Baaghi TV

Blog

  • بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    انڈے اور دہی کا استعمال بالوں کے لئے نہایت ہی مفید ہے انڈے کی زردی کو دہی میں ملا کر بالوں میں لگائیں دو گھنٹوں بعد سر دھو لیں بال مضبوط اورگھنے لمبے ہوں گے-

    چکنے بالوں کے لئے انڈے کی زردی اور سفیدی کے آمیزے کو سر میں پندرہ منٹ لگائیں اسکے بعد سر دھولیں اس سے بالوں کی چکناہٹ دور ہو جائے گی اور چکنے بالوں کو باقاعدگی سے شیمپوکرنا چاہیئے چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور تازہ پھلوں اور جوسز کا استعمال بھی نہایت مفید ہے-

    رات کو تھوڑے سے پانی میں آملہ ریٹھا اور سکاکائی بھگو لیں صبح پانی کو چھان کر اس سے سر دھوئیں بال لمبے اور چمکدار ہوں گے

    ایک عدد انڈے میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر بالوں میں مساج کریں ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں اس سے بالوں میں چمک آیئگی-

    سرسوں کے تیل میں مہندی کے پتے ابال کر سر میں لگانا بالوں کی افزائش کے لیے مفید ہے-

    روزانہ دس سے بارہ گلاس پانی پینا اور سبزیوں اور فروٹس کا استعمال بالوں کی افزائش اور خوبصورتی کے لئے بہت مفید ہے-

    سر دھونے سے ایک گھنٹہ پہلے تیل کی مالش کرنے سے بھی بالں میں چمک آتی ہے-

  • میکسیکو میں بس الٹنے سے 15ہلاک، 21 زخمی

    میکسیکو میں بس الٹنے سے 15ہلاک، 21 زخمی

    میکسیکو کی ریاست نیاریت میں مسافر بس الٹنے سے 15 مسافر ہلاک اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔ نیاریت ریاست کے ترجمان کے مطابق مرنے والوں اور زخمیوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پیش آیا۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق حادثہ کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ مسافروں کو بچانے اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہو گیا۔

  • بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ہم نے بات نہیں کی

    مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میاں صاحب بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کر سکتے، صحافی نے کہا کہ وہ کونسے لوازمات ہیں جو آپ پورے نہیں کر سکتے جس پر مریم نواز نے کہا کہ بات چیت کے لئے اصولوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جس کے لئے تیار نہیں،

    ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

    مریم نواز نے مزید کہا کہ آمر ناکام ہو چکا اب وہ بیمار ہیں اللہ انہیں صحت دے.

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں تو موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کے لئے تیار ہوں لیکن عوام پورے نہیں کرنے دیں گے ، ڈیل دینے کی باتیں کرنے والوں کو خود ڈیل لینے کی ضرورت پڑ گئی. حکومت کے خلاف احتجاج کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ جب پارٹی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے

    مریم نواز کی آج ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، دفعہ 144 مریم نواز کی پیشی سے تین دن قبل لگائی گئی ہے.

    مریم نواز کے اسلام آباد پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا، مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پشاور سے بھی مریم نواز کے ساتھ یکجہتی کے لئے ن لیگی کارکنان کا قافلہ اسلام آباد آ رہا ہے .

     

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے

  • 19 جولائی  1947 : دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

    19 جولائی 1947 : دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

    اسلام آباد: پاکستان سے کشمیریوں کی لازوال محبت کا ہر وقت اظہار ہوتا ہی رہتا ہے. کشمیریوں کو پاکستان سے بچھڑ جانے کی یاد بہت ستاتی ہے. اسی وجہ سے دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، اس اہم دن کے موقع پر پوری دنیا میں مقیم کشمیری ریلیاں نکالیں گے اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

    آج کے دن 19 جولائی 1947 کے دن کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ لیا تھا، جسے بھارتی تسلط نے کچلنے کی کوشش کی لیکن انہتر سال بعد بھی وہ اس مضبوط ڈوری کو توڑ نہ سکا۔19 جولائی 1947 پاکستان کے قیام سے ایک ماہ پہلے کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا جس پر وہ انہتر سال بعد بھی قائم ہیں کشمیر پر بھارتی قبضے کو انہتر سال گزر گئے ۔

    بھارت نے کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ توڑنے کے لیے تمام تر مظالم بھی آزما لیے .یہی وجہ ہے کہ بھارت نے نصف صدی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لاکھوں کشمیری آزادی کا نعرہ لگاتے جام شہادت نوش کر گئے۔لیکن آج بھی کشمیری عوام ہر سال کی طرح یوم الحاق پاکستان منارہی ہے، قیام پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کردیا ۔

    بھارت نے کشمیریوں کے نعرہ آزادی بارود کی گونج میں دبانے کی کوشش کی لیکن جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔کشمیری ہر احتجاج میں پاکستانی پرچم لہرا دُنیا بھر کو ثبوت پیش کرتے ہیں کہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا ۔ آج بھی ہے اور رہے گا۔

  • ن لیگی کارکنان کی گرفتاریوں کی شہباز شریف نے کی مذمت

    ن لیگی کارکنان کی گرفتاریوں کی شہباز شریف نے کی مذمت

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے، کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فسطائیت کے ہتھکنڈے کا جرات و بہادری اور استقامت سے مقابلہ کریں گے،عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،

    واضح رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد سے ن لیگ کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے اسلام آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، دفعہ 144 مریم نواز کی پیشی سے تین دن قبل لگائی گئی ہے.

    مسلم لیگ ن کی جانب سے کارکنان کو کہا گیا تھا کہ وہ بڑی تعداد میں مریم نواز کا استقبال کریں لیکن دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے عدالت آنے والے کارکنان اور احتجاج کرنے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے، پولیس نے اب تک پانچ خواتین سمیت متعدد ن لیگی کارکنان کو گرفتار کیا ہے .

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے

     

  • حافظ سعید کی گرفتاری، سپریم کورٹ آف پاکستان کی توہین، حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں ہے۔ اس کا جرم صرف کشمیر کے لیے بولنا اور ریلیاں نکالنا ہے۔حمزہ علی عباسی کے مطابق، ”میں اس شخص (حافظ سعید) کو سالوں سے جانتا ہوں۔ میں ان کے لٹریچر اور ان کے پیروکاروں کے مائنڈ سیٹ سے بھی آگاہ ہوں۔“
    حافظ سعید کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں شیخ رشید


    حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ میں چیلنج کیا کہ حافظ محمد سعید نے جو کچھ کیا یا کہا اسے کسی صورت دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔عباسی نے لکھا، ”میں جانتا ہوں کہ اسے گرفتار کرنے کے لیے پاکستان پر بہت زیادہ بین الاقوامی دباؤ ہے کیونکہ بھارت، بین الاقوامی قوتوں کو یہ تاثر دینے کے لیے کشمیر کی تحریک مقامی نہیں ہے، اسے قربانی کے بکرے کی طرح پیش کر رہا ہے۔“

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے جواب میں عباسی کے مطابق، تم واقعی بیوقوف ہو۔ حافظ سعید نے مجھے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ممبئی حملوں کی مذمت کی۔ اس کے الفاظ یہ تھے: ”میں ممبئی حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ میرا اختلاف بھارتی حکومت یا کشمیر میں فوج سے ہے، میں نے بھارتی عوام کے خلاف کچھ نہیں کیا۔وہ انسان ہیں اور ہر انسان کی زندگی مقذس ہے۔“


    عباسی کے مطابق حافظ محمد سعید کی ممبئی حملوں کے حوالے سے گرفتاری سپریم کورٹ آف پاکستان کی بھی توہین ہے، عباسی کے الفاظ میں ”بھارت نے حافظ سعید کے ممبئی حملوں کے حوالے سے جتنے بھی ثبوت دیئے ہیں۔زیرو ہیں۔ میں پاکستان پر دباؤ کو جانتا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں ہے۔“

  • دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، جرمن سیکورٹی فورسز نے دو افراد گرفتارکرلیئے

    دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، جرمن سیکورٹی فورسز نے دو افراد گرفتارکرلیئے

    برلن:جرمنی میں پھر پر تشدد صورت حال اختیار کرگئی. ایک ماہ میں‌دہشت گردی کی دوسری واردات،اطلاعات کے مطابق جرمن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، اس دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جرمنی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے، تاہم پولیس نے تحقیقات میں اضافہ کردیا ہے۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا، البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان تارکین وطن ہیں۔ حکام برلن میں بڑھتے ہوئے جرائم کے ذمے دار تارکین وطن کو ٹھہراتے ہیں۔

    دوسری طرف جرمنی میں نسل پرستوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، دریں اثنا مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف شہری اپنی بھڑاس نکال رہے ہوتے ہیں، حال ہی میں نسل پرست شہری نے تارکین وطن کو کار تلے روند دیا تھا، تیز رفتار کار کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • قربانی کے جانور بھی اغوا ہونے لگے،کراچی میں قربانی کے جانوروں پر بھی سکیورٹی بٹھا دی گئی

    قربانی کے جانور بھی اغوا ہونے لگے،کراچی میں قربانی کے جانوروں پر بھی سکیورٹی بٹھا دی گئی

    کراچی:پہلے انسانوں کے اغواکی خبریں سنتے تھے اب جانور اغوا ہونے لگے، پہلے اہم شخصیات کے لیے سیکورٹی کے انتظامات کرنے پڑتے تھے اب قربانی کے جانوروں پر سکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں.کیونکہ شہرقائد میں عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم ہوئے، مویشیوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی قریب آتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ڈاکو مویشیوں کے ساتھ شہریوں سے موبائل اور نقدی بھی چھین رہے ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کرلے گئے، واردات پوری تیاری سے کی گئی۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں نے کیٹل فارم کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لیے، کیٹل فارم میں ڈکیتی کا مقدمہ مالک کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کرائم کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہریوں نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

  • مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

    مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں

    ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، عدالت کے مطابق کیس کی سماعت دس بجے شروع ہونی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی عدالت کے باہر پہنچنے کی کوشش میں گرفتار ہو چکے ہیں،

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ر صفدر اور مریم اورنگزیب ہیں. احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنا ن کی بڑی تعداد موجود ہے .

    مریم نواز کی آج ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، دفعہ 144 مریم نواز کی پیشی سے تین دن قبل لگائی گئی ہے.

    مریم نواز کے اسلام آباد پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا، مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پشاور سے بھی مریم نواز کے ساتھ یکجہتی کے لئے ن لیگی کارکنان کا قافلہ اسلام آباد آ رہا ہے .

     

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

  • مقبوضہ بیت المقدس:ب 1200 سالہ قدیم مسجد دریافت ہوگئی

    مقبوضہ بیت المقدس:ب 1200 سالہ قدیم مسجد دریافت ہوگئی

    مقبوضہ بیت القدس:مقبوضہ بیت القدس میں اسرائیلی صحرائی علاقے نقب میں ماہرین آثار قدیمہ نے بارہ سو سالہ قدیم مسجد دریافت کرلی۔ 12 سو سال پرانی مسجد کی باقیات کی دریافت کو ماہرین اثار قدیمہ نے اپنے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ماہرین کا خیال ہ ےکہ کئی سو سال قبل یہ مسجد دین کی تبلیغ کے لیے استعمال ہوتی تھی، مذکورہ مسجد عام نوعیت سے بالکل مختلف ہے۔

    اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس قدیمی مسجد کو دنیا بھی میں امکاناً قدیم ترین مساجد میں شمار کیا جا سکتا ہے،اس کا طرز تعمیر انتہائی خاص رہا ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس قدیمی مسجد جیسا کوئی نمونہ دستیاب نہیں ہوا ہے اور یہی پہلو حیران کن ہے، صحرائی علاقے نقب میں بیئر السبع سب سے بڑا شہر ہے جہاں سے مسجد کی باقیات برآمد ہوئیں۔

    دریافت ہونے والی باقیات میں واضح طور پر مسجد کا احاطہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محراب کا رخ مکہ کی جانب واضح ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں نمازیں پڑھیں اور پڑھائی جاتی تھیں۔ مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے ابتدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔

    ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ امارات میں پرانی مسجد کے آثار ’العین‘ کے مقام پر ملے تھے جہاں اس وقت مسجد الشیخ خلیفہ تعمیر کی گئی ہے.خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہزار سال پرانی مسجد دریافت کی تھی،