Baaghi TV

Blog

  • چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    پنجاب کے ضلع ملتان میں چچا نے بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، حالت بگڑنے پر پندرہ سالہ بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں مبینہ طور پر چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، چچا نے بھتیجی کو زہریلا مشروب پلا دیا، ملتان کے علاقہ بلال نگر کی رہائشی 15 سالہ بچی ثناء کو چچا نے زہریلا مشروب پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی.

    ملتان : زیادتی کے ملزمان کی تلاش جاری

    پندرہ سالہ بچی کی حالت غیر ہونے پر چچا فرار ہو گیا، متاثرہ بچی کو ہسسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ ثناء کے چچا موقع سے بھاگ گیا، اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    واضح رہے کہ ملتان کے علاقہ لودھی کالونی میں ایک ہفتہ قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی ، لڑکی سڑک کے کنارے پر پھینکی گئی تھی ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال داخل کروا دیا تھا

     

  • بھارت، مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسند گرفتار

    بھارت، مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسند گرفتار

    بھارتی ر یاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم نوجوانوں سے ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے والے چار شرپسندوں کو گرفتارکر لیا گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد میں واقعہ21 جولائی کو رونما ہوا، جس کے بعد سے علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔واقعہ کے دوران کچھ طالب علموں نے دو مسلمانوں کو دھمکا کر انہیں ’جے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ پولیس نے 4 انجینئرنگ کے طالب علموں کے خلاف معاملہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
    بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے

    پولیس کے مطابق موبائل ایپ تیار کرنے والے شیخ عامر اور شیخ ناصر آزاد چوک پر کھڑے تھے کہ ملزم طالب علم ان سے جھگڑنے لگے۔ ملزمان نے دونوں مسلم نوجوانوں کو ان کے مذہب کے حوالے سے گالیاں دیں اور ’جے شری رام‘ نہ بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں کچھ راہگیروں کو آتا ہوا دیکھ کر شرپسند وہاں سے فرار ہو گئے۔
    یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں شہر میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے دن عمران جب اپنے گھر لوٹ رہا تھا تو کچھ شرپسندوں نے اس کی بائیک روک کر اور چابی چھین کر ’جے شری رام‘ بولنے پر مجبور کیا تھا۔

  • شاہدرہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے

    شاہدرہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے

    لاہور: قتل کبھی نہیں چھپتا ، شاہدرہ میں مقتول ملک طاہر کے اغواکے بعد اندھے قتل کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلے، ملزمان قتل کے بعد ورثا کیساتھ مل کر مقتول کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتے رہے تھے۔

    لاہور پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل ملک طاہر نامی شخص گھر سے اچانک غائب ہوگیا تھا اور 2 روز بعد اس کی نعش بلوکی ہیڈ کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے 2 دوستوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔ مقتول کے دوست عمران اور علی حسن بہانے سے مقتول کو راوی پل سگیاں لے گئے جہاں ملزمان نے ملک طاہر کو دریا میں دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق بعدازاں ملزمان ورثاء کے ساتھ مل کر مقتول کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی رچاتے رہے، پولیس نے بتایا کہ ساندہ کے رہائشی مقتول ملک طاہر کی نعش پانی میں بہہ گئی تھی جو بعد ازاں ہیڈ بلو کی سے ملی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ملک طاہر کو معمولی رنجش اور نوک جھوک پر قتل کر دیا تھا۔

  • پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پاکستانی اداکار وگلوکارمحسن عباس حیدرکی بیوی فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے-

    گزشتہ روز پولیس نے تشدد کے الزام میں اداکارہ محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفس سی میں محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،تاہم تفتیشی ٹیم نے ملزم محسن عباس کو تاحال گرفتار نہیں کیا اور محسن نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں کروائی-

    محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل اور برسٹر احتشام کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنا چاہیےتھا –

  • لائن‌آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    لائن‌آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کروایا

    عمران خان کی امریکا روانگی، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 22جولائی کوایل او سی پر باگسر سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے 12سالہ محمدریاض شہیدہوا، 22جولائی کوایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 18 سال کاذبیح اللہ شدید زخمی ہوا، 23جولائی کو بھارتی فورسز نے تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، ایل اوسی پربھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید اور 3شہری زخمی ہوئے ،تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ سےشہری نسیم اور پروین بی بی زخمی ہوئے.

    واضح رہے کہ انہی دنوں میں وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر تھے، بھارت نے وزیراعظم کے دورے کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن اسے ناکامی ہوئی

  • شام: ایران نواز گروپوں  پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات

    شام: ایران نواز گروپوں پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات

    شامی حکومت کے مطابق اسرائیل نے بدھ کی صبح ملک کے جنوبی علاقے میں الحارہ کی چوٹیوں پر بمباری کی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بمباری کا ہدف جنوبی شام میں واقع پہاڑی چوٹیاں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے امور پر نگاہ رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق آج بروز بدھ نماز فجر کے بعد جنوبی شام پر میزائل داغے گئے، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اسرائیل نے داغا ہے اور ان کا نشانہ شامی حکومت یا اس کے اتحادیوں کے زیر استعمال فوجی اڈے تھے۔

    انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ جنوبی شام پر گرنے والے اسرائیلی میزائیل درعا کے الحارہ پہاڑی سلسلے، نبع الصخر اور القنطیرہ کی تل الاحمر پہاڑی سلسلے پر گرے۔

    اس سے قبل مغربی انٹیلیجنس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ پہاڑی چوٹیوں پر ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے ٹھکانے تھے، جنہیں اسرائیلی میزائیل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    شامی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات نہیں دیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حملہ تل الحارہ کے علاقے میں ہوا جہاں روسی فوجی طویل مدت تک مقیم رہی، جس کے بعد بقول مغربی انٹیلجنیس ذرائع ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے اس پہاڑی سلسلے کا کنڑول سنبھال لیا۔

  • ضمنی الیکشن میں پی پی کی فتح ، بلاول نے نیا  پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا

    ضمنی الیکشن میں پی پی کی فتح ، بلاول نے نیا پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں نیا پاکستان اور تبدیلی سرکار کو شکست ہوئی.

    بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے عادل پور گھوٹکی کا دورہ کیا ،اس موقعٕ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کےعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں. گھوٹکی والوں نے سیلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ نہ کھپے نیا پاکستان نہ کھپے .

    ایڈز پھیلے، تھر میں بچے مریں،لیکن سندھ کے صوبائی وزیر بلاول کے بنے ذاتی خادم

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج عوام دشمن بجٹ، نیا پاکستان اور تبدیلی والوں کو شکست ہوئی ہے، سردار محمد بخش خان مہر کٹھ پتلیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، گھوٹکی کی نشست جو دھاندھلی کرکے جیتی گئی تھی عوام نے الیکشن کروا کر وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جتوائی ہے۔

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں یپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر نے89180ووٹز لے کر میدان مارلیا ہے۔آزاد امیدوار احمد علی مہر 72499 ووٹز لے کر دوسرے نمبر پر رہے .این اے 205 کی یہ نشست سابق وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی .

    این اے 205 میں ضمنی انتخابات ،ماموں بھانجے میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع

    این اے 205، سیاسی کارکنان میں تصادم، 4 افراد زخمی، حلیم عادل شیخ کا بڑا دعویٰ

    این اے 205 میں میں 3 لاکھ 60 ہزار8 سو 75 رجسٹرڈ ووٹ ہیں،حلقے میں دو سو نوے پولنگ اسٹیشنسز قائم کیے گئےتھے جن میں سے ایک سو پچیس کو انتہائی حساس جبکہ ایک سو پیسنٹھ کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ تمام پولنگ اسٹیشنسز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے

  • ترکی، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

    ترکی، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

    ترکی میں سال 2019 کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکیوںنے کم و بیش 20 ہزار خریدے ہیں۔
    ترک ویب سائٹ ٹی آر ٹی کے مطابق گزشتہ برس اسی دورانیہ میں غیر ملکیوں نے 11 ہزار 816 مکانات خریدے تھے۔اس سال اس تعداد میں 68.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ تعداد 19 ہزار 952 تک پہنچ گئی ہے۔
    وائٹ ہاؤس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کی خاطر دباؤ بڑھا دیا

    استنبول میں 8 ہزار 903 مکانات، انطالیہ میں4 ہزار 93 اور دارالحکومت انقرہ میں ایک ہزار 111 مکانات خریدے گئے۔
    عراقی شہریوں نے سب سے زیادہ مکانات خریدے ان کی تعداد 3,337ہے۔
    غیر ملکیوں میں عراقی شہری اول نمبر پر رہے ہیں جنہوں نے ترکی میں سال کے پہلے چھ ماہ میں 3 ہزار 337 مکانات خریدے ہیں۔
    ان کے بعدایرانی، روسی ، سعودی اور افغانی شہریوں کا نمبر آتا ہے۔

  • یمن میں حوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    یمن میں حوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

    یمنی فوج کے مطابق ایران نواز حوثی باغی ملیشیا کے ایک اہم فیلڈ کمانڈر ملک کے شمال مشرقی شہر جوف کے مغربی علاقے میں اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج نے الجوف شہر کی مغربی علاقے المصلوب میں حوثی ملیشیا کے ایک ٹھکانے پر توپخانے سے گولا باری کی۔گولا باری میں حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر لطفی صالح المیمونی المعروف ابو صالح القوبری متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

    یمنی فوج نے الجوف کے شمالی شہر برط العنان کے اہم تزویراتی ٹھکانوں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑایا۔ بارڈر سیکیورٹی کے فرسٹ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈ جنرل ہیکل حنتف نے کہا کہ یمنی فوج نے رط العنان کے علاقے میں اہم تزویراتی قلعہ کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔

    ادھر بریگیڈئر جنرل ہیکل حنتف نے بتایا کہ یمن کی قومی فوج ’’ثواثنہ‘‘ اور ’’الامھور‘‘ پہاڑی سلسلے میں حوثی ملیشیا کی سپلائی لائن کاٹنے میں کامیاب ہو گئی۔

    اس کارروائی میں ہونے والی لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ نیز سرکاری فوج نے زخم چاٹنے پر مجبور حوثی ملیشیا سے بڑے پیمانے پر جدید نوعیت کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لینے کے لئے کامیاب ہوئی۔

  • حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

    حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

    احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں میں کیس کی سماعت شروع ہو ئی، نیب نے عدالت میں حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کی استدعا کی ہے جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کر دی ہے

    عمران خان کا دورہ امریکا کیسا رہا، وقت بتائے گا. حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت مین سماعت شروع ہو چکی ہے،نیب نےحمزہ شہباز کی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کردیں ،نیب کی جانب سےحمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں15دن توسیع کی استدعا کی گئی ہے،

    ٹھیکیدار کو فراڈ میں پکڑا تحریک انصاف نے اسکو ٹھیکہ دیا، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس اورآمدن کا 30جون 2006سے2007تک موازنہ کیا ہے،ملزم کے فنانشل اسٹیٹمنٹس کو اس کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ موازنہ کیا ہے .

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ دوران تفتیش 2 بے نامی کمپنیاں سامنے آئی ہیں،16 ملین کی ماڈل ٹاؤن کی جائیداد بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم سےخریدنےکاانکشاف ہوا، ملزم کے 2005 کےدوران 20ملین سے45ملین تک اثاثوں میں اضافے پرتفتیش کرنی ہے، دونوں کمپنیاں حمزہ شہبازکی بے نامی کمپنیاں ہیں ،حمزہ شہبازکےملازمین نثاراحمد،علی احمدخان،ندیم سعیداورمحمد طاہر کےنام پرکمپنیاں ہیں نثاراحمد وزیراعلیٰ ہاؤس میں کانٹریکٹ پرملازم بھی رہا ہے،دونوں کمپنیوں میں 5ارب روپےمنتقل ہوئے،

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز تمام رiکارڈ نیب کےحوالے کرچکے ہیں،حمزہ شہبازکے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے

    عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی