آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے نئے آئی جی کو تعینات کردیا گیا ہے، جس کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کے عہدے کے لیے تین نام وفاق کو بھجوا ئے تھے، جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم شامل تھے۔ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ان کی منظوری دی۔
خیال رہے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی راو عبدالکریم کا تعلق پنجاب پولیس کے 24 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس کو جوائن گیا۔
راؤ عبدالکریم ڈی پی او جھنگ ، ڈی پی او میانوالی اور ڈی پی او قصور تعینات رہ چکے ہیں جب کہ آر پی او گوجرانوالہ بھی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
Blog
-

ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی،راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب تعینات
-

مودی کا امریکا، بھارت تجارتی معاہدے کا خیرمقدم، ٹیرف میں کمی پر ٹرمپ کا شکریہ
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکہ اور بھارت کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور بھارتی مصنوعات پر امریکی ٹیرف میں کمی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے، تاہم انہوں نے روسی تیل کی خریداری روکنے یا کسی مخصوص مالی وعدے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا۔
وزیراعظم مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے بات کر کے خوشی ہوئی اور بھارتی مصنوعات پر ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کرنے کے اعلان نے انہیں مسرور کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کو بھارت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1.4 ارب بھارتی عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جب دنیا کی دو بڑی معیشتیں اور سب سے بڑی جمہوری طاقتیں مل کر کام کرتی ہیں تو اس کے فوائد براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں اور باہمی تعاون کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی قیادت کو عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن کی کوششوں میں امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ امریکہ اور بھارت کے درمیان شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔ -

امریکہ-بھارت تجارتی معاہدہ: ٹرمپ نے مودی سے کال کے بعد ٹیرف میں کمی اور بڑے وعدوں کا اعلان کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے فوراً بعد امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جسے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
معاہدے کے تحت امریکہ بھارتی مصنوعات پر عائد ریسی پروکل ٹیرف کو فوری طور پر 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا۔ اس کے بدلے بھارت نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے کی سمت عملی اقدامات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے امریکی برآمدات کو بھارتی منڈی میں نمایاں سہولت ملے گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم مودی نے روس سے تیل کی خریداری کم کرنے اور اس کی جگہ امریکہ اور وینزویلا سے زیادہ تیل خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس فیصلے کو یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
معاہدے کے ایک اور اہم پہلو کے تحت بھارت نے Buy American پالیسی کے تحت 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی انرجی، ٹیکنالوجی، زرعی مصنوعات، کوئلہ اور دیگر اشیا خریدنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے امریکی معیشت اور روزگار کے مواقع کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ اور وزیراعظم مودی ایسے رہنما ہیں جو وعدے کر کے انہیں پورا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ -

سعودی عرب: غیر معیاری خدمات پر 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر معیاری خدمات فراہم کرنے پر 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔ یہ ایجنسیز عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ اقدام باقاعدہ جائزے کے بعد کیا گیا، جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیوں کا مشاہدہ ہوا۔ ترجمان غسان النعیمی نے بتایا کہ متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی شدہ خامیوں کو دور کر سکیں۔
معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا، جبکہ موجودہ ویزے متاثر نہیں ہوں گے۔ -

قصور: خطرناک ڈاکو کی گرفتاری میں جرات دکھانے والے شہری سے ڈی پی او کی ملاقات
قصور (طارق نوید سندھوسے)قصور کے علاقے کھڈیاں میں خطرناک ڈاکو کی گرفتاری کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہری محبت علی سے ڈی پی او قصور، محمد عیسیٰ خاں نے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے شہری کی جرات کو سراہتے ہوئے اسے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ واردات کے دوران جان خطرے میں ڈال کر پولیس سے تعاون کرنے والا محبت علی اصل ہیرو ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت عثمان زیب، سکنہ شرقپور جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت تنویّر، سکنہ مرزا پور ننکانہ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنی شناخت چھپائی، تاہم فنگر پرنٹ اور فیس ٹریس ٹیکنالوجی سے اس کی تصدیق ہوئی۔
عثمان زیب مختلف مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری نکلا، جن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلہ شامل ہیں۔ ملزم 2020 میں تھانہ شرقپور میں تعینات اے ایس آئی محمد بوٹا کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔ تھانہ کھڈیاں پولیس نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔
افتتاح کے موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ واشنگ پلانٹ میں آٹومیٹک نظام کے ذریعے الیکٹرک بس کو واش اور ڈرائی کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ الیکٹرک بس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے 1300 نئی بسوں کے لیے مکمل ٹائم لائن طلب کی جبکہ ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ خواتین خود کفیل بن سکیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے ایک ہی کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے "یو ٹونگ” کمپنی کے جدید چارجنگ اسٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں 105 منٹ میں الیکٹرک بس مکمل چارج کی جاتی ہے۔ -

رینالہ خورد: ڈاکوؤں کی دو وارداتیں، نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیے گئے
رینالہ خورد (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر)رینالہ خورد میں گذشتہ روز دو مختلف واقعات میں مسلح ڈاکوؤں نے دو افراد سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد رینالہ سے اپنے گاؤں 19 جی ڈی جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سے 5440 روپے نقد، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
اسی روز مشتاق احمد کو شہر سے گاؤں جاتے ہوئے 13 ون آر کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اس سے موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقد چھین لیے، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔
پولیس نے دونوں واقعات میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
-

گھوٹکی: 7 سکولوں میں فرنیچر اور الماریاں تقسیم، طلبہ کی سہولیات میں اضافہ
میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی، منظور احمد کنرانی نے ضلع کے 7 اسکولوں میں ضروری فرنیچر اور الماریاں تقسیم کیں تاکہ طلبہ کی تعلیمی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔
تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوباڑو میں سی ایس آر فنڈ (ماڑی انرجیز) کے تحت منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ڈپٹی منیجر سی ایس آر کرنل فاروق اعظم، ڈی ای او پرائمری ذکریا دھاندھو اور متعلقہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور ضلع کے اسکولوں میں فرنیچر کی کمی کو دور کرنے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی کہ فرنیچر کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو اس سے مکمل فائدہ حاصل ہو سکے۔
اس موقع پر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جنگ کالونی ڈہرکی، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول خانپور مہر، گورنمنٹ ہائی اسکول غلام حیدر ڈہرکی، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول قاضی بادل، جی بی پی ایس بمبلی، جی بی پی ایس خانپور مہر اور جی بی پی ایس موٹن مہر کو مجموعی طور پر 229 ڈبل ڈیسکیں، 26 کرسیاں، 18 میزیں اور 7 الماریاں فراہم کی گئیں۔
-

گھوٹکی: صحافی محمد بچل گھنیوں قتل کیس، دو مرکزی ملزمان گرفتار
میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈی آئی جی سکھر لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب کی کمانڈ میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سکھر رینج پولیس، سندھ رینجرز اور وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی کی مشترکہ کارروائی میں نجی ٹی وی کے صحافی محمد بچل گھنیوں کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان نے پولیس پریشر کے باعث خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے ڈی ایس پی آفس اوباڑو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل بے دردی سے قتل کیے گئے صحافی محمد بچل گھنیوں کے کیس میں مرکزی ملزمان غلام حسین ولد جام گھنیوں اور قدیر ولد خان محمد گھنیوں نے جاری آپریشن کے دباؤ پر گرفتاری پیش کی۔
ایس ایس پی کے مطابق اس سے قبل بھی دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ قتل کیس میں مجموعی طور پر سات ملزمان نامزد ہیں، جن میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔
محمد انور کھیتران نے کہا کہ پولیس صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور صحافیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام ملزمان گرفتار یا سرنڈر نہیں کر لیتے۔
-

یوم یکجہتی کشمیر: 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل
حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن صبح 10 بجے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اسے دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور مواصلاتی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ ماہ محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہیں، مگر خطے میں صورتحال اب بھی نازک ہے۔