Baaghi TV

Blog

  • کالعدم تنظیموں کے خلاف عید پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگا دی گئی

    کالعدم تنظیموں کے خلاف عید پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگا دی گئی

    سرگودھا(آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نےکالعدم تنظیموں کو عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگا دی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلہ اور ہدایات جاری کی ہیں کہ عید کے موقع پر کسی بھی کالعدم تنظیم کو چندہ یا قربانی کی کھال اکٹھی نہ کرنے دی جائے اور ان تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے جو چندہ یا کھال اکٹھی کریں۔

  • مشترکہ سرحدی تنازعات کو ختم کرنے اور مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات

    مشترکہ سرحدی تنازعات کو ختم کرنے اور مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات

    ا سلام آباد :ایران و پاکستان کے مابین مشترکہ سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے پر تاکید،ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی تنازعات کے حل کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ وفود کی بات چیت، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، انسداد دہشتگردی اور غیرقانونی نقل و حرکت کو روکنے پر اتفاق کیا گیا.

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک کی قیادت میں پاکستانی وفد نے میرجاوہ کے علاقے میں ایرانی حکام سے ملاقات کی.اس موقع پر فریقین نے ایران و پاکستان سرحد پر اٹھائے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا.انہوں نے انسداد دہشتگردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

  • 13ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

    13ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی اور انہیں
    کام کرنے سے بھی روک دیا ہے،،زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 13ہزار این جی اوز کو نان فنکشنل و دیگر سرگرمیاں میں ملوث ہونے پر ان کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کردی ہے جبکہ اب بھی صوبے میں 8ہزار این جی اوز کام کررہی جن کی نگرانی بھی کی جائے رھی ہے

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے سعودی عرب بھجوائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی‌ آئس پکڑ لی

    آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آئس ہیروئن کہاں بن رہی ہے، منشیات کیس میں عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ گولڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس بر آمد کی ہے، پولیس نے 4 ملزمان کو بھجی گرفتار کیا ہے.

    گولڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق میانوالی، خوشاب، مردان اور حافظ آباد سے ہے، ملزمان یہ آئس سعودی عرب بھجوانا چاہتے تھے .

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت بھجوائی جانے والی آئس بھی برآمد کر لی گئی تھی جسے ٹرین میں چھپایا گیا تھا ،ا س سے قبل 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی .

    آئس کے نام سے مشہور ذرہ نما نشہ آور پاؤڈر کچھ عرصے سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ میں خوفناک حد تک پھیلتا جارہا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں آئس نے خطرے کی گھنٹی تو بجادی ہے مگر متعقلہ اداروں کو اس آفت پر قابو پانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    چین نے رواں برس ماہ فروری میں آئس کے سمگلر کو پھانیسی دی ہے، کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے منشیات فروش کو پھانسی دی گئی جو آئس کا کاروبار کرتا تھا کائے ڈانگجیا کو 2016 میں منشیات کی تیاری ، سمگلنگ اور مجرموں کو تحفظ دینے کے الزام پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت نے اس نشے کی روک تھام کے لیے منشیات کے کنٹرول سے متعلق 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔ اس ترمیم میں آئس کے کاروبار پر7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم میں سپر ہیرواور بالی ووڈ فلم میں ایک بہادر پولیس افسر بننا چاہتی ہوں،تاپسی پنو

    ہالی ووڈ فلم میں سپر ہیرواور بالی ووڈ فلم میں ایک بہادر پولیس افسر بننا چاہتی ہوں،تاپسی پنو

    تاپسی پنوان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ”مشن منگل ”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.لیکن جلد ریلیز ہونے والی فلم”سانڈکی آنکھ”میں ایکشن میں دکھائی دیں گی-

    تاپسی پنونے جگرن فلم فیسٹیول میں فلموں میں کردار کے حوالے سے اپنی خواشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن سیریز”اوینجرز”کی کسی فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں –
    فیسٹیول کے ابتدائی سیشنزمیں بات کرتے ہوئے تاپسی پنو نے بتایا کہ وہ ”اوینجزز”میں کسی سپر ہیرو کا کرداراداکرنے والے کسی اداکار کی جگہ لینا نہیں چاہتیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ اس سیریز میں ایک بھارتی سپر ہیروکا کردار بھی رکھا جائے جسے وہ نبھائیں –
    تاپسی پنوکے مطابق اب تک ان کے کیریئر میں سپر ہیروکا ہی وہ کردار رہ گیا ہے جو انہوں نے ابھی تک نہیں نبھایا.ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ فلموں میں ایک بہادراور ایماندار پولیس افسر کا کرارنبھانا چاہتی ہیں-

  • مظفرگڑھ کے وہیل چیئر کرکٹر نے تاریخ رقم کردی

    مظفرگڑھ کے وہیل چیئر کرکٹر محمد فیاض نے اپنی تباہ کن باولنگ سے وہیل چیئر ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو نیست ونابود کر کے رکھ دیا ۔محمد فیاض کے مطابق حکومت اگر توجہ دے تو عالمی سطح کے ٹورنامنٹ بھی جیت کر لا سکتے ہیں۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور سے تعلق رکھنے والے محمد فیاض جو ٹانگوں سے تو معذور ہے لیکن اس نے اپنے بلند ارادوں سے وہ کر دکھایا جو ہماری قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور ومقبول کھلاڑی بھی نہ کر سکےمحمد فیاض نے نیپال میں کھیلے جانے والے وہیل چیئر ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو پچھاڑ کر رکھ دیا.محمدفیاض نے اپنی شاندار بالنگ سے فائنل میں روائتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا.محمد فیاض کی کامیابی پر اس کے دوست احباب کی خوشی قابل دید ہے.محمد فیاض کا کہناہے کہ اگر حکومتی سطح پر ہماری حوصلہ افزائی کی جائے تو ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں.

  • پاکستان نیوی کا بلوچستان میں شاندار تعلیمی کیمپس کا افتتاح

    پاکستان نیوی کا بلوچستان میں شاندار تعلیمی کیمپس کا افتتاح

    پاکستان نیوی نے تعلیم کے فروغ کے لئے بلوچستان میں اہم قدم اٹھا لیا

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے گوادر میں بحریہ ماڈل کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح کر دیا ہے، پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق کمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بحریہ ماڈل کالج کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے افسران اور مقامی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کہا کہ قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی میں تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ ساحلی علاقوں کی ترقی اورساحلی مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے بحریہ ماڈل اسکول کا آغاز کچھ سال قبل 7 اساتذہ اور 35 بچوں کے ساتھ کیاتھا۔ آج یہ ایک عمارت اور ادارے میں تبدیل ہوگئی ہے۔کالج کا یہ کیمپس جدید ترین تعلیمی سہولیات سے لیس ہے جس میں 523 طلبا اور طالبات زیرتعلیم ہیں .

    واضح رہے کہ پاکستان نیوی بلوچستان میں تعلیم و صحت سیکٹر میں کام کر رہی ہے، پاکستان نیوی نے بلوچستان کے علاقے میں ہسپتال بھی قائم کر رکھے ہیں ،نیوی کا کیڈٹ کالج بھی بلوچستان میں ہے، اب بحریہ کالج کے ایک اور کیمپس کا افتتاح کیا گیا ہے.

  • کسٹم کروائی کروٹوں کا مال قبضے میں۔

    پاکستان کسٹمز کی سرانان کے قریب اسمگلروں کےخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا ہے افغان بارڈر سے اندرون ملک جانے والے 3 ٹرکوں کو روکنے کے کوشش کی گئی تو کسٹمز حکام کو دیکھ کر اسمگلروں نے راہ فرار اختیار کی تو کسٹم حکام نے کروائی کرتے ہوۓ ٹرکوں سے چھالیہ پان پراک کپڑا ٹائرز ، کمبلز اور دیگر سامان برآمد کر لیا اور ٹرکوں کو قبضے میں لیکر کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا کسٹم کی کاروائی میں ایف سی نے بھی بھرپور تعاون کیا برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان کی مالیت تقریبا 5 کروڑ روپے بنتی ہے، کسٹم حکام۔

  • وزیراعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کی سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیراعظم لی پنگ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ لی پنگ پاکستان کے حقیقی دوست تھے، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالہ سے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لی پنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعلقات کے فروغ کے لئے بے مثال خدمات پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ نے چین کی ترقی اورخوشحالی اور خطے میں امن کے لئے عظیم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ ایک روز قبل بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 94 برس تھی .۔لی پنگ نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈ نگ کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے ۔ چین کے سابق وزیراعظم طویل عرصے سے بیمار تھے۔ لی پینگ انیس سو ستاسی سے انیس اٹھانوے تک چین کے وزیراعظم رہے۔لی پینگ کو انیس سو ستاسی میں بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف خونریز کارروائی کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے .

  • بادشاہی مسجد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قیمتی حسن کھو رہی ہے

    بادشاہی مسجد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قیمتی حسن کھو رہی ہے

    چنیوٹ
    چنیوٹ کے وسط میں چار سو سال قبل مغلیہ دور کے وزیراعظم نواب سعد اللہ خان کے دور میں تعمیر ہونے والی بادشاہی مسجد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قیمتی حسن کھو رہی ہے جس پر حکومت وقت کی توجہ کی اشد ضرورت ہے
    چنیوٹ کے وسط میں چار سو سال قبل مغلیہ خاندان کے دور میں وزیراعظم سعد اللہ خان نے چنیوٹ میں مسجد کو تعمیر کروایا جسے بادشاہی مسجد کا نام دیا گیا یہ مسجد مکمل طور پر پتھر سے تراشیدہ خوبصورت انداز سے نقش و نگار کے ساتھ تعمیر کی گئی پتھر کے محراب و منبر اور خوبصورت برامدہ جبکہ مسجد کے صحن میں وضو خانہ انتہائی نفاست سے تعمیر کیا گیا ہے مسجد کا ایک مینار سنگ لرزاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت رکھتا ہے جبکہ تاریخی بادشاہی مسجد کا مرکزی دروازہ سیاحوں کیلئے خصوصی توجہ کا مرکز ہے جبکہ بادشاہی مسجد کے سامنے خوبصورت باغ اس مسجد کو چار چاند لگائے ہوئے ہے مگر گزشتہ دس سال سے محکمہ اوقاف محکمہ آثار قدیمہ اور دیگر متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث چنیوٹ کی یہ تاریخی بادشاہی مسجد اپنے قیمتی اور انمول حسن سے محروم ہوتی چلی جارہی ہے جس پر سیاحت کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی توجہ نہیں کی جو بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
    مغلیہ دور میں خوبصورت نقش و نگار سے مکمل طور پر پتھر سے تعمیر کی گئی بادشاہی مسجد سیاحت کو فروغ دینے کی دعویدار حکومت کی توجہ کی منتظر ہے