قصور پھولنگر منشیات فروش پروین عرف پینی چنبیلنی گرفتار
تفصیلات کے مطابق لال دین چنبیل کی بیٹی پروین عرف پینی جو کے گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کی رہائشی ہے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہی تھی جس کی اطلاع تھانہ صدر پھول نگر کے ایس ایچ او کو ملی کاروائی کیلئے ایس ایچ او نے ٹیم تشکیل دی پہلے ایک پولیس والا خود آیا جس نے ایک کلو کا پیکٹ خریدا اس کے دو گھنٹے بعد رات قریبآ 10 بجے کے قریب پولیس نے ریڈ کیا پینی کے گھر سے 32 کلو چرس کا توڑا برآمد ہوا پینی صاحبہ گرفتار اور اس کا سرکوپ مہر امین ولد انور آرائیں بھی گرفتار ہوا دونوں گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کے رہائشی ہیں
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی
Blog
-

منشیات فروش ،پینو گرفتار
-

سمندری حدود میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شاہ سلمان
سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خلیج کے سمندر میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے.ان کا یہ بیان ایرانی اقدام کے تناظر میںدیا گیا جب ایران نے برطانوی بحری جہاز کو قبضے میںلے لیا تھا.
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطۂ خلیج میں جہاز رانی کے تحفظ اور اس کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
سعودی وزارتی کونسل کا منگل کو ہفتہ وار اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا ۔اس میں خطے میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے بارے میں غور کیا گیا ہے۔ وزارتی کونسل نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کی کوئی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے گذشتہ ہفتے خلیج میں برطانیہ کے ایک پرچم بردار آئیل ٹینکر کو پکڑ لیا تھا۔ انھوں نے یہ کارروائی اسی ماہ جبل الطارق میں برطانیہ کی شاہی بحریہ کی کارروائی میں ایک ایرانی جہاز کو تحویل میں لینے کے ردعمل میں کی تھی۔ اس جہاز پر ایرانی تیل لدا ہوا تھا اور اس کو یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام بھیجا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا -

آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹا گون کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے آرمی چیف کا استقبال کیا جس کے بعد انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹا گون کا دورہ کیا، جب وہ پینٹا گون پہنچے تو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے آرمی چیر کا بھر پور استقبال کیا، پاکستان کے آرمی چیف کو پینٹا گون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئیبلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر
بعد ازاں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ کے مابین ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی، آرمی چیف کی امریکی قائم مقام وزیردفاع اور امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی سے بھی گفتگو ہوئی، امریکی عسکری حکام نے افغان امن عمل میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی جبکہ سیکیورٹی اور دوطرفہ عسکری تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر
پینٹا گون میں ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی ہیروز کی یادگار کا دورہ کروایا گیا جہاں آرمی چیف نے امریکہ کیلئے جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کےدوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے .
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکہ کےد ورے پر گئے ہوئے تھے ، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، آرمی چیف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے وقت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے .
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ،امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کےمقابلے میں افغان مسئلےکےحل کیلیےامن معاہدےکےزیادہ قریب ہیں، امیدہےآنیوالے دنوں میں طالبان پرمذاکرات جاری رکھنے پرزوردینے کےقابل ہوں گے، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، افغان تنازع کا حل صرف طالبان سےامن معاہدہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنے میں مدد کر سکتا ہے،
-

وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات،علاقائی امن بارے بات چیت
وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن بارے بات چیت ہوئی.
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کی مائک پومپیو سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و امان اور سیکیورٹی کے متعلق تبادلہ خیال ہوا .پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی حل پر اتفاق رائے سے علاقائی امن کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکا میں قریبی تعاون پر زوردیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کے فروغ کیلئے مضبوط شراکت ضروری ہے۔
وزیر اعظم نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ برابری کی سطح پر باوقار تعلقات ہوں،وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نائن الیون میں کوئی پاکستان ملوث نہیں تھا ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانوں کی قربانی دی ، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پہلے بھی کہا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں لیکن اس وقت لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی اب لوگوں کو آئیڈیا ہوا ہے کہ افغان مسئلے کا حل صرف اور صرف بات چیت میں ہے، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے یہ بہترین وقت ہے ،یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی حکومت، فوج اور امریکی حکام ایک پیج پر ہیں ، افغان طالبان اور امریکا کےساتھ مذاکرات کررہےہیں، بہت جلد امن معاہدہ کاامکان ہے یہ کام آسان نہیں تاہم سب کو اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،
-

ناخنوں کو چمکدار خوبصورت اور مضبوط بنانے کے آسان طریقے
آج کل قدرتی ناخنوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور ناخن لمبے کرنے کا رواج زور پکڑ رہا ہے اگر آپ اپنے ناخن خراب ہونے کی وجہ سےنمایاں نہیں کر سکتیں تو آپ تھوڑی سی توجہ سے اپنی اس خامی پر قابو پا سکتی ہیں
جب ناخن خشک ہو جائیں تو قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش استعمال کریں اور کاسمیٹک کی دوکان سے اچھی سا مینی کیور سیٹ خرید لیں اور اس سے ناخنوں کی سیٹنگ کریں اور اس کے علاوہ گھر میں کپڑے کے پیڈ کے ساتھ ناخنوں کو رگڑیں اس سے ناخن کےنیچے خون کی گردش میں تیزی آ جاتی ہے اور ناخن چمکدار اور شفاف ہو جاتے ہیں اسکو پف کرنا کہتے ہیں
تین عدد لیموں لے کر اس میں پھٹکڑی ملا کر مکس کرکے اسے ناخنوں پر 15 منٹ تک لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں اور پانی میں لیموں کا رس ملا کر پیئں اس سے ناخن کے ٹوٹنے کا عمل ختم ہو جائے گا-
لیموں کے رس میں تھوڑا سا نمک ملا کے ناخنوں پر لگایئں 10 منٹ بعد ناخنوں کی صفائی کر لیں ہفتے میں 3 مرتبہ کریں زرد ہوتے ناخن سفید اور قدرتی طور پر چمکدار ہو جائیں گے
لیموں اور نارنگی کا جوس پینے سے ناخن مضبوط ہوتے ہیں گاجر اور آئرن کا استعمال ناخن تیزی سے بڑھتے ہیں ناخنوں کی چمک بڑھانے کے لئے سرسوں یا ناریل کے تیل کا مساج کریں دودھ میں لیموں کا رس ملا کر ناخنوں کو 5 منٹ تک اس میں ڈبو دیں اس سے ناخنوں کا رنگ ٹھیک ہو جائے گا لہسن کا رس نکال کر اس سے ناخن کی ما لش کریں اس سے بھی ناخن چمکدار اور شفاف ہو جاتے ہیں
-

کوہاٹ پولیس کی کاروائی،6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
کوہاٹ پولیس کی کاروائی،6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
پشاور ۔ 23 جولائی کوہاٹ پولیس نے ڈکیت گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی مسلح گروہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم، قیمتی سامان اور بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار بر;200;مد کر لیا ۔ زیر حراست ملزمان 25جون کو انڈس ہائی وے کے قریب منی چینجر سے نقدی، لیپ ٹاپ اور کلاشنکوف لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ اے ایس پی محمد نبیل کھوکھر نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈکیت گروہ نے 25جون کو انڈس ہائی وے کے قریب اسلحہ کی نوک پر کار سوار منی چینجر کی گاڑی روک کر ;200;نکھوں میں مرچیں پھینک کر نقدی، لیپ ٹاپ اور کلاشنکوف لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس ایچ او فیاض خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے وحید، نصیب گل، یوسف علی، الطاف حسین، صاحبزادی اور نجم الحسن کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کوہاٹ، بٹ خیلہ، سخاکوٹ اور اورکزئی سے ہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ زیر حراست ڈاکوں نے ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔
-

رتھ فاءو سول اسپتال میں ایڈوانس ہرنیا لیپرو اسکوپک آپریشن کیلئے ورکشاپ کا اہتمام
رتھ فاءو سول اسپتال میں ایڈوانس ہرنیا لیپرو اسکوپک آپریشن کیلئے ورکشاپ کا اہتمام
کراچی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) ہرنیا کے ایڈوانس لیپرو اسکوپک طریقے سے آپریشن کے لئے کراچی کے بعد اب حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے سرکاری اور نجی طبی اداروں کے پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈینٹس اور سرجنز کے لئے ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاءو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر کے ایم رتھ فاءو سول اسپتال کراچی کے او ٹی کمپلیکس میں منعقد دو روزہ ورکشاپ میں کراچی سمیت اندرون ِ سندھ کے پوسٹ گریجویٹ سرجری کے 90 طلبا (ڈاکٹرز) نے شرکت کی جن کا تعلق سرکاری اور مختلف نجی طبی اداروں سے ہے ۔ ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر لیپرواسکوپک سرجن پروفیسر ممتاز مہر اور برطانیہ کے سالفورڈ رائل فاءونڈیشن اسپتال مانچسٹر کے ڈاکٹر خورشید اختر نے شرکا کو کیمروں کے ذریعے براہ راست ہرنیا سے متعلق خصوصی مہارت سکھائی ۔ ڈاءو یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سرجری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فواد موسٰی اور ڈاءو یونیورسٹی کی ٹیم نے کورس کے انتظامات کئے ۔ ڈاءو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کورس کی نگرانی کی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ ماسٹر ٹرینر پروفیسر ممتاز مہر اور ڈاکٹر خورشید اختر کو شیلڈز پیش کیں ۔ اس موقع پر پروفیسر فواد موسٰی نے بتایا کہ ہرنیا ہر عمر کے افراد میں ہونے والا ایک عام مسئلہ اور اس کی مختلف پیچیدگیوں کا سبب بننے کے خدشات رہتے تھے جبکہ لیپرواسکوپک آپریشن کے ذریعے بعد ازاں آپریشن درد کم اور ریکوری جلدی ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روایتی طریقے سے ہرنیا کے آپریشن کے بعد اس کے دوبارہ ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ایڈوانس لیپرواسکوپک آپریشن کے ذریعے اس کے دوبارہ ہونے کے خطرات نہایت کم ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈوانس لیپرواسکوپک کی ہول تیکنیک کے ذریعے آپریشن کے زخم کا نشان بہت خفیف رہتا ہے ۔
-

قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا، کفیل حسین
قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا، کفیل حسین
کراچی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) شہر کراچی کے معروف آرکٹیکٹ انجینئر کفیل حسین نے کہا ہے کہ قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینا ہوگا، کھیلوں کے فروغ سے جہاں قیام امن میں مدد، صحت مند سرگرمیوں کا فروغ یقینی بنایا جا سکتا ہے وہیں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے ۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کفیل حسین نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں کھیلوں میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔
-
اوباشوں کی 13سالہ کم سن کے اغواء کے بعداس کے ساتھ زیادتی
مظفرگڑھ میں 13 سالہ کم سن لڑکے کو اغواء کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،لڑکے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ بصیرہ سے آٹھویں کلاس کے طالبعلم 13 سالہ کم سن لڑکے دانش کو اغواء کرکے مظفرگڑھ شہر منتقل کیاگیا.اغواء کے بعد 4 افراد خرم بک،عقیل، مہدی اور علی مبینہ طور پر 13 سالہ دانش کو مسلسل 2 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے.حالت غیر ہونے پر دانش کو گھر کے باہر پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے.لڑکے کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے.پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے،دوسری جانب متاثرہ لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کررہی.



-

وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
کراچی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزارت انسانی حقوق، سماجی تنظیم ہینڈی کیپ انٹرنیشنل اور صوبائی ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹز کے اشتراک سے سندھ میں متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران کےلئے خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ماہرین ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق اسلام آباد شہزاد احمد خان، ریجنل ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق کراچی اقبال پاشا شیخ، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ ایمپاورمنٹ پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز ذوالفقار علی جھمٹ نے شرکاء کو خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تفصیلی آگاہی دی ۔ خصوصی افراد کے بین الاقوامی معاہدہ کے تحت ان کے حقوق کے حوالے سے شرکاء نے سیر حاصل بحث کی ۔ شرکاء کی استعداد کار بڑھانے کےلئے حکومت کی قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ و فروغ کےلئے یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا ۔