Baaghi TV

Blog

  • کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت جانے کے لئے کالا جوڑا پہن لیا

    مریم نواز کی آج ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی ہے جو مریم نواز کی ہے، مریم نواز نے کالا جوڑا پہنا ہوا ہے، اور قمیض پر نواز شریف کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے ،قمیض پر نواز شریف کو رہا کر و اردو اور انگلش میں پرنٹ کیا گیا ہے، مریم نواز نے نہ صرف کالا جوڑا پہنا ہوا ہے بلکہ کالا دوپٹہ اور چپل بھی کالی پہنی ہوئی ہے.

    مریم اورنگزیب کی اس ٹویٹ کو مریم نواز نے بھی ریٹویٹ کیا ہے.

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ مریم نواز کو آج احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے، مریم نواز آج عدالت میں پیش ہوں گی اسی عدالت نے مریم نواز کو پہلے سزا سنائی تھی.

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

  • مریم نواز کی آج ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    مریم نواز کی آج ہو گی احتساب عدالت میں پیشی

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج احتساب عدالت میں‌ پیش ہوں گی، احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر مریم نواز کو آج طلب کر رکھا ہے .

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت آج ہو گی. اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں. کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی. کمرہ عالت میں موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہو گی.

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

    مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کے بعد مریم نواز کو 19 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ، یہی عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی معاونت پر مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانے جبکہ اور نیب سے تفتیش میں عدم تعاون پر ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

    اسی عدالت نے نواز شریف کو بھی سزا سنائی اور نواز شریف سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

     

    اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے.

    ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی ہے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں عوامی اجتماع، وال چاکنگ،جلسے ،ریلیوں ،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے، مریم نواز  جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گی ، ن لیگ نے پروگرام ترتیب دیا ہوا تھا کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان مریم نواز کا استقبال کریں گے، احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ساتھ ہو گی

  • خاتون اور بچہ جانبحق

    خاتون اور بچہ جانبحق

    قصور
    تلونڈی کے قریب پیرا والے کوٹ میں ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ تصادم موقع پر ایک خاتون جانبحق اور بچہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچتے ہی فوت
    تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے قریب ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ تصادم جس میں اٹاری کرم سنگھ کی رہائشی روبینہ بی بی جو کہ اپنے دیور کے ساتھ دیپالپور روڈ پر قصور کی جانب سے تلونڈی کی طرف آ رہے تھے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی
    اور ایک بچہ اور اس کے دیور کی حالت تشویش ناک کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچتے ہی بچہ بھی دم توڑ گیا ٹرٹکٹر ڈرائیور موقع سے فرار مقامی چوکی انچارج نے موقع پر پہنچ کرٹریکٹر ٹرالی کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی
    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے محکمہ ہائی وے کی غفلت سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں

  • ٹرالر نے بچہ کچل دیا

    ٹرالر نے بچہ کچل دیا

    قصور
    پتوکی علامہ اقبال روڈ بلمقابل سنہری بینک کے سامنے حادثہ پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق بچہ علامہ اقبال روڈ پر سڑک کنارے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے بچے کو کچل دیا جس سے بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرالر کے ڈرائیور گرفتار اور لاش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی

  • بلدیہ آفس کے ساتھ بنی واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند

    بلدیہ آفس کے ساتھ بنی واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند

    قصور
    میونسپل دفتر کے ساتھ واقع واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتے سے بند
    تفصیلات کے مطابق دفتر تحصیل میونسیپل کارپوریشن کے ساتھ بنی واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتہ سے خراب ہے جس کی بدولت قرب و جوار کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے مقامی لوگوں نے دن میں کئی کئی بار ٹی ایم اے دفتر جا کر شکایت بھی کی مگر عملہ کی طرف سے تسلیوں کے علاوہ کچھ نا ملا ٹربائن خراب ہوئے ہفتہ ہو چکا شہری پینے کا پانی دوسرے محلوں سے لانے پر مجبور شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربائن مرمت کروا کر ہمیں پینے کے صاف پانی کی سہولت دوبارہ مہیا کی جائے

  • مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا میدان آج راولپنڈی میں سجے گا, سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے

    مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا میدان آج راولپنڈی میں سجے گا, سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے

    راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق مہنگائی،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جماعت اسلامی کا عظیم الشان عوامی مارچ آج (جمعہ)4بجے لیاقت باغ سے فوارچوک ہوگاجس کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،امرائے اضلاع ودیگرقائدین کریں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق عوامی مارچ میں مردوخواتین کے علاوہ بچے،نوجوان اوربزرگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اورحکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے،ترجمان کے مطابق آج 10بجے لیاقت باغ میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کردیا جائے گا جہاں راولپنڈی واسلام آباد کے علاوہ گوجرخان،کہوٹہ،مری،ٹیکسلا،واہ کینٹ،چونترہ سمیت دیگرعلاقوں سے جلوس پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق فوارہ چوک میں سٹیج لگادیا گیا جبکہ خواتین کیلئے الگ پنڈال میں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

  • لاہور ہائی کورٹ کے ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری

    لاہور ہائی کورٹ کے ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری

    لاہور ہائی کورٹ /ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری .سال 2018 کے دوران ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف 1 ہزار 253 شکایات دائر ہوئیں، رپورٹ

    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف دائر 887 شکایات کو نمٹا دیا گیا، رپورٹ .پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف 326 شکایات زیر التوا ہیں، رپورٹ .سال 2018 کے دوران ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف 340 معمولی نوعیت کی شکایات دائر کی گئیں، رپورٹ .سال 2018 کے دوران ججز کے خلاف 156 معمولی نوعیت کی شکایات کو نمٹایا اور 184 شکایات زیر التوا ہیں، رپورٹ .پنجاب کے ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت 12 شکایات دائر کی گئیں، رپورٹ .لاہور ہائیکورٹ نے سال 2018 کے دوران ججوں کے خلاف کرپشن کی 5 شکایات کو نمٹایا اور 7 زیر التوا ہیں، رپورٹ .سال 2018 کے دوران ججوں کے خلاف 33 ریفرینس دائر ہوئے، رپورٹ .ماتحت عدالتوں کے ججوں کے خلاف 2018 کے دوران 14 ریفرینس نمٹائے گئے اور 19 زیر التوا ہیں، رپورٹ

  • کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا پاکستان نے اعلان کردیا

    کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا پاکستان نے اعلان کردیا

    اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف کی ہدایت پر پاکستان نے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کو عالمی عدالت کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ کلبھوشن کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق بھی بتادیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ قونصلر رسائی سے متعلق طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے .پاکستان نے کہا کہ پاکستان تو پہلے ہی عالمی قوانین کی پابندی کرتا ہے ،بھارت ہی ہے جو مکاری سے کام لیتا ہے

  • معروف مذہبی سکالر علامہ منیر احمد یوسفی وفات پا گئے

    معروف مذہبی سکالر علامہ منیر احمد یوسفی وفات پا گئے

    انجمن اشاعت دین اسلام کے سرپرستی اور ممتاز مذہبی سکالر علامہ منیر احمد یوسفی وفات پا گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ منیر احمد یوسفی پچھلے کچھ عرصہ سے شدید بیمار تھے اور اسی بیماری کی وجہ سے وہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے. آج ان کی طعیت زیادہ خراب ہوئی اس دوران ڈآکٹروں نے بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور وفات پا گئے،

    علامہ منیر احمد یوسفی باقاعدہ کالم نگار بھی تھے اور دینی موضوعات پر خاص طو رپر کالم لکھتے رہتے تھے. انجمن اشاعت دین اسلام سے وابستہ کارکنان نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے.

  • لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت

    لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیل پر سماعت.

    خادم حسین رضوی کا جرم کیا ہے، جسٹس منظور ملک کا سرکاری وکیل سے استفسار .خادم حسین رضوی نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں اور عوام کو اکسایا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل .یہ کیس کے فیکٹس ہیں، قانون کی بات کریں اور خادم حسین رضوی کا جرم بتائیں، جسٹس منظور ملک .بتائیں لاہور ہائیکورٹ کے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہائی کےفیصلے میں کیا غلطی ہے م، جسٹس منظور ملک .عدالت کی درست معاونت نہ کرنے سپریم کورٹ کا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان پر اظہار برہمی .آپ کو کیس کے میرٹس کا نہیں پتہ اس کیس کو کس نے ڈرافٹ کیا ہے، جسٹس منظور ملک کا سوال .آپ کتنے لوگوں کی ضمانت منسوخ کروانا چاہتے ہیں، عدالت کا پراسیکیوٹر سے سوال.خادم حسین رضوی اور عطا محمد دو ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کی ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل .آپ نے کیس کی فائل پڑھی بھی ہے یا نہیں ، عطا محمد اس کیس کا کمپلینننٹ ہے اپ اسکو ملزم کہ رہے ہیں، عدالت کا استفسار . سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر خادم حسین رضوی کو نوٹس جاری کر دیے . پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے . لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا، حکومتی اپیل میں موقف . لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، حکومتی اپیل میں موقف .مولانا خادم حسین رضوی کے خلاف تمام ریکارڈ موجود ہے، اپیل میں موقف .سپریم کورٹ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، استدعالاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیل پر سماعت