بسنت کے موقع پر لاہور کی مارکیٹس میں تین دن کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔
پرنگ فروش انجمن کے ترجمان کے مطابق تیسرے روز تقریباً 5 لاکھ سے زائد پتنگیں اور گڈے، اور 10 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔ مارکیٹ میں پتنگوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے، اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت ہوا۔ دو پیس کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں اور چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔
تیسرے روز خریدو فروخت کی مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے رہی، پہلے اور دوسرے روز بالترتیب 16 اور 18 کروڑ روپے کی خریداری ہوئی۔
Blog
-

بسنت کے تین دنوں میں لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت
-

اوکاڑہ میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی
اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، سرکاری املاک اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے پیشِ نظر ضلع بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور ضلعی حدود میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لے کر چلنے، لاٹھی، پٹرول بم اور ہر قسم کے آتشیں مواد کے استعمال پر بھی سخت پابندی ہوگی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر کسی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے امن عامہ میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت ضلع میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اشتعال انگیز تقاریر یا منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے جو 10 فروری تک برقرار رہے گا۔ اس دوران ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گشت اور نگرانی کے عمل کو مزید سخت کریں گے تاکہ حکومتی رٹ کو برقرار رکھا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں مزید تنبیہ کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی استثنیٰ کے بغیر سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں تاکہ ضلع کی پرامن فضا برقرار رہ سکے۔
-

خانپور مہر: BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے ڈکیتی و فائرنگ کے خلاف احتجاج
میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) خانپور مہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف آل سندھ مہر فاؤنڈیشن اور سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ آل سندھ مہر فاؤنڈیشن کے رہنماؤں ایڈووکیٹ عرض آزاد مہر، ایاز مہر، ریاض احمد مہر، عبدالقیوم مہر اور دیگر کی قیادت میں تحصیل اسپتال کے سامنے بائی پاس روڈ پر کیا گیا، جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل گھوٹکی اے سیکشن تھانے کی حدود مسو کلوڑ کے قریب مسلح ملزمان نے BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے 38 لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت کرنے پر انہیں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ رہنماؤں نے بتایا کہ زخمی BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر تاحال تشویشناک حالت میں سکھر کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
احتجاج کرنے والے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو کئی دن گزر جانے کے باوجود اے سیکشن گھوٹکی پولیس نہ تو BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر سکی ہے اور نہ ہی لوٹی گئی رقم برآمد کی جا سکی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے ڈکیتی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے اور زخمی کو انصاف فراہم کیا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
-

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردوں کے زیر استعمال : امریکی نشریاتی ادارہ
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جس کے باعث دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔
سی این این کے مطابق فتنہ الخوارج (FAK) اور فتنہ الہندوستان (FAH) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ہتھیاروں کی آسان دستیابی نے دہشت گرد حملوں کی نوعیت اور شدت میں واضح اضافہ کیا ہے، خاص طور پر سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
امریکی سرکاری نگرانی کے ادارے سیگار کے سربراہ جان سوپکو کے مطابق امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں تقریباً تین لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے تھے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کے دوران یہی جدید امریکی اسلحہ استعمال ہوا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے اور اس مسئلے نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان افغان حکام اور بین الاقوامی برادری کو متعدد بار شواہد فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔ -

لائبہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی، رخصتی کی جذباتی تصاویر وائرل
پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ شادی کے موقع پر ہونے والی رخصتی کی ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں لائبہ خان کو اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں لائبہ خان اپنی والدہ سے گلے ملتی ہیں اور والدہ جذباتی ہو جاتی ہیں، جس پر لائبہ خان نے کہا: "ما ما، آپ کو پتہ ہے نہ کہ میں نہیں رونا، تو اب آپ بھی مت روئیں، سب اچھا ہوگا انشاء اللہ، یہ بندہ اچھا ہے۔” یہ لمحہ لائبہ خان اور ان کے خاندان کے جذبات کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔
لائبہ خان کے سوشل میڈیا پر چالیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور انہوں نے شادی کی تقریب اور منگنی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جس سے خوشی اور جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی خوشخبری پر ردعمل ظاہر کیا اور لائبہ خان اور ان کے شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ شادی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں مداح ان کے نئے سفر کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ -

ڈاکٹر اکبر ناصر آئی جی گلگت بلتستان تعینات
گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان پہلے آئی جی اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے طور پر بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔
ان کی تعیناتی کے بعد موجودہ آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے گلگت بلتستان میں پولیس کے قیادت کے امور میں نئی سمت متوقع ہے۔ -

پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان
پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا پیشکش کا مقصد مسافروں بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفر کو آسان اور سستا بنانا ہےخصوصی رعایت کا فائدہ اٹھا کر مسافر 10 فروری تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، ترجمان کے مطابق رعایت یکم سے 10 مارچ اور یکم سے 15 مئی کے درمیان دستیاب ہوگی۔
آئی سی سی پلیئرز رینکنگ ،صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا
ایپسٹین فائلز سےمیری ازدواجی زندگی کے نہایت تکلیف دہ لمحات دوبارہ یاد آ گئے ،میلنڈا گیٹس
پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی
-

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ ،صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا
آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے-
قومی کرکٹر صائم ایوب ایک بار پھر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ان کے 290 پوائنٹس ہیں، سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آل راؤنڈر میں بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد نواز آل راؤنڈرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز میں بھارت کے ورون چکرورتی پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے ابرار احمد دو درجے ترقی پا کر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ابھیشک شرما پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے ہی جوز بٹلر تیسری پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ سلمان علی آغا 12 درجہ ترقی کے بعد 29 ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔
-

9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا آغاز، 19 ممالک کی شرکت
9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے ساتھ 60 گھنٹے پر مشتمل پیٹرولنگ ایکسرسائز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقابلوں میں 19 دوست ممالک کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ متعدد ممالک کے عسکری مبصرین بھی مشق کا حصہ ہیں۔ بحرین، بنگلا دیش، بیلاروس اور مصر کی ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہیں، جبکہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ بطور مبصر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ اور مراکش کی ٹیمیں بھی مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 ملکی ٹیمیں جبکہ پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی اس بین الاقوامی مشق میں شامل ہیں۔
مشق کے دوران اعلیٰ جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور پیشہ ورانہ عسکری مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ ٹیم اسپرٹ کے ذریعے استقامت، باہمی تعاون اور بنیادی عسکری صلاحیتوں کو نکھارنا اس مشق کا بنیادی مقصد ہے۔
تقریب کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ -

ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی رقم میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قبائلی بے گھر افراد کے دوہرے پتے کے مسئلے کو حل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ جو بے گھر افراد میزبان گھروں میں مقیم ہیں، انہیں بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا تاکہ کوئی متاثرہ خاندان حکومتی معاونت سے محروم نہ رہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر ترقی، امن اور خوشحالی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت متاثرہ عوام کی بحالی اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔