اور درخواست گزار کے نقصان کی تلافی کی جائے۔

  • پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت قانون نافذ

    پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت قانون نافذ

    پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت قانون نافذ کر دیا گیا۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس دوہزارچھبیس کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت انیس سو انتیس کے قانون میں اہم ترامیم کی گئی ہیں،،آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی اور نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ کم عمری کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دیتے ہوئے اس پر کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی،،آرڈیننس کے تحت کم عمری کا نکاح رجسٹر کرنے والے نکاح رجسٹرار یا نکاح خواں کو کم از کم ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ کم عمر بچے یا بچی سے شادی کرنے والے کو تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،،قانون میں مزید سختی کرتے ہوئے اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار کیا گیا ہے، جس کی سزا سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچوں کو کسی دوسرے صوبے میں لے جا کر شادی کروانے پر بھی سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،

    آرڈیننس کے مطابق اگر کوئی سرپرست یا شخص کم عمری کی شادی کروانے کی کوشش کرے تو اسے دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ نکاح رجسٹرار اور والدین بھی قانون کی زد میں آئیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،،،چائلڈ میرج کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کو خصوصی اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس دوہزارچھبیس کی منظوری پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔