Baaghi TV

Blog

  • چودھری پرویز الہیٰ سے کورین پارلیمانی وفد کی ملاقات

    چودھری پرویز الہیٰ سے کورین پارلیمانی وفد کی ملاقات

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے کوریا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے

    مسلم لیگ ق نے بھی وزیراعظم سے ایک اور وزارت مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے کوریا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، کورین وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور ورکنگ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرنے والوں میں جنوبی کوریا کے سفیر سنگ کی کواک کے علاوہ قومی اسمبلی کے ارکان محترمہ بی سُک چُو،وون چن چنگ اور دیگرسفارت کار شامل تھے .

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان شعبوں میں بہترین دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جن سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    چودھری پرویز الہیٰ جو مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور حکومت کے اتحادی ہیں نے کورین پارلیمانی وفد سے ملاقات میں کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت، توانائی و دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانادونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہو گا، کیونکہ وزیر اعظم عمران خان سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور پرامن ماحول اور ترقیاتی حکمت عملی پر زور دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورین پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی تھی ،اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوریا کے ساتھ تعاون میں وسعت دی جائے گی، کوریا اور پاکستان کے مابین ایگریکلچر کے شعبوں میں باہمی مطابقت کی بدولت ہم ایک دورسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں، کور یا میں مقیم پاکستان کوریا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں.

  • آج سے سرگودہا ڈویژن میں بارشوں کا امکان

    آج سے سرگودہا ڈویژن میں بارشوں کا امکان

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سےسرگودھاڈویژن میں بارشوں کاامکان ھے
    بارشیں لگاتارتین دن جاری رھیں گی پھر تین دن موسم گرم،خشک اور مرتوب رہے گا اور اس کے بعد پھرایک ہفتہ لگاتار بارشوں کے امکانات ہیں سرگودہا میں اس وقت موسم شدید گرم ہے اور حبس سے لوگوں کا برا حال ہے لوگ بارشوں کی دعا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب فلڈ کی وارننگ بھی جاری ہو چکی ہے

  • نئے چیف سلیکٹر پر تنقید نہیں سپورٹ کریں، انضمام الحق کی درخواست

    نئے چیف سلیکٹر پر تنقید نہیں سپورٹ کریں، انضمام الحق کی درخواست

    انضمام الحق نے نئے چیف سلیکٹر کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی اور انھوں نے کھلاڑیوں پر تنقید کو بھی غلط قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کیلیے بلاگ میں سابق چیف سلیکٹر نے تحریر کیا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے یہ پاکستان کی ٹیم ہے، ان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، تنقید برائے اصلاح سے کوئی انکار نہیں کرتا مگر جس طرح کھلاڑیوں کو بھارت کیخلاف میچ ہارنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ تین سال سے زائد برس کام کے دوران مجھے پرستاروں کی بڑی تعداد نے سپورٹ کیا، اب میرا معاہدہ ختم ہورہا ہے۔ میری درخواست ہے کہ نئے چیف سلیکٹر پر تنقید کے بجائے انھیں سپورٹ کریں، ہمیں مشکلات میں اپنوں کا ساتھ دینے کا رواج اپنانا ہوگا۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی وجہ صرف یہ بتائی تھی کہ میں نئے ٹیلنٹ اور لوگوں کو موقع دینا چاہتاہوں.بطور چیف سلیکٹر ان پر ناقدین کافی نتقید کرتے رہے ہیں.

  • جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کے لئے درخواست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان پیسے دینے کے لئے راضی ہو گئے انہوں نے پلی بارگین کے لئے درخواست دے دی، احتساب عدالت نے درخواستوں پر کاروائی کا حکم دے دیا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار تین ملزمان خورشید انور جمالی ، سید عارف علی اور سید آصف محمود کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا ،ان کا جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوا تھا

    احتساب عدالت میں دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان نیب کو رقم دینے کے لئے تیار ہیں وہ لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے پلی بارگین کے لئے نیب کو درخواست دے دی ہے. احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے استفسار پر نیب نے بتایا کہ ملزموں کی درخواستوں پرعمل ہو رہا ہے، درخواستیں منظوری کے لئے ہیڈ کوارٹر بھجوائی گئی ہیں.

    عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی .

    بعد ازاں عدالت نے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری مرتبہ جسمانی ریمانڈ ہے اگلی بار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے گا.

    ملزمان پر سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں میں میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود نے نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی سے ملی بھگت کر کے خورد برد اور منی لانڈرنگ کی جس سے قومی خزانہ کو 16ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

  • بھارت میں آنے والے 4سالوں میں 37فیصد ملازمتیں کم ہوں گی، رپورٹ

    بھارت میں آنے والے 4سالوں میں 37فیصد ملازمتیں کم ہوں گی، رپورٹ

    نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ کی دوسری مدت جاری ہے لیکن بے روزگاری کم کرنے کے محاذ پر مودی حکومت اب تک بری ناکام رہی ہے۔
    تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اگلے 4 سالوں میں ملک میں ملازمتوں پر بحران بڑھ سکتا ہے اور اس میں 37 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ملک میں نئی ملازمتیں کم ہوں گی۔ اکنامک ٹائمز نے ایک خبر شائع کی ہے جس کے مطابق ای کامرس، بینکنگ، فائنانشیل سروس، انشورنس اور بی پی اوآئی ٹی سیکٹر کی ملازمتوں میں سال 23-2019 کے دوران 37 فیصد کی کمی آسکتی ہے

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ، زراعت، ایگرو کیمیکل، ٹیلی کمیونی کیشنز، بی پی او،آئی ٹی، میڈیا، انٹرٹینمنٹ، ہیلتھ کیئر اور فارماسیوٹیکل جیسے اہم شعبوں میں بھی ملازمتوں کی کمی ہو سکتی ہے۔ ایگریکلچر اور ایگروکیمیکل سیکٹر میں سب سے زیادہ ملازمتوں کا بحران پیدا ہونے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سیکٹر میں آئندہ سالوں میں 70 فیصد تک ملازمتوں میںکمی آ سکتی ہے۔
    کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیQٹ سیکٹر میں 44 فیصد ملازمتوں کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آٹو موبائل اور الائیڈ انڈسٹریز میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع مل سکتے ہیں۔

  • آج بہت خوشی ہورہی ہے کہ  قتل کے مقدمات تیزی سے حل ہورہے ہیں، چیف جسٹس

    آج بہت خوشی ہورہی ہے کہ قتل کے مقدمات تیزی سے حل ہورہے ہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد:پاکستان میں عدالتی نظام میں بہتری پر چیف جسٹس آف پاکستان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے بہت ہی بہتر ہے. چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا ہے کہ مجهے خوشی ہے کہ دوہزار سولہ کا کیس آج دوہزار انیس میں ختم ہو رہا ہے،پہلے ایسے کیسز 15 سال میں یہ مراحل طے کرتے تهے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جہلم میں قتل کی گئی رخسانہ بی بی کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قتل کے مجرم صداقت علی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی۔

    سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رخسانہ بی بی کے قتل کا واقعہ ڈهوک کنیال جہلم میں پیش آیا،خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،رخسانہ بی بی کو دو فائر لگے تھے، جن میں سے ایک رائفل اور دوسرا پسٹل کا تھا۔سرکاری وکیل کی دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم صداقت علی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پچهلے دنوں کوئٹہ کا ایک کیس تین ماہ میں تمام مراحل سے گزر کر سپریم کورٹ میں آیا تھا،جسے ہم نے اپنے انجام کو پہنچایا۔

    قتل کیس میں‌ ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجهے خوشی ہے کہ ہماری کوشش سے کیس جلدی ختم ہو رہے ہیں،پہلے ایسے کیسز 15 سال میں یہ مراحل طے کرتے تهے، آج یہ محض تین سال میں اپنے انجام کو پہنچا۔

    واضح رہے کہ صداقت علی کو رخسانہ بی بی کے قتل کے الزام میں ٹرائل کورٹ نےعمر قید سنائی تهی اور لاہورہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکها تها

  • لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

    لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ملزم کو قتل کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا.

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی کے لئے لائے جانے والے ملزم پر اچانک فائر کھول دیا گیا جس سے کچہری میں بھگدڑ مچ گئی تا ہم پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، فائرنگ سے قیدی جاں بحق ہو گیا

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    پولیس کے مطابق لاہور ضلع کچہری میں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم راشد کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق شخص ندیم راشد لاہور کی مدینہ کالونی کا رہائشی تھا ،ندیم راشدکودفعہ 324کےتحت اقدام قتل کےالزام میں پیش کیا گیا تھا ،ملزم ندیم راشد کی ہلاکت سرپرگولی لگنے کی وجہ سےہوئی،ہلاک ملزم ندیم راشد کچہری سے واپس کوکوٹ لکھ پت جیل لے جایاجا رہا تھا ،ملزم ندیم راشد کے خلاف تھانہ چوہنگ لاہورمیں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا .

    لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے 10 مسلح افراد گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم علی حیدر کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا.

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ملزم سےفائرنگ میں استعمال کیاجانے والااسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے،ملزم علی حیدرکےبھائی اعجازکوندیم نے2016ءمیں فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا،مزیدتفتیش جاری ہے،واقعہ کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجارہا ہے،

    لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    واضح رہے کہ چند روز قبل لاہورائیر پورٹ پر بھی فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جہاں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا،

     

  • عافیہ کو لانے کے دعویدار نے امریکا میں صحافی کو سوال سے ہی روک دیا، شہباز شریف

    عافیہ کو لانے کے دعویدار نے امریکا میں صحافی کو سوال سے ہی روک دیا، شہباز شریف

    نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے عمران خان کے دورہ امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ میں بھی نواز شریف کے خوف میں مبتلارہے ، دورہ امریکا سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں ٹی وی اور اے سی چھیننے کی بات کرکے ثابت کیاہے کہ وہ نوازشریف کے خوف میں مبتلا ہیں، کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دورہ امریکا سے کچھ حاصل نہیں کیا، البتہ دورہ امریکا سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے دعویدار نے امریکا میں صحافی کو اس پر سوال کرنے سے ہی روک دیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات بھی نہیں کی، کیا حکومت نے کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

  • شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد میں اللہ تعالیٰ نے انتہائی شفا رکھی ہے اسکا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے شہد کی مکھی دن رات کی انتھک محنت سے شہد تیار کرتی ہے اس میں اللہ نے قدرتی مٹھاس رکھی ہے قرآن پاک میں شہد کی مکھی کا ذکر اتنی اہمیت سے کیا گیا ہے کہ ایک پوری آیت اس کے نام پر نازل کی گئی ہے

    قرآن پاک میں اللہ کا فرما ن ہے ”اسمیں شفاء کے علاوہ کچھ نہیں لیکن یقین کرنے والوں کے لیے” شہد کی انسانی جسم کے لیے فائدے بے شمار ہیں اسکا جلد کے امراض کے لیے استعمال نہایت مفید ہے جلد پر دانوں کے اوپر شہد لگانے سے چند ہی دنوں میں دانے ختم ہو جاتے ہیں

    سبزیوں کے تیل اور لیموں کے رس میں شہد ملا کر لگانے سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے انڈے کی زردی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ دلکش اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے چہرے کی جھریوں کے لیے شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر ماسک بنا لیں اس کو منہ پر لگائیں تھوڑے دنوں میں جھریاں ختم ہو جائیں گی

    رنگ نکھارنے کے لئے ایک چمچ بیسن میں تھوڑی سی ہلدی ایک چمچ گائے کا دودھ اور چند قطرے شہد ملا کر مکس کر کے ہفتے میں دو بار چہرے پر لگانے سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے نہار منہ پینے سے اچھی صحت کے ساتھ ساتھ موٹاپا بھی کم ہوتا ہے

    بچوں اور بڑوں کواکثررات میں سونے میں کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے جو نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے اس سے نجات کے لیے شہد کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے شہد میں اینٹی بیکٹیریا اینٹی وائرس اور اینٹی فنگلز پائے جاتے ہیں جو کئی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مفید ہوتے ہیں

  • فلسطینی صحافی محمد انور کی قید میں تیسری بار 4ماہ کی توسیع

    فلسطینی صحافی محمد انور کی قید میں تیسری بار 4ماہ کی توسیع

    اسرائیلی حکام نے انتظامی قید کی پالیسی کے تحت سینیر صحافی محمد انور منیٰ کی قید میں تیسری بار 4 ماہ کی توسیع کردی۔
    صہیونی فوج کی طرف سے محمد انور منیٰ کی مدت حراست میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس پرعدالت نے ان کی قید مزید چار ماہ تک بڑھا دی۔
    اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 102 فلسطینی مزدور گرفتارکر لیے

    یاد رہے کہ 37 سالہ صحافی انور منیٰ کو اسرائیلی فوج نے اگست 2018ءکو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ اب تک 7 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
    قبل ازیں محمد انور کو سات اگست 2013ء کو کیا گیا تھا اوراپریل 2015ء کو رہا کیا گیا تھا۔