Baaghi TV

Blog

  • آنکھوں کی کمزوری اور بینائی کے لئے انتہائی مجرب عمل

    آنکھوں کی کمزوری اور بینائی کے لئے انتہائی مجرب عمل

    جسم کا ہر حصہ انسان کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے لیکن آنکھ قدرت کی وہ انمول نعمت ہے جس سے قدرت کی بنائی ہوئی کائنات کی دلکشی اور حسن سے لطف اندوز ہوتا ہے خدانخواستہ اگر بینائی کم ہو جائے یا ختم ہو جائے تو زندگی پھیکی اور بوجھ لگنے لگتی ہے زرا سی توجہ سے ہم اپنی بینائی کو بہتر رکھ سکتے ہیں

    دونوں ہاتھ کی ہتھیلیوں کو رگڑ کر آنکھوں پر رکھ دیں اس دوران آنکھوں میں روشنی نہ پڑنے دیں اس سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے یہ عمل دن میں کئی با دہرایا جا سکتا ہے

    ہر روز رات کو سوتے وقت سرسوں کی تیل سے مالش کرنے سے آنکھوں کی بینائی کم نہیں ہوتی اور نہ ہی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپے میں بھی نظر کمزور نہیں کرتا اور غسل کرنے سے پہلے پاؤن کے انگھوٹھوں پر سرسوں کا تیل لگانے سے نظر کمزور نہین ہوتی

    پانچوں وقت کی نماز کے بعد سیدھا ہاتھ ماتھے پر رکھ کر 11 مرتبہ ‘یانُورُ’ ایک ہی سانس میں پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کر کےآنکھون پر پھیر لینے سے بینائی نظر کی کمزوری اور آنکھوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے آنکھوں کی بینائی کے لئے سورۃ ‘ق’ تین مرتبہ پڑھ کر سرمے پر دم کر کے رکھ لیں اس سرمے کو روزانہ آنکھوں میں ڈالنے سے نظر تیز ہو جائے گی

  • حمزہ شہباز کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    حمزہ شہباز کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز کے حوالہ سے کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف پر آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہو گی ،حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوگی ،شہباز شریف اورحمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئیے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے.

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    گزشتہ سماعت پر نیب نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا تھا جس پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جائے

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    واضح رہے کہ اسی کیس میں حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں.

  • بھارتی ریاست بہار میں سیلاب سے 100 سے زیادہ  اموات، 77 لاکھ اَفراد متاثر

    بھارتی ریاست بہار میں سیلاب سے 100 سے زیادہ اموات، 77 لاکھ اَفراد متاثر

    بھارتی ریاست بہار کے 12 اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔ بہار میں متعدد ندیاں تاحال خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
    محکمہ آبی وسائل کے ترجمان اروند کمار کے مطابق کوسی ندی کی آبی سطح میں بیراج کے پاس کمی واقع ہوئی ہے لیکن باگمتی، بوڑھی گنڈک، کملا بلان، ادھوارا زمرے کی ندیاں، کھروئی اور مہانندا کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
    بھارت، سیلاب سے 2ریاستوں میں 11ملین بے گھر، 128ہلاک
    جن مقامات سے ڈیم کے ٹوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے وہاں پر مرمت کا کام جاری ہے۔

    محکمہ فلڈ کنٹرول کے ایک افسر نے بتایا کہ بہار کے 12 اضلاع شیوہر، سیتامڑھی، مظفر پور، ایسٹ چمپارن، مدھوبنی، دربھنگہ، سہرسہ، سپول، کشن گنج، ارریہ، پورنیہ اور کٹیہار میں سیلاب سے 104 لوگوں کی اموات ہو چکی ہے جبکہ کم وبیش8ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
    سیلاب متاثرہ اضلاع میں کل 81 ریلیف کیمپ ہیں جہاں 76 ہزار سے زیادہ لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں۔

  • ہم نے ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ، امریکہ کا دعوی

    ہم نے ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ، امریکہ کا دعوی

    امریکہ نے دعوی کیا ہےکہ اس نے ایران کے ایک ہی ہفتے میں دو ڈرون مار گرائے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا کہ گذشتہ ہفتے امریکی بحری جنگی جہاز نے خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔انہوں‌نے مزید کہا کہ اس وقت صورت حال کافی پیچیدہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایران کےدو ڈرون مار گرائے۔ ہوسکتا ہے کہ دو سے بھی زیادہ ہوں مگر دو طیاروں کےگرائے جانے کا یقین ہے۔

    انٹر نیشل میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئےجنرل میکنزی کام مزید کہنا تھا کہ ایران کا ایک ڈرون طیارہ امریکی راڈار سے غائب ہوگیا جب کہ دوسرے کو پانی میں‌مار گرایا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایران نے اپنے کسی طیارے کے مار گرائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ امریکا نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون مار گرایا ہے۔

  • اپوزیشن کا یوم احتجاج، حکومتی پارٹی تحریک انصاف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    اپوزیشن کا یوم احتجاج، حکومتی پارٹی تحریک انصاف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تو حکومتی پارٹی تحریک انصاف بھی میدان میں آ گئی، تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا .

    ریحام خان کی کتاب پہنچی ایوان میں، تحریک انصاف کو بڑا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں 25 جولائی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا تھا، اپوزیشن جماعتیں 25 جولائی کو ملک کے تمام بڑی شہروں میں جلسے کریں گے ،جن میں حکومت کے خلاف ممکنہ تھریک چلائے جانے کا اعلان بھی متوقع ہے

    چودھری نثار کی ایک بار پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی باز گشت

    دوسری جانب تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ملک بھر میں بھرپور یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اس حوالے سے تمام مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کردیں۔ جن میں کہا گیا کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے.

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس25 جولائی کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوا اور عام انتخابات میں قوم نے عمران خان کو قیادت کا منصب سونپا۔ عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر وزیراعظم بنے،

    تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کے بانی رکن کیخلاف دعویٰ دائر کر دیا

    اب تحریک انصاف کی جانب سے بھی یوم تشکر کے سلسلہ میں پروگراموں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، تمام صوبوں میں یوم تشکر کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا، ضلعی سطح پر بھی تحریک انصاف پروگرام کرے گی

    تحریک انصاف کے ارکان اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پربرس پڑے

  • دو نمبر دودھ کی سرعام فروخت

    دو نمبر دودھ کی سرعام فروخت

    قصور میں سرعام پاءوڈر ملے دودھ کی فروخت جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردو نواح میں پاءوڈر اور دیگر کیمیکل ملے دودھ کی فروخت عام بات جگہ جگہ دکانوں پر پاءوڈر کیمیکل دستیاب ہے جس کے ایک پیکٹ سے 11 کلو گاڑھا دودھ بنتا ہے اور اس پیکٹ کی قیمت صرف 460 روپیہ ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں ایک بوند خالص دودھ شامل نا بھی کریں تو بھی اس کیمیکل سے بنا دودھ دیکھنے میں خالص جیسا لگتا ہے جو کہ صحت کیلئے انتہائی مضر ہے
    شہریوں کی محکمہ فوڈ سے کاروائی کا مطالبہ

  • اسرائیل نے فلسطینی قصبہ عراقیب کو147ویں بار صفحہ ہستی سے مٹا دیا

    اسرائیل نے فلسطینی قصبہ عراقیب کو147ویں بار صفحہ ہستی سے مٹا دیا

    اسرائیلی حکام نے النقب صحرا میں فلسطینی خانہ بدوش قصبے عراقیب کے تمام گھروں کو 147 ویں بار گرا دیا۔اسرائیلی بلڈوزروں نے گاوں پر ہلہ بول کر تمام خیمے اور کچے مکانات مسمار کر دیئے۔
    اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے
    بچوں ، خواتین اور بزرگوں سمیت درجنوں شہری بے گھر ہو گئے۔عراقیب کے رہائشی مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ نئے گھروں کی تعمیر کے بعد بھی کسی وقت انکے گھروں کو دوبارہ گرا دیا جائے گا۔
    یادرہے کہ اسرائیل عراقیب قصبہ کو تسلیم نہیں کرتا اور یہاں سے مقامی آبادی کو نکال کر صہیونی کمیونٹی کوآباد کرنا چاہتا ہے۔

  • کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں جائیداد کی ویلیو ایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے فروری 2019 کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کٹوتی کے لیے ایف بی آر نے نیا ویلو ایشن ٹیبل جاری کردیا، قدر و قیمت کے لحاظ سے زمین کی درجہ بندی 11 حصوں میں کی گئی ہےایف بی آر کے مطابق کراچی میں اے ون کٹیگری کے اوپن رہائشی پلاٹ کی ویلوایشن اب 65 ہزار روپے فی گز پر ہو گی جبکہ سب سے آخری کٹیگری میں شامل رہائشی پلاٹ 11 ہزار 200 روپے گز کے حساب سے ویلو ہو گا۔

    اسی طرح اے ون کٹیگری کا اوپن کمرشل پلاٹ ڈیڑھ لاکھ روپے فی گز کے حساب سے ویلو ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق نئی ویلو ایشن کا اطلاق 24 جولائی 2019 سے ہوگا۔

    پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروری 2019 کے نوٹیفکیشن کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ کمرشل پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 39 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے ایف بی آر ذرائع سے یہ بات کہی گئی تھی کہ یکم جولائی سے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے نئے نرخ لاگو کردیئے جائیں گے، شہر کے 9 ٹاؤنز کے 1 ہزار 246 مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹس و تعمیر شدہ بلڈنگز کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں 20 سے 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ اب اس پروگرام پر عملی اقدام ہو گیا ہے.

  • امریکا کے ساتھ اب تعلقات کیسے ہوںگےِ؟ وزیراعظم نے پاکستان واپسی سے قبل اعلان کر دیا

    امریکا کے ساتھ اب تعلقات کیسے ہوںگےِ؟ وزیراعظم نے پاکستان واپسی سے قبل اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کیپٹل ہل کا دورہ کیا اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی، وزیراعظم نے امریکی ایوان نمائندگان کا بھی دورہ کیا اور سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل ملیحہ لودھی اور ڈاکٹروں کے وفد سے بھی ملاقات کی، وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی خطاب کیا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات ازسر نو استوار کرنا چاہتا ہے دورہ امریکہ کے بعد دوطرفہ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین، پاکستان واپس روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مختلف سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ،وزیراعظم عمران خان کیپیٹل ہل بھی گئے ، کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا اور وزیراعظم کو اردو میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر اراکین کانگریس کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیراعظم نے اراکین کانگریس کے ساتھ مصافحہ کیا۔ وزیراعظم سے ارکان کانگریس کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں .

    وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو خطے کی صحیح صورتحال سے آگاہ کیا، دورہ امریکہ کے بعد دوطرفہ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی تھی، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں، ماضی کی حکومتوں نے امریکہ کو زمینی حقائق سے صحیح آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے دنیا بھر میں اہم مقام حاصل ہے .

    وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے ان کا خیر مقدم کیا اور اپنے سٹاف سے تعارف کرایا۔ دفتر میں ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا موقف سمجھنے پر نینسی پلوسی کا مشکور ہوں، اب تک امریکی سیاستدانوں تک پاکستان کا صحیح موقف نہیں پہنچا تھا، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات ازسر نو استوار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل کیلئے تمام ممکن اقدام کرے گا۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ کئی پاکستانی امریکہ کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں .

    وزیراعظم کا امریکا میں مصروف ترین دن،سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا

    وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وقار اور غیرت پر سمھجوتہ نہ کیا جائے، عزت نفس بڑی چیز ہے، مدینہ کی ریاست کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

  • فلسطین کا اسرائیلی کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ

    فلسطین کا اسرائیلی کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ

    فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مزرق میں صور باھر میں اسرائیل کی طرف سے گھر گرائے جانے کے جواب میں کل سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

    صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور اسکے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے متعلق اہم فیصلہ کیاجائے گا۔

    فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی رام اللہ شہر میں ایک میٹنگ ہوئی جس کے بعد پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری صائب عریقات نے بتایا کہ فلسطینی قیادت نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے بیت المقدس میں متاثرہ خاندانوں کا مدد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے
    پی ایل او کے رہنما نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی فوری تحقیق کا آغاز کرے۔
    یاد رہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے گھر گرائے جانے کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے۔