اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کی 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم نیلام کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب میں آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم دینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم معاشی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں درآمدی یوریا پر وفاق اور صوبوں کے درمیان 50، 50 فیصد سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی۔
ای سی سی نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.9 ارب روپے جاری کرنے کی اجازت دی۔ اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ذمے یوٹیلیٹی کمپنیوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 10.98 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے قومی پروگرام کے لیے 29.6 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پاسکو کی 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم نیلام کرنے کی منظوری
