Baaghi TV

Blog

  • فچ کی پاکستان کی بی مائنس ریٹنگ برقرار، آؤٹ لک مستحکم قرار

    فچ کی پاکستان کی بی مائنس ریٹنگ برقرار، آؤٹ لک مستحکم قرار

    عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی قرض ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھتے ہوئے ملک کا ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا ہے۔
    ‎فچ کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے استحکام میں بہتری کے اشارے ملے ہیں اور ملک کے لیے ’آر آر فور‘ (RR4) ریکوری ریٹنگ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ ایجنسی نے پہلی بار پاکستان کی ریٹنگز کو انڈر کرائیٹیریا آبزرویشن سے ہٹا دیا، جس کا مطلب ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال میں نسبتاً بہتری آئی ہے۔
    ‎ریٹنگ کے مستحکم رہنے کی وجوہات میں بہتر مالی نظم و نسق، آئی ایم ایف اصلاحات اور مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر شامل ہیں۔
    ‎واضح رہے کہ اپریل 2025 میں فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس (CCC+) سے بڑھا کر بی مائنس (B-) کی تھی، جس کے بعد ملک ہائی رسک قرض گیر ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ فچ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو کریڈٹ خدشات بدستور لاحق ہیں، تاہم حالیہ توثیق معاشی استحکام کے لیے مثبت اشارے فراہم کرتی ہے۔

  • روس کا یوکرینی شہر اوڈیسا پر ڈرون حملہ: کم از کم تین افراد ہلاک اور 23 زخمی

    روس کا یوکرینی شہر اوڈیسا پر ڈرون حملہ: کم از کم تین افراد ہلاک اور 23 زخمی

    کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے جنوبی شہر اوڈیسا پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے، جن میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

    یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں 50 سے زائد ڈرون استعمال کیے گئے، جن میں بعض جدید اور زیادہ طاقتور ماڈلز تھےروسی ڈرونز نے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا، جس کے باعث شدید سردی کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہےحملے میں پانچ رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ ملبے تلے دب کر دو مرد اور ایک خاتون جا بحق ہو گئے ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام افراد کا سراغ نہ مل جائے۔

    یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خارکیف میں ایک مسافر ٹرین کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں چار افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق حالیہ حملوں میں اوڈیسا، کیف اور لویو کے تاریخی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پانی بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے،نئی تحقیق

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ایسے حملے سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انہوں نے امریکہ اور عالمی برادری سے جنگ کے خاتمے کے لیے تیز رفتار سفارتکاری پر زور دیا ہے زیلنسکی نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ ماسکو کو مذاکرات پر آمادہ کیا جا سکے۔

    منتخب وزیراعظم کو صرف اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ ایک بیرونی ملک کو پسند نہیں تھا،سہیل آفریدی

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاسکو کی 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم نیلام کرنے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاسکو کی 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم نیلام کرنے کی منظوری

    ‎اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کی 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم نیلام کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب میں آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم دینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
    ‎وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم معاشی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں درآمدی یوریا پر وفاق اور صوبوں کے درمیان 50، 50 فیصد سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی۔
    ‎ای سی سی نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.9 ارب روپے جاری کرنے کی اجازت دی۔ اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ذمے یوٹیلیٹی کمپنیوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 10.98 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    ‎اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے قومی پروگرام کے لیے 29.6 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

  • حج 2025, 75 فیصد حجاج کو ساڑھے تین ارب روپے کی واپسی

    حج 2025, 75 فیصد حجاج کو ساڑھے تین ارب روپے کی واپسی

    ‎وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بدھ کو بتایا کہ حج 2025 کے اخراجات میں بچت کے باعث 75 فیصد حجاج کو ساڑھے تین ارب روپے واپس کیے گئے ہیں۔
    ‎اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہر حاجی کو 12 ہزار سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی رقم واپس کی گئی۔ سعودی عرب نے 2025 کے لیے پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ دیا تھا، جسے سرکاری اور نجی سکیموں کے درمیان برابر تقسیم کیا گیا۔
    ‎سردار یوسف نے بتایا کہ حج کے طویل اور مختصر دورانیے کے پیکجز کی قیمت میں بھی کمی کی گئی، طویل دورانیے کا پیکج 10 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ مختصر دورانیے کا 11 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔
    ‎وزیر نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان کو حج 2025 کے شاندار انتظامات پر ایکسی لینس ایوارڈ بھی دیا۔ حج کے دوران پاکستان حج مشن نے 1 لاکھ 19 ہزار سرکاری اور 60 ہزار نجی عازمین کی رجسٹریشن مکمل کی اور خوراک، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی۔
    ‎سردار یوسف کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات متعارف کرائی گئیں، جن میں ’پاک حج موبائل ایپ‘ کے ذریعے رہنمائی، تربیت، رہائش، پروازیں، خیمے اور مناسک حج کی مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ نجی حج سکیم میں اصلاحات کے بعد شکایات میں واضح کمی آئی۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ روٹ ٹو مکہ منصوبے میں اسلام آباد کے بعد کراچی ایئرپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے اور لاہور ایئرپورٹ کی شمولیت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حج پالیسی 2026 پچھلی اصلاحات کی بنیاد پر ترتیب دی گئی ہے تاکہ لاگت کم اور سہولیات بڑھائی جا سکیں۔

  • پانی بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے،نئی تحقیق

    پانی بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے،نئی تحقیق

    ایک نئی تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ پینے کے پانی میں موجود نمک بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے۔

    فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق پینے کے پانی میں موجود سوڈیم خاموشی سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن رہا ہےتحقیق میں بتایا گیا کہ پانی میں نمک کی زیادہ مقدار اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان واضح تعلق موجود ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو ساحلی علاقوں یا سمندر کے قریب رہائش پذیر ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا نہیں بلکہ ایک ایسے ماحولیاتی عنصر کی نشاندہی کرنا ہے جو بڑی تعداد میں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لوگ پہلے ہی ضرورت سے زیادہ نمک اپنی خوراک کے ذریعے استعمال کرتے ہیں، جبکہ پینے کے پانی میں شامل اضافی سوڈیم اس مقدار کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

    قیامت صرف چند لمحوں کی دوری پر ہے،جوہری ماہرین نے خبردار کر دیا

    اس تحقیق میں امریکا، بنگلادیش، ویتنام، کینیا، آسٹریلیا اور مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 74 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا نتائج سے پتا چلا کہ جو افراد زیادہ نمک یا کھارے پانی کا استعمال کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر دیگر افراد کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق نمکین پانی کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 26 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، یہ رجحان خاص طور پر ساحلی علاقوں میں زیادہ نمایاں پایا گیا، جہاں زیر زمین پانی پینے کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اور اس میں اکثر نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے بظاہر بلڈ پریشر میں یہ اضافہ معمولی محسوس ہوتا ہے، تاہم ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ بھی دل، گردوں اور دیگر اعضا پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

    لاہور پولیس ،بسنت سے قبل 1078 مقدمات درج کر کے 1015افراد گرفتار

    دنیا بھر میں تین ارب سے زائد افراد ساحلی علاقوں یا ان کے قریب رہتے ہیں، جہاں کھارے یا نمکین پانی کا استعمال عام ہے ماہرین کے مطابق صاف اور کم نمک والا پانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے گلوبل ہیلتھ میں شائع کیے گئے ہیں، جنہوں نے پینے کے پانی کے معیار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

  • نوجوانوں کو ہنر مند  اور بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح، مریم نواز

    نوجوانوں کو ہنر مند اور بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
    ‎اپنے حالیہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور گلف میں سب سے مشکل ملازمت پاکستانی کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے گئے ہیں اور اسکلز پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد بچوں کو تربیت دی گئی ہے، جبکہ پرواز کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ بچوں نے ٹریننگ حاصل کی۔
    ‎مریم نواز نے کہا کہ کئی بچے ای بزنس شروع کر کے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی قائم کی گئی ہے جہاں ایک ہزار بچوں کو تربیت دی گئی ہے، جبکہ سعودی عرب سے 45 ہزار ملازمتوں کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔

  • قیامت  صرف چند لمحوں کی دوری پر ہے،جوہری  ماہرین نے خبردار کر دیا

    قیامت صرف چند لمحوں کی دوری پر ہے،جوہری ماہرین نے خبردار کر دیا

    جوہری ماہرین نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ انسانیت اب قیامت سے صرف چند لمحوں کی دوری پر ہے۔

    غیر منافع بخش ادارے Bulletin of the Atomic Scientists کے مطابق سال 2026 کے لیے ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات سے محض 85 سیکنڈ پہلے پر سیٹ کر دیا گیا ہے، جو عالمی تباہی کی انتہائی خطرناک سطح کو ظاہر کرتا ہے ادارے کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ (SASB) کا کہنا ہے کہ جوہری جنگ، اسلحے کی نئی دوڑ اور خلا میں عسکری منصوبے دنیا کو ایک ایسے موڑ پر لے آئے ہیں جہاں سے واپسی مشکل ہوتی جا رہی ہے،دنیا تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے-

    ماہرین کے مطابق مزید تباہ کن جوہری ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں اور عالمی طاقتیں ایک بار پھر خطرناک مقابلے میں الجھ چکی ہیں SASB کے ایک رکن نے خصوصی طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلا میں ہتھیار رکھنے کا یہ تصور دنیا کو خلائی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے اس منصوبے کے نتیجے میں روس اور چین کی جانب سے سخت ردِعمل متوقع ہے، جس سے عالمی سلامتی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    منتخب وزیراعظم کو صرف اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ ایک بیرونی ملک کو پسند نہیں تھا،سہیل آفریدی

    جوہری ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر روس اور امریکا کے درمیان اسلحہ سازی سے متعلق معاہدے ختم ہو گئے تو دونوں ممالک کھل کر جوہری ہتھیار جمع کرنا شروع کر دیں گے، جو پوری انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اگر عالمی رہنماؤں نے فوری اور سنجیدہ فیصلے نہ کیے تو ڈومز ڈے کلاک کی سوئیاں آدھی رات پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکے گا اور پھر قیامت محض ایک استعارہ نہیں رہے گی۔

    ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

    ڈومز ڈے کیا ہے؟

    ڈومز ڈے (قیامت) کلاک ایک علامتی گھڑی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسانیت خود ساختہ تباہی یعنی دنیا کے خاتمے کے کتنے قریب ہے اس گھڑی میں آدھی رات دنیا کے خاتمے کی علامت سمجھی جاتی ہے اور وقت کو آدھی رات کے قریب یا دور کر کے عالمی خطرات کی شدت ظاہر کی جاتی ہے،اس گھڑی کو آگے یا پیچھے کرنے کا فیصلہ ماہرین کرتے ہیں جو ایٹمی جنگ کے خطرات، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر بڑے عالمی بحرانوں کا جائزہ لیتے ہیں،ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکنڈ کی سوئی کو آدھی رات کے قریب یا دور کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ سال ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات سے صرف 89 سیکنڈ پہلے پر مقرر کیا گیا تھا جو اس وقت تک کا سب سے خطرناک مقام تھا،اگر یہ گھڑی آدھی رات پر پہنچ جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کوئی تباہ کن ایٹمی حملہ یا شدید قدرتی آفت رونما ہو چکی ہے جو انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے،یہ گھڑی سنہ 1947 میں متعارف ہونے کے بعد اب تک آدھی رات کے سب سے قریب پہنچ چکی ہے۔ ہر سال اس کی ترتیب بلٹن آف دی ایٹامک سائنٹسٹس کی جانب سے دی جاتی ہے جو یہ طے کرتا ہے کہ انسانیت خود تباہی کے کتنے قریب ہے۔

    سنہ1947 میں بلٹن آف دی ایٹامک سائنٹسٹس نے ایک رسالے کی حیثیت اختیار کی جس کے پہلے سرورق پر فنکار مارٹل لینگسڈورف کی تیار کردہ گھڑی شائع کی گئی۔ یہی تصویر بعد میں ڈومز ڈے کلاک کے نام سے مشہور ہوئی ابتدا میں یہ گھڑی صرف ایٹمی جنگ کے خطرے کو جانچنے کے لیے بنائی گئی تھی تاہم بعد کے برسوں میں موسمیاتی تبدیلی جیسے عوامل کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا سنہ1953 میں ہائیڈروجن بم کی تیاری کے بعد گھڑی کو 2 منٹ تا آدھی رات کر دیا گیا جبکہ سنہ 1984 میں سرد جنگ کے دوران یہ 3 منٹ پر آ گئی۔

    سنہ1991 میں سرد جنگ کے خاتمے اور امریکا و روس کے درمیان اسٹارٹ معاہدے کے بعد گھڑی کو پیچھے ہٹا کر 17 منٹ تا آدھی رات کر دیا گیا جو اب تک کا سب سے محفوظ وقت تھاسنہ2020 میں گھڑی کو 100 سیکنڈ تا آدھی رات مقرر کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ مسلسل آدھی رات کے قریب آتی جا رہی ہے۔

    ڈومز ڈے کلاک کیسے کام کرتی ہے؟

    ہر سال سائنس اور سیکیورٹی بورڈ کے اراکین 2 بنیادی سوالات پر غور کرتے ہیں کہ کیا اس سال انسانیت پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے یا زیادہ خطرے میں اور کیا موجودہ صورتحال 79 سالہ تاریخ کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے یا کم؟ان سوالات کے جوابات کی بنیاد پر آئندہ سال کے لیے ڈومز ڈے کلاک کا وقت طے کیا جاتا ہے۔

    ڈومز ڈے کلاک دراصل کوئی اصل گھڑی نہیں بلکہ ایک علامت ہے جسے ماہر سائنسدان یہ سمجھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ دنیا کتنے بڑے خطرات کے قریب ہے اس گھڑی میں آدھی رات دنیا کی مکمل تباہی کی علامت سمجھی جاتی ہے جیسے ایٹمی جنگ، شدید موسمیاتی تباہی یا کوئی ایسا واقعہ جو انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہو۔

    جب دنیا میں خطرات بڑھتے ہیں مثلاً جنگوں کا خدشہ، ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ یا موسمیاتی تبدیلی تو ماہرین اس گھڑی کی سوئی کو آدھی رات کے قریب کر دیتے ہیں اور اگر حالات بہتر ہوں، عالمی تعاون بڑھے اور امن قائم ہو تو گھڑی کو آدھی رات سے دور کر دیا جاتا ہےسادہ لفظوں میں ڈومز ڈے کلاک ایک انتباہ ہے یہ ہمیں ڈرانے کے لیے نہیں بلکہ خبردار کرنے کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ دنیا کے رہنما اور عوام یہ سمجھ سکیں کہ اگر بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو ہم خود اپنی بقا کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

    اس کو اگر مزید سادہ الفاظ میں سمجھنے کی کوشش کی جائے تو کچھ ایسا ہے کہ ڈومز ڈے کلاک اصل میں ایک گرافک تصویر (تصویراتی گھڑی) ہے یعنی ایک ایسی گھڑی جو کاغذ، ویب سائٹ اور میڈیا میں دکھائی جاتی ہے یہ دیوار پر لٹکنے والی یا وقت بتانے والی گھڑی نہیں ہوتی اس میں عام گھڑی کی طرح ڈائل اور سوئیاں بنی ہوتی ہیں مگر اس کا مقصد وقت بتانا نہیں بلکہ خطرے کی سطح سمجھانا ہوتا ہے۔

    ہر سال سائنسدان باقاعدہ اعلان کرتے ہیں کہ گھڑی اب آدھی رات سے کتنے سیکنڈ دور ہے مثلاً 90 سیکنڈ یا 85 سیکنڈ۔ پھر اسی حساب سے اس گھڑی کی تصویر میں سوئی کو آگے یا پیچھے کر دیا جاتا ہے۔ میڈیا، اخبار اور نیوز چینلز اسی اپڈیٹ شدہ تصویر کو دکھاتے ہیں،یوں سمجھ لیں جیسے اسکول میں ٹریفک لائٹ کی تصویر دکھا کر بتایا جاتا ہے کہ سبز محفوظ ہے، پیلا خطرہ قریب ہے اور سرخ رکنے کا اشارہ ہےبالکل اسی طرح ڈومز ڈے کلاک ایک سمبول (علامت) ہے، جو ہمیں بتاتی ہے کہ دنیا خطرے کے کتنے قریب پہنچ چکی ہے۔

  • لاہور پولیس ،بسنت سے قبل 1078 مقدمات درج کر کے 1015افراد گرفتار

    لاہور پولیس ،بسنت سے قبل 1078 مقدمات درج کر کے 1015افراد گرفتار

    ‎لاہور پولیس نے بسنت سے پہلے غیر قانونی پتنگ بازی پر 1078 مقدمات درج کر کے 1015 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی پتنگیں اور 926 چرخیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
    ‎سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور عوام کے تحفظ کے لیے بسنت سیفٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پتنگ بازی پر والدین اور سرپرست کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بسنت کے موقع پر 10 لاکھ بائیکس پر مفت سیفٹی راڈز نصب کیے جا رہے ہیں اور سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک چلانے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

  • منتخب وزیراعظم کو  صرف اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ ایک بیرونی ملک کو پسند نہیں تھا،سہیل آفریدی

    منتخب وزیراعظم کو صرف اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ ایک بیرونی ملک کو پسند نہیں تھا،سہیل آفریدی

    پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے صرف اس لیے ہٹایا گیا کہ وہ ایک ملک کو پسند نہیں تھا-

    یونیورسٹی آف ہری پور کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں ںے غازی میں یونیورسٹی آف ہری پور کے تحصیل کیمپس کے قیام کا اعلان کیا۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ہمارا صوبہ ہے، ہم سڑکیں بھی بنائیں گے اور دیگر تمام مسائل بھی حل کریں گے، ہمارے دل بڑے ہیں، ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم کسی کے لیے لائٹس، سڑکیں اور مارکیٹس بند نہیں کرتےمیں فارم 47 کے مسلط شدہ کرپٹ ٹولے کو سیاست اور حکمرانی دونوں میدانوں میں عبرت ناک شکست دے کر دکھاؤں گا، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، دنیا چاند پر پہنچ گئی اور بدقسمتی سے ہم امن کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

    ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

    انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں بیرونی سازش کے ذریعے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا، صرف اس لیے کہ وہ ایک بیرونی ملک کو پسند نہیں تھا، عمران خان نے کافروں کی سرزمین پر مسلم اُمہ کے لیے آواز اٹھائی اور یہی بات ان کے لیے ناقابلِ برداشت تھی، کسی اور میں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرأت نہیں، کیونکہ سب کو اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ تیراہ کے لوگوں کو شدید برفباری میں زبردستی گھروں سے نکالا گیا اور زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا گیا، کچھ بے شرم وفاقی وزرا پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ تیراہ کے لوگ برفباری کی وجہ سے نقل مکانی کر رہے ہیں، ایک طرف تیراہ کے لوگ پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، دوسری طرف بے شرم سیاستدان ان کا مذاق اڑا رہے ہیں، کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا، ان لوگوں کو زبردستی نکالا گیا اور انہیں کوئی مالی مدد بھی فراہم نہیں کی گئی۔

    ایمان مزاری، ہادی علی کی گرفتاری میں تعاون کا الزام، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ردعمل

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی مسخروں کے مفادات پاکستان سے نہیں جڑے، ان کے مفادات صرف لوٹ مار سے وابستہ ہیں، پاکستانی عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرونِ ملک بھاگ جانا ہی ان کا مقصد ہے، جو بھی پاکستان میں ان کے سامنے کھڑا ہوتا ہے، یہ لوگ اس کا ساتھ برا حشر کرتے ہیں لیکن میں نہیں جھکوں گا، پوری دنیا کی طاقت میرے ضمیر کا سودا نہیں کر سکتی، میں عوام کی مدد سے ان کا مقابلہ کروں گا، جو بھی میرے صوبے کے مفاد میں نہیں ہوگا، میں اس کی ہر پالیسی کے خلاف کھڑا ہوں گا،اگر کسی بیرونی جارحیت کا سامنا ہوا تو فوج سے پہلے پختون قوم ان کا مقابلہ کرے گی لیکن واضح کر دوں کے آئندہ کسی بیرونی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    ظلم کی انتہا،سسرالیوں نے 5 ماہ کی حاملہ بہو کو جلا کر قتل کر دیا

  • ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

    ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

    ‎ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
    ‎عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    ‎سینیئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔