Baaghi TV

Blog

  • نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر تشکیل

    نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر تشکیل

    لاہور: احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بنچ ایک بار پھر تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر شاہ نے روسٹر جاری کیا۔

    روسٹرکے مطابق پرنسپل سیٹ پر 22 جولائی سے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔دورکنی بنچ میں جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ 2 رکنی بنچ 29 جولائی تک نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے نیب کیسز کی سماعت کرنیوالا دورکنی بنچ پھر تحلیل کرکے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

  • پی آئی اے نومولود غیر معروف کمپنی کے سپرد ” لاجواب سروس ، باکمال لوگ ” کی دعویدار کا مستقبل خطرے میں‌

    پی آئی اے نومولود غیر معروف کمپنی کے سپرد ” لاجواب سروس ، باکمال لوگ ” کی دعویدار کا مستقبل خطرے میں‌

    اسلام آباد:پی آئی اے کا رات کے اندھیروں میں نو خیز کمپنی سے معاہدہ ،مستقبل تاریک نظر آنے لگا،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ایک غیر معروف کمپنی ایونکس سالیوشن کو ٹھیکہ دے دیا ،اس ٹھیکے کی مالیت 700 ملین روپے بتائی جاتی ہے.

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ایک غیر معروف ایک ایسی فرم کو ٹھیکہ دے دیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ کچھ عرصہ پہلے قائم کی گئی.باغی ٹی وی ذرائع کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق یہ اس کمپنی کو پہلا ٹھیکہ دیا گیا جس کا تخمینہ 700 ملین روپےہے.اس کے بعد اس کمپنی کو کیا مراعات دی جائیں گی اس کا بعد میں پتہ چلے گا.

    ذرائع کے مطابق اس کپمنی کا سی یو آئی این نمبر 0131517 ہے اور اس کا دفتر اسلام آباد میں‌ گولڑہ روڈ پر واقع ہے، اس نو خیز کمپنی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی خراب کارکردگی کی وجہ سے سنگاپور انٹر کارپوریشن نے اس سے ٹھیکہ منسوخ کر دیا تھا

    اس کمپنی کے اہل ہونے کے لیے اس کی دستاویزات میں یہ لکھا ہے کہ اس سے پہلے یہ کمپنی مختلف ٹھیکوں میں اس سے ملتی جلتی 7 لاکھ 49 ہزار امور انجام دے چکی ہے. یہ کس حد تک درست ہے اس کا نہ کمپنی کے پاس کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی پی آئی اے نے اس کے دعوں کی تصدیق کی ہے.

    ایک ایسی کمپنی جس میں‌اہلیت ہی نہیں کہ وہ کسی ایئر لائن کی کارکردگی بہتر کرسکے تو پھر پی آئی اے کو کیسے ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے. اس کمپنی کو ٹھیکہ دینا تو ایسے ہی ہے جس طرح پاکستان کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کیسی ترقی ہے کہ ایک ایسی کمپنی کے سپرد پی آئی اے کو کردیا گیا ہے جس کا اپنا وجود خطرے میں ہے.یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس حال میں وہ کمپنی ابتدائی مراحل طئے کررہی ہے اس کے سپرد پاکستان ایئر لائنز کا مستقبل کردیا جائے .یہ بھی تنقید کی جارہی ہے کہ اس وقت جب پاکستان ایئر لائنز خود خطرات میں‌گھری ہوئ ہے .ایک نومولود کمپنی کےہاتھوں کیسے سبنھل سکتی ہے.

  • کراچی میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں‌ روپے مالیت کے جانور ٹرکوں پر لوڈ کر کے فرار

    کراچی میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں‌ روپے مالیت کے جانور ٹرکوں پر لوڈ کر کے فرار

    گلشن معمارکراچی میں کیٹل فارم سے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے 15 جانور لے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملزمان نےکیٹل فارم کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا، کیٹل فارم میں موجود 5 ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر زدکوب بھی کیا،

    ملزمان نے قربانی کے جانوروں کوٹرکوں میں لوڈ کیا اور فرا رہو گئے، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈکیتی کی اس واردات کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

  • بنی گالہ تجاوزات کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سماعت کیلئے مقرر

    بنی گالہ تجاوزات کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سماعت کیلئے مقرر

    بنی گالہ تجاوزات کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 جولائی کو سماعت کرے گا، جسٹس عمر عطا بندیال بھی بینچ کا حصہ ہیں، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں، سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ کہا کہ سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے سائٹس منتخب کرلی ہیں، فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلئے بھی زمین کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر سائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کر دیں، زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہییے۔

  • ویڈیو سکینڈل، میاں‌ طارق کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات، گاڑی اور سی ڈیز قبضہ میں لے لی گئیں

    ویڈیو سکینڈل، میاں‌ طارق کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات، گاڑی اور سی ڈیز قبضہ میں لے لی گئیں

    ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردارمیاں طارق محمود کی ملتان میں رہائش گاہ پر ایف آئی اے کی طرف سے چھاپے پر متعدد یوایس بیز قبضے میں لے لی گئی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کئے گئے میاں طارق اور بیٹے میاں فیصل سے تفتیش کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق کے بیٹے میاں فیصل کو جلد عدالت پیش کر دیاجائےگا ، ایف آئی اے نے میاں طارق کی گاڑی بھی قبضےمیں لے لی ، میاں طارق اور اس کے بیٹے میاں فیصل کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا،

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق سےملتان میں ملاقاتوں کے بارے میں بھی تفتیش کی گئی ہے. یو ایس بیز میں میاں طارق کی بنائی گئی ویڈیوز ہیں، دفتر کے تالے توڑ کردستاویزات اورسی ڈیزقبضے میں لےلی گئی تھیں، میاں طارق کےٹی وی شوروم، آفس پرگزشتہ رات 3بجے پہلی کارروائی کی گئی تھی،

  • پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تقرریوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ، تفصیلات خبر میں جانیئے

    پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تقرریوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ، تفصیلات خبر میں جانیئے

    لاہور :حکومت پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کردی، کسی کالج میں‌پڑھانےکی مدت 3 سال کر دی گئی، ایک ہی کالج میں تین سال سروس کرنے کے بعد اساتذہ کا دوسرے ضلع میں تبادلہ کر دیا جائے گا۔

    نئی پالیسی کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نئی پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔ اکیڈمک سیشن کے دوران اساتذہ کے تبادلے نہیں کیے جائیں گے، تبادلوں کیلئے درخواستیں جون سے لے کر 15 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ نئی پالیسی کی دستاویز کے مطابق لیکچرر کی پہلی تقرری کے تین سال تک کالج سے تبادلہ نہیں‌ ہوسکے گا، تین سال کے بعد استاد کو خالی نشست پر کسی دوسرے ضلع میں تبادلے کے لیے اہل تصور کیا جائے گا۔

    حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والی پالیسی کے مطابق دوسری تقرری پانچ سال کے عرصے کے لیے ہوگی، دوسری پوسٹنگ کے پانچ سال کے بعد متعلقہ ڈویژن کے دوسرے ضلع میں ایک سال کیلئے ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ معذوری اور خاوند یا بیوی کے انتقال کی صورت میں کسی بھی دوسرے ضلع میں خالی نشست پر بغیر کسی دوسری شرط کے تبادلہ کر دیا جائے گا۔ میڈیکل کے انتہائی سنجیدہ نوعیت کے کیسز میں میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دوسرے کالج یا ضلع میں تبادلہ کیا جاسکے گا،

    اس پالیسی میں‌کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ کے‌ خلاف ڈسپلنری کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی انھیں دو سال کے لیے کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا تاہم یہ ضلع دوسری ڈویژن سے ہوگا۔

    انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کے لیے صرف خواتین کو اہل تصور کیا جائے گا جبکہ میوچل تبادلوں کے لیے متعلقہ کالج میں نشست کا خالی ہونا ضروری ہے۔

  • سول ایوی ایشن، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں‌ ہو رہے، غلام سرور خاں

    سول ایوی ایشن، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں‌ ہو رہے، غلام سرور خاں

    سی اے اے، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے صدر دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں کیے جارہے، یہ اعلان وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے جمعرات کے دن کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مزید افرادی قوت کو اسلام آباد منتقل کیا جاسکتا ہے، سی اے اے کے ریگولیٹری اور ائیرپورٹ سروسز فنکشنز کو علیحدہ کرنے کا معاملہ پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نہ ڈائون سائزنگ ہوگی نہ ہی کسی ملازم کے مالی فوائد اور ذمہ داریاں تبدیل ہونگی،

    انہوں نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو زیادہ خسارہ ہوا تاہم پاکستان نے خطے کی ہوابازی کی صنعت کے مفاد میں فضائی حدود کھول دیں۔

  • ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    نیو یارک:انسان ترقی کی تمام حدیں پا رکرکے انسانی دماغ کو کنڑول کرنے کا سوچنے لگا .بہت جلد انسان ہاتھ سے چھوئے بغیر دماغ سے کمپیوٹر کو استعمال کرسکیں گے اور جانوروں پر یہ تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔یہ بات ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے بتائی۔

    کمپنی نیورلنک انسان دماغ اور کمپیوٹر کو براہ راست منسل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کی انسانوں پر آزمائش 2020 میں شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے سائنسدانوں کی جانب سے جلد مزید تحقیقی نتائج کو جاری کیا جائے گا۔

    بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے قیام کا مقصد دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی انجری یا پیدائشی نقائض کے شکار افراد کی مدد کی جاسکے اور اس ٹیکنالوجی سے چلنے پھرنے یا فہم سے محروم افراد کا علاج ممکن ہوسکے۔

    بانی ایلون مسک نے مزید کہا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر اس ٹیکنالوجی کا مقصد ڈیجیٹل سپرانٹیلی جنس لیئر کو تشکیل دینا ہے، یعنی انسانوں کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کردیا جائے، حیران کن طور پر ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ماضی میں انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

    ایلون مسک کے مطابق ‘ہم یقیناً مکمل دماغی مشین انٹرفیس بنانے کی کوشش کریں گے اور اس ٹیکنالوجی کی بدولت لوگ محض سوچ کر ایک منٹ میں 40 الفاظ ٹائپ کرسکیں گے’۔

    اس کمپنی نے رواں سال کے شروع میں سلائی مشین جیسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جانوروں کے دماغوں میں ڈرل سے چھوٹے سوراخ کیے اور الیکٹروڈ کو داخل کیا۔

    ایلون مسک کا کہنا تھا ‘ہمیں توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایک انسانی مریض پر اس کا تجربہ ممکن ہوسکے گا’۔

  • نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ : ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ : ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    آکلینڈ:نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانےوالا فائنل میچ جہاں تاریخ میں یادگاریں چھوڑ گیا ہے وہاں اس ورلڈ کپ کے سپر اوور نے تلخ یادیں‌ دنیائے کرکٹ میں یاد رکھی جائیں گی. ان تلخیوں میں سے ایک تلخ یادداشت یہ بھی ہے جس کی وجہ سے ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور میں کیوی کرکٹر آل راؤنڈر جمی نیشم کے اسکول ٹیچر اور کوچ ڈیوڈ گورڈن کی جان لے لی۔

    فائنل کے سپر اوور میں جب جمی نیشم نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو چھکا مارا تو ڈیوڈ گورڈن کی سانسیں بھی ختم ہوگئیں۔نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کو خبر ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ابتدائی کوچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    کیوی کرکٹر جمی نیشم کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ گورڈن کھیل سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کی کوچنگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔جمی نیشم کہتے ہیں کہ ڈیود گورڈن ہمیشہ یاد رہیں گے

    جوابی ٹویٹ میں ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی لیونی گورڈن نے کہا کہ ’شکریہ جمی، میں اور میری بہن آخری وقت میں اپنے والد کے ساتھ تھے اور وہ بہت خوشی منارہے تھے انہیں آپ پر بہت فخر تھا۔‘

    واضح رہے کہ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے، بین اسٹوکس 14 رنز بناسکے اور میچ برابر ہوگیا تھا۔اس کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہونا تھا، سپر اوور میں انگلینڈ نے 15 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 15 رنز بناسکی اور میچ برابر ہوگیا، زیادہ باؤنڈریز پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

  • سینیگال اور الجیریا کل فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

    سینیگال اور الجیریا کل فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

    افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں فائنل کا ٹائیٹل فتح کرنے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

    مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجیریا نے نائیجیریا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی کی ہے اب ٹائیٹل فتح کرنے کے لیے دینیگال اور تیونس میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا.

    19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں، اس لئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

    فائنل جیتنے لیے دونوں ٹیمیں پر امید اور پر جوش ہیں. دونوں ٹیموں کا کہنا تھا کہ جیتنے کے لیا جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور ٹائٹل اپنے نام کریں گے. ماہرین نے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔